: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

ہالی ووڈ فنکاروں کا کرائسٹ چرچ پر دہشتگردی کے اس واقعے پر شدید الفاظ میں مذمت


hollywood protest in new zeeland mosque attack March 17, 2019 | 4:38 PM

نیویارک:(نیوزآن لائن)نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میںدہشتگرد کی جانب سے نماز جمعہ کے دوران مسلمانوں پر فائرنگ کرکے 50 بے گناہ و معصوم مسلمانوں کو شہید کرنے کے واقعے نے پوری دنیا کو جھنجھوڑ کررکھ دیاہے۔ مسلمانوں کے قتل عام پر پوری دنیا اشکبار ہے جب کہ ہالی ووڈ فنکاروں نے بھی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دہشتگردی کے اس واقعے پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔امریکن گلوکارہ ہیلسے نے دہشتگردی کے اس واقعے کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کرائسٹ چرچ میں رہنے والی مسلم کمیونٹی اور دنیا بھر میں موجود مسلمانوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ میں سوچ نہیں سکتی کہ کیسے کوئی انسان عبادت کی جگہ پر ایسا کرسکتاہے، میرا دل اور دنیا بھر کا دل آپ لوگوں کے ساتھ ہے میں امید کروں گی کہ اب ہم لوگ اپنے مسلم پڑوسیوں کے ساتھ مزید اچھی طرح اور رحمدلی سے پیش آئیں گے۔ ہیلسے نے کہا اسلاموفوبیا(اسلام سے نفرت یا اسلام مخالف جذبات) کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا، یہ بہت خوفناک ہے، ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

اردو ادب میں ایک نئے دور کا آغاز


the tale of noise March 10, 2019 | 5:54 PM

تاریخ میں پہلی بار بچوں کیلیے لکھی گئی کہانیوں کا انگریزی ترجمہ شائع
کراچی:(نیوزآن لائن): اردو ادب کی تاریخ میں پہلی بار بچوں کے لیے لکھی گئی کہانیوں کا انگریزی ترجمہ بعنوان
)ناک کہانی) منظرِ عام پر آگیا ہے۔ کتاب میں بچوں کے ادب سے منسلک نامور ادیبوںکی اردو سے انگریزی میں ترجمہ کردہ 24یادگار کہانیاں شامل کی گئی ہیں جو اس سے قبل بچوں کے ماہنامہ ساتھی میں گزشتہ دو عشروں میں شائع ہوچکی ہیں۔ نمایاں لکھنے والوں میں نذیر انبالوی، رئوف پاریکھ، احمد حاطب صدیقی، فوزیہ خلیل، سیما صدیقی، نائلہ صدیقی، حماد ظہیر، شازیہ فرحین ، بینا صدیقی اور دیگر نامور قلمکار شامل ہیں جبکہ کہانیوں کا انگریزی ترجمہ فاطمہ نور صدیقی، راحیمہ خان اور ہُدا سعد سید نے کیا ہے۔
اس موقع پر اپنے تاثرات میں ماہنامہ ساتھی کے مدیر جناب اعظم طارق کوہستانی نے کہا کہ اردو ادب میں بچوں کے لیے بے شمار لازوال کہانیاں تخلیق کی گئی ہیں جنہیں انگریزی سمیت دنیا میں بولی جانے والی دیگر بڑی زبانوں میں منتقل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انگریزی، جرمن، فرانسیسی، جاپانی، ہندی و دیگر زبانوں میں لکھی گئی کتابوں کے اردو تراجم وقتاً فوقتاً دیکھنے میں آتے ہیں لیکن اردو ادب کا دیگر بین الاقوامی زبانوں میں ترجمہ شاذو نادر ہی سامنے آتا ہے جبکہ بچوں کے اردو ادب میں اسکی کوئی مثال موجود نہیں۔
اپنے تاثرات میں کہانیوں کی مترجم محترمہ فاطمہ نور صدیقی کی کہا کہ ترجمہ ایک طویل مدتی و دقّت طلب کام ہے لیکن میں پرامید ہوں کو اردو سے انگریزی میں ترجمہ کردہ یہ کہانیاں دنیا بھر کے بچوں میں مقبولیت پائیںگی۔

کاروانِ حیات،کے تحت انڈس ویلی میں فنڈ ریزنگ صوفی نائٹ کا اہتمام کیا گیا


WhatsApp Image 2019-03-03 at 10.35.44 AM March 3, 2019 | 6:05 PM

آج رنگ ہے ،کے عنوان سے منعقدہ پروگرام میں قوال جوڑی ابو محمد اور فرید الدین ایازکی پرفارمنس نے سماں باندھی دیا
کراچی: (نیوزآن لائن) دماغی صحت کی دیکھ بھال کے فلاحی ادارے کاروانِ حیات،کے تحت انڈس ویلی اسکول آف آرٹ اینڈ آرکیٹکچر میں صوفی نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔ ”آج رنگ ہے” کے عنوان سے منعقدہ صوفی میوزیکل نائٹ کا مقصد کاروان حیات میں زیر علاج ذہنی بیمار مریضوں کے علاج معالجے کے لیے فنڈز کا حصول تھا۔صوفی نائٹ میں نام ور قوال بھائیوں کی جوڑی ابو محمد اور فرید الدین ایازنے شاندار پرفارمنس دے کر سماں باندھ دیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کاروانِ حیات، کی ڈائریکٹر قیصرہ احمد نے کہا کہ ملک بھر میں ذہنی صحت کے مریضوں کو دیکھ بھال کی انتہائی ضرورت ہے اور کاروانِ حیات،جیسے ادارے اُمید کی کرن ہیں۔کاروانِ حیات،ہسپتال کیماڑی میں واقع ہے جہاں جدید خطوط پر ذہنی صحت کے مریضوں کی دیکھ بھال کی جاتی ہے اور نفسیاتی علاج کے ذریعے ان کی بحالی میں مدد دی جاتی ہے۔کاروانِ حیات ہسپتال کیماڑی 100 بستروں پر مشتمل نفسیاتی ہسپتال ہے جس کے ساتھ دو مذید سینٹرز خیابان جامی ڈیفنس اور کورنگی میں قائم ہیںجبکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں رفاعی کلینکس بھی کام کررہے ہیں۔ کاروانِ حیات،کے تحت قائم ان اداروں میں تمام سہولتوں سے آراستہ ڈے کیئر سینٹر،اندرونی و بیرونی مریضوں کا ریگولرچیک اپ اور بحالی کے لیے نفسیاتی علاج کی جدید سہولتیں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ادارہ تمام مریضوں کو بلا تخصیص مکمل نفسیاتی دیکھ بھال فراہم کرنے میں یقین رکھتا ہے، ان کے علاج کی منصوبہ بندی میں اس بات کا خیال رکھا جاتا ہے کہ ہر مریض کی ذاتی ہسٹری کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کی کونسلنگ کی جائے، اسے مناسب ماحول فراہم کیا جائے،اس کے ساتھ ادویات اور دیگر عوامل سے اس کی بحالی میں مدد ملتی ہے۔کاروانِ حیات،کے 170 سے زیادہ ملازمین دماغی مریضوں کے علاج،دیکھ بھال اور بحالی کے لیے ان خاندانوںکے دل سے قریب ہوکر کام کرتے ہیںجن کے خونی رشتے اس ادارے میں زیر علاج ہوتے ہیں،یہ ان ملازمین کے 35سالہ تجربے اور خدمات کا نچوڑ ہے اورپیشہ وارانہ خوبی ہے کہ وہ مریضوں کے ساتھ ایک ہی چھت تلے رہ کر اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں۔گذشتہ سال70ہزار سے زائد مریض کاروانِ حیات،کے بحالی مراکز سے مستفید ہوئے جن میں سے 90فی صد مریضوںکا علاج بلا معاوضہ کیا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق صرف کراچی میں دولاکھ پچاس ہزار افراد دماغی امراض میں مبتلا ہیں جنہیں علاج کی مناسب سہولتیں دستیاب نہیں ہیں لیکن کاروانِ حیات،کے مراکز سے کسی مریض کو مکمل چیک اپ کیے یا ادویات کے بغیررخصت نہیں کیا جاتا۔ کاروانِ حیات،کی ڈائریکٹر قیصرہ احمد نے یہ اپیل بھی کی کہ اس نوعیت کے مریضوں کے حوالے سے غلط فہمیاں دور کرنے کی ضرورت ہے کہ ان پر کوئی آسیب یا جادو ٹونا کیا گیا ہے، یہ ایک بیماری ہے اور اس کا علاج کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ادارہ اس حوالے سے لوگوں کو آگہی دینے کا فریضہ بھی سرانجام دیتا ہے۔صوفی نائٹ میںقوال بھائیوں کی مقبول جوڑی ابو محمد اور فرید الدین ایازنے سب سے پہلے اپنا مشہور کلام اللہ کا ذکر،سنایا۔اس کے بعد نعتیہ کلام،منقبت اور پھر من کنتو مولا،پیش کیا جس پر حاظرین بے ساختہ جھومنے لگے۔حضرت امیر خسرو کے کلام نے سماں باندھ دیا۔بعد ازاںدونوں بھائیوں کی جوڑی نے جہاں اپنا دیگر مقبول کلام پرفارم کیاوہیں’گھر ناری گواری’گاکر حاظرین محفل کا دل جیت لیا۔آخر میں باری آئی ‘آج رنگ ہے’کی جس کے ساتھ ہی یہ پرنور محفل اپنے اختتام کو پہنچی۔

ریڈ کارپٹ بچھ گیا، لاس اینجلس میںانٹرٹینمنٹ کی دنیا کا سب سے بڑا میلہ آج سجے گا


the oscars February 24, 2019 | 6:40 PM

لاس ایجلس:(نیوزآن لائن)مداحوں کی بڑی تعداد اکیڈمی ایوارڈ کے وینیو پر پہنچ گئی، آسکر کیلئے نامزد کرداروں کے ملبوسات کی نمائش بھی جاری ہے۔اکیڈمی ایوارڈ کی سالانہ 91 ویں تقریب، لاس اینجلس میں آج ہالی وڈ ستاروں کی کہکشاں اترے گی۔ ڈولبی تھیٹر میں ریڈ کارپٹ بچھا دیا گیا۔ مداحوں کی بڑی تعداد رنگ برنگے ملبوسات زیب تن کئے وینیو پر پہنچ گئی جو اپنے فیورٹ ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

بالی ووکنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کورین اداکار کی محبت میں گرفتار


suhana khan February 17, 2019 | 6:37 PM

ممبئی:(نیوزآن لائن) بھارت کے مشہور بالی ووڈکنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کورین اداکار کی محبت میں گرفتار ہوگئی۔سہانا خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر لائیو چیٹ کے دوران اپنے چاہنے والوں سے براہ راست بات کی اور ان کے سوالوں کے جواب دئیے۔ دوران گفتگو میں سہانا خان نے کوریا کے معروف اداکار اور گلوکار سوہو کی تصویر شیئر کی اور کہا وہ سوہو کو بہت پسند کرتی ہیں اور اسی کے ساتھ باہر جائیں گی۔

