: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

یو ایس اوپن ٹینس :جو کووچ اور وارینکا فائنل میں پہنچ گئے


tenis September 10, 2016 | 2:33 PM

نیویارک:(نیوزآن لائن)سربیا کے نواک جوکووچ اور سوئٹزرلینڈ اسٹینیلاس وارینکا یو ایس اوپن ٹینس کے فائنل میں پہنچ گئے۔ ایونٹ کے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ جوکووچ کا مقابلہ فرانس کے گائل مونفلز سے ہوا۔جوکووچ نے پہلے 2سیٹ 6،3 اور6،2 سے فتح حاصل کی،تیسرا سیٹ گائل مونفلز نے6،3 سے اپنے نام کیا،جوکووچ نے چوتھے سیٹ میں حریف کھلاڑی کو آوٹ کلاس کرتے ہوئے سیٹ 6،2 سے جیت کر فائنل میں جگہ بنالی۔فائنل میں کوجووچ کا مقابلہ سوئٹزر لینڈ کے اسٹینیلاس وارینکا سے ہوگا۔

یوم دفاع پر کمشنرکراچی اسپورٹس فیسٹول کا افتتاح اور ہاکی کی گرلز کھلاڑیوں کو کمشنر آفس میں استقبالیہ دینگے ۔


hockey September 2, 2016 | 8:29 PM

کراچی: (نیوزآن لائن)کمشنر کراچی اعجاز احمد خان پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک روزہ یوم دفاع اسپورٹس فیسٹول کا 6ستمبر بروز منگل کو صبح 10بجے کمشنر آفس کمیٹی روم میں کیک کاٹ کر افتتاح کرینگے یہ اعلان ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اور نیشنل بینک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ غلام محمد خان نے کیا جنہوں نے کمشنر کراچی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ، غلام محمد خان نے کمشنر کراچی سے درخواست کی کہ وہ سندھ گرلز ہاکی ٹیم جس نے کوئٹہ میں منعقدہونے والے قومی گیمز کیلئے کوالیفائی کیا ہے اس کو اپنی جانب سے استقبالیہ دیں تاکہ ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو جو انہوں نے قبول کرلی اور غلام محمد خان کو ہدایت کی کہ وہ ان کھلاڑیوں کو کمشنر کراچی کی جانب سے 6ستمبر کو صبح 9:30بجے ان کے دفتر میں استقبالیہ کا اہتمام کریں۔ ایک روزہ یوم دفاع فیسٹول میں 3مقابلے ہونگے ،فردوس کالونی ہال میں 12بجے تا دوپہر 2بجے دن بیڈمنٹن کے 5:30بجے شام کورنگی میں شوٹنگ بال ٹورنامنٹ اور 8بجے شب باسکٹ بال میچ آرام باغ پر ہوگا ۔

سندھ چیس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشن آزادی چیس چیمپیئن شپ کا افتتا ح


PHOTO August 28, 2016 | 2:32 PM

کراچی:(نیوزآن لائن)صوبائی وزیر کھیل سندھ محمد بخش مہر سندھ چیس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشن آزادی چیس چیمپیئن شپ کا افتتا ح کررہے ہیں جبکہ افتتا ح تقریب کے موقع پر صدر ایاز میمن موتی والا بھی اس تقریب میں موجود ہیں۔

مائیکل فیلپس کے اولمپکس نے23 گولڈ میڈلز جیت لئے


l_143907_063213_updates August 14, 2016 | 5:59 PM

اولمپکس :( نیوزآن لائن)اولمپکس کی تاریخ کے عظیم ترین تیراک مائیکل فیلپس نے ایک اور طلائی تمغے کے ساتھ آب تک23 گولڈ میڈلز جیت لئے۔ان کے اولمپکس میں گولڈ میڈلز کی تعداد 23 ہو گئی ۔ریو اولمپکس میں فیلپس نے اپنا آخری طلائی تمغہ چار ضرب سو میٹر میڈلے ریلے میں جیتا ۔فیلپس نے اس دوڑ میں بٹر فلائی تیراکی میں مہارت دکھائی، یہ ریو میں ان کا پانچواں طلاء تمغہ ہے۔اس سے پہلے وہ چار ضرب دو سو میٹر فری اسٹائل ریلے، 200 میٹر بٹر فلائی، چار ضرب سو میٹر فری اسٹائل ریلے اور 200 میٹر انفرادی میڈلے میں طلائی تمغے حاصل کیے۔ اس کے علاوہ فیلپس نے 100 میٹر بٹر فلائی میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

جشن ِ آزادی کے موقع پر ملک سے تھیلے سیمیا کے خاتمے کا عزم کرنے کی ضرورت ہے،ڈاکٹر ثاقب انصاری


umair sana foundation 1 August 12, 2016 | 4:52 PM

جشن آزادی کے موقع پر عمیر ثناء فائونڈیشن کے تحت جامعہ کراچی میںتھیلے سیمیا آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
کراچی:(نیوزآن لائن)عمیر ثناء فائونڈیشن کے تحت جشن ِ آزادی کے حوالے سے جامعہ کراچی کے ولیکا گرائونڈ میں منعقدہ تھیلے سیمیا آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ کا میدان جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے مار لیا۔ پزہ ہٹ (ایم سی آر)رنر اپ رہی ۔صبح سے شام تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں پزہ ہٹ،برگرکنگ(ایم سی اآر)،ٹی جی آئی ایف،میزان بینک،اے جے ایم فارما،جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی،نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔بعدازاں انعامات کی تقسیم کی تقریب منعقد کی گئی،جس میںعمیر ثناء فائونڈیشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ثاقب انصاری ، فنانس سیکریٹری تحسین اختر ،انصار برنی ٹرسٹ کی ڈائریکٹر شگفتہ برنی،عبید ہاشمی،ڈاکٹر راحت حسین ،امتیاز اے ملک ،تھیلے سیمیا کے بچے ،ان کے والدین،جامعہ کراچی کے طلبہ و طالبات،اساتذہ کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ٹورنامنٹ کے انعقاد پر عمیر ثناء کی تحسین کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ثاقب حسین انصاری نے کہا کہ ہم تھیلے سیمیا آزادی ٹورنامنٹ میں شرکت پر تمام ٹیموں کے شکر گزار ہیں،ان ٹیموں نے میچ میں حصہ لے کر دراصل ہمارے مقصد اور جدوجہد کا ساتھ دیا ہے ۔ہم تھیلے سیمیا سے محفوظ پاکستان کی جدوجہد کر رہے ہیں۔اس طرح کی سرگرمیوں کا واحد مقصد یہ ہوتا ہے کہ تھیلے سیمیا کا مرض جس شدت سے پھیل رہا ہے اس سے متعلق آگاہی فراہم کی جا سکے اور نئی نسل کو اس بات پر آمادہ کیا جا سکے کہ وہ شادی سے قبل تھیلے سیمیا کا ٹیسٹ کرا لیں تاکہ آنے والی نئی نسل کو اس مہلک مرض سے بچایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ تھیلے سیمیا کے بچوں کی زندگی کا انحصار انتقال خون پر ہوتا ہے اور ہمارے معاشرے میں عطیہ خون کا رجحان نہ ہونے کے برابر ہے ایسے میں ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان بڑی تعداد میں اپنے خون کا عطیہ کریں تاکہ تھیلے سیمیا کے مریض بچوں کی جان بچائی جا سکے۔اس طرح کی سرگرمیوں سے اگر کچھ لوگ عطیہ خون دینے پر آمادہ ہو جائیں تو یہی ہماری کامیابی ہے۔شگفتہ برنی نے کہا کہ عمیر ثنا فائونڈیشن کی جدوجہد قابل قدر اور لائق تحسین ہے،تھیلے سیمیا کے بچوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی فراہمی کے لیے اس نوع کے پروگرامات تواتر سے ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ تھیلے سیمیا سے آگاہی فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
ٹورنامنٹ کا آغاز صبح 9:30بجے ولیکا گرائونڈ جامعہ کراچی میں ہوگا۔ٹورنامنٹ کا افتتاح جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد قیصر، ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل ایجوکیشن کی ڈائریکٹر انجم عزیز اورعمیر ثنا فائونڈیشن کے سیکریٹری ڈاکٹر ثاقب حسین انصاری کریں گے۔ٹورنامنٹ میں8 ٹیمیں حصہ واضح رہے کہ تھیلے سیمیا کے بچوں کو صحت مندانہ اور تفریحی سرگرمیوں کی فراہمی کے لیے عمیر ثناء فائونڈیشن کے تحت ہر سال قومی ایام اور مذہبی تہواروں کی موقع پر اس نوع کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

