: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

بیورو کریٹ بھی کام کرسکتے ہیں اور یہ تاثر غلط ہے کہ وہ “افسران” صرف بدعنوانی اور اقربا پروری میں ملوث ہیں،کمشنر کراچی


WhatsApp Image 2019-10-20 at 10.53.11 AM October 21, 2019 | 12:01 AM

کراچی:(نیوزآن لائن)کراچی شہر کی آبیاری، خوبصورتی، ترقی،ثقافتی و تاریخی طور پر بحالی اورکھیلوں کی سرگرمیوں، لائبریریوں کے قیام و بحالی،گلیوں و فٹ پاتھوں پر نشاندہی و ناموں کی تنصیب،کچرے کی صفائی، پارکوں کی بحالی،ناجائز تجاوزات اور دیگر فلاحی منصوبوں و ٹھوس اقدامات کی روشنی میں کراچی شہر کو ایک مرتبہ پھر روشنیوں کا شہر اور امن کا گہوارہ بنانے کی مخلص کاوشوں اورمحنت کا ثمر افتخار شالوانی کی شخصیت کا ہی مظہر ہے۔ ان پرخیالات کا ا ظھار کر اچی شہر کی معزز ، سماجی ، زندگی کے مخلتف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے پاکستان ایکسیلینس کلب کی جانب سے مقامی ہوٹل میں سینئر بیورو کریٹ گریڈ 21 کے کمشنر کراچی افتخار شالوانی کے اعزاز میں منعقدہ تقریب حسن کارکردگی میں انکی خدمات و کیریئر کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔مقررین نے افتخار شالوانی کی شہر میں بحیثیت کمشنرکراچی میں تعینیاتی کے دوران کئی منصوبوں، کاوشوں اور خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ افتخار شالوانی نے یہ ثابت کیاہے کہ بیورو کریٹ بھی کام کرسکتے ہیں اور یہ تاثر غلط ہے کہ وہ “افسران” صرف بدعنوانی اور اقربا پروری میں ملوث ہیں اگر کوئی چاہے تو افتخار شالوانی جیسا بن کر بھی عوامی خدمات میں یقین رکھتے ہوئے شہر، صوبہ اور ملک کی صحیح معنوں میں خدمت اور کام کرکے اپنا اور اپنے والدین کا نام روشن اور تابندہ کرسکتے ہیں ، افتخار شالوانی کی تربیت میں انکے اساتذہ اوروالدین کا بھت بڑا عمل دخل لگتا ہے کی انہوں نے انکی ایسی تربیت اورتعلیم فراہم کی کہ وہ عوامی خدمت کا جذبہ اپنے ذہن اور دماغ میں لے کر سول سروس میں داخل ہوئے اور اپنا مثبت کردار ادا کیا اور کرتے رہیں گے۔ مقررین نے مزیدکہا کہ کراچی شہر کی بھتری اور خدمت سر وائٹل بارٹر کے دور کے بعد افتخار شالوانی کے دور میں ہوررہی ہے اور انکا نام بھی انکی طرح تاریخ میں یقیننا سنہرے حروف میں لکھا جائیگا ور انکے بغیر کراچی شہر کی تاریخ ادہوری ا ور نامکمل ہوگی۔کراچی میں سر واتل بارٹر نے کئی ادارے دیئے اور چھوڑے اسی طرح افتخار شالوانی بھی کچھ ایس کام کرجائین جو ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔کمشنر کراچی افتخار شالوانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ وہ شہر کی ترقی میں جس طرح محنت اور لگن سے کام کرتے ہیں تو لگتاہے کہ وہ اس کو مکمل کرکے چھوڑینگے اورمشکل سے مشکل کام وٹاسک پورے کئے اور عملدرآمد بھی کرائے۔شہر کی مزید ترقی و خوبصورتی اورروشنیون کا شہر بنائے رکھنے کیلیے امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی کاوش اور لگن محنت اور تندہی سے جاری رکھیں گے اور ہم تن گوش ہوکر تمام اسٹیک ہولدرز اور متعلقہ سول سوسائٹی کے نمائندوں اور اداروں کو ساتھ لے کر شہر کی ترقی ، خوبصورتی اور اس کو پرانی حیثیت میں بحال کرنے میں اپنا مزید فعال کردار ادا کرینگے۔