فلم ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا کو آسکرلائبریری میں شامل


ek_ladki_ko_yay_2 February 10, 2019 | 9:04 PM

ممبئی:( نیوزآن لائن)اداکارہ سونم کپور اور انیل کپور کی فلم ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا کو آسکرلائبریری میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اے ایم پی اے ایس نے فلم کے ہدایت کار و پروڈیوسر سے آسکرلائبریری میں رکھنے کے لیے فلم کی اسکرین پلے کی کاپی کا مطالبہ کیا ہے۔فلم میں ہم جنس پرست لڑکی کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سونم کپور کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ فلم ان کے لیے بہت خاص ہے، کیونکہ یہ ان کی اوران کے والد انیل کپور کی ایک ساتھ پہلی فلم ہے، اس کے علاوہ فلم میں معاشرے کے افراد کو ایک پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے جس پر بات کرنی ضروری ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور سلمان خان کی سپر ہٹ سیریز دبنگ3 کا حصہ بن گئیں


kareena kapoor February 3, 2019 | 4:04 PM

ممبئی: (نیوزآن لائن)بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور سلمان خان کی سپر ہٹ سیریز دبنگ3 کا حصہ بن گئیں۔تفصیلات کے مطابق دبنگ سیریز کی دوسری فلمدبنگ2میں اسپیشل نمبر کرنے والی اداکارہ کرینہ کپور نے حال ہی میں دبنگ سیریز کے پروڈیوسر ارباز خان سے سیریز کی تیسری فلمدبنگ 3کا حصہ بننے کے حوالے سے ملاقات کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیریز کی دوسری فلم کی طرح کرینہ تیسری فلم میں بھی اسپیشل آئٹم نمبر پر رقص کریں گی۔

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ دپڈپیکا وکون سے کئی سال قبل شادی کرچکے تھے


download January 20, 2019 | 8:12 PM

ممبئی: (نیوزآن لائن) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ دپیکا پڈوکون سے کئی سال قبل شادی کرچکے تھے۔ رنویر سنگھ سے جب یہ پوچھاگیا کہ شادی کے بعد وہ کیسا محسوس کررہے ہیں اور کیا وہ اپنے دوستوں کو بھی شادی کرنے کا مشورہ دیں گے تو انہوں نے کہا شادی کے بعد کی زندگی بہت اچھی اور خوبصورت ہے اور میں اپنے دوستوں اور دیگر لوگوں کو بھی شادی کا مشورہ دوں گا کیونکہ شادی کے بعد زندگی بہت خوبصورت ہوجاتی ہے۔رنویرسنگھ نے مزید کہا کہ میں ہمارے رشتے کے ابتدائی دنوں میں ہی دپیکا سے شادی کرنے کا فیصلہ کرچکاتھا دپیکا سے ملنے کے بعد مجھے یہ احساس ہوگیا تھا کہ یہی وہ لڑکی ہے جس کے ساتھ میں اپنی پوری زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔ ہماری شادی کی رسمیں تو ابھی ہوئی ہیں لیکن دپیکا سے شادی میں اپنے دماغ میں بہت پہلے کرچکاتھا میں صرف اس بات کا انتظار کررہا تھا کہ دپیکا کب شادی کے لیے ذہنی طور پر تیار ہوتی ہیں اور جیسے ہی وہ تیار ہوئیں ہم نے شادی کرلی۔

بھارت میں مذہب کی بنیاد پر معصوموں کا قتل عام ہو رہا ہے،بالی وڈ اداکار نصیر الدین شاہ


naser ud shah January 6, 2019 | 9:18 PM

ممبئی:(نیوزآن لائن)بالی وڈ اداکار نصیر الدین شاہ نے کہاہے کہ بھارت میں مذہب کی بنیاد پر معصوموں کا قتل عام ہو رہا ہے، ادیب، فنکار اور صحافیوں کا جینا حرام کر رکھا ہے، کیا ایسے بھارت کا خواب دیکھا تھا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ایک ویڈیو میں اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا بھارت میں مذہب کی بنیاد پر نفرت کا بازار گرم ہے، ادیبوں، فنکاروں اور صحافیوں کو طاقت کے استعمال سے چپ کرایا جا رہا ہے۔

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے نئی آنے والی فلم میں پاکستانی ڈانسر کا کردار ادا کرنے کی وجہ سے فلم کرنے سے انکار کردیا


katrina_09_cal_02 December 30, 2018 | 8:50 PM

ممبئی:(نیوزآن لائن)بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے نئی آنے والی فلم میں پاکستانی ڈانسر کا کردار ادا کرنے کی وجہ سے فلم کرنے سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق معروف کوریو گرافر اور ہدایت کار ریمو ڈیسوزا کی ڈانس پر مبنی فلم میں پہلی بار نوجوان اداکار ورون دھون کے مدمقابل بالی ووڈ کی حسینہ کترینہ کیف کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم اداکارہ نے فلم میں پاکستانی ڈانسر کا کردار ادا کرنے سے صاف انکار کردیا اور فلم میں شامل ہونے سے معذرت کرلی۔کترینہ کیف کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کترینہ ہمیشہ سے ہی پروفیشنل اداکارہ رہی ہیں لیکن انہوں نے ریمو ڈیسوزا کی اس ڈانس فلم میں شامل ہونے سے معذرت کرلی ہے۔

ملکہ ترنم نور جہاں کو دنیا سے گزرے 18 برس بیت گئے


noor jahan December 23, 2018 | 10:07 PM

کراچی:(نیوزآن لائن)عظیم صوفی شاعر ملکہ ترنم نور جہاں کو دنیا سے گزرے 18 برس بیت گئے۔ملکہ ترنم نور جہاں 21 ستمبر 1926 کوعظیم صوفی شاعر بلھے شاہ کی دھرتی قصور میں پیدا ہوئیں۔ ان کا نام اللہ وسائی رکھا گیا۔ میڈم نور جہاں نے 9 سال کی عمرمیں گلوکاری کا آغاز کیا۔قیام پاکستان سے قبل نور جہاں نے ممبئی میں کئی فلموں نادان، نوکر، لال حویلی، دل، ہمجولی اور جگنو وغیرہ میں کام کیا۔ نور جہاں نے دوپٹہ، گلنار، انتظار، لخت جگر، کوئل اور انار کلی میں کام کیا۔ میڈم نورجہاں نے ایک ہزار فلموں کے لئے گیت گائے۔انہوں نے 1965 کی جنگ کے دوران کئی ملی نغمے گائے اور ان گیتوں سے پاکستانی فوج اورعوام کا حوصلہ بلند ہوا۔نور جہاں 23 دسمبر 2000 کو دل کا دورہ پڑنے سے 74 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئیں۔

پیک فرینس سوپر کے تعاون سے جنون گروپ کا لائیو کانسرٹ 25دسمبر کو ہوگا


junon band December 9, 2018 | 8:21 PM

کراچی:(نیوزآن لائن)پاکستان کے تاریخی میوزیکل بینڈ جنون کو کامیابی سے یکجا کرنے کے بعد پیک فرینس سو پر کے تعاون سے مشہور بیند جنون گروپ کا لائیو کانسرٹ 25دسمبر کو ہوگا۔کانسرٹ کا اعلان تقریبا 500مو سیقار نے جمع ہو کر جنو ن بینڈ کو خراج ِ تحسین پیش کر کے اور اپنی مو سیقی کے ذریعے پاکستان کے جذبے کو اجا گر کر کے کیا۔جنون کے یکجا ہونے کی خبروں کے بعد ان کی فین فالوئنگ میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اس کے ساتھ ملک کے سب سے پسندیدہ صوفی راک بینڈ کو دوبارہ پیش کیا ، تاکہ جنون بینڈ اپنے شائقین کے سامنے ایک نئی تاریخ رقم کرسکیں۔

بلدیہ وسطی میں ہندو برادری میں دیوالی کے موقع پر راشن تقسیم کیا گیا


Rashan Takseem Pic copy November 25, 2018 | 7:26 PM

ایم کیو ایم پاکستان اقلیتی برادری کے حقوق کا احترام کرتی ہے :امین الحق
اقلیتی برادری کو اپنے مذہبی تہوار پُر امن طور پر منانے کا حق ہے : ریحان ہاشمی
کراچی :( نیوزآن لائن) بلدیہ وسطی کے مرکزی آفس لیاقت آباد کے سبزہ زار میں چیئرمین اقلیتی امورکمیٹی الیاس کھوکھر نے بلدیہ وسطی کے تعاون سے ہندو برادری سے رکھنے والے بلدیہ وسطی کے ملازمین کے لئے دیوالی کے موقع پر راشن تقسیم کیا گیا ۔ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن و ممبر قومی اسمبلی امین الحق، رکنِ رابطہ کمیٹی زاہد منصوری ،چیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور چیئرمین اقلیتی امورکمیٹی الیاس کھوکھر نے اپنے ہاتھوں سے راشن تقسیم کیا۔ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے امین الحق نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اقلیتی برادری کے حقوق کا احترام کرتی ہے اور انکے حقوق کے لئے ہمیشہ آواز بلند کرتی رہی ہے۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہاکہ پاکستان میںتمام اقلیتی برادری کو اپنے مذہبی تہوار پُر امن طور پر منانے کا حق حاصل ہے ۔ہندو برادری کے خواتین و حضرات بڑی تعداد میں مذکورہ پروگرام میں شرکت کی ۔ تفصیلا ت کے مطابق بین المذاہب خیر سگالی کے جذبہ کے تحت بلدیہ وسطی میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کیلئے ان کے تہوار دیوالی کے موقع پر چیئرمین ریحان ہاشمی کی ہدایت پر بلدیہ وسطی کی اقلیتی امور کمیٹی کے چیئرمین الیاس کھوکھر نے نے مرکزی دفتر لیاقت آباد کے سبزہ زار پر ہندو برادری کے لئے دیوالی کے موقع پر راشن تقسیم کرنے کاخصوصی اہتمام کیا ،جس کا مقصد اسلام کے آفاقی اصول کو اُجاگر کرنا تھا کہ اسلامی ریاست میں رہنے والے تمام دیگر مذاہب کے افراد اپنے مذہب تہوار پُر امن طور پر منانے کا حق رکھتے ہیں ۔ جبکہ اسلامی ریاست اُن کی جان و مال و عزّت کا تحفّظ کرتی ہے۔ واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کے سینی ٹیشن اور دیگرشعبہ جات میں ہندو برادری کی بڑی تعداد ملازم ہے جو عوام کی خدمت کیلئے دن رات مصروفِ عمل رہتے ہیں ۔ ہندو برادری کو بھی انکے تہوار منانے کے لئے تہواروںکے دنوں میں چھٹیاں دی جاتی ہیں تاکہ وہ اپنا تہوار پُر امن طریقے پر مناسکیں۔ بلدیہ وسطی کی
جانب سے ہندو برادری میں دیوالی کے موقع پر راشن تقسیم کرنے کا مقصد دراصل بین المذاہب خیر سگالی کے جذبہ کا اظہار ہے۔

بالی ووڈ کی نئی فلم ” انا “کا نیا ٹیزر جاری


film anna hazare September 16, 2016 | 4:16 PM

ممبئی:(نیوزآن لائن)بھارت کے معروف سماجی کارکن انا ہزارے کی زندگی پر مبنی بالی ووڈ فلم انا کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔ سماجی کارکن کسان بابو راو ہزارے سے کون واقف نہیں جنہوں نے اپنے ملک کی ترقی،عوام کی بھلائی اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے کئی کامیاب تحریکیں چلائیں ۔منندرا جین کی پروڈیوز کردہ اس فلم کی کہانی انا ہزارے کی زندگی کے گرد گھومتی ہوئی نظر آتی ہے جس میں بابو راو ہزارے کا کردار ششنک اداپرکاراداکر رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں تنیشا مکرجی ،گووند نام دیو،رجت کپور،شرت اورکشور کدم بھی شامل ہیں۔ فلم ” انا ” 14اکتوبر کو ریلیز ہو گی۔