مشہورکرکٹ لیجنڈ حنیف محمدطویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے


muhammad hanif died August 11, 2016 | 9:01 PM

کراچی:(نیوزآن لائن)کرکٹ کی دنیا کے مشہورکرکٹ لیجنڈ ٹیسٹ کرکٹر حنیف محمد جو کئی روز سے کراچی کے آغا خان اسپتال میں زیرعلاج تھے اور وینٹیلیٹر پر تھے،طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ وہ کچھ دیر قبل طبی طور پر تو انتقال کر ہی گئے تھے تاہم ان کے اہل خانہ انہیں وینٹیلیٹر سے ہٹانے کی اجازت نہ دے رہے تھے جس کی وجہ سے وہ صرف مصنوعی طور پر سانس لے رہے تھے۔ لیکن اب حنیف محمد کے خاندانی ذرائع نے ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق کر دی ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر حنیف محمد کے دل کی دھڑکن کچھ دیر کیلئے بند ہو کر ایک بار پھر بحال ہو گئی تھی اور پہلے ان کی موت کا اعلان کرنے والے ڈاکٹرز بھی ششدر رہ گئے ،لیکن حنیف محمد کی حالت دوبارہ خراب ہوگئی جس کے بعد وہ موت اور زندگی کی کشمکش میں گزارنے کے بعد وہ خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔حنیف محمد کے انتقال کی تصدیق ہونے کے بعد کرکٹ کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد اور دیگر لوگوں نے بڑی تعداد میں تعزیت کیلئے کراچی میں ان کے گھر آنا شروع کر دیا ہے۔ مرحوم کے صاحبزادے شعیب محمد کا کہنا ہے کہ نمازجنازہ نعمانی مسجدالہلال سوسائٹی میں ادا کی جائے گی۔وزیر اعظم محمد نواز شریف کا لٹل ماسٹر حنیف محمد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہیکہ حنیف محمد کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی، انہوں نے شاندار پرفارمنس کے ذریعے عالمگیر شہرت پائی، وہ ہم سب کیلیے قابل تقلید ہیں۔کرکٹ سٹار حنیف محمد 21 دسمبر 1934 کو بھارتی شہر جونا گڑھ میں پیدا ہوئے۔ حنیف محمد نے پاکستان کے لئے پہلا ٹیسٹ میچ بھارت کے خلاف 1952 میں کھیلا۔ بطور بیٹمسین حنیف محمد کی تکنیک ایسی تھی کہ بڑے بڑے بالرز کو بھی ان کی وکٹ حاصل کرنے کے لئے سخت جد و جہد کرنا پڑتی اور اس کی ایک جھلک حنیف محمد نے 1958 میں دنیا کو اس وقت دکھائی جب ویسٹ انڈیز کے جزیرے بارباڈوس میں مضبوط ویسٹ انڈین ٹیم کے سامنے قومی بیٹنگ ڈھیر ہوئی اور فالوآن کا شکار ہوئی، پاکستانی ٹیم 470 رنز کے خسارے کا شکار تھی اور شکست یقینی تھی مگر حنیف محمد سیسہ پلائی دیوار بن گئے۔حنیف محمد نے 970 منٹ بیٹنگ کی۔ 337 رنز بنائے اور پاکستان کو یقینی شکست سے بچا لیا۔ یہ آج بھی ٹیسٹ کرکٹ کی طویل ترین اننگز ہے۔ انیسو باون میں حنیف محمد نے فرسٹ کلاس کرکٹ کی لمبی ترین اننگز کھیلی۔ کراچی کی جانب سے کھیلتے ہوئے بہاولپور کے خلاف 499 رنز کی اننگز کھیلی جو 1994 تک فرست کلاس کرکٹ کی سب سے بڑی اننگز تھی۔ برائن لارا نے عظیم بلے باز حنیف محمد کا ریکارڈ 1994 میں توڑا۔حنیف محمد نے پاکستان کے لئے 55 ٹیسٹ میچوں میں 3915 رنز اسکور کئے۔ آئی سی سی نے حنیف محمد کو ہال آف فیم میں بھی شامل کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا انگلینڈ اور آئر لینڈ کیخلاف پاکستانی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان


pak team August 9, 2016 | 9:44 PM

کراچی:(نیوزآن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ اور آئر لینڈ کیخلاف پاکستانی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستانی اسکواڈ میں کپتان اظہر علی کے ساتھ محمدحفیظ،شعیب ملک،بابراعظم ،عمر گل،شرجیل خان،سمیع اسلم، علی حسن، وہاب ریاض، محمد عامر، محمد نواز، عماد وسیم ، سرفرازاحمد، محمد رضوان اور یاسر شام ہیں،واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 18اور20اگست کوآئر لینڈ کے میچز کھیلے گی جبکہ انگلینڈ کیخلاف ون ڈیسیریز کا آغاز 24 اگست سے شروع ہو گا۔

قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کردیا


ShahidAfridi-NawazSharif-ImranKhan_6-27-2014_152135_l April 3, 2016 | 5:53 PM

لاہور:(نیوزآن لائن)ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شاہد خان آفریدی نے ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کردیاہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ایک بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ پی سی بی نے انہیں قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کا موقع دیا جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں ۔ لیکن وہ ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی میں عوامی امنگوں کے مطابق پرفارم نہیں کرسکے جس کا انہیں شدید دکھ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کے لیئے کرکٹ جاری رکھوں کا لیگ کرکٹ بھی کھیلتا رہوں گا۔شاہد خان آفریدی  بطور لیگ سپنر 1998  میں قومی ٹیم میں شمولیت اختیار کی تھی اور کیریئر کے دوسرے ہی میچ میں 37 گیندوں پر سنچری سکور کر کے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا تھا ۔ بوم بوم آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قیادت کی تھی لیکن اس ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی تھی ۔

لوکاس ڈی گراسی نے فارمولا ای میں فتح حاصل کرلی


formula e April 3, 2016 | 3:40 PM

کیلیفورنیا:(نیوزآن لائن)امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فارمولا ای ریس میں برازیلین ڈرائیور لوکاس ڈی گراسی نے فارمولا ای میں فتح حاصل کرلی۔کیلیفورنیا میں ہونے والی ریس میں دنیا بھر کے ڈرائیورز نے شرکت کی ۔ برازیلین ڈرائیور لوکاس ڈی گراسی نے ٹریک پر کمال دکھایا ۔لوکاس ڈی گراسی نے مقررہ فاصلہ 45 منٹ 11 اعشاریہ 5 سیکنڈز میں طے کر کیفارمولا ای میں فتح حاصل کرلی۔فرنچ ڈرائیور سٹیفن سارازن کی صفر اعشاریہ سات آٹھ سیکنڈز سے دوسری پوزیشن رہی ۔ جرمنی کے ڈینیئل ایبٹ تیسرے پوزیشن پر رہے۔

چولستان جیب ریلی کی طرز پرلاہور میں آف روڈ چیلنج جیب ریلی شروع


LahoreJeepRallyPakistansports_3-27-2016_220128_l March 27, 2016 | 2:01 PM

لاہور :( نیوزآن لائن)حکومت پنجاب کی جانب سے چولستان جیب ریلی کی طرز پرلاہور میں آف روڈ چیلنج جیب ریلی شروع ہوگئی ،چولستان جیب ریلی میں 42 جیپیں حصہ لے رہی ہیں۔ریائے راوی کی خشک سطح پر ہونے والی آف روڈ جیپ ریلی کا افتتاح صوبائی وزیر میاں مجتبی شجاع نے کیا ۔ لاہور میں جیپ ریلی بابو صابوموٹروے ٹول پلازہ سے شروع ہوئی، جس میں شامل ڈرائیور 18 کلومیٹرکا فاصلہ طے کر کے واپس اسی مقام پر پہنچیں گے جبکہ ریلی کے انعقاد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

پی سی بی کا کوچ،کپتان اورچیف سلیکٹر کوہٹانے کا فیصلہ،ذرائع


pcb March 23, 2016 | 4:48 PM

لاہور:(نیوزآن لائن)ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد پی سی بی حکام سر جوڑ کر بیٹھ گئیہیں،ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر ہارون رشید،ہیڈ کوچ وقار یونس اور کپتان شاہد آفریدی کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے چیف سلیکٹر، ہیڈ کوچ اور کپتان کے لیے نئے ناموں پر غور شروع کردیا گیا، اس سلسلے میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد حتمی اقدامات کیے جائیں گے، ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کوچ کو توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ایشیا کپ میں ناکامیوں کا ازالہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کرنا ہوگا ، شاہد آفریدی