قبل اذیں کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے اپنی زندگی، تعلیم و تربیت، سروس کیریئر اور پیشہ ورانہ امور کے بارے میں تفصیلی طور پر بتاتے ہوئے کہا کہ وہ خوش نصیب ہے کہ اسکی تعلہم و تربیت میں اساتذہ اور والدین خصوصا والد ڈاکٹر پیر محمد شالوانی کا بہت بڑا عمل دخل ہے کیونکہ وہ لکھنے پڑھنے کا شوق رکھتے تھے اور اسی وجہ سے ہمیں سینٹ بونا وینچر جیسے اس وقت کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخل کرائیں اور ان پر تین ماہی کی فیس صرف 36 روپے تھی اور اس میں اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلون کی سرگرمیان، لائبریری جانے کی عادت اور وہان پر کتاب پڑھنے اور پہر اسکے بارے میں پوچھ گچھ نے ہمیں فادر ٹارٹ وسر گبریل اور سر بشی جیست اساتذہ کی رھنمائی ملی جو ہماری عام روٹین کی زندگی کو یکسر تبدیل کرکے ایک اہم موڑ دیا، جس کا اثر ابھی تک ہے۔ انہون نے مزید بتایا کہ اس نے اسکول کے بعد پبلک اسکول اور پہر میڈیکل میں داخلہ لیا لیکن مزاج اور روایتا سی ایس ایس کے رجحان نے سول سروس کی طرف راغب کیا اور اسلام آباد مین جاکر بس گئے تھے نئے دوست بڑی مشکل سے بنتے ہیں وہان پر نئے دوست بنے، نیاماحول ملا، آء سی یو ٹی لاہور میں لگا اور پھر ماڈل ٹاؤن، میانوالی اور پھر 17 سے 19 گریڈ تک بلوچستان مین 4 سال تک خدمات انجام دیں، پھر شعبہ بدلنے سے فارین سروس یں بھی خدمات انجام دیں چاھتا تو عالمی ہینک میں اپناسروس بناتا لیکن پھر سے شعبہ بدلنے کا دل نہیں مانا اور واپس سول سروس مین آیا تو سندھ میں تبادلہ ہوا تو پہلے چیف اکنامسٹ ا ور پہر کئی مقامات پر تعینیات رہا اچانک ایک دن سیکریٹری قانون اور کمشنر کراچی بنا اور اس میں سیاسی لیڈرشپ کا بھی ممنون ہون کہ انہوں نے کوئی بھی پریشر و دباؤ نہیں دیا اور اپنی مرضی سے عوامی خدمات کا سلسلسہ جاری رکھے ہوا ہوں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دوران غیر ملک ارجنتینا ور جاپان میں بچوں کی اچھی تعلیم اور تربیت کے مواقع ملے۔اور وہاں پر مختلف کورس اور تربیتی مراحل بھی طئی کئے اور حتیٰ کہ اپنے جونیئر کے ساتھ کورس کیا تھا کیونکہ بیرون ملک اور عالمی بنک میں کام کرنے کی وجہ سے ترقی دیر سے ملی۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا کہ کمشنری کے دوران کئی مشکل مرحلے آئے اور ان پر پور اترنے کی کوشش کرتے ہوئے ایمپریس مارکیٹ جیسا اہم تاسک پورا کیا اور منفی تاثر ختم کرنے کیلیے شہر میں بلا تعصب اور مت بھید کے ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھا عوام کی تکالیف کا ازالہ کرنے کی چھوٹی کاوش کی صرف غریبوں کے خلاف نہیں بلک بلا تفریق ہر کسی کی خلاف عوامی مفاد میں کوئی بھی کام کیاجاسکتا ہے۔ اسی طرح شہر میں پرانی رونقوں کو بحال کرنے اور اسکو اصلی حالت میں لانے کیلے بھی ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے میراتھن ریس، پی ایس ایل،مختلف ٹورنامنٹس، پبلک لائبریریوں، پارکس،گلیون ، فٹ پاتھون کی خوبصورتی و بحالی اور مصنوعی پھولوں کے باسکٹس کی تنصیب،لکڑیوں کے کام کو فروغ دینا جیسے جاپان اور دیگر ممالک میں بھی لکڑی کے کام کو فروغ دیا جاتا ہے، کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا کہ شہر کی مزید ترقی اور خوبصورتی تمام سول سوسائیٹی، میڈیا، تاجر برادری دیگر کے تعاون اور ایک ٹیم کے طور پر کام کرنے سے ہی ممکن اور یقینی ہے۔ تقریب حسن کارکردگی سے پاکستان ایکسیلنس کے پیٹرن اقبال قریشی چیئرمین حمید بھٹو۔ ، مارکو کے سفیر اور معروف تاجر مرزا اختیار بیگ، ایڈیشنل آئی جی سندھ پولیس غلام سرور جمالی۔ خالد چاچڑ سیکریٹری خصوصی تعلیم،حکومت سندھ اعجاز مھیسر سیکریٹری و لائیواسٹاک، شمس الدین سومرو سیکریٹری صوبائی محتسب۔صدر پریس کلب کراچی امتیاز خان فاران، بزنس مین سید عبید احمد شاھ۔ اینٹی کرپشن سندھ کے ڈپٹی ڈائریکر میر نادر ابڑو، حسین مارکیٹنگ کے چیئرمین بابر عباسی، سابقہ وائیس چانسلر ڈاکٹر اکبر حیدر سومرو، شیام سندر آڈواٹی صدر پاکستان مسلم لیگ منارٹی ونگ سندھ کے صدر ، عرفان قریشی، بزنس مین خالد شمسی ، ڈاکٹر زاھد انصاری، سابقہ جیل سپریٹنڈنٹ سید شاکر شاھ۔ سابقہ ایم این اے رشید گوڈیل سابقہ ایم پی اے وقار شاھ۔ بزنس مین شعیب خان۔ نورین خان۔مسرت شاھہ۔احسم معنتی۔ ابقہ جج شاھد حسین سومرو۔ ایڈیٹر کلب کے صدر مبشر میر۔ نیشنل بینک کے وائیس پریزیڈنٹ قاضی شھاب۔ سید ابن حسن۔ سعودی عرب کے بزنس مین عبدالقادر جتوئی۔ اختر آرئین۔ سینئر تجزینگار عبدالحمید اسلم حسین تھیبو۔ ندیم مولوی۔ گلوکار سلیم جاوید۔ سابقہ ڈی آئی جی اشرف علی نظامانی۔ سید امتیاز شاھہ۔ رحمت لاشاری۔ بخشن مھرانوی۔ اسحاق کھڑو۔ پی پی پ میڈیا سیل الیکٹرانک کے رکن نعیم اعوان۔ ای او آئی بی آفیسرز ایسیوسیشن پاکستان کے جنرل سیکریٹری چوھدری وقاص۔ اعجاز کوکر۔ اسٹارمارکیٹنگ کے ایم ڈی محمود احمد خان المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ کے رہنما معین خان۔ مظہر رضوی۔ حزب اللہ میمن اور دیگر نے بھی کمشنر افتخار شالوانی کی پیشہ ورانہ خدمات اور شہر کی ترقی و خوبصورتی کیلیے کئی گئی کاوشوں کو بیحد سراہا اور کہاکہ انہیں شہر میں اسپتال کے طبی فضلہ کو مناسب طور پر ٹھکانے لگانے کیلیے مربوط نظام اور ملک کی ترقی ، بقا، سالمتی اور استحکام و استحصال سے پاک اقدامات کیلئے شہر میں اپنی کوششیں جاری رکھنے،کچرہ کس طرح صاف ہوگا کے سلسلے میں مربوچ پروپوزل پر کام کرنے، کارپوریٹ اداروں اور کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی کے تحت شہر کی ترقی کے لیے انہیں شامل کرنے، تعلیمی صورتحال کو بھتر بنانے ، پارکنگ و ٹریفک اور ایکسیدنٹ کے مسائل کو حل کرنے، قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے بھکاریوں کی بھتات کو ختم تو نہ کرسکیں گے لیکن امید ہے کہ کم کر نے کیلیے کام کرنے، پولیو اور دیگر موذی بیماریوں کے خاتمہ کیلئے خدمات انجام دینے کیلئے دماغ میں صاف راستہ کی سوچ جیسی تجاویز ا ور مشوروں کی روشنی میں کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی شخصیت نہ صرف نام سے افتخار بلکہ شہر کیلئے وہ ایک باعث افتخارہیں اور کسی بھی سیاسی پارٹی نے شہر کی مالکی نہ کی بلکہ افتخار شالوانی نے حقیقی معنوں میں شہر کی بھرپور طور پر مالکی کرکے اپنا کردارا ور حق ادا کردیا ہے۔ بعد میں تقریب میں کمشنر کراچی افخار شالوانی کو پاکساتن ایکسیلنس کلب کی جانب سے حسن کارکردگی کا پاکستان ایکسلینس آفیسرز ایوارڈ 2019 دیا گیا اور اجرک کاتحفہ بہ پیش کیاگیا اور ایکسلینس کلب ممبر سیوھن ڈولپمیٹ اتھارٹی کے ڈائرکٹر لینڈ رحمت لاشاری۔ سندھ اسیمبلی کے ڈائریکٹر ریسرچ اور سینئر کمپیئر بخشن مھرانوی اور ٹیلویزن کے ڈائریکٹر جاوید اختر ناز کے سالگرہ کے کیک بھی اس موقع پر کاٹے گئے اور اگست 2019 مین بھترین ورکر کے سروسزکی طور پر شہریار ملاح اور مریم کوثرکو شیلڈ بہ دی گئی۔