شکور پٹھان نے اپنے شہر کے بڑے ناموں کو یاد کرکے قابل قدر تحفہ دیا ہے، سحر انصاری


arts council September 12, 2016 | 7:02 PM

میرے شہر والے کتاب ایک نادر تصنیف اور قابل تعریف کتاب ہے، پروفیسر عنایت علی خان
ادب کی خدمت کرنا معاشرے کی خدمت کرنا ہے، نفیس احمد خان
کراچی: (نیوزآن لائن) شکور پٹھان نے اپنے شہر کے بڑے ناموں کو یاد کرکے قابل قدر اور قابل تحسین کام کیا ہے۔ یہ بات آرٹس کونسل آف پاکستان لائبریری کمیٹی سوشل اسٹوڈینٹس فورم اور سخن پارے کے اشتراک سے منعقدہ تقریب کی صدارت کرتے ہوئے پروفیسر سحر انصاری نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عبدالشکور پٹھان ادب میں ایک ایسا اضافہ ہیں کہ جس کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی ہے اور اس کمی کو عبدالشکور پٹھان نے میرے شہر والے جیسی خوبصورت کتاب لکھ کر ہم سب شہر والوں کو تحفہ دیا ہے۔قبل ازیں سوشل اسٹوڈنٹس فورم کے چیئرمین نفیس احمد خان نے کہا کہ ادب کی خدمت کرنا، معاشرے کی خدمت کرنا ہے کیونکہ معاشرے ادب اور تہذیب کا گہوارہ ہوتے ہیں اور ہم فورم کے پلیٹ فارم سے ایسی تقریبات کا انعقاد کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ اس موقع پر تحسین عبید اللہ علیم، عارف مصطفی، عقیل عباس جعفری، معراج جامی نے بھی خطاب کیا۔ کتاب کے مصنف عبدالشکور پٹھان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن سے محبت ایک ایسا جذبہ ہے اس سے دور رہ کر بھی ذرا ماند نہیں پڑتا بلکہ اس کا احساس وطن سے دور جا کر کچھ زیادہ ہی ہوجاتا ہے۔ میں نے اپنے شہر کی خدمت کی نیت سے اس کتاب کو تحریر کرنے کی کوشش کی ہے۔ ابتدائی طور پر میں نے مختلف شخصیات کے بارے میں فیس بک پر لکھنا شروع کیا جسے پڑھ کر میرے ساتھیوں نے میری حوصلہ افزائی کی اور کچھ ساتھیوں نے کہا کہ اس تحریر کو کتابی شکل دینی چاہئے جو میرا بھی خواب تھا اور اللہ تعالیٰ نے میرے اس خواب کی تکمیل کردی اور آج یہ کتاب آپ لوگوں کے ہاتھوں میں ہے۔ اور جس طرح میری پذیرائی فورم کے اراکین اور میرے ساتھیوں نے کی ہے میں ان سب کا مشکور ہوں۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی پروفیسر عنایت علی خان نے مصنف کی کاوش پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کسی بھی شعبے میں کتاب لکھنا ایک ناممکن کام ہے جسے احسن طریقے سے عبدالشکور پٹھان نے کتابی شکل دے کر ہم سب کو اپنا مقروض کردیا ہے۔ ہم انہیں اپنی جانب سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر سخن پارے کے صدر منیر پٹھان نے کتاب کی رونمائی کرتے ہوئے تمام مہمانوں کو اپنے بھائی عبدالشکور پٹھان کی کتاب پیش کی۔ اس تقریب کی میزبانی کے فرائض سلیم فاروقی صاحب نے نہایت احسن انداز سے ادا کیے۔ آخر میں فورم کے ادبی کمیٹی کے چیئرمین اور سیکریٹری نشر و اشاعت وقار زیدی نے تمام مہمانوں کا شکریہ اور لذت و کام و دہن کا اعلان کیا۔

شکور پٹھان نے اپنے شہر کے بڑے ناموں کو یاد کرکے قابل قدر تحفہ دیا ہے، سحر انصاری


Picture September 10, 2016 | 5:19 PM

میرے شہر والے کتاب ایک نادر تصنیف اور قابل تعریف کتاب ہے، پروفیسر عنایت علی خان
ادب کی خدمت کرنا معاشرے کی خدمت کرنا ہے، نفیس احمد خان
کراچی:(نیوزآن لائن) شکور پٹھان نے اپنے شہر کے بڑے ناموں کو یاد کرکے قابل قدر اور قابل تحسین کام کیا ہے۔ یہ بات آرٹس کونسل آف پاکستان لائبریری کمیٹی سوشل اسٹوڈینٹس فورم اور سخن پارے کے اشتراک سے منعقدہ تقریب کی صدارت کرتے ہوئے پروفیسر سحر انصاری نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عبدالشکور پٹھان ادب میں ایک ایسا اضافہ ہیں کہ جس کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی ہے اور اس کمی کو عبدالشکور پٹھان نے میرے شہر والے جیسی خوبصورت کتاب لکھ کر ہم سب شہر والوں کو تحفہ دیا ہے۔قبل ازیں سوشل اسٹوڈنٹس فورم کے چیئرمین نفیس احمد خان نے کہا کہ ادب کی خدمت کرنا، معاشرے کی خدمت کرنا ہے کیونکہ معاشرے ادب اور تہذیب کا گہوارہ ہوتے ہیں اور ہم فورم کے پلیٹ فارم سے ایسی تقریبات کا انعقاد کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ اس موقع پر تحسین عبید اللہ علیم، عارف مصطفی، عقیل عباس جعفری، معراج جامی نے بھی خطاب کیا۔ کتاب کے مصنف عبدالشکور پٹھان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن سے محبت ایک ایسا جذبہ ہے اس سے دور رہ کر بھی ذرا ماند نہیں پڑتا بلکہ اس کا احساس وطن سے دور جا کر کچھ زیادہ ہی ہوجاتا ہے۔ میں نے اپنے شہر کی خدمت کی نیت سے اس کتاب کو تحریر کرنے کی کوشش کی ہے۔ ابتدائی طور پر میں نے مختلف شخصیات کے بارے میں فیس بک پر لکھنا شروع کیا جسے پڑھ کر میرے ساتھیوں نے میری حوصلہ افزائی کی اور کچھ ساتھیوں نے کہا کہ اس تحریر کو کتابی شکل دینی چاہئے جو میرا بھی خواب تھا اور اللہ تعالیٰ نے میرے اس خواب کی تکمیل کردی اور آج یہ کتاب آپ لوگوں کے ہاتھوں میں ہے۔ اور جس طرح میری پذیرائی فورم کے اراکین اور میرے ساتھیوں نے کی ہے میں ان سب کا مشکور ہوں۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی پروفیسر عنایت علی خان نے مصنف کی کاوش پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کسی بھی شعبے میں کتاب لکھنا ایک ناممکن کام ہے جسے احسن طریقے سے عبدالشکور پٹھان نے کتابی شکل دے کر ہم سب کو اپنا مقروض کردیا ہے۔ ہم انہیں اپنی جانب سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر سخن پارے کے صدر منیر پٹھان نے کتاب کی رونمائی کرتے ہوئے تمام مہمانوں کو اپنے بھائی عبدالشکور پٹھان کی کتاب پیش کی۔ اس تقریب کی میزبانی کے فرائض سلیم فاروقی صاحب نے نہایت احسن انداز سے ادا کیے۔ آخر میں فورم کے ادبی کمیٹی کے چیئرمین اور سیکریٹری نشر و اشاعت وقار زیدی نے تمام مہمانوں کا شکریہ اور لذت و کام و دہن کا اعلان کیا۔

نئی تھرلر فلم لیِوبائے نائٹ ‘کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری


l_174861_111108_updates September 10, 2016 | 1:37 PM

لاس اینجلس:(نیوزآن لائن) ہالی ووڈ کی نئی تھرلر فلم لیِوبائے نائٹ ‘کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری ہو گیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں کرس کوپر،ایلی فیننگ،برینڈن گلیسن،کرس میسینا، سیئنا ملراور زائی سیلڈانا شامل ہیں۔فلم کی کہانی1920سے1930کے درمیانے دور کی عکاسی کر رہی ہے ۔اس دور میں جرائم کی دنیا کے ایک ایسے ڈرگ ڈیلراور گینگسٹر نے پولیس کی نیندیں اڑائی ہوئی تھیںیہ گینگسٹر نہایت منظم انداز میں غیر قانونی کام کرتا اور ڈرگس کی لین دین کی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اپنے قدموں کے نشان تک نہ چھوڑتااور رات کے اندھیروں میں غائب ہو جاتا۔ا یکشن سے بھر پور فلم 13جنوری کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

بزم ظرافت کے تحت تاجدار ظرافت مشتاق احمد یوسفی صاحب کی سالگرہ


Pic-Nafis September 8, 2016 | 8:06 PM

کراچی:(نیوزآن لائن)ادبی تنظیم بزم ظرافت کے اور آرٹس کونسل کی ادبی کمیٹی کے زیراہتمام طنزو مزاح کی اقلیم کے تاجدار مشتاق احمد یوسفی کی 95 ویں سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی کہ جس میں شہر کی سرکردہ علمی و سماجی شخصیات  نے شرکت کیـ اس تقریب کی صدارت معروف مزاح گو شاعر پروفیسر عنایت علی خان نے کی اور نظامت کے فرائض سید نصرت علی نے نبھائے جبکہ مہمان خصوصی جسٹس (ریٹائرڈ) وجیہ الدین تھےـ بزم ظرافت کے صدر سید عارف مصطفیٰ نے یوسفی صاحب کی تایخ پیدائش کے حوالے سے یہ وضاحت کی کہ جو تاریخ پیدائش انٹرنیٹ پہ موجود ہے وہ غلط ہے اور اور انکا سن پیدائش 1923 نہیں بلکہ 1921 ہے انہوں نے بزم ظرافت کے پلیٹ فارم سے مختلف مواقع پہ وقتاً فوقتاً نئے مزاح نگاروںکی تخلیقات کو بھی منظر عام پہ لانے کااعلان کیا ۔ دیگر نمایاں مقررین  میں ڈاکٹر ساجدہ سلطانہ نے یوسفی صاحب کی تحریروں کے چند منتخب حصے سنائے  ،ڈاکٹر آفتاب مضطر نے یوسفی صاحب کے لیئے لکھی گئی اپنی منفرد مدحیہ نظم پیش کی کہ جس کے الگ الگ اشعار میں یوسفی صاحب کی پانچوں کتابوں کے نام سموئے گئے تھے جبکہ آمنہ عالم نے ایک دلکش مضمون میں یوسفی صاحب کے تخلیقی محاسن کا جائزہ پیش کیا اور انکے چند تخلیقی نمونے بھی سنائے۔ڈاکٹر جاوید منظر نے عالم تخیل میں یوسفی سے مکالمے پہ مبنی ایک خوبصورت تاثراتی نظم پیش کی نامور محقق و قادرالکلام شاعر عقیل عباس جعفری نے بھی مشتاق احمد یوسفی کے کمال فن کے اعتراف پہ مبنی اک توصیفی نظم سنائی اور انکے حوالے سے اپنی یادوں کا احوال بیان کیا ـ بزم اساتذہ اردو کی معتمد شہناز نصیر نے مشتاق یوسفی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قومی اثاثہ قراردیا اور انکی درازیء عمر اور صحت کی استواری کے لیئے دعا کی ـ تقریب کے صدر معروف مزاح گو شاعر پروفیسر عنایت علی خان نے یوسفی صاحب سے اپنی متعدد ملاقاتوں کا احوال سنایا اور انکے متعدد دلچسپ جملے بھی سنائے ـ حاضرین کے پرزور اصرار پہ عنایت علی خان صاحب سے انکا شگفتہ کلام بھی سنا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی جسٹس وجیہ نے اپنی تقریر میں مزاح کو ادب کی مشکل تین صنف قرار دیتے ہوئے اسے مختلف انسانی رویوں کو سمجھنے میں بہت مددگار ٹہرایا اور یوسفی صاحب کو اس میدان کا حقیقی مرد قرار دیا۔ انہوں نے یوسفی صاحب کی سالگرہ کی اس تقریب کی بھی بہت پزیرائی کی اور اس طرح کی  مثبت عملی و سماجی سرگرمیوں کو وقت کا ناگزیر تقاضا قرار دیاـ تقریب کے آخر میں صدر تقریب اور مہمان خصوصی نے بزم ظرافت کے صدر عارف مصطفی، مجلس عاملہ کے رکن نفیس احمد خان، میر حسین علی امام و دیگر کے ساتھ ملکر یوسفی صاحب کی سالگرہ کا کیک کاٹا اورپھر بزم ظرافت کے نائب صدر شیخ طارق جمیل نے آخر تک موجود رہنے اور تقریب کامیاب بنانے پہ حاضرین کا دلی شکریہ ادا کیا ۔ شام ظرافت و سالگرہ کی اس شاندار تقریب کا اختتام ضیافت پہ ہوا۔