Shahid-Afridi-Pakistani-Cricketer-31 March 6, 2016 | 2:50 PM

کراچی:(نیوزآن لائن)پاکستان ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں ناکامیوں کا ازالہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کرنا ہوگا ۔ انہو ں نے کہا کہ بیٹسمینوں نے خوف زدہ ہو کر کرکٹ کھیلی،بھارت میں بے خوف ہو کر کھیلنا ہوگا،ایشیا کپ میں ناکامیوں کا ازالہ بھی کرنا ہوگا۔ شاہد آفریدی نے مزید کہاکہ بنگلا دیش میں ابتدائی چھ اوورز میں بیٹنگ میں بہت مشکل ہوئی،لیکن بھارت میں وکٹیں بیٹنگ کیلیے سازگار ہوتی ہیں،وہاں 180-190 رنز کی نہیں 160-165 رنز بھی کر لیے تو بولرز اس کا دفاع کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔اس کے علاوہ سماجی ویب سائٹ پر شاہد آفریدی نے وزیر اعظم کی ٹیم کی پرفارمنس بڑھانے کیلئے کمیٹی بنانے کا اقدام کو قابل تعریف قرار دیا۔

دبئی ٹینس ٹورنامنٹ : سوئٹزر لینڈ کے سٹینسلاس واورینکا نے فتح حاصل کرلی


dubai tanis tournament February 28, 2016 | 2:47 PM

دبئی :( نیوزآن لائن)دبئی میں کھیلے جانے والے ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل سوئٹزر لینڈ کے سٹینسلاس واورینکا نے فتح حاصل کر لی۔ دبئی ٹینس ٹورنامنٹ کے بڑیفائنل میں سوئٹزر لینڈ کے سٹار ٹینس پلیئر سٹینسلاس واورینکا کا مقابلہ قبرص کے مارکوس بغداٹیس کیساتھ ہوا ۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔عالمی نمبر چار سوئس ٹینس پلیئر نے ایونٹ میں اپنی شاندار فارم کے تسلسل کو برقرار رکھا اور حریف کھلاڑی کیخلاف کھیلتے ہوئے سٹریٹ سیٹس میں فتح حاصل کی ۔سوئٹزر لینڈ کے سٹینسلاس واورینکا نے دبئی ٹینس ٹورنامنٹ میں قبرص کے مارکوس بغداٹیس کو چھ چار اور سات چھ سے زیر کرتے ہو ئے ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔

عمان سائیکل ریس :پانچواں مرحلہ ناروے کے سائیکلسٹ ایڈولڈ بوسن ہیگن کے نام رہا


cycle race February 21, 2016 | 1:42 PM

عمان :( نیوزآن لائن)عمان سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ ناروے کے سائیکلسٹ ا یڈولڈ بوسن ہیگن نے جیت لیا۔ عمان سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ 119 اعشاریہ 5 کلومیٹر کے فاصلے پر مشتمل تھا ۔ ناروے کے ایڈولڈ بوسن ہیگن نے مقررہ فاصلہ 3 گھنٹے 5 منٹ 32 سیکنڈز میں طے کر کے فتح حاصل کی ، بیلجئم کے رائیڈر گریگ وین ایورمیٹ کی دوسری پوزیشن ۔ اٹلی کے مارکو کینولا تیسری پوزیشن  رہی جبکہ ایونٹ میں مجموعی طور پر اطالوی رائیڈر ونسنزو نیبالی کی برتری قائم ہے ۔

ہم ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں روایتی حریف کو شکست دیں گے۔ وقار یونس


waqar yonus February 14, 2016 | 3:46 PM

کراچی:(نیوزآن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس کا کہناہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی لیگ کھلاڑیوں کیلئے بہت مفید ثابت ہوئی ہے۔ ہم ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں روایتی حریف کو شکست دیں گے۔محدود میچز میں قومی کرکٹ ٹیم مسلسل ناکامیوں سے دوچار ہے۔وقاریونس آئی سی سی ایونٹس میں بھارت سے ہارنے کی روایت ختم کرنے کے دعویدار ہیں۔وقار یونس کا مزید کہنا تھا کہ قومی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں نوجوان کھلاڑیوں کو دنیا کے بہترین کرکٹرز کے ساتھ اوربڑے کراوڈ کے سامنے کھیلنے کا اچھا تجربہ میسر آیا ہے جس سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

بیونس آئرس فارمولا ای برطانوی ڈرائیور سیم برڈ کی فتح


sports news February 7, 2016 | 3:08 PM

بیونس آئرس: (نیوزآن لائن)ارجنٹائن میں کھیلے جانے والے فارمولا ای ریس میں برطانوی ڈرائیور سیم برڈ نے فتح حاصل کر لی۔ برطانوی ڈرائیور سیم برڈ نے شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے حریفوں پر فتح کی دھاک بٹھائی۔ سوئس ڈرائیورسبسٹین بیومی صفر اعشاریہ سات ایک سیکنڈرز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔

نیوزی لینڈ کا ورلڈ ٹی 20 کے لیے اسکواڈ کا اعلان


NZsquadannounceforWorldT20_2-1-2016_213371_l February 1, 2016 | 4:11 PM

آکلینڈ:(نیوزآن لائن)نیوزی لینڈ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ۔ اسکواڈ کا اعلان کر تے ہوئے تین اسپینرز اسکواڈ میں شامل کرلیے۔نیوزی لینڈ نے نیتھن مک کلم، اِش سودی، مچل سینٹینر کو ٹیم میں جگہ دے دی۔کیوی کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ بھارتی سرزمین پر اسپینرز مددگار ثابت ہوں گے اس لیے تین مختلف اسپینرز ٹیم میں شامل کیے ہیں۔پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر ٹم ساودی اور انور علی کی گیند پر زخمی ہونے والے مچل میکلے نیگن کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔نیوزی لینڈ ورلڈ ٹی20 میں پاکستان، بھارت اور آسٹریلیا کے گروپ میں شامل ہے۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ 22مارچ کو موہالی میں ہوگا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کاو ن ڈے سیریزکھیلنے کیلئے بھرپور تیاری شروع


Pakistan_Cricket_Cap_Insignia.svg January 24, 2016 | 2:38 PM

 ویلنگٹن :( نیوزآن لائن) پاکستانی کرکٹ ٹیم نے و ن ڈے سیریزکھیلنے کیلئے بھرپور تیاری شروع کردی ہے۔اظہرعلی کی زیرقیادت قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کی تیاری شروع کردی۔ تین میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل پیر کوویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ جس کیلئے کھلاڑیوں نے آج صبح بیس ریزور گراونڈ میں تین گھنٹے کی بھرپور پریکٹس کی۔پریکٹس کے دوران ون ڈے کپتان اظہرعلی اورپچاس اوورز کے میچز کے لئے آنے والے نئے کھلاڑیوں کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرنے کیلئے خصوصی مشقیں کرائی گئیں۔ اس موقع پر کپتان اظہرعلی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کی شکست بھلا کر نئے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ ون ڈے سیریز کے لئے آنے والے تازہ دم کھلاڑیوں سے بہترکارکردگی کی امیدہے۔ انہوں نے کہاکہ محمدعامر سے ان کے اختلافات ختم ہوگئے ہیں۔ بطور کپتان وہ لیفٹ آرم پیس بولر سے ان کی بہترین صلاحیتوں سے کام لینے کی کوشش کریں گے۔