عوام کو معیاری طبّی سہولیات کی فراہمی ہماری اوّلین ترجیح ہمارا نصب العین ہے۔ ملک محمدفیاض


FREE MEDICAL CAMP AT DMC SOUTH LYARI October 13, 2019 | 7:58 PM

کراچی:(نیوزآن لائن) چیئرمین بلدیہ جنوبی ملک محمدفیاض کا کہنا تھا کہ صحت مند معاشرہ ایک کامیاب قوم کی تشکیل کیلئے لازم جزہے اور عوام کو معیاری طبّی سہولیات کی فراہمی ہماری اوّلین ترجیح ہمارا نصب العین ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صادر بر میٹرینٹی ہوم یوسی 14 لیاری میں بلدیہ جنوبی اور سوشل ڈیویلپمنٹ اینڈ پاورٹی ریڈکشن کے اشتراک سے عوام کیلئے فری میڈیکل کیمپ کے دورے کے موقع پر کیا جس میں عوام کی ایک بڑی تعداد نے اس فری میڈیکل کیمپ میںشرکت کی اس موقع پریو سی 14 کے وائس چیئرمین ابراہیم گل,یوسی 6وائس چیئرمین فرحان ہنگورہ،چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شگفتہ بانو،آفس سپریٹینڈنٹ رضوان خاوربھی موجود تھے اس موقع پرچیئرمین ملک محمدفیاض کا کہنا تھا کہ بلدیاتی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ عوام کو صحت ،تعلیم سمیت تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچایا جائے جس کیلئے بلدیہ جنوبی کی انتظامیہ کیجانب سے ہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں اور آئندہ بھی مفادعامہ کے ایسے پروگرامز کی سرپرستی کو جاری رکھا جائے گا ملک محمد فیاض نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر سوشل ڈیویلپمنٹ اینڈ پاورٹی ریڈکشن کے عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس پلیٹ فارم سے عوامی خدمت کی اس روایت کوجاری رہنا چاہیے میڈیکل کیمپ میں عوام کو بلڈ پریشر ٹیسٹ ، جلدی امراض کے ٹیسٹ،الٹرا سائونڈاور بون ریزوپشن کی مفت سہولت فراہم کی گئی اس موقع پر دل، اسکن اور گائناکالوجسٹ کے ماہر ڈاکٹرز اور جنرل سرجن کی ٹیم نے عوام کے میڈیکل چیک اپ کے ساتھ ساتھ انہیں طبّی مشورے اور ادویات بھی مہّیا کیں میڈیکل کیمپ میں آنکھوں کا بھی معائینہ کیا گیا اور مریضوں کو فری گلاسس بھی دیے گئے اوراس موقع پر مریضوں کو آپریشن کیلئے اگلی تاریخ بھی دی گئی ان مریضوں کو بلدیہ جنوبی کی جانب سے فری ٹرانسپورٹ مہیا کی جائے گیاس فری میڈیکل کیمپ میں تقریبا ایک ہزار سے ذائدمریضوں نے استفادہ حاصل کیا اس فری میڈیکل کیمپ سے مستفید ہونے والی عوام کی ایک بڑی تعداد نے بلدیہ جنوبی کے چیئرمین ملک محمد فیاض کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس سلسلے کو مستقبل میں بھی جاری رکھنے کی استدعا کی ۔