بالی ووڈ کی نئی فلم ‘باربار دیکھوکا نیا ڈائیلاگ پرومو جاری


bar bar dekho film September 4, 2016 | 12:27 PM

ممبئی:(نیوزآن لائن) بالی ووڈ کی نئی فلم ‘باربار دیکھوکا نیا ڈائیلاگ پرومو جاری ہوگیا ہے۔ فلم میں کترینہ کیف اور سدھارتھ ملہوترا مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں رام کپور شامل ہیں۔ فلم کی کہانی دومحبت کرنے والوں کی زندگی کے گرد گھومتی ہے ۔ نئی رومانٹک ڈراما فلم ‘باربار دیکھو 9ستمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

نئی مارشل آرٹ فلم کِک باکسروینجینس کانیاٹریلر جاری


kick boxer film August 27, 2016 | 5:33 PM

لاس اینجلس :( نیوزآن لائن) ایکشن سے بھر پورنئی مارشل آرٹ فلم کِک باکسروینجینس کا نیاٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم کی کہانی ایک بار پھر ایک ایسے ماہر مارشل آرٹ کھلاڑی کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنا ثانی نہیں رکھتا اور اپنے حیرت انگیز فن سے مدِ مقابل فائٹر کو دھول چٹوا دیتا ہے۔ فلم میں نامورریسلر اور ہالی ووڈ اداکارڈیو بیٹسٹا سمیت ایلیئن موئسی،جینا کرینو، جارج پیئرس اور ڈیرن شہلوی اہم کرداروں میں دکھائی دیںگے۔نئی مارشل آرٹ فلم کِک باکسروینجینس کا2 ستمبرمیں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

ایکشن اور رومانس سے بھرپور نئی بالی ووڈ فلم “یہ تو ٹو مچ ہوگیا”کے نئے گانے کی ویڈیو جاری


yea toh too much August 21, 2016 | 2:08 PM

ممبئی:(نیوزآن لائن) بالی ووڈ کے معروف اداکار ارباز خان اور جمی شیر کی نئی بالی ووڈ فلم یہ تو ٹو مچ ہوگیاکے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 2 بھائیوں کے گرد گھومتی ہے، جس میں ارباز خان اور جمی شیر گل مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔حیرت عشق ‘کے بول پر مبنی یہ گانا جاوید علی اور آکنکشا شرما کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کو انور خان نے تحریر کیا ہے۔فلم میں ارباز اور جمی ہے علاوہ پو جا چوپڑا،برونا عبد اللہ،مرلی شرما،زرینہ وہاب اوروجے پاٹ بھی کاسٹ کر رہے ہیں۔ ایکشن اور رومانس سے بھرپور نئی بالی ووڈ فلم “یہ تو ٹو مچ ہوگیا” 2ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

عظیم گلوکار نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے جدا ہوئے19 برس بیت گئے


nusrat fateh ali khan August 16, 2016 | 2:19 PM

لاہور:(نیوزآن لائن)عظیم گلوکار نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے جدا ہوئے19 برس بیت گئے۔فن موسیقی کی یہ عظیم ہستی تیرہ اکتوبرانیس سو اڑتالیس کو فیصل آباد میں استاد فتح علی خان کے گھر پیدا ہوئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ نصرت کے والد انہیں قوال نہیں ڈاکٹر بنانا چاہتے تھے۔ نصرت ڈاکٹر تو نہ بن سکے مگر ان کی آواز دلوں کا قرار ضرور بن گئی۔ استاد مبارک علی کی شاگردی میں رہنے والے نصرت کو اصل عوامی مقبولیت اپنی شہرہ آفاق قوالی حق علی علی سے ملی۔نصرت فتح علی خان نے بطور قوال دم مست قلند مست مست سے ملک گیر شہرت حاصل کی اور انہوں نے قوالی کی صنف میں مغربی انداز متعارف کروایا جسے دنیا بھر میں بھرپور پزیرائی حاصل ہوئی ۔بین الاقوامی سطح پر ان کی شہرت ورلڈ میوزک آرٹ اینڈ ڈانس فیسٹیول سے شروع ہوئی جس کے بعد نصرت فتح علی خان کی آواز کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا۔نصرت نے کئی مشہور شعرا کے لکھے گیت گا کر ان کے کلام کو امر کر دیا اور بھارتی فلمیں بھی نصرت کی آواز کے بغیر ادھوری سمجھی جانے لگیں ، اس کے علاوہ انہوں نے کئی بھارتی فلموں میں گانے کے ساتھ موسیقی بھی ترتیب دی۔نصرت فتح علی کی قوالیوں کے 125 البمز ریلیز ہوئے جس کی وجہ سے ان کا نام گنیز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا، ان کے مشہورگیتوں میں اکھیاں اڈیکدیاں، ایس توں ڈاڈا دکھ نہ کوئی، یار نہ بچھڑے ، میری زندگی ہے تو اور دلوں میں اتر جانے والی حمدوہی خدا ہے قابل ذکر ہیں۔عظیم گلوکار نصرت فتح علی خان گرودں کے عارضے میں مبتلا ہو کر شدید بیمار پڑے اور 17 اگست 1997 کو دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔ نصرت فتح علی خان کی آواز آج بھی ان کے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

ہالی ووڈ ایکشن فلم مکینک ریسریکشن کی نئی جھلکیاں جاری


mechanic August 14, 2016 | 5:19 PM

نیویارک:(نیوزآن لائن) ہالی ووڈ ایکشن فلم مکینک ریسریکشن کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہے۔فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں جیسن اسٹیتھم، ٹومی لی جونز اور جسیکا البا سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ سنسنی سے بھرپور ایکشن فلم مکینک ریسریکشن کی کہانی ایک پیشہ ور قاتل کے گرد گھومتی ہے جو اپنے کام سے چھٹکارا پانے کی جدوجہد کرتا ہے مگر ایک نئی مصیبت کا شکار ہو کر وہ دوبارہ جرائم کی دنیا کا رخ کرتا ہے ۔ فلم مکینک ریسریکشن 26 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

یو تھ پا لیسی تکمیل کے مرا حل میں ہے ۔سندھ میں بہت جلد مفصل یو تھ پا لیسی لا ئیں گے ۔ بیرسٹر مر تضیٰ وہا ب صدیقی


youth policy August 12, 2016 | 4:56 PM

کراچی:(نیوزآن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برا ئے قا نو ن و انسدا د بد عنوانی بیرسٹر مر تضیٰ وہا ب صدیقی نے کہا ہے کہ یو تھ پا لیسی تکمیل کے انتہا ئی مرا حل میں ہے ،چیئرمین پی پی پی بلا و ل بھٹو زر دا ر ی جلد ہی سندھ یو تھ پا لیسی کی منظو ر ی دیں گے جس کے بعد سندھ میں بہت جلد مفصل یو تھ پا لیسی لا ئیں گے ۔نو جوا ن کسی بھی معا شر ے میں ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔سندھ کے جواں سال وزیر اعلیٰ سندھ سید مرا د علی شا ہ جو ا ں عزم کے ساتھ قو م کی خدمت پر کمر بستہ ہیں ۔دن را ت صو بے کی تر قی کے لئے کا م کررہے ہیں ۔وزیر اعلیٰ سندھ کی ٹیم بھی عوام کی خدمت کے لئے ذہنی طو ر پر مستعد اور جوا ن ہے اور آپ بہت سی مثبت تبدیلیا ں دیکھیں گے ۔ان خیا لا ت اظہا ر بیرسٹر مر تضیٰ وہا ب صدیقی نے آج کرا چی کے مقا می ہا ل میں انٹر نیشنل یو تھ ڈے کی تقریب میں مہما ن خصو صی کی حیثیت سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے کہا کہ پا کستا ن پیپلز پار ٹی کے چیئرمین بلا ول بھٹو زر دا ر ی نے نو جوا نی میں ہی پیپلز پا ر ٹی کی قیا دت سنبھالی ہے ۔شہید محتر مہ بے نظیر بھٹو اور شہید ذوالفقا ر علی بھٹو نے بھی جوا ں العمری سے ہی سیا ست میں قدم رکھا اور ملک و قو م کی خدمت کو اپنا نصب العین بنا یا ،پیپلز پا ر ٹی پا کستا ن کے ہر عمر کے افرا د با لخصو ص نو جوا نو ں کی نما ئندہ جما عت ہے ۔پی پی پی کی قیا دت نے نو جوانو ں کی حو صلہ افزا ئی کی پا لیسی پر گا مزن رہتے ہو ئے مجھے بھی عوام کی خدمت کا مو قع دیا ہے ،میں اپنے شہر ،اپنے صو بے ،اپنے ملک اور معا شر ے میں بہتری لا نے کی جد و جہد کرو ں گا اور آپ نو جوا نو ں کا تعا ون میری کا میا بی کی ضما نت فرا ہم کر ے گا ۔انہو ں نے کہا کہ تعلیم و تر قی کے لئے اہم تر ین سیڑ ھی ہے ۔مشیر انسدا د بد عنوا نی کی حیثیت سے جب مجھے معلو م ہوا کے تعلیم کے شعبے میں بد عنوانی کی جا رہی ہے اور نقل اور دیگر غلط طر یقو ں سے بعض لو گو ں کو امتحا نا ت میں کا میا بی دلا ئے جا نے کی شکا یت مو صو ل ہو ئیں تو میں نے فو ر ی طو ر پر شفا ف تحقیقا ت کا حکم دیا ہے اور تحقیقا ت کی رو شنی میں جو بھی بد عنوانی کا مر تکب پا یا جا ئے گا وہ کڑ ی سزا پا ئے گا ۔انہو ں نے کہا کہ حا لیہ با رشوں میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مرا د علی شاہ ان کے وزرا ء اور افسرا ن مسلسل فیلڈ میں مو جو د رہے اس لئے آپ نے دیکھا کہ سڑ کو ں پر پا نی جمع نہیں ہوا ۔وزیر اعلیٰ سندھ کے احکا ما ت ہیں کہ جہا ں نقا ئص نظر آئیں گے متعلقہ افسرا ن ذمہ دا ر ہو نگے ۔انہو ں نے کہا کہ اس سا ل دسمبر تک صر ف کرا چی شہر کے لئے 11ارب رو پے کے منصو بے مکمل کئے جا ئیں گے ۔تقریب سے انٹرنیشنل یو تھ فو ر م کے جنرل سیکریٹری زیڈ ایچ خرم ،فا رو قی ڈا ڈی ،اقبا ل سہوانی ،مہتا ب علی اور دیگر نے بھی خطا ب کیا ۔