دوسرا ٹی 20انٹرنیشنل: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی


433949-NZWeb-1453022556-891-640x480 January 17, 2016 | 3:32 PM

ہیملٹن:(نیوزآن لائن)ہیملٹن میں کھیلے جارہے دوسرے ٹی 20انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک، ایک سے برابر کردی، گرین شرٹس نے 169رنز کا ہدف دیا جو کیویز نے18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔یملٹن میںجاری میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر 168رنز بنائے، عمر اکمل نے ناقابل شکست 56رنز بنائے جبکہ شعیب ملک نے 39رنز کی اننگز کھیلی۔ہدف کے تعاقب میں گپتل اور ولیم سن نے اچھاآغاز فراہم کیااوردونوں بیٹسمینوں نے زادانہ اسٹروکس کھیلیاور اوپننگ شراکت میں171رنز بناکر نا صرف ٹیم کو بآسانی فتح سے ہمکنار کیا بلکہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں کسی بھی وکٹ کی طویل کا ترین شراکت کا ریکارڈ بھی توڑد یا، اس سیقبل جنوبی افریقا کے اسمتھ اور بوسمین نے انگلینڈ کے خلاف 170رنز بنائے تھے۔گپتل نے 58گیندوں پر 87جبکہ کپتان ولیم سن نے 48گیندوں کا سامنا کرکے 72رنز بنائے۔ انہیں مشترکہ طور پر پلیئرز آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ہیملٹن میںجاری میچ میںکپتاشاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، احمد شہزاد تیز کھیلنے کی کوشش میں 9 رنز بناکر اینڈرسن کی گیند پر ولیم سن کو کیچ دے بیٹھے۔مجموعی اسکور میں صرف 5رنز کے اضافے کے بعد محمد حفیظ نے بھی پویلین کی راہ لی، حفیظ 19 رنز بناکر سینٹنر کا شکار بنے۔شعیب ملک اور صہیب مقصود نے اننگز کو آگے بڑھایا اورتیسری وکٹ کی شراکت میں 33رنز جوڑے، اس موقع پر صہیب مقصود نے بھی جلد بازی کی اور18رنز بناکر ایلیٹ کی گیند پر سینٹنرکے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔شعیب ملک اور عمر اکمل نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے رن ریٹ کو بہتر کیا اور چوتھی وکٹ کی شراکت میں 63رنز بنائے، اس موقع پر شعیب ملک 30گیندوں پر 39رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔شا ہد آفرید ی 7رنز بنا کر آوٹ ہو ئے۔عمراکمل نے تیزرفتار بیٹنگ کرتے ہوئے 22گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔عماد وسیم 8رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ سرفراز احمد رن لینے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوابیٹھے۔عمراکمل نے4چھکوں اور 4چوکوں کی مدد سے 27گیندوں پر 56رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ یوں گرین شرٹس نے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان 168رنز بنائے اور کیوی کو میچ جیتنے کیلئے 169رنز کا ہدف دیا۔نیوزی لینڈ کی طرف سے مک کلیناگھن نے 2 جبکہ سینٹنر، اینڈرسن، ملنے اور ایلیٹ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسرا ٹی 20انٹرنیشنل :پاکستان کا نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کیلئے 169رنز کا ہدف دے دیا


pakistan vs newzeeland January 17, 2016 | 2:35 PM

ہملٹن:(نیوزآن لائن)ہملٹن میں کھیلے جارہے دوسرے ٹی 20انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کیلئے 169رنز کا ہدف دے دیا ہے،ہیملٹن میں کھیلے جارہے میچ میںکپتان آفریدی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز پراعتماد انداز میں کیااورسینٹنر کے پہلے اوور میں11رنز حاصل کیے لیکن29کے مجموعی اسکور پر احمد شہزاد تیز کھیلنے کی کوشش میں 9 رنز بناکر اینڈرسن کی گیند پر ولیم سن کو کیچ دے بیٹھے، عمر اکمل نے 56رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ محمد حفیظ نے بھی پویلین کی راہ لی، حفیظ 19 رنز بناکر سینٹنر کا شکار بنے۔شعیب ملک اور صہیب مقصود نے اننگز کو آگے بڑھایا اورتیسری وکٹ کی شراکت میں 33رنز جوڑے اس کے بعد صہیب مقصود بھی18رنز بناکر ایلیٹ کی گیند پر سینٹنرکے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔شعیب ملک اور عمر اکمل نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے رن ریٹ کو بہتر کیا اور چوتھی وکٹ کی شراکت میں 63رنز بنائے، اس موقع پر شعیب ملک 30گیندوں پر 39رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔ شاہد آفر یدی بھی 7رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے۔عمراکمل نے4چھکوں اور 4چوکوں کی مدد سے 27گیندوں پر 56رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ یوں گرین شرٹس نے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان 168رنز بنائے اور کیوی کو میچ جیتنے کیلئے 169رنز کا ہدف ملا ہے۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے مک کلیناگھن نے 2 جبکہ سینٹنر، اینڈرسن، ملنے اور ایلیٹ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی،تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

آکلینڈ: نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 9وکٹوں سے شکست دے دی


new zeeland win January 10, 2016 | 3:28 PM

آکلینڈ: (نیوزآن لائن)آکلینڈ میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میںنیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 9وکٹوں سے شکست دے کر سریز اپنے نام کرلی۔نیوزی لینڈ کے ایڈن پارک آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز اسکور کئے۔ اینجلو میتھیوز نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 81 رنز ناٹ آٹ کی اننگ کھیلی جب کہ تلکارتنے دلشان نے بھی 28 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے گرانٹ ایلیٹ نے 4 جب کہ ایڈم ملنے اور مچل سینٹنر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ون ڈان آنے والے کولن مونرو نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چودہ بالوں پر ناقابل شکست پچاس رنز اسکور کئے، جبکہ کیویز بلے بازوں نے تیزترین بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ ہدف صرف دس اوورز میں حاصل کرلیا۔

ڈوپنگ ٹیسٹ معاملے میں لیگ اسپنر یاسر شاہ کو بچانے کی پوری کوشش کریں گے۔ نجم سیٹھی


PCBNajamSethi January 3, 2016 | 3:02 PM

کراچی:(نیوزآن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیوکمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ محمد عامرکی معافی قبول کرنے کیلیے عوام کا دباو بھی تھا،عامرکوٹیم کیدیگرکھلاڑیوں کیساتھ بناکررکھنا ہوگی،ڈوپنگ ٹیسٹ معاملے میں لیگ اسپنر یاسر شاہ کو بچانے کی پوری کوشش کریں گے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ یاسر شاہ کو کرکٹ بورڈ سپورٹ کرے گا،کوشش ہو گی یاسر شاہ کواگرسزا ہو بھی توکم سیکم ہو، ڈوپنگ ٹیسٹ معاملے میں لیگ اسپنر یاسر شاہ کو بچانے کی پوری کوشش کریں گے۔پی سی بی عامر کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا لیکن عامر کو بھی دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ اپنا رویہ ٹھیک رکھنا ہو گا۔پاک بھارت سیریز سے متعلق نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ سیریز کے لیے دونوں ملکوں کیبورڈزتیارتھے،بھارتی بورڈ کوحکومت کی جانب سیوقت پراجازت نہیں ملی۔

دورہ نیوزی لینڈ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستانی ٹیم دس جنوری کوروانہ ہو گی


550f586ad6b6a January 2, 2016 | 8:36 PM

لاہور:(نیوزآن لائن) دورہ نیوزی لینڈ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاریوں کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے ،جبکہ نیوزی لینڈکے خلاف 3ٹی ٹوئنٹی میچز اور 3ون ڈے کیلئے پاکستانی ٹیم دس جنوری کو کراچی سے براستہ دبئی ،نیوزی لینڈ روانہ ہوگی ۔اسکوڈ کی خاص بات محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت ہے،تاہم ان کی نیوزی لینڈ روانگی میں ویزا کلئیرنس حائل ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ پرامید ہے کہ نیوزی لینڈ ایمبیسی سے پیر یا منگل کے روز عامر کے حوالے سے کوئی جواب آجائے گا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 15 جنوری جبکہ ون ڈے سیریز کا آغاز 25 جنوری سے ہوگا۔

پاکستان کے لیگ اسپنر :یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر عبوری طور پر معطل


Yasir shah December 27, 2015 | 3:43 PM

لاہور:(نیوزآن لائن) آئی سی سی نے پاکستان کے لیگ اسپنر یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر عبوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹکے سیمپل میں کلورٹالیڈون نامی دوا کے اجزا پائے گئے ہیںجس پر آئی سی سی نے یاسر شاہ کو عبوری طور پر معطل کرنے سے متعلق اپنے فیصلے کا اعلان کردیا ہے،واضح رہے کہ پاکستانی لیگ اسپنر کا ڈوپ ٹیسٹ 13 نومبر کو لیا گیا تھا۔

ٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍسال 2015 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ون ڈے کارکردگی ما یوس کن رہا


pakistani team 2015 December 20, 2015 | 2:48 PM

لاہور:(نیوزآن لائن)ٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍسال 2015 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ون ڈے کارکردگی ما یوس کن رہا۔صرف بنگلا دیش کے خلاف کلین سوئپ کی ہزیمت ہی نہیں سہی بلکہ تاریخ میں پہلی بار سال کا اختتام ورلڈ رینکنگ میں نویں نمبر پر کیا ۔تفصیلات کے مطابق ون ڈے کی طرح رواں برس ٹی ٹوئنٹی میں بھی گرین شرٹس کا کھیل مایوس کن رہا، گوکہ 10میں سے 6 میچز جیتے مگر ان میں سے 4 فتوحات کمزور حریف زمبابوے کیخلاف ملیں، 3میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک مقابلہ ٹائی ہوا جس کے سپراوور میں انگلش ٹیم فاتح رہی تھی۔سال کا آغاز،پہلی سیریز ،پہلی شکست ،ٹیم پاکستان نیوزی لینڈ گئی جہاں دو صفر سے ہار مقدر بنی۔سال کا اختتام ، انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں بھی تین دو سے شکست ہوئی ۔سال 2015 ورلڈ کپ کا سال تھا جس میں ٹیم پاکستان کا سفر کوارٹر فائنل سے آگے نہ بڑھ پایا۔یہ سال پاکستانی کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی کے حوالے سے بھی یادگار نہ رہا،صرف 4ہی نصف سنچریاں بن پائیں، ان میں سے 2 مختار احمد جبکہ ایک، ایک شعیب ملک اور احمد شہزاد نے بنائیں، شعیب نے8میچز میں سب سے زیادہ219 رنز 31.28 کی اوسط سے اسکور کیے.
احمد شہزاد نے ان سے ایک میچ زائد کھیل کر199رنز بنائے، اوسط22.11 رہی، مختار احمد6میچز میں 192رنز بنانے میں کامیاب رہے۔بولرز میں سب سے کامیاب سہیل تنویر رہے، انھوں نے 8میچز میں21.90 کی اوسط سے11 وکٹیں لیں، شعیب ملک نے اتنے ہی مقابلوں میں7کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا، کپتان شاہد آفریدی نے اتنی ہی وکٹوں کیلیے 10 اور انور علی نے 7میچز کھیلے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز منسوخی کا باقاعدہ اعلان کسی بھی وقت متوقع


pakistanIndirCricketSeriessports_12-13-2015_207185_l December 13, 2015 | 4:22 PM

لاہور:(نیوزآن لائن)پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کے امکانات ختم ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کسی بھی وقت سیریز کی منسوخی کا اعلان کردے گی۔پاک بھارت مجوزہ سیریزجس میں تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی رکھے گئے۔پی سی بی نے حکومت کی اجازت سے سری لنکا میں مقابلوں کے انتظامات شروع کیے ۔ وقت گزرتا گیالیکن بھارت کی جانب سے ہاں ہوئی،نہ انکار کیا گیااور انتہا ہوگئی۔سیریز کا انعقاد بھی اب ممکن نہیں رہا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کسی بھی وقت سیریز کی منسوخی کا اعلان کردے گی۔ ٹرل وینیو پر سیریز کے انعقاد کے لیے وقت بہت کم رہ گیا ہے، کیونکہ بھارتی ٹیم کو پانچ جنوری سے آسٹریلیا کا دورہ بھی کرنا ہے۔ذرائع کہتے ہیں کہ اب پاک بھارت سیریز کے لیے نئی ونڈو تلاش کی جائے گی، جس پر تحریر معاہدہ ہو گا۔

پاکستان کر کٹ بورڈ نے محمد آ صف اورسلمان بٹ کو ڈومیسٹک کر کٹ کھیلنے کی اجازت دے دی


asif and salman December 5, 2015 | 6:38 PM

کراچی:(نیوزآن لائن)پاکستان کر کٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث فاسٹ بولر محمد آ صف اور ٹیسٹ اوپنر سابق کپتان سلمان بٹ کو ڈومیسٹک کر کٹ میں کھیلے کی اجازت دے دی ہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں کوپاکستان کرکٹ بورڈ نے بحالی پروگرام مکمل کرنے کے بعد ڈومیسٹک ایونٹ میں حصہ لینے کی اجازت دی ہے۔ محمد آ صف اور سلمان بٹ اگلے سال 12جنوری سے شروع ہونے والے قومی ایک روزہ ٹور نامنٹ میں ایکشن میں نظر آ ئیں گے۔ اسپاٹ فکسنگ میں ایک اور سز یافتہ کر کٹر فاسٹ بولر محمد عامر کو پی سی بی پہلے ہی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے چکا ہے اور وہ ان دنوں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں۔

ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ: آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 3وکٹوں سے شکست دے دی


AustralbeatNewZealandinAdelaidetest_11-29-2015_205761_l November 29, 2015 | 4:05 PM

ایڈیلیڈ:(نیوزآن لائن)آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 3وکٹوں سے شکست دے کر ٹیسٹ کی سیریزدو۔صفر سے جیت لی۔ بولٹ نے دوسری اننگز میں 5وکٹیں حاصل کیں۔ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈنے آسٹریلیا کو میچ جیتنے کیلئے 187 رنز کا ہدف دیا تھا۔ تاریخ کے پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ میں میزبان آسٹریلیا کو فتح کے لئے ایک سوستاسی رنز کا ہدف ملا ہے۔ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے جارہے کرکٹ کی تاریخ کے پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے 116رنز پانچ کھلاڑی آئوٹ پر اپنی دوسری نامکمل اننگز شروع کی لیکن اسکور میں کوئی اضافہ کیے بغیر واٹلنگ 7رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔کریگ نے 15رنزکی اننگز کھیلی، سینٹنر45رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔بریسویل نے ناقابل شکست 27رنز بنائے۔یوں پوری کیوی ٹیم 208رنز پرڈھیر ہوگئی اور آسٹریلیا کو میچ جیتنے کیلئے 187 رنز کا ہدف ملا ہے۔ہیزل ووڈ نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 6وکٹیںحاصل کیں، جبکہ مارش نے 3اور لایون نے ایک وکٹ حاصل کی۔آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 224رنز بنائے تھے،۔پیٹرنیول 66 اور اسٹیون اسمتھ 53رنز کے ساتھ نمایاں کھلاڑی رہے۔

ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ: نیوزی لینڈنے آسٹریلیا کو میچ جیتنے کیلئے 187 رنز کا ہدف دے دیا


AdelaidetestAustraliavsNewZealand_11-29-2015_205736_l November 29, 2015 | 3:48 PM

ایڈیلیڈ:(نیوزآن لائن)ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈنے آسٹریلیا کو میچ جیتنے کیلئے 187 رنز کا ہدف دے دیا۔ تاریخ کے پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ میں میزبان آسٹریلیا کو فتح کے لئے ایک سوستاسی رنز کا ہدف ملا ہے۔ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے جارہے کرکٹ کی تاریخ کے پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے 116رنز پانچ کھلاڑی آئوٹ پر اپنی دوسری نامکمل اننگز شروع کی لیکن اسکور میں کوئی اضافہ کیے بغیر واٹلنگ 7رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔کریگ نے 15رنزکی اننگز کھیلی، سینٹنر45رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔بریسویل نے ناقابل شکست 27رنز بنائے۔یوں پوری کیوی ٹیم 208رنز پرڈھیر ہوگئی اور آسٹریلیا کو میچ جیتنے کیلئے 187 رنز کا ہدف ملا ہے۔ہیزل ووڈ نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 6وکٹیںحاصل کیں، جبکہ مارش نے 3اور لایون نے ایک وکٹ حاصل کی۔آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 224رنز بنائے تھے،۔پیٹرنیول 66 اور اسٹیون اسمتھ 53رنز کے ساتھ نمایاں کھلاڑی رہے۔