پارک ہریالی کا بہترین ذریعہ ہیں ان کی بہتری ہی تفریحی سرگرمیوں کے فروغ اور ہریالی میں بہتری لا سکتی ہے، معید انور


baldiyate news October 13, 2019 | 7:28 PM

کراچی:(نیوزآن لائن)چیئرمین بلدیہ شرقی معید انورنے کہا ہے کہ پارک ہریالی کا بہترین ذریعہ ہیں ان کی بہتری ہی تفریحی سرگرمیوں کے فروغ اور ہریالی میں بہتری لا سکتی ہے،بڑھتی ہوئی آبادی محدودتفریحی سہولیات اور ماضی میں عوامی تفریحی مراکز کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے سبب پارکس و پلے گراؤنڈ ویران ہو رہے تھے جواب بہتری کی جانب گامزن ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ای ایسٹ طارق مغل اور ڈائریکٹر پارکس اقبال شیخ کے ہمراہ لائنز ایریامیں مئیر کراچی وسیم اختر پارک کے دورے کے دوران کیا، اس موقع پر انہوں نے پارک میں موجود سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور جاری کاموں کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور پارک میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے ہدایات دیں، واضح رہے کہ مذکورہ پارک رہائشی علاقے میں وسیع اراضی پرقائم ہے جہاں خوشنما پودے درخت، جاگنگ ٹریک، لائیٹس، ببینچز اور صفائی و ستھرائی کو بہتر کیا گیا ہے اس پارک سے نہ صرف علاقہ مکین فیض یاب ہوتے ہیں بلکہ دیگر علاقے کے لوگ بھی اس سے استفادہ حاصل کرتیہیں،چیئرمین معیدانور نے اس موقع پر کہاکہ پارکس و پلے گراؤنڈ کی دیکھ بھال صرف بلدیاتی افسران و نمائندوں کی ذمہ داری نہیں بلکہ اس شہر میں بسنے والے تمام باسیوں کی ہے کہ وہ ان جگہوں پر آئیں اور اسے اپنے گھر کی طرح صاف رکھنے کے ساتھ اس میں موجود سہولیات کی نگہبانی بھی کریں باہمی تعاون سے ترقیاتی کاموں سے طویل عرصے تک استفادہ حاصل کیا جاسکتا ہے.