ہالی ووڈ کی نئی تھرلر فلم “مکینک ریسریکشن ” کا نیا ٹریلر جاری


mechanic bollwood film August 7, 2016 | 7:40 PM

نیویارک:(نیوزآن لائن) سنسنی سے بھرپور ہالی ووڈ کی نئی تھرلر فلم “مکینک ریسریکشن ” کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں جیسن اسٹیتھم، ٹومی لی جونز اور جسیکا البا سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ سنسنی سے بھرپور ایکشن فلم مکینک ریسریکشن کی کہانی ایک پیشہ ور قاتل کے گرد گھومتی ہے جو اپنے کام سے چھٹکارا پانے کی جدوجہد کرتا ہے مگر ایک نئی مصیبت کا شکار ہو کر وہ دوبارہ جرائم کی دنیا کا رخ کرتا ہے ۔ فلم مکینک ریسریکشن 26 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

سندھ کے معروف سیاستدان مولابخش چانڈیو کی زندگی کی اہم تصنیف ان کی جیل ڈائری ذکر زندان جو کا دوسرا ایڈیشن


mola baksh chadio book.jpg August 7, 2016 | 7:02 PM

بجھا جو روزنِ زنداں
علی زاہد
سندھ کے معروف سیاستدان مولابخش چانڈیو کی زندگی کی اہم تصنیف ان کی جیل ڈائری ذکر زندان جو کا دوسرا ایڈیشن میرے ہاتھوں میں ہے۔ مولابخش چانڈیو جنہوں نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز ایک سیاسی کارکن کے طور پر کیا تھا، آج اپنی محنتوں، محبتوں، قربانیوں، دانائی، سیاسی سوجھ بوجھ اور اپنی اہمیت کے باعث ملک کی ایک اہم سیاسی شخصیت اور رہنما کے طور پر ہمارے سامنے ہیں۔ ایسے لوگ بہت کم ہیں جو کہ سیاسی ہونے کے باوجود ادبی بھی ہوں۔ یعنی ایسے لوگ جو کہ ہمہ وقت سیاست کے میدان پر بھی اپنی دھاک جمائے ہوئے ہوں اور اس کے ساتھ ادب کے صحراں میں بھی تخلیق کے گھوڑے دوڑانا جانتے ہوں۔ ایسے لوگوں کی تخلیقوں میں گو کہ ان کے اپنے نظریوں کی جھلکیاں ملتی ہیں لیکن اس کے باوجود ان کی تحریروں میں سماجی پہلو بھی اجاگر کئے ہوئے ہوتے ہیں۔ اپنے سماج میں ہونے والے ظلم اور جبر پر بھی ان کا قلم جنبش میں آتا ہے اور مظلوم لوگوں کی آہ و پکار کی گونج بھی ان کی تحریروں میں دیکھی جا سکتی ہے۔
سیاست سے وابستہ ایسے افراد کا تعلق جنگ و جدل کے ساتھ ساتھ تحاریک سے بھی ہوتا ہے، اور پھر سیاسی ہلچل اور مزاحمتی تحاریک ان کو قید و بند کی سیر بھی کروا دیتی ہیں۔ اور پھر جیل میں لکھا گیا ادب اپنے اندر بڑی گہرائی، اذیتیں اور سچائیاں لئے جب ہم تک پہنچتا ہے تو ہم اس میں بیان کردہ داستانوں کا تصور بھی کرتے ہیں تو ہماری روح کانپ جاتی ہے، ہم حیرت زدہ رہجاتے ہیں کہ ایسے ایسے مظالم کے پہاڑ بھی گرتے ہیں لوگوں پر۔
دنیا بھر کی ادبی تاریخ میں جیل کے ادب کی بہت زیادہ اہمیت رہی ہے۔ جیل کے اندر بیشمار اور بڑے شاہکار ادبی فن پارے لکھے گئے ہیں۔ سندھ کی سرزمین بھی جیل کے ادب کے حوالے سے مالامال رہی ہے۔ کیوں کہ اس خطے کے اندر سندھ وہ دیس رہا ہے جہاں ہر دور میں ظلم، جبر اور برائی کی طاقتوں کے خلاف مزاحمتیں ابھرتی رہی ہیں، اور پھر ان مزاحمتوں کو کچلنے کے لئے وقت کے آقا ہر وہ حربہ استعمال کرتے رہے ہیں جو کہ دنیا کے بڑے بڑے ڈکٹیٹر استعمال کر چکے۔ مزاحمتکاروں کو ماوراِ عدالت قتل کرنا، پھانسیاں دینا، کوڑے مارنا اور قید کرنا یہ سب حربے وہی حربے ہیں جن سے ان مزاحمتوں کو کچلنے کی کوششیں کی جاتی ہیں۔ پھر جب وہ مزاحمتکار قید ہوجاتے ہیں، ان کو سزائیں سنائی جاتی ہیں اور اگر وہ لکھنے پڑھنے کے عمل سے بھی وابستہ ہوں تو پھر ان داستانوں کو خوبصورت انداز میں قلمبند کرکے اپنی آنے والی نسلوں تک پہنچانا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ ان کی ان تحریروں میں سے کچھ تو وقت کا شاہکار بن جاتی ہیں، جن کا پھل قوم کی آنے والی نسلیں حاصل کرکے اپنے لئے بہتر مستقبل کی راہیں ہموار کرتی ہیں۔
تاریخ گواہ ہے کہ دنیا میں آئے انقلابوں اور مزاحمتی تحاریک کی کامیابی میں ادب اور کتابوں کا بڑا عمل دخل رہا ہے۔ ایسی بہت سی مثالیں موجود ہیں، مگر میں یہاں پر ایک ہی مثال پیش کر کے اپنی اصل بات کی طرف بڑھوں گا:
امریکا میں ابراہم لنکن کے دور میں جب گوری چمڑی والے انگریز ، بچارے سیاہ فام لوگوں کے خون کے پیاسے تھے اور انہیں مار کر اس دھرتی سیان کا وجود ہی مٹا دینا چاہتے تھے، تب ان دنوں ہیرٹ اسٹو نامی ایک لڑکی جو کہ ایک گورے امریکی پادری کی بیٹی تھی، اس نے انکل ٹامس کیبن کے عنوان سے ایک ناول لکھا جس نے اس دور میں سیاہ فام لوگوں کے خلاف بھڑکتی آگ پر پانی پھیرنے کا کام کیا۔ اس کے بعد ابراہم لنکن کے لئے نئی اور جدید امریکا کی بنیاد رکھنے میں آسانی ہوئی۔ سیاہ فام شہریوں کو برابر حقوق دلانے میں اس ناول کا اتنا اہم کردار رہا کہ اس نے لوگوں کے ذہن تبدیل کردئے جس پر ناول کے اس اہم اور تاریخی کردار پر ابراہم لنکن نے خود اس بات کا اعتراف کیا اور اس نے ہیرٹ اسٹو کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔
پاکستان میں ضیا شاہی کے خلاف جب ایم آر ڈی نامی تحریک شروع ہوئی، تو اس تحریک کا گڑھ یا مرکز بھی سندھ تھا، جہاں سے گونجتی آوازوں نے ضیا شاہی کی نیندیں حرام کردیں تھیں۔ اسی دوران اس تحریک کو کچلنے کے لئے ضیا نے خود بھی ہٹلر اور مسولینی جیسے ڈکٹیٹرز کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے وہی حربے استعمال کئے جو کہ انہوں نے اور ان جیسے دیگر ڈکٹیٹرز نے استعمال کئے تھے۔ بے گناہ اور نہتے لوگوں پر سیدھی گولیاں چلائی گئیں، کارکنوں کو گرفتار کیا گیا، ان کو سزائیں دیں گئیں، ان پر کوڑے برسائے گئے اور انہیں جیلوں میں قید کیا گیا۔ ایم آر ڈی تحریک نے سندھ میں کئی نام پیدا کئے، جن کی قربانیوں کے باعث جمہوریت کا سر بلند ہوا۔
مولابخش چانڈیو بھی انہی سیاسی کارکنان میں سے ایک خوبصورت ادیب و شاعر ہیں، جنہوں نے بھی اس تحریک میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا، کوڑے کھائے اور جیل کی سختیاں بھی برداشت کیں۔ اپنے اس اہم دور کو انہوں نے ایک ذمہ دار ادیب کی مانند اپنی ڈائری میں قلمبند کیا، ایک ایک لمحہ کی تصوراتی تصویر بنائی، اور اس کو الفاظ کا روپ دیا۔ انہوں نے اپنے اور دیگر ساتھیوں کے چہروں پر ابھرتی ہوئی تکالیف کو نہ صرف محسوس کیا بلکہ ان تکالیف کو اپنے اندر کی بٹھی میں پکا کر کاغذ پر لائے۔ انہوں نے جیل کے اندر گزارے ہر پل کی یاد، مشاہدات اور تجربات کو اپنی آنے والی نسلوں کے لئے بڑے سلیقے سے سمیٹا، ان کی اس مزدوری کا سفر تب جا کے منزلِ مقصود کو پہنچا جب 1999ع میں ان کی وہ تحریریں ان کی ڈائری کے اوراق سے نکل کر ذکر زندان جو نامی کتاب کی صورت ان کے قاری کے ہاتھوں تک پہنچیں۔
مولابخش چانڈیو تھے تو ایک سیاسی قیدی لیکن انہوں نے جیل میں کاٹا ہوا سارا عرصہ عام قیدیوں کے ساتھ بیرکوں میں گزارا۔ اس لئے ان کی جیل ڈائری میں نچلے طبقے اور مڈل کلاس کے اندر میں ان دنوں ابلتے آتش فشانوں کے عکس ملتے ہیں۔انہوں نے اپنے ساتھیوں کے خاکے لکھے ہیں اور ان کو اپنے خوبصورت الفاظ میں بیان کیا ہے۔ انہوں نے ایسے لوگوں کے خاکے بھی لکھے ہیں جن کو اگر مولابخش چانڈیو کی آنکھوں کے راستے ان کا قلم نہیں چھوتا تو وہ لوگ تاریخ کے اوراق اور ہمارے ذہنوں کو چھوئے بغیر مٹی میں دفن ہوجاتے۔ انہوں نے ایسے گمنام لوگوں پر بھی لکھا ہے اور ان کو تاریخ میں ہمیشہ کے لئے محفوظ کر کے امر کردیا ہے۔
ذکر زندان جو محظ ایک جیل ڈائری نہیں ہے بلکہ وہ تو ایک سیاسی کارکن کی ذہنی اوسر کی داستان بھی ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ اس کے دور کی مجموعی تبدیلیوں کی داستان بھیے، اس دور میں ابھری مزاحمتوں کے ذریعے ڈکٹیٹرشپ کی سوچ اور عمل کے محل کو ہلاکر اکھاڑ پھینکنے کے لئے جو حکمتِ عملیاں جوڑی گئیں ان کی داستانیں رقم کی گئی ہیں۔ میرے نزدیک اس کتاب کی نہ صرف ایک ادبی حیثیت ہے بلکہ سیاسی حوالوں سے بھی یہ کتاب ان نوجوانوں کے لئے مشعلِ راہ بن سکتی ہے جو نوجوان سیاست کے میدان میں چلنے کے خواہاں ہیں۔ یہ کتاب ہر اس نوجوان کو پڑھنی چاہئے جو کہ سیاست میں اپنا مستقبل دیکھ رہا ہے۔