فاسٹ بولر محمد عامر کی آج انٹرنیشنل کرکٹ میں متنازعہ واپسی


muhammad amir November 22, 2015 | 4:17 PM

دبئی:(نیوزآن لائن)آئی سی سی کی جانب سے سزا مکمل ہونے کے بعد لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عامر بنگلہ دیش پریمیئرلیگ کی فرنچائز چٹاگانگ وائی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے آج سے انٹرنیشل کرکٹ میں متنازعہ طور پر واپس آئیں گے۔ جبکہ محمدحفیظ نے فاسٹ بولرکیساتھ کھیلنے سے انکارکرتے ہوئے معاہدہ ختم کردیا۔ بی پی ایل کے افتتاحی میچ میں وائی کنگز کا مقابلہ رنگپور رائیڈرز سے ہوگا۔ جس میں چٹاگانگ کی جانب سے پاکستان کے کامران اکمل اور سعید اجمل بھی ایکشن میں نظر آئیں گے،جبکہ رنگپور رائیڈرز میں قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق شامل ہیں۔محمدعامر پابندی کے خاتمے اور آئی سی سی کا تربیتی پروگرام پورا کرنے کے بعد قائد اعظم ٹرافی میں بھی شرکت کر چکے ہیں۔ جس میں انہوں نے چار میچوں میں سولہ کھلاڑی آوٹ کئے ہیں۔ محمد عامر کا کہنا ہے کہ بی پی ایل میں عمدہ پرفارمنس دیکر قومی ٹیم میں واپسی کی راہ ہموار کروں گا۔دوسری جانب پاکستان کے سینئر بیٹسمین محمد حفیظ نے کرپشن میں ملوث فاسٹ بولر کے ساتھ کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے چٹاگانگ وائی کنگز کا لاکھوں روپے کا معاہدہ مسترد کردیا۔

کرکٹ آل اسٹار سیریز:وارن واریئرز نے سچن بلاسٹرز کو 4وکٹ سے شکست دے دی


CricketAllStarsSeriesWarnewarriorswin_11-15-2015_204228_l November 15, 2015 | 3:20 PM

لاس اینجلس:(نیوزآن لائن) وارن واریئرز نے تیسرے اور آخری ٹی20میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سچن بلاسٹرز کو 4وکٹ سے شکست دے کرکرکٹ آل اسٹار سیریز اپنے نام کر لی۔آل اسٹار لیگ کے آخری ٹی ٹوئینٹی میچ میں سچن بلاسٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 219رنز بنائے۔سچن ٹنڈولکر نے 27گیندوں پر56رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی،سچن ٹنڈولکر چھپن اور سورو گنگولی پچاس رنز بناکر نمایاں رہے۔ہدف کے تعاقب میں وارن واریئرز کا آغا مایوس کن رہا اور صفر کے اسکور پرمائیکل وان پویلین لوٹ گئے، لیکن بعد میں آنے والے بیٹسمینوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ہدف کا حصول ممکن بنایا، جیک کیلس 47، پونٹنگ ناقابل شکست 43، سنگاکارا 42اور سائمنڈز 31رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان نے شین وارن نے میچ کے آخری اوور کی پانچویں گیند پر چھکا لگاکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

کرکٹ آل اسٹارز سیریز : پہلاٹی20،وارن واریئرز نے سچن بلاسٹر کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی


warnevssachintendulkar-1stt20match_11-8-2015_203452_l November 8, 2015 | 3:07 PM

نیویارک:(نیوزآن لائن)کرکٹ آل اسٹارز سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں وارن واریئرز نے سچن بلاسٹر کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔وارن واریئرزنے141رنزکامطلوبہ ہدف17.2اوورزمیں حاصل کرلیا۔شین وارن میں آف دی میچ قرار پائے۔نیویارک کے سٹی فیلڈ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کا وارن واریئرز نے جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔سچن بلاسٹرز کی جانب سے ورندر سہواگ اور سچن ٹنڈولکر نے پچاسی رنز کی اوپننگ پارٹنز شپ قائم کی۔سچن ٹنڈولکر چھبیس رنز بناکر وارن کی وکٹ بنے جس کے پوری ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔واریئرزکی جانب سیرکی پونٹنگ نے48اورکمارسنگاکارانے41رنزبنائے جبکہ شعیب اخترنے26رنزکعو ض 2وکٹیں حاصل کیں۔وارن واریئرز نے مقررہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر سترہ اعشاریہ دو اوورز میں بناکر میچ اپنے نام کرلیا۔

رگبی ورلڈ کپ:نیوزی لینڈ نے تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا


306559_14764652 November 1, 2015 | 3:31 PM

ٹوینکن ہیم:(نیوزآن لائن) نیوزی لینڈ نے تیسری مرتبہ رگبی ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو سترہ کے مقابلے میں چونتیس پوائنٹس سے شکست دیکر کرکٹ ورلڈکپ فائنل کا بدلہ لے لیا،میگا ایونٹ کے فائنل میں آسٹریلیا کو شکست ہو گئی۔ رگبی ورلڈ کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا لندن کے ٹوینکن ہیم اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوئے۔رگبی ورلڈکپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے ابتدا سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے اپنا پلڑا بھاری رکھا اور ہاف ٹائم پر نیوزی لینڈ کو تین کے مقابلے میں سولہ پوائنٹس سے برتری حاصل تھی۔ جس کے بعد دوسرے ہاف میں آسٹریلیا نے کم بیک کرتے ہوئے اسکور چوبیس سترہ تک پہنچا دیا، مگر نیوزی لینڈ نے سترہ کے مقابلے میں چونتیس پوائنٹس سے شکست دیکر تیسری مرتبہ ورلڈکپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

رگبی ورلڈ کپ :نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی


hockey October 25, 2015 | 3:25 PM

لندن :( نیوزآن لائن)ٹویکن ہیم سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میںرگبی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی ۔ فیورٹ نیوزی لینڈ نے کانٹے دار مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو شکست سے دوچار کیا ۔ سپرنگ بوکس نے عمدہ آغاز کرتے ہوئے پہلے ہاف میں بارہ سات کی برتری حاصل کی تاہم آل بلیکس نے دوسرے ہاف میں شاندار کم بیک کیا اور ورلڈ کپ سیمی فائنل بیس اٹھارہ سے اپنے نام کیا ۔

ٹیسٹ کرکٹ دبا برداشت کرنے کا کھیل ہے،غیر ذمہ دارانہ شاٹس پر وکٹیں گنوائیں۔ مصباح الحق


MISBAH October 18, 2015 | 3:12 PM

ابو ظہبی:(نیوزآن لائن)پاکستان کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ دبا برداشت کرنے کا کھیل ہے۔ ہم نے غیر ذمہ دارانہ شاٹس پر وکٹیں گنوائیں۔ن کا کہنا ہے کہ سیریز میں ایک صفر کے خسارے سے بچنے پر مطمئن ہوں۔ انگلش کپتان ایلسٹر کک نے نا تجربہ کار کھلاڑیوں پر اپنی ٹیم کی کارکردگی کو قابل فخر قرار دیا۔ابو ظہبی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ بغیر نتیجے کے ختم ہوگیا۔ مصباح الحق نے کہا کہ انگلینڈ بہت اچھی ٹیم ہے۔ وہ اس پرفارمنس پر مبارکباد کی مستحق ہے۔انگلینڈ کے کپتان ایلسٹر کک نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم نئے اور ناتجربہ کار کرکٹرز پر مبنی ہے۔ پہلے ٹیسٹ میں ان کی کارکردگی پر فخر ہے۔ پہلی اننگ میں پانچ سو بیس سے زائد رنز دے کر فتح کی پوزیشن میں آنا، کسی کارنامے سے کم نہیں۔ عادل رشید نے آخری دن وکٹ خراب ہونے سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور ہماری فتح کی امیدیں روشن کر دیں۔ اگر چار پانچ اوورز مزید مل جاتے تو کامیابی حاصل کرلیتے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریزکا آغاز منگل سے شروع ہوگا


pakistan vs england October 11, 2015 | 3:56 PM

کراچی:(نیوزآن لائن)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریزکا آغاز منگل سے شروع ہوگا۔ مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان ٹیم یو اے ای میں ناقابل شکست ہے۔و ہزار دو میں پہلی سیریز میں پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہو ئی پھر اس کے بعد شاہینوں نے پلٹ کر نہیں دیکھا۔ تیرہ سال ہوگئے پاکستان یو اے ای میں اب تک ناقابل شکست ہے۔نو سیریز میں پاکستان نے چار میں فتوحات سمیٹیں۔ ان فتوحات میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف کلین سوئپ بھی شامل ہے۔مجموعی طور پر پاکستان نے یو اے ای میں بائیس ٹیسٹ میچز کھیلے گیارہ میں ٹیم سرخرو ہوئی۔ پانچ شکست ہوئیں جب کہ چھ میچز ڈرا ہوئے۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو 20 رنز سے شکست دے دی


onedaymatch-Pakistanvsbangladesh-Pakistan_10-4-2015_199611_l October 4, 2015 | 5:49 PM