بلدیہ ملیر میںمعمول کے مطابق صفائی ستھرائی کا نظام متحرک ہے: جان محمد بلوچ


22-09-2019 CM,Chairman September 22, 2019 | 6:29 PM

بلدیہ ملیر :وزیر اعلیٰ سندھ نے خصوصی صفائی مہم کے دوسرے روز بھینس کالونی کو دورہ کیا
کراچی:(نیوزآن لائن)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خصوصی صفائی مہم ” کلین مائی کراچی ” کے دوسرے روز بلدیہ ملیر میں جاری صفائی مہم کے دوران یوسی 5 بھینس کالونی کا تفصیلی دورہ کیا اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کیلئے کام کرتے ہیں ، عوام کے تکلیفیں ہماری تکلیفیں ہیں ، شہر کراچی کو کچرے سے صاف کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ، صفائی مہم میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ،بھینس کالونی میں بیک لاک کچرا ٹھکانے لگانے کے کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا 30روز ہ صفائی مہم کے دوران شہر کراچی کا تمام بیک لاک کچرا اٹھا کر ٹھکانے لگا دیا جائے گا ، دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ ، وزیر اطلاعات سعید غنی، کمشنر کراچی افتخان علی شلوانی، چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ ،ڈپٹی کمشنر ملیر عبدالحکیم جاکھیرانی ، اسسٹنٹ کمشنر ملیر فاروق سومرو، میونسپل کمشنر عمران اسلم ، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن واثق ظفر بھی ہمراہ تھے،بعد ازا ںچیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہبلدیہ ملیر میںمعمول کے مطابق صفائی ستھرائی کا نظام متحرک ہے، بلدیہ ملیر سے بیک لاک کچرا اٹھا کر ٹھکانے لگا یا جارہا ہے ، بلدیہ ملیر میں ایک محتاط اندازے کے مطابق تقریباََ 30 ہزار ٹن بیک لاک کچرا موجود ہے، بلدیہ ملیر میں یومیہ 1000 ہزار ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے، سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ نجی شعبے کے اشتراک سے یومیہ5سو سے 7 سو ٹن کچرا ٹھکانے لگاتا ہے، بلدیہ ملیر میں خصوصی صفائی مہم میں حصہ لینے والی مشینری 50 سے زائد ہے اور افرادی قوت 150سے زائد ہے جسے مزید بڑھانے کے اقدامات کر رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر ملیرنے کہا کہ انتظامیہ بلدیہ ملیر سے کوآرڈنیشن کرتے ہوئے بیک لاک کچرے کو صفر لیول پر لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ۔

بلدیہ شرقی کے اسکولوں کی تعلیم کا معیار،معیاری نجی اسکولوں کے مقابل آنا شروع


22-09-2019 copy September 22, 2019 | 6:08 PM

قائداعظم انگلش میڈیم اسکول مارٹن کوارٹر کیمپس آئی آئی کا افتتاح کر دیا گیا
کراچی:(نیوزآن لائن)بلدیہ شرقی کے اسکول آکسفورڈ اور گابا کے کورسز پڑھائیں گے،چئیرمین بلدیہ شرقی کی کوششوں سے مارٹن کوارٹر میں فی الوقت پرائمری سطح تک قائداعظم انگلش میڈیم اسکول کیمپس ii کا افتتاح کر دیا ہے اس سلسلے میں مذکورہ اسکول میں منعقدہ تقریب سے اسکول کا افتتاح کرنے کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا کہ مرحلہ وار بلدیہ شرقی کے اسکولوں میں نجی اسکولوں کے آکسفورڈ،گابا کے کورسز غریب بچوں کی دسترس میں ہونگے جو بلدیہ شرقی انہیں مفت فراہم کرنے کے ساتھ اس کی تعلیم مستند اساتذہ کرام سے دلوائے گی،قائداعظم اسکول اس میں ایک زبردست اضافہ ہے اب ہزاروں روپے خرچ کرنے والوں کی تعلیم بلدیہ شرقی کے اسکولوں میں مفت دستیاب ہے جس سے ہر کوء استفادہ حاصل کر سکتا ہے انہوں نے محکمہ تعلیم بلدیہ شرقی کے ڈائریکٹر شیرعلی انکے افسران واساتذہ،چئیرمین ایجوکیشن کمیٹی ندیم خواجہ و دیگر کو اسکولوں کو بہترین تعلیمی سہولیات کی جانب گامزن کرنے پر زبردست الفاظ میں سراہا اور کہا کہ اب ہم تعلیم کے حوالے سے درست ٹریک پر ہیں اسے مرحلہ وار ہر غریب بچے کی دسترس تک پہنچانا ہے تاکہ ہمارے بچوں کا احساس محرومی ختم ہو اور وہ کہہ سکیں کہ جو تعلیم ایک امیر حاصل کر رہا ہے وہ ہی تعلیم ہم حاصل کر رہے ہیں اور امید ہے کہ یہ سلسلہ جاری رکھ کر ایسا کیا جاسکے گا انہوں نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئیں اور دیکھیں کہ بلدیہ شرقی کے اسکولوں میں طرز تعلیم کسی طور بھی نجی اسکول سے مختلف نہیں ہے اسکول کی عمارت کی تعمیر کرنے پر انہوں نے ایجوکیشن ورکس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ باہمی اشتراک عمل سے محکمہ تعلیم کی عمارتوں کو بہتر کیا جاسکتا ہے اس موقع پر معززین شہر کے ساتھ یوسیز کے چئیرمینز،وائس چئیرمینز ودیگر نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔

یو سی 1 آگرہ تاج کالونی لیاری میں یو سی وائس چیئرمین احمدگھانچی کے ہمراہ نورانی مسجدروڈ اور طوفیع شہید روڈ کی مشینی استرکاری کا کاجاری


road carpeting in lyari uc 1 September 15, 2019 | 9:09 PM

کراچی:(نیوزآن لائن)چیئرمین بلدیہ جنوبی کراچی ملک محمد فیاض اعوان نے کہاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی خدمت کوترجیحی دیتے ہوئے ان کے حقوق کی سیاست کی ہے اور ملک کے غیورعوام کیلئے ترقیاتی کاموں کا تسلسل ٹوٹنے نہیں دیا ترقیاتی منصوبوں کاجوسفر ضلع جنوبی میں جاری ہے اس میںآنے والے وقت میں مزیدتیزی آئے گی میں اپنی پارٹی کے منشور کے مطابق عوام کی خدمت کے سفرکو جاری رکھوں گا ان خیالات کا اظہارانہوںنے یو سی 1 آگرہ تاج کالونی لیاری میں یو سی وائس چیئرمین احمدگھانچی کے ہمراہ نورانی مسجدروڈ اور طوفیع شہید روڈ کی مشینی استرکاری کے جاری کام کے معائینے کے موقع پر کیا چیئرمین ملک فیاض اعوان کاکہنا تھا کہ عوام کی خدمت،فلاح وبہبوداور انہیں تمام تربنیادی سہولیات کی بلاامتیازوتفریق فراہمی ہی ہماری کاوشوں کا محورہے جس پرعمل کرتے ہوئے پورے ضلع جنوبی میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی کاموں کو پایاء تکمیل تک پہنچا رہے ہیں کسی بھی نوعیت کے ترقیاتی و مرمتی کاموں کی بروقت تکمیل سے ہی عوام انکے صحیح ثمرات سے مستفید ہوتے ہیں ہمارا عزم ہے کہ کام کی رفتار اور مٹیریئل کے معیارپر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا یوسی 1 آگرہ تاج میںجمعہ بلوچ روڈ اور سلیمان آزاد روڈ سمیت H-9 اور گلی نمبر22 ودیگر گلیوں میں سی سی فلورنگ کا کام مکمل کرادیا گیا ہے جبکہ غوثیہ مسجد،گلزارحبیب مسجد،مدرسے والی گلی اور عمرحسن اسٹریٹ پر پیور لگانے کاکام بھی پایہ تکمیل تک پہنچ گیا ہے اب عوام کی بھی ذمے داری ہے کہ وہ سڑکوں نکی حفاظت اور صفائی ستھرائی کیلئے حکومتی اداروں سے تعاون کریں اور سڑکوں و گلیوں میں کھدائی اور توڑپھوڑ سے اجتناب کریں تاکہ ان کاموںکادیرپا فائدہ آپ کو حاصل ہوسکے اس موقع پر یوسی وائس چیئرمین احمدگھانچی کاکہنا تھا کہ چیئرمین بلدیہ جنوبی ملک فیاض اعوان کی بھرپورسرپرستی اور توجہ کے باعث علاقے میں سیوریج کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے جبکہ ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے عوام کو ریلیف حاصل ہوا ہے۔