پاکستانی مشہوراداکارہ نازیہ حسن کی 51 ویں سالگرہ آج منائی جائے گی


nazia hassan April 3, 2016 | 3:28 PM

لاہور:(نیوزآن لائن)پاپ میوزک کی بنیاد رکھنے والی پاکستانی مشہوراداکارہ نازیہ حسن کی 51 ویں سالگرہ آج منائی جائے گی۔ 1965کو آج ہی کے روز کراچی میں پیدا ہونے والی نازیہ حسن پاکستان ٹیلی وژن کراچی کے بچوں کے پروگرام کلیوں کی مالا میں جلوہ گر ہونے لگی تھیں۔ اسی پروگرام میں انہوں نے 1975 میں بچوں کا مشہور گیت دوستی ایسا ناتا گایا تھا، بھارتی فلم قربانی کے لیے ان کے گیت آپ جیسا کوئی کو اس وقت شہرت حاصل ہوئی تھی، جب ان کی عمر ابھی صرف پندرہ برس تھی۔ اس گیت کے لیے انہیں بھارت کے سب سے بڑے فلمی ایوارڈ فلم فیئر سے نوازا گیا اور وہ یہ ایوارڈ پانے والی پہلی پاکستانی بنیں۔زیہ حسن نے پاپ ہی نہیں بلکہ ہلکے پھلکے گیت گا کر بھی بتا دیا کہ وہ ہرفن مولا گلوکارہ ہیں۔نازیہ کے گیت پاکستانی فلموں میں بھی استعمال ہوئے اور بالی وڈ والے تو ان کے گانوں کے دیوانے شروع سے ہی تھے اور آج تک ہیں۔نازیہ کا گانا چاہے کیسا بھی ہو ۔۔۔ دلوں پر گہرا اثر چھوڑ جاتا۔نازیہ کو مداحوں سے جدا ہوئے تیرہ سال کا عرصہ ہوگیا ۔نازیہ حسن ایک فنکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ انسان دوست بھی تھیں۔ کہا جاتا ہے کہ وہ موسیقی سے ہونے والی ساری آمدنی کراچی کی پسماندہ بستیوں میں بسنے والے بچوں، محروم نوجوانوں اور غریب خواتین کی بہبود کے منصوبوں پر خرچ کرتی تھیں۔پاکستانی مشہوراداکارہ نازیہ حسن 13 اگست 2000 کو لندن میں انتقال کر گئیں۔

ہالی ووڈ کی نئیکامیڈی فلم “ایوری باڈی وانٹس سم” کا نیا ٹریلر جاری


every body wants March 27, 2016 | 1:42 PM

لاس اینجلس:(نیوزآن لائن)ہالی ووڈ کی نئیکامیڈی فلم “ایوری باڈی وانٹس سم” کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم کی کہانی 1980میں ایک کالج میںتعلیم حاصل کرنے والے نوجوان طالب علموں کے گرد گھومتی ہے جو باسکٹ بال پلیئر بھی ہیں۔فلم “ایوری باڈی وانٹس سم” کی کاسٹ میں بلیک جینر،ریان گزمین،ٹیلر ہیچلن،واٹ رسل اور وِل بریٹین سمیت دیگر اداکاری کا رول کر تے ہو ئے نذر آئینگے۔کامیڈی فلم “ایوری باڈی وانٹس سم”  15اپریل 2016کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ہالی ووڈکی نئی فلم “دی ہنٹ مین ونٹرز وار” کا نیا ٹریلر جاری


The+Huntsman+Winter's+War March 23, 2016 | 3:43 PM

 لاس اینجلس:(نیوزآن لائن)ہالی ووڈکی نئی فلم “دی ہنٹ مین ونٹرز وار” کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ “دی ہنٹ مین ونٹرز وار” فلم کی کہانی پریوں کی افسانوی داستان پر مبنی ہے، جس میں شہزادہ پری کو چڑیل سے نجات دلانے کیلئے بھرپور مقابلہ کرتے دکھائی دیتا ہے۔کیڈرک نیکولس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں کرس ہیمسورتھ،چارلیز تھیرن،ایمیلی بلنٹ،جسیکا کیسٹین،کولن مورگن اور سیف کلیفن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ایکشن سے بھر پور فلم 22اپریل کو سینماوں گھروں کی زینت بنے گی۔

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کاجول اور ایشوریا ایک ساتھ فلم میں کام کرینگی


Kajol-Aishwarya-rai March 6, 2016 | 2:35 PM

ممبئی:(نیوزآن لائن)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کاجول اور ایشوریا ایک ساتھ فلم میں کام کرینگی۔فلم اے دل ہے مشکل میں رنبیر کپور اور انوشکا شرما بھی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔تاہم کرن جوہر نے اداکاروں کی ایک لمبی فہرست مختصر کرداروں کے لیے منتخب کرلی ہے۔ یاد رہے کہ اس فلم میں پاکستانی اداکار فواد خان اور عمران عباس بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ نئی فلم اے دل ہے مشکل 28 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ہالی وو ڈ کی نئی فلم سوسائیڈ اسکواڈکاٹریلرجاری


suicde squard.jpg February 28, 2016 | 2:35 PM

لاس اینجلس :( نیوزآن لائن)ایکشن سے بھر پورہالی وو ڈ کی نئی فلم سوسائیڈ اسکواڈکاٹریلرجاری کردیا گیا ہے،فلم میں نامور ہالی وڈ اسٹار وِل اسمتھ ، جیریڈ لیٹو اورمشہور امریکی ماڈل کارا ڈیلیوینی مرکزی کردار وں میں جلوہ گر ہونگے جبکہ دیگر کاسٹ میں مارگٹ روبی، جوئیل کنا مین، ویولا ڈیوس اورجے کورٹنی شامل ہیں۔ہدایتکارو رائٹر ڈیوڈ ایئر کی اس فلم کی کہانی ایک ایسی خفیہ سرکاری ایجنسی کے گھومتی ہے جس میں خطرناک جرائم میں ملوث قیدیوں کو شامل کیا جاتا ہے جو بلیک مشن پر ایجنسی کی ہدایات پر عمل کرتے ہیں ۔ہالی وو ڈ کی نئی فلم سوسائیڈ اسکواڈ 5اگست کو سنیما گھروںکی زینت بنے گی۔

ڈی کیپریو کو آسکر جتوانے والا ویڈیو گیم جاری


leo red carpet rampage February 21, 2016 | 1:27 PM

نیویارک:(نیوزآن لائن) لیونارڈو کو آسکر ایوارڈ جتوانے والا ویڈیوگیم بھی مارکیٹ میں جاری ہو گیا۔اس نئے ویڈیو گیم میں لیونارڈو بھاگتے ہوئے آسکر ایوارڈ پکڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، بس اب انکے مداح جتنے چاہیں آسکر ایوارڈز لیونارڈو کو جتوا سکتے ہیں۔

مشہور اداکارہ مدوھوبالا کی آج ان کی 83ویں سالگرہ منارہے ہیں


madhubala February 14, 2016 | 2:29 PM

 کراچی:(نیوزآن لائن)مشہور اداکارہ مدوھوبالا کی آج ان کی 83ویں سالگرہ منارہے ہیں۔مدھوبالا14فروری 1933 کو دہلی میں پیدا ہوئیں۔فنی سفر کا آغاز بطور چائلڈ اسٹار 1942 میں بمبئی ٹاکیز کی فلم نسبت سے کیا ۔مدھوبالا نے 27سالہ فلمی کیریئر میں 70 سیزائد فلموں میں کام کیا ۔ محل باکس آفس پر بلاک بسٹر رہی تو مغل اعظم شاہکار قرار دی گئی۔وینس آف انڈیا ، مارلن منرو سے مشابہہ مدھوبالا کا اصل نام ممتاز جہاں دہلوی تھا۔حسن اور خوبصورتی کی وہ مورت جس نے دیکھا دیوانہ ہو گیا۔مدوھوبالاکی شادی کشور ر کمار سے ہوئی۔دلوں پر راج کرنے والی مدھو بالا کے دل نے 36 برس کی عمر میں اس کا ساتھ چھوڑ دیا۔

ہالی ووڈ فلم “ڈیڈ پول” ریلیز ہو نے کیلئے چند دن باقی


Deadpool February 7, 2016 | 2:48 PM

لاس اینجلس :( نیوزآن لائن) ہالی ووڈ فلم “ڈیڈ پول”  ریلیز ہو نے کیلئے چند دن باقی رہ گئے ہیں۔ فلم کی کہانی اسپیشل فورسز سے تعلق رکھنے والے ویڈ ولسن نامی شخص کے گرد گھومتی ہے جو ایک تجرنے کے نتیجے میں اپنی طاقت و صلاحیتوں میں اضافہ کرکے دشمنوں سے انتقام لینے کیلئے نکل پڑتا ہے۔لارین شویلر اور سیمون کنبرگ کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم “ڈیڈ پول”  12فروری کو نمائش کیلئے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

ہالی وڈ کی نئی تھری ڈی فلم ‘دی لیجنڈ آف ٹارزن ‘کا نیا ٹریلر جاری


the legend of tarzan February 1, 2016 | 3:21 PM

لاس اینجلس :( نیوزآن لائن)ہالی وڈ کی ایڈونچر سے بھرپور نئی تھری ڈی فلم ‘دی لیجنڈ آف ٹارزن ‘کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ڈیوڈ بیرون ، ایلن ریچی اور مائیک رچرڈسن کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ہالی وڈ اداکار الیگزینڈر سکرزگرڈنبھا رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں مارگٹ روبی، کرسٹوف والٹز، سیموئل جیکسن، کیسپر کرمپ اور ایلا پرنل شامل ہیں۔ فلم کی کہانی ایک ایسے ٹارزن کے گِرد گھومتی ہے جو جنگل چھوڑ کر لندن کا رخ کرلیتا ہے تاہم جنگل میں جرائم پیشہ گروہ کی سرگرمیوں کی وجہ سے ٹارزن کو لندن چھوڑ کر واپس جنگل میں آنا پڑتا ہے اورٹارزن اوراسکے جنگلی جانور دوست مل کر دشمن کا مقابلہ کرتے ہیں۔ تھری ڈی فلم ‘دی لیجنڈ آف ٹارزن ‘ یکم مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

ہالی ووڈ کی نئی فلم دی ڈائیورجنٹ ایلیگنٹ 11مارچ کو ریلیز ہو گی


Divergent film January 24, 2016 | 2:17 PM

ہالی ووڈ :( نیوزآن لائن) ایکشن سے بھر پور ہالی ووڈ کی نئی فلم دی ڈائیورجنٹ ایلیگنٹ 11مارچ کو ریلیزکی جائیگی۔شیلن ووڈلے، تھیوجیمس، زوئی کریوٹس اور مائلس ٹیلر ہیں مرکزی کردارہونگے۔۔فلم کی کہانی ایک ایسے گروہ کے گرد گھومتی ہے جو دنیا کو تباہی سے بچانے کے لئے جان خطرے میں ڈال کر نکل پڑتے ہیں منزل کی طرف۔ تین لڑکیوں اور تین لڑکوں پر مشتمل گروہ پہنچ جاتا ہے دوسرے جہاں اور ہوتا ہے شیطان صفت قوتوں سے سخت مقابلہ ہر طرف تباہی پھیل جاتی ہے۔ ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کئے جاتے ہیں۔ ایکشن سے بھر پوفلم دی ڈائیورجنٹ ایلیگنٹ 11مارچ کو ریلیزکی جائیگی۔