کراچی:(نیوزآن لائن) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو 20 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے214رنزاسکورکیے تھے، کراچی میں کھیلے گئے ون ڈے میچ میں پاکستان ٹیم کی کپتان ثنا میر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، گرین شرٹش کا آغاز اچھا نہ رہا اورصرف 19 کے مجموعی اسکور پر اوپنرسدرا امین12رنز بناکر پویلین لوٹ گئیں، پاکستان کی دوسری وکٹ بھی جلد گرگئی اور جویریہ خان 21رنز پر فہیمہ خاتون کو وکٹ دے بیٹھیں۔تیسری وکٹ کی شراکت میں بسمہ معروف اور نین عابدی نے 61رنز بنائے، نین عابدی27 رنز کی اننگز کھیل کر آئوٹ ہوگئیں۔ پاکستان کی جانب سے بسمہ معروف نے 92 رنز اسکور کیے، انعم امین نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔بنگلادیش کی جانب سیرومانہ احمد نے 70 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اس کے علاورہ بنگلا دیش کی طرف سے سلمی خاتون نے تین وکٹیں حاصل کیں،بنگلادیش کی ٹیم 50 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 194 رنز ہی بناسکی ،یوں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو 20 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان ویمنزٹیم کا بنگلہ دیش کو215رنز کاہدف


pakistan vs bang October 4, 2015 | 3:24 PM

کراچی:(نیوزآن لائن)پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو پہلے ایک روزہ میچ میں جیت کیلئے 215رنز کاہدف دے دیا گیا۔ بسمہ معروف نے 92 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان ٹیم کی کپتان ثنا میر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، گرین شرٹش کا آغاز اچھا نہ رہا اورصرف 19 کے مجموعی اسکور پر اوپنرسدرا امین12رنز بناکر پویلین لوٹ گئیں، پاکستان کی دوسری وکٹ بھی جلد گرگئی اور جویریہ خان 21رنز پر فہیمہ خاتون کو وکٹ دے بیٹھیں۔ بنگلہ دیشی کپتان سلمی خاتون نے تین کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔پاکستان کی ویمنز ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں دو سو چودہ رنز بناکر آٹ ہو گئی۔

ہرارے:پاکستان اور زمبابوے آج پہلے ٹی 20 میں مد مقابل ہونگے


Pakistan-Vs-Zimbabwe-Live-Match-2015-460x250 September 27, 2015 | 2:45 PM

ہرارے:(نیوزآن لائن)پاکستان اور زمبابوے آج پہلے ٹی 20 میں مدمقابل ہونگے۔ میچ سے پہلے ٹی 20 قائد شاہد خان آفریدی اور ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ زمبابوے کو آسان ہریف بلکل نہیں ہے، ہمیں اس وقت سیریز کرکٹ کھیلنی ہے اور یہ ٹیم کسی بھی ٹیم کو اپ سیٹ کرسکتی ہے۔پاکستان نے اس سیریز کے بعد دبئی میں انگلینڈ ٹیم کی میزبانی کرنی ہے،زمبابوے سے سیریزمیں کامیابی قومی کرکٹ ٹیم کے اعتماد میں بھرپور اضافہ کرے گی جس سے ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں مدد ملے گی۔

ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت خوش آئند بات ہے، نوجوان کھلاڑی عمدہ پرفارمنس دکھا رہے ہیں ،وقار یونس


393147-WaqarYounusWeb-1442729085-179-640x480 September 20, 2015 | 2:51 PM

لاہور: (نیوزآن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت خوش آئند ہے نوجوان کھلاڑی عمدہ پرفارمنس دکھا رہے ہیں ،قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ میرا فوکس زمبابوے اور برطانیہ کی سیریز ہیں،ڈومیسٹک کرکٹ سے کھلاڑیوں کو فائدہ ہوا،کوشش کررہا ہوں کہ ٹیم اچھا کھیلے اور اسی طرح جیتی رہے، میرا ڈیوواٹمور سے میرا کوئی مقابلہ نہیں،زمبابوے کیخلاف سیریز سے فائدہ اٹھائینگے،اس کے بعد میں انگلینڈ سے ہونیوالی سیریز اہم ہے جسے آسان نہیں لیں گے۔قومی ٹیم کے کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت خوش آئند بات ہے، نوجوان کھلاڑی عمدہ پرفارمنس دکھا رہے ہیں جب کہ انہیں محمد حفیظ، شاہد آفریدی، عمر اکمل اور احمد شہزاد جیسے سینئرز کی مدد بھی حاصل رہے گی۔ نہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر کریں گیتو انٹرنیشنل کرکٹ بہتر ہوگی،اس وقت ہم بالکل درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں،ٹی 20ورلڈ کپ سے پہلے کافی سیریز ہیں،ایک روزہ اور ٹی 20میں تجربات کرسکتے ہیں تاکہ اچھے کھلاڑی منتخب کرلیں۔ عمران خان جونیئر نیا فاسٹ بولر ہے اسکی پرفارمنس سے سب ہی متاثر ہیں۔

انگلش پریمیئر لیگ ، مانچسٹر سٹی نے کرسٹل پیلس کو شکست دے دی


298682_24464733 (1) September 13, 2015 | 4:42 PM

لندن :( نیوزآن لائن)انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے،انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی نے کرسٹل پیلس کو شکست دے کر لگاتار پانچویں کامیابی سمیٹی ۔ مقررہ وقت کوئی بھی ٹیم ملنے والے مواقع سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی ۔ مقررہ وقت میں میچ برابر رہا ، اضافی وقت میں کیلیچی ایہی ناچو نے گول کر کے اپنی ٹیم کو کامیابی دلا دی۔یورٹن نے دفاعی چیمپئن کو چیلسی کو تین ایک کے مارجن سے ہرایا ۔ متبادل کھلاڑی سٹیو نیسمتھ نے شاندار ہیٹ ٹرک کی ۔

آسٹریلوی آل رانڈر شین واٹسن نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا


389562-WatsonWeb-1441534098-352-640x480 September 6, 2015 | 5:42 PM

سڈنی:(نیوزآن لائن)آسٹریلوی آل رانڈر شین واٹسن نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔واٹسن نے 2005 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور 59 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی جس میں 35.19 کی اوسط سے 3 ہزار 731 رنز اور 33.68 کی اوسط سے 75 وکٹیں حاصل کی۔کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آل رانڈر شین واٹسن نے ٹسیٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ واٹسن نے ایشر سیریز میں انگلینڈ کے ہاتھ شکست کے باعث ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا۔

برطانیہ :عالمی چیمپئن موٹو جی پی میں مارک مارکوئیز نے پول پوزیشن حاصل کرلی


295991_70937907 (2) August 30, 2015 | 5:00 PM

برطانیہ:(نیوزآن لائن) برطانیہ میں جاری موٹو جی پی ریس کی کوالیفائنگ سٹیج میں سپین کے عالمی چیمپئن مارک مارکوئز نے ریکارڈ وقت میں پول پوزیشن حاصل کر لی ،موٹر سائیکلسٹس نے ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کیلئے خوب مہارت کا مظاہرہ کیا ، کچھ رائڈرز حادثے کا شکار بھی ہوئے ۔ سپین کے عالمی چیمپئن مارک مارکوئز نے بہترین وقت دو منٹ اور صفر اعشاریہ دو تین سیکنڈز میں فنش لائن عبور کر کے رواں سیزن کی چھٹی پول پوزیشن پر قائم رہے۔

ورلڈ اتھلیٹک چپمئن شپ ، یوسین بولٹ اور جسٹن گیٹلن نے کامیابی حاصل کر لی


294740_21518721 (1) August 23, 2015 | 6:28 PM

چین :( نیوزآن لائن)چین میں ورلڈ ایتھلیٹک چیمپئن شپ کے پہلے روز دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ اور امریکہ سٹار ایتھلیٹ جسٹن گیٹلن نے میابی حاصل کر لی۔رنگا رنگ ایونٹ کے پہلے روز برطانیہ کے ایم او فراح فراح نے 27 منٹ اورایک اعشاریہ 13 سیکنڈز کے وقت سے کامیابی حاصل کی۔ مردوں کی میراتھن ریس میں اریٹریا کے 19 سالہ ایتھلیٹ غرمے نے شاندار فتح حاصل کر کے کم عمر ترین چیمپئن ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا ۔ خواتین کے شاٹ پٹ مقابلوں میں جرمنی کی کرسٹینا شوانٹیز نے سب سے دور گولہ پھینک کر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا ۔ اس کے علاوہ مردوں کی 100 میٹر ریس میں جمیکا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ 9 اعشاریہ نو چھ سیکنڈز کے وقت سے فنش لائن عبور کر کے جیت گئے ۔