بھارتی معروف شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر 17جنوری کو اپنی 71 ویں سالگرہ منا رہے ہیں


jawed akhter January 17, 2016 | 2:10 PM

ممبئی :( نیوزآن لائن)ب الی وڈ فلموں کو ان گنت خوبصورت گیت دینے والے معروف شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر 17جنوری کو اپنی 71 ویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔ماضی کے معروف شاعر جاں نثار اختر کے بیٹے جاوید اختر 17 جنوری 1945 کو بھارتی ریاست گوالیار میں پیدا ہوئے،گھر یلو ماحول ادبی ہونے کے باعث ادب کی جانب رجحان تو تھا لیکن فلمی دنیا میں ان کی آمد بحیثیت اسسٹنٹ اسکرپٹ رائٹر ہوئی۔وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے نغمے لکھنے شروع کئے اور انکے لکھے گئے نغمے خوبصورت شاعری اور ردھم کے باعث زبان زد عام ہو گئے، جگجیت سنگھ اورنصرت فتح علی خان سمیت کئی مشہور گلوکاروں نے ان کی شاعری کو استعمال کیا ہے۔ان گنت خوبصورت گیت دینے والے شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر کو پدم شری ، پدم بھوشن اور 14 مرتبہ فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔1999 میں بھارتی حکومت نے جاوید اختر کو پدما شری ایوارڈ سے نوازا جبکہ 2007 میں انہیں بھارتی اعلی اعزاز پدم بھوشن سے بھی نوازا گیا اور اس کے علاوہ جاوید اختر 14 مرتبہ فلم فیئر ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہیں۔بطور شاعر انکو جن گانوں پر ایوارڈ سے نوازا گیا ان میں ایک لڑکی کو دیکھا تو فلم(1942۔لو اسٹوری)، گھر سے نکلتے ہی فلم(پاپا کہتے ہیں)، سندیسے آتے ہیں فلم (بارڈر)، پنچھی ندیاں پون کے جھونکے فلم (رفیوجی)، رادھا کیسے نہ جلے فلم ( لگان )، کل ہونہ ہوفلم(کل ہونہ ہو)، تیرے لیے فلم(ویرزارا)،جشن بہاراںفلم (جودھا اکبر ) شامل ہیں۔ شعرسے اخذ نام جادو لیکن دنیا انہیں جاوید اختر کے نام سے جانتی ہے ، کہتے ہیں جاوید اخترکی شہرت ان کی شاعری سے کئی قدم آگے چلتی ہے، جاوید اختر کے لکھے نغمے خوبصورت شاعری اور ردھم کے باعث زبان زد عام ہیں۔

بالی ووڈ کے مشہور اداکار ہیرو ہریتک روشن آج اپنی 42 ویں سالگرہ منا رہے ہیں


hrithik roshan January 10, 2016 | 2:55 PM

ممبئی :( نیوزآن لائن)بالی ووڈ کے مشہور اداکار ہیرو ہریتک روشن آج اپنی 42 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔دو ہزار گیارہ میں ایشیا کے سب سے پرکشش ترین مرد کا خطاب حاصل کرنے والے ہریتک روشن کی سالگرہ کی تقریب میں دو سو سے زائد مہمان شرکت کریں گے۔بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور اداکاراورلاکھوں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے ریتک روشن نے زندگی کی42 بہاریں دیکھ لی۔
10جنوری1974 کو بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں ایک فلمی گھرانے میں پیدا ہونے والے ریتک روشن نے 1980 میں پہلی بار صرف6سال کی عمر میں فلم آشہامیں چائلڈ ایکٹر کی حیثیت سے کام کیا جبکہ بطور ہیرو2000 میں فلم کہو نا پیار ہے سے کیئریئر کا آغازکیا۔پہلی ہی فلم میں متاثر کن اداکاری پرریتک کو نہ صرف فلم فیئر کے بیسٹ میل ڈیبیو بلکہ بہترین اداکار کے ایوارڈ کا بھی حقدار ٹھہرایا گیا۔کہو نا پیار ہے میں شاندار کردار نگاری کا مظاہرہ کرنے کے بعد ریتک نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور مشن کشمیر،لکشیا،کبھی خوشی کبھی غم، دھوم 2، کرش، کوئی مل گیا، جودھا اکبر، گزارش، زندگی نہ ملیگی دوبارہ، اگنی پتھ اور کرش تھری جیسی کامیاب فلمیں دیتے ہوئے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔دو ہزار گیارہ میں ایشیا کے سب سے پرکشش ترین مرد کا خطاب حاصل کرنے والے ہریتک روشن کا مومی مجسمہ واشنگٹن اور لندن کے مادام تسا میوزیم کی زینت ہے۔دوہزار چودہ میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم بینگ بینگ دنیا بھر میں ایک ساتھ5 ہزار ایک سو سینما ئوں میں نمائش کیلئے پیش کی گئی۔بینگ بینگ نے صرف بھارت میں اپنے ابتدائی گیارہ دنوں میں باکس آفس پر 150 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کر کے سب کو حیران کیا جبکہ اس کی مجموعی آمدنی 300 کروڑ سے بھی تجاوز کر گئی۔بالی ووڈ کے اداکاریتک روشن کی آنے والی فلم موہنجودڑو ہے، اس فلم میں ساوتھ انڈین فلموں کی اداکارہ پوجا ہیج ہیروئین کا کردار رہی ہیں،یہ فلم رواں برس 12 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تھری ڈی اینی میٹڈایکشن فلم دی اینگری برڈز کا نیاٹریلر جاری


angry brids January 3, 2016 | 2:32 PM

لاس اینجلس :( نیوزآن لائن) ہالی ووڈ کی نئی تھری ڈی اینی میٹڈایکشن فلم دی اینگری برڈز کا نیاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔اس فلم میں مشہور زمانہ اینگری برڈز ویڈیو گیم کے شوخ و چنچل اینی میٹڈ کردار اپنی شرارتوں کے ذریعے دیکھنے والوں کو محظوظ کرتے دکھائی دینگے۔ تھری ڈی اینی میٹڈایکشن فلم دی اینگری برڈز کافلم 20مئی کو ریلیز ہوگی ۔

ہالی وڈکی نئی کامیڈی فلم نارم آف دی نارتھکاکلپ کا ٹریلر جاری


MovieClipNormOfTheNorth_1-2-2016_209414_l January 2, 2016 | 8:17 PM

ہالی وڈ:(نیوزآن لائن) ہالی وڈکی نئی کامیڈی فلم نارم آف دی نارتھکاکلپ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔کین کیٹسوموٹو، نکو لس اٹلان اوراسٹیون روزن کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس کامیڈی فلم کے اینی میٹیڈ کرداروں کے ڈائیلاگ ہالی وڈ اداکارروب سیچنیڈر، ہیتھرگراہم، کوم مینی، گیبریئل ایگلیسی اس،بِل نیگی، مائیکل میک اہلاٹن ، کین جیونگ اور لیوریٹا ڈیوائن کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔فلم کی کہانی ایل ایسے دیوہیکل قطبی ریچھ کے گِرد گھوم رہی ہے جسے اس کے گھر سے بے دخل کر دیا جاتاہے اور وہ اپنے تین دوستوں کے ہمراہ سفر کرتے ہوئے نیو یارک سٹی پہنچ جاتا ہے۔ کامیڈی فلم نارم آف دی نارتھکاکلپ15جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

اردو ادب کے عظیم شاعر مرزا اسد اللہ خان غالب کا آج 218واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے


mirza galib December 27, 2015 | 3:05 PM

لاہور:(نیوزآن لائن)اردو ادب کے عظیم شاعر مرزا اسد اللہ خان غالب کا آج 218واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے۔مرزا اسداللہ خان غالب ، شاعری ، نثر اور خطوط نویسی کو انتہائی سادگی سے بیان کرنے پر مکمل عبور رکھتے تھے۔اسداللہ خان غالب کی شاعری کا حسنِ بیان اپنی جگہ مسلم ہے ، مگر ان کا اصل کمال تلخ حقائق کا ادراک اور انسانی نفسیات کی پرکھ ہے۔ اسی کو غالب نے نہایت آسان الفاظ میں ڈھالا۔ آپ 27 دسمبر 1797 کو آگرہ میں پیدا ہوئے۔ پانچ سال کی عمر میں والد کی وفات کے بعد غالب کی پرورش چچا نے کی تاہم چارسال بعد چچا کا سایہ بھی ان کے سر سے اٹھ گیا۔ 1810 میں 13 سال کی عمرمیں ان کی شادی امرا بیگم سے ہو گئی، شادی کے بعد انھوں نے اپنے آبائی وطن کو خیر باد کہہ کر دہلی میں مستقل سکونت اختیارکرلی۔غالب شروع میں وہ فارسی اورمشکل اردوزبان میں شاعری کرتے تھے اوراس زمانے میں اسد ان کا تخلص تھا تاہم معاصرین کے طعنوں کے بعد انھوں نے اپنی شاعری کا رخ بدلا اوراسے ایسی آسان زبان، تخیل اورفلسفیانہ انداز میں ڈھالا کہ کوئی اورشاعران کے مدمقابل نظرنہیں آتا۔شاعری ہو یا نثر، انشا پردازی ہو یا خطوط نویسی غالب نے ہر شے میں منفرد و رنگین جدتیں پیدا کیں، غالب کو مشکل سے مشکل موضوعات کو نہایت سادگی سیبیان کرنے کا ملکہ حاصل تھا۔مر زا غالب 15 فروری 1869 کو دلی میں جہاں فانی سے کوچ ل کرگئے ۔

فلم عاشقی تھری میں سونم کپور نے حصہ لینے سے معذرت کر لی


sonam kapoor December 20, 2015 | 2:27 PM

ممبئی:(نیوزآن لائن)بالی ووڈ کے ڈائریکٹر مہیش بھٹ کی سپر ہٹ رومانٹک فلم عاشقی تھری کی اسٹار کاسٹ فائنل کر دی گئی ہے جس کے تحت سونم کپور اورریتک روشن مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوںگے۔اس خبر کے گردش کر تے ہی سونم کپور نے فلم عاشقی تھری میں حصہ لینے سے معذرت کر لی ہے۔سو نم کپور کا کہنا تھا کہ آنے والے پر و جیکٹس میں ان کے پا س ان کی بڑی بہن ریھا کی فلم ہے جس پر کا م شرو ع کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ریتک روشن اور سونم کپور اس سے قبل دھیرے دھیرے گانے کی ویڈیو میں بھی ساتھ جلو ہ گر ہو ئے ہیں ۔

بالی وڈ اداکارہ سمیتا پاٹیل کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے


saimina patel December 13, 2015 | 3:47 PM

ممبئی :( نیوزآن لائن)کمرشل فلموں کی وراسٹا ئل بالی وڈ اداکارہ سمیتا پاٹیل کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے۔بالی ووڈ کی اداکارہ سمیتاپاٹیل نے17 اکتوبر 1955میں پونا میں جنم لیا،وہ تھوڑا عرصہ اداکاری کے میدان میں رہیں۔ایک دہائی کے اندر انہوں نے 80 فلموں میں اپنے دور کے نامور اسٹارز دلیپ کمار ، امیتابھ بچن ، نصیر الدین شاہ ، راج ببر ، راجیش کھنہ کے مقابلے میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اداکارہ سمیتاپاٹیل 13دسمبر 1986 کو بیٹے پرتیک ببر کی پیدائش کے وقت کچھ پیچیدگیاں پیدا ہونے کے باعث صرف31 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئیں۔

سنی لیونی کا بالی وڈ اداکاروںکے ساتھ تین پتی کھیلنے کی خواہش کا اظہار


sunny leaon December 5, 2015 | 5:57 PM

ممبئی:(نیوزآن لائن)بالی وڈ اداکارہ سنی لیونی نے بالی وڈ کے مشہور اداکاروں شاہ رخ خان ،سلمان خان اور دیگر اداکارں کے ساتھ تین پتی کھیلنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے ۔سنی لیونی نے اپنی سنی لیونی تین پتی آن لائن گیم کی رونمائی تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ سلمان خان اور شاہ رخ خان کے علاوہ پریانکا چوپڑا ،عالیہ بھٹ اور سونم کپور سمیت دیگراداکارں کے ساتھ تین پتی کھیلنا چاہتی ہیں اوراس میں بہت مزا آئیگا ۔سنی لیونی نے گیمنگ اسٹوڈیو گامیانا کے ساتھ مل کر اپنی آن لائن گیم متعارف کروا دی ہے جس کانام بھیسنی لیون تین پتی ہی رکھا گیا ہے۔ سنی لیونی خود آن لائن موجود صارفین کے ساتھ یہ تین پتی گیم کھیلیں گی ۔

پاکستانی ڈائریکٹر خالد حسن کا بھارت کو ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان


khalid hassan November 29, 2015 | 3:13 PM

لاہور:(نیوزآن لائن) گزشتہ سال دہلی فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیتنے والے پاکستانی ڈائریکٹر خالد حسن نے بھارت کو ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کر دیا ۔بھارت میں عدم برداشت اور انتہا پسندی کے خلاف ایوارڈ واپسی مہم میں بھارتی ادیبوں ، سائنس دانوں اور فنکاروں کے بعد اب پاکستانی فلمساز بھی شامل ہو گئے۔خالد حسن نے انتہا پسندوں کی جانب سے بالی ووڈ اسٹارکو دھمکیاں ملنے پر احتجاج ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کردیا۔خالد حسن خان کا کہنا ہے کہ ایوارڈ آگے پھر بھی جیتا جا سکتا ہے مگر آزادی اظہار بہت اہم ہے ۔ رام کشور پراچہ نے خالد حسن کے اس اقدام کو بھارت کی توہین قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کا یہ مسئلہ پاکستان میں حل ہو ، یہ انہیں برداشت نہیں ۔

ہالی وڈ کی نئی فلم دی گڈ ڈائنو سارکا نیا ٹریلر جاری


the good dinosaur November 22, 2015 | 3:21 PM

نیویارک:(نیوزآن لائن)ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم دی گڈ ڈائنو سار کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔فلم کی کہانی میں ایک ننھے ڈائنو سار کی دوستی بچے سے ہوجاتی ہے، پھر دونوں ملکر جنگل کی خوفناک دنیا میں ایڈونچر میں مگن ہوجاتے ہیں ، ،فلم میں ریمنڈ اوشاو، جیفری رائٹ، اسٹیو زان، ایلن پیکوین، جیک برائٹ نے پس پردہ آواز کا جادو جگایا ہے۔ہالی وڈ کی نئی فلم دی گڈ ڈائنو سارپچیس نومبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

آئی اسمارٹ فلمز کا پاکستان میں موبائل صحافت متعارف کرنے کا اعلان


iSmart Films-Logo November 15, 2015 | 4:59 PM

ایشیا کے سب سے پہلے اسمارٹ فون فلم فیسٹیول کا آغاز19دسمبر کوہوگا
بذریعہ اسمارٹ فونز نوجوان فلمسازملک میں اسمارٹ انقلاب کا باعث بنیں گے ۔کامران عطاء ، بانیء مشترکہ آئی اسمارٹ فلمز
کراچی:(نیوزآن لائن): آئی اسمارٹ فلمز کے زیرِ اہتمام دنیا کی فلم سازی کی تاریخ میں نویں اور ایشیا کے سب سے اولین اسمارٹ فون فلم فیسٹیول کا انعقاد شہرِ کراچی میں 19تا20 دسمبر ہونے جارہا ہے جس میںانتہائی مہنگے و روایتی کیمرے و فلم سازی کے آلات کے بجائے بذریعہ اسمارٹ فونز پاکستان سمیت دنیا بھر میں فلمبند کی گئی منتخب کردہ فلموں، ڈاکومینٹریز، دستاویزی پرگرام و دیگر ویڈیوز کو نمائش کیلیے پیش کیا جائیگا۔ فیسٹول میں “اسکول آف اسمارٹ فون فلم پروڈکشن”کا افتتاح بھی کیا جائے گا ۔
سالِ رواں 15جون میں اعلان کردہ عالمی فلم سازی کے مقابلے میں اب تک پاکستان سمیت دنیا کے 110ممالک سے نوعمر فلم سازوں جیبی سائز موبائل فونز کے ذریعے تخلیق کردہ فلمیں جمع کراچکے ہیںجبکہ فلمیں جمع کرانے کی آخری تاریخ کی 5دسمبر 2015تک توسیع کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں منعقد کیا جانے والا مذکورہ فلمی میلے کو دنیا کے سات فلمی فیسٹیولز کا اشتراک حاصل ہے جنکا تعلق امریکہ، اسپین، نیوزی لینڈ، فرانس و مقدونیہ و دیگر ممالک سے ہے۔
آئی اسمارٹ فلمزکے بانی جناب عابد بیلی کے مطابق پاکستان میں اپنی نوعیت کی منفرد و جدید تر ین صنعت پروان چڑھ رہی ہے جو نہ صرف لاتعداد افراد کیلیے با عزت روزگا ر کا باعث بنے گی بلکہ ملکی نوجوانوں کو اپنی تخلیقی صلاحتیں عالمی سطح پہ منوانے کا موقع بھی میسر آئے گا۔فیسٹول میں ویب ٹی وی چینل، ویڈیو ، نیوز و شاپنگ پورٹلز کو بھی باضابطہ لانچ کیا جائیگا۔
شعبہ ء فلم سازی کے ممتاز ملکی ماہرین فیسٹیول میں ججز کے فرائض انجام دے رہے ہیں جنمیں شہزاد نواز، شامی محمود، فرقان صدیقی، عادل مراد، یاسر بشیر قریشی و دیگر شامل ہیں۔ملک میں موبائل صحافت کے فروغ اور بذریعہ اسمارٹ فونزفلم سازی کو فن کی ترویج کیلیے آئی اسمارٹ فلمز مختلف کالجوں و یونیورسٹیوں میں تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کرچکا ہے جبکہ مضمون کا نصاب عالمی ماہرین کے زیرِ نگرانی تدوینی مراحل میں ہے۔ اشتہاری مہم کیلیے آئی اسمارٹ فلمز نے برانڈ لوجکس کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جبکہ پاکستان میں موبائل صحافت کو بطور نصابی علم متعارف کرانے کیلیے ادارے نے وژنری فائونڈیشن پاکستان کیساتھ ایم او یو پر دستخط کیے ہیں۔
انٹرنیشنل آئی فون فلم فیسٹیول دنیا بھر کے نوجوان فلم سازوں کو پاکٹ سائز موبائل و اسمارٹ فونز کی بدولت حیرت انگیز موویز و فلموں کی تدوین کیلیے پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جسکے استعمال کرتے ہوئے انتہائی محدود بجٹ میں معرکتہ الآرا فلمیں ، اشتہارات و ڈاکومینٹریز تیار کی جاسکتی ہیں۔

ہالی وڈ کی نئی فلم”برج آف اسپائیز “کے رنگا رنگ ریڈ کارپٹ پریمیئر کا انعقاد


hollywoodmoviebridgeofspy_11-15-2015_204216_l November 15, 2015 | 2:53 PM

برلن :( نیوزآن لائن)جرمنی کے دار الحکومت برلن میں ہالی ووڈ کے نامور ہدایتکار و پروڈیوسر ا سٹیون اسپیل برگ کی ڈرامے سے بھرپور نئی اسپائی تھرلر فلم”برج آف اسپائیز “کے رنگا رنگ ریڈ کارپٹ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا،فلم کی کہانی ایک ایسے ذہین اور نڈرامریکی وکیل کے گِرد گھومتی ہے جسے سی آئی اے سرد جنگ کے دوران سویت یونین کی قید میں ایک امریکی پائلٹ کو بچانے کا ایک مشکل ترین ٹاسک دیتی ہے۔
تقریب میں ہالی وڈ کے اداکار ٹام ہینکس، ا سٹیون سپیل برگ اور ایمے ریان سمیت فلم کی دیگر کاسٹ نے شرکت کرکے چار چاند لگادیئے، نامور ہدایتکار و پروڈیوسر ا سٹیون اسپیل برگ کی ڈرامے سے بھرپور نئی اسپائی تھرلر فلم”برج آف اسپائیز ” فلم 16اکتوبر کو امریکی سینما گھروں کی زینت بئے گی۔

مشہور اداکار درپن کو مداحوں سے بچھڑے 35 برس بیت گئے


darpan November 8, 2015 | 2:53 PM

کراچی:(نیوزآن لائن)کستانی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار درپن کو مداحوں سے بچھڑے 35 برس بیت گئے۔ 1929میں اترپردیش میں پیداہونے والے درپن کا اصل نام عشرت عباس تھا جن کا تعلق پاکستان کی معروف سنتوش فیملی سے تھا۔وہ سنتوش کمار، ہدایتکار ایس سلیمان اور اداکار منصور کے بھائی تھے، درپن نے فلمی کریئر کا آغاز 1950 میں فلمامانت سے کیا۔مردانہ وجاہت، گہری نیلی شرارتی آنکھیں، شہزادوں جیسا قد و قامت، بڑی بڑی فلمی پریوں کا حسن ان کے سامنے ماند نظر آتا تھا۔پاکستان واپسی پر انہوں نے کئی کامیاب فلموں میں کام کیا جن میں ساتھی، رات کے راہی، سہیلی، گلفام، قیدی، آنچل، باجی، شکوہ، اک تیرا سہارا اور نائلہ وغیرہ شامل ہیں۔ان کی بطور ہیرو آخری کامیاب فلمپائل کی جھنکار 1966 میں ریلیز ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے کریکٹر اور سپورٹنگ رول بھی ادا کئے۔درپن نے اپنے وقت کی حسین اور مقبول ہیروئین نیر سلطانہ کو اپنا جیون ساتھی بنایا اور یہ ساتھ مرتے دم تک قائم رہا۔ اس خوبرو اداکار کا انتقال8 نومبر 1980 کو لاہور میں طویل بیماری کے باعث ہوا۔

بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارہ ایشوریا رائے بچن آج اپنی 42ویں سالگرہ منارہی ہیں


aishwarya rai November 1, 2015 | 3:23 PM

ممبئی:(نیوزآن لائن) بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارہ ایشوریا رائے بچن آج اپنی 42ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ نومبر1973کو بھارتی ریاست کرناٹکہ کے شہرمنگلور میں پیدا ہونے والی ایشوریا1994میں بھارت کے لیے مس ورلڈ کا عالمی مقابلہ جیت کر شہرت کی بلندیوں پرپہنچیں۔ ایشوریا نے اپنے فنی کیریئر کاآغاز تامل فلم سے کیا اور 1997 میں بالی وڈ میں فلم اور پیارہوگیا سے انٹری دی، ایشور یا کی پہلی سپرہٹ فلم ہم دل دے چکے صنم بنی جس کے بعد اداکارہ نے فلم انڈسٹری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے،ایشوریا کی کامیاب فلموں میں تال،دیوداس ،جودھا اکبر، محبتیں،دھوم ٹو،گرو اور دیگرشامل ہیں،جبکہ انہوں نے بین الاقوامی فلموں میں بھی کام کیا۔ایشوریا کو ان کی شاندار اداکاری پر متعدد ایوارڈز سے نوازا بھی گیا۔ایشوریا رائے2007میں بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے اداکاربیٹے ابھیشک بچن کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں اورنومبر2011میں ایک بیٹی ارادھیا کی ماں بنیں۔2009 میں ایشوریا رائے بچن کو بھارت کیچوتھے بڑیسویلین اعزاز پدما شریسے نوازا گیا۔بیٹی کی پیدائش کے بعد ایشوریا نے بالی ووڈ کو وقتی طو ر پر خیر با د کہہ دیا تھااور پھر طو یل وقفیکے بعد اس سال 2015میں فلم جذبہ میں بھر پور ایکشن رول سے دبنگ انٹری دی۔