سیریناولیمزکوراجرزٹینس کپ کے سیمی فائنل میں اپ سیٹ شکست دیدی


sprots-sarenawilliams-tennis_8-16-2015_194366_l August 16, 2015 | 4:19 PM

ٹورنٹو:(نیوزآن لائن)ٹینس کی عالمی نمبر ایک کھلاڑی سیرینا ولیمز کو راجرز ٹینس کپ کیمیں سوئس کھلاڑی بیلنڈا بینسچ نے اپ سیٹ شکست دیدی۔ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں کھیلے جانے والے ڈبلیو ٹی اے ٹورز راجرز کپ کے سیمی فائنل میں سیرینا ولیمز نے شروع میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلا سیٹ 3,6سے اپنے نام کیا، سوئس کھلاڑی بلینڈا بینسچ نے زبردست کم بیک کیا اور اگلے دونوں سیٹس میں 5,7 اور 4,6سے کامیابی حاصل کی، یہ رواں سال میں سیرینا ولیمز کی صرف دوسری ناکامی ہے۔

انڈیانا موٹوجی پی کوالیفائنگ ریس :مارک مارکوئیز نے کامیابی حاصل کر لی


292561_91023349 (1) August 9, 2015 | 2:53 PM

انڈیانا :( نیوزآن لائن ) انڈیانا موٹوجی پی کوالیفائنگ ریس میں ہسپانوی رائیڈرز نے میدان مار لیا ، عالمی چیمپئن مارک مارکوئیز پول پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔کوالیفائنگ رائونڈ میں تمام ڈرائیورز کے درمیان سخت مقابلہ ہوا ۔ سپینش رائیڈر مارک مارکوئیز نے مقررہ فاصلہ سب سے کم وقت میں طے کرکے پول پوزیشن اپنے نام کی ۔ عالمی چیمپئن مارک مارکوئیز 1 منٹ 31 اعشاریہ آٹھ آٹھ سیکنڈز میں فنش لائن عبور کرکے پہلی پوزیشن پر رہے۔سپین کے ہی جارج لونارزو کی تیسری جبکہ برطانوی رائیڈر کال کرچلو کی چوتھی پوزیشن رہی ۔۔

یورپین گالف ٹورنامنٹ ، کوارٹر فائنل میں رابرٹ کارلسن نے کامیابی اپنے نام کر لی


robert August 2, 2015 | 3:26 PM

سکاٹ لینڈ:(نیوزآن لائن) یورپین گالف ٹورنامنٹ ، کوارٹر فائنل میں رابرٹ کارلسن نے کامیابی اپنے نام کر لی۔یورپین گالف ٹور کا کوارٹر فائنل مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا ، کوارٹر فائنل میں سکاٹ لینڈ کے پال لاری نے منفرد کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چند شاندار شاٹس کھیلیں ۔ یورپین گالف ٹور کے پہلے کوارٹر فائنل میں سویڈن کے رابرٹ کارلسن نے سکاٹش گالفر پال لاری کو مات دے دی جبکہ دوسرے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ہوول نے ہم وطن کھلاڑی کو شکست سے دوچار کیا ۔ تیسرے کوارٹر فائنل میں سکاٹش گالفر مارک وارین نے جبکہ آخری کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کے ایفی بیرنراٹ نے فتح سمیٹی ۔

چیمپیئنزلیگ ٹی 20 ختم کردی گئی


Chem-leg_l July 15, 2015 | 4:14 PM

دبئی :( نیوزآن لائن)چھ ملین ڈالرزانعامی مالیت والے ٹورنامنٹ چیمپئینزلیگ ٹی ٹوئنٹی کوختم کردی گئی ہے،چمپنئزلیگ ختم کرنیکافیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ ،جنوبی افریقی کرکٹ بورڈاورکرکٹ آسٹریلیا نے مشترکہ طور پرکیا،وجہ ایونٹ کے بڑھتے اخراجات، میڈیا پارٹنراور شائقین کی عدم دلچسپی، بی سی سی آئی، کرکٹ آسٹریلیا اورکرکٹ ساوتھ افریقہ نے ٹورنامنٹ کوختم کرنے میں ہی عافیت جانی،دنیا کے ٹاپ کلبزکے درمیان ہونے والی چیمپئینزلیگ کا آغازدوہزارنومیں ہوا تھا جس میں پاکستان کی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی چیمپیئن سیالکوٹ اسٹالینزکوبھی شرکت کرنا تھی،پاکستان کی تین ٹیمیں چیمپیئنزلیگ کے مختلف ایڈیشنزمیں شرکت کرچکی ہیں، لاہور لائنز دوہزارچودہ کے ایڈیشن میں گروپ مرحلے تک پہنچنے میں کامیاب رہی تھی جبکہ فیصل آباد وولوزاورسیالکوٹ اسٹالینزکا سفرکوالیفائنگ راونڈ تک ہی محدود رہا تھا، تاہم آئی پی ایل کی چکاچوند کے باعث یہ ٹورنامنٹ شائقین کی توجہ حاصل نہ کرسکا۔چنئی سپر کنگز چمپئنز لیگ ٹی 20 کی دفاعی چیمپین تھی۔واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی بھارتی سپریم کورٹ نے انڈین پریمیئر لیگ میں سٹے بازی کو کرکٹ کے ماتھے پر کالک اور گندہ دھندا ثابت کیا ہیاور کرپشن کیس میںچیمپئن ٹیم چنئی سپر کنگز کو معطل کرتے ہوئے 2سال کے لیے ٹورنامنٹ سے باہر کیا ہے۔

مصباح الحق نے کیریبین پریمیر لیگ کھیلنے کیلئے ویسٹ انڈیز روانہ


misbah-CPL_l July 8, 2015 | 4:35 PM

کولمبو: (نیوزآن لائن)می ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کیریبین پریمیر لیگ کھیلنے کیلئے ویسٹ انڈیز روانہہوگئے۔ سرسیریزکے اختتام پرکولمبوسے وی لنکا کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں گروئن انجری کے باعث مصباح الحق کی کیریبین پریمئیرلیگ میں شرکت مشکوک ہوگئی تھی لیکن مصباح نے خود لیگ میں شرکت کی تصدیق کردی ہے وہ سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ یسٹ انڈیزروانہ ہوگئے،، جہاں وہ لیگ کی ٹیم بارباڈوس ٹرائیڈینٹس میں شعیب ملک کی جگہ نمائندگی کریں گے۔ شعیب ملک سری لنکا کیخلاف ون ڈیسیریزکیلئے قومی ٹیم میں شامل ہونے کے باعث بارباڈوس ٹرائی ڈینٹس کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔

کولمبو ٹیسٹ:سری لنکا نے پاکستان کو7وکٹوں سے شکست دے دی


sl-win_l June 29, 2015 | 3:49 PM

کولمبو:(نیوزآن لائن)کولمبو ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کو 7وکٹوں سے باآسانی شکست دے سیریز ایک، ایک سے برابر کردی۔پی سارااوول پردوسرے ٹیسٹ کا آخری روز، سری لنکا کے سامنے ایک سوتریپن رنزکا بظاہرآسان ہدف، اوورکاسٹ کنڈیشنز، شاہینوں کودس وکٹیں گرانے کاچیلنج درپیش، یاسراوربابرنے دوبیٹسمین ٹھکانے لگائے توکچھ امید پیدا ہوئی لیکن کرونا رتنے اورمیتھیوزڈٹ گئے،اوپنردیموتھ کرونا رتنینے کیرئیرکی چھٹی نصف سنچری بنائی، ان کے اورکپتان میتھیوزکے درمیان تیسری وکٹ پربہتررنزکی میچ وننگ شراکت قائم ہوئی،تھیوزتینتالیس اورتھریمانے بیس رنزپر ناٹ آوٹ رہے، آئی لینڈرزنے مقررہ ہدف لنچ سے قبل تین وکٹوں پرحاصل کرلیا، یاسرشاہ نے دواورذوالفقاربابرنے ایک وکٹ حاصل کی، یاسرشاہ نے عمدہ باولنگ کرتے ہوئے میچ میں آٹھ شکارکئے، تین ٹیسٹ پر مشتمل سیریز ایک ، ایک سے برابر ہوگئی ہے۔پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو 10وکٹوں سے شکست دی تھی۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3جولائی سے پالے کیلے میں کھیلا جائے گا۔