سیوریج اوور فلو کی شکایات سیوریج بورڈ کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے: جان محمد بلوچ


25-08-2019 Sevrag UC-10 August 25, 2019 | 5:08 PM

بکرا پیڑی روڈ، امام بخش مارکیٹ، صاحبداد گوٹھ پر سیوریج کی خراب صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار
کراچی :( نیوزآن لائن)چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے رات گئے بکر ا پیڑی روڈ پر ونچنگ مشینوں کے ذریعے سیوریج لائینوں کی صفائی کے کاموں کا جائزہ لیااور یوسی 10غازی دائود بروھی بکرا پیڑی روڈ، امام بخش مارکیٹ، آسو گوٹھ ، گوشت مارکیٹ ،صاحبداد گوٹھ اور دیگر مقامات پر سیوریج کی خراب صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے ایمانداری سے اپنا کام کریں تو عوام کے مسائل ،مسائل نہ رہیں ، حالیہ بارشوں کے بعد سیوریج کی اوور فلو کی شکایات سیوریج بورڈ کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، سیوریج بورڈ کے متعلقہ افسران اپنے قبلہ درست کریں، دفاتر سے باہر نکلیں اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں ،موقع پر موجود علاقہ معززین نے چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ رات گئے ڈسٹرکٹ چیئرمین اپنی نگرانی میں سیوریج لائینوں کی صفائی کروارہے ہیں جو قابل ستائش ہے ، چیئرمین بلدیہ ملیر نے موقع پر موجودمتعلقہ عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہنگامی بنیادوں پرسیوریج کی بند لائنوںکی راڈنگ اینڈ سکنک مشینوں کی مدد سے صفائی کروائی جائے،اوور فلو کی شکایات کے فوری خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں،سیوریج لائینوں کی صفائی کے دوران نکلنے والے کچرے کو فوری اٹھایا جائے، چونے کے چھڑکائوکو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو صحت مندانہ ماحول فراہم کیا جاسکے، چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے پارٹی کے منتخب نمائندے عوام میںسے ہی ہیں، عوامی مسائل کو بخوبی جانتے ہیں اور انہیں حل کرنے کیلئے کوشاں رہتے ہیں، پارٹی قیادت کی جانب سے واضح احکامات کی روشنی میں یوسیز میں فراہمی و نکاسی آب ،شاہراہوں کی درستگی کے ساتھ صحت مندانہ ماحول ترجیحات میں شامل ہے، اس موقع پر یوسی چیئرمین اختر بلوچ ، یوسی کونسلر حسن بلوچ ، پی ڈی ایف رہنماء ڈاکٹر ایوب بلوچ اور دیگر علاقائی معززین بھی موجود تھے۔

کراچی ویسٹ ڈپٹی کمشنر فیاض کا بارشوں کے امکانات و انتظامات کے حوالے سے اجلاس طلب


baldiyati news August 25, 2019 | 5:05 PM

کراچی:(نیوزآن لائن)کراچی ویسٹ ڈپٹی کمشنر فیاض عالم سولنگی ، نے میونسپل ایشوز اور اگلے ہفتے میں متوقع بارشوں کے امکانات و انتظامات کے حوالے سے اپنے دفتر میں ایک اجلاس طلب کی۔ اس اجلاس میں میونسپل کمشنر ڈی ایم سی ویسٹ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیارکارز، کے ڈبلیو اینڈ ایس بی ، کے الیکٹرک کے نمائندوں ، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ، ضلعی کونسل ، کے ایم سی ، ڈی ایم سی اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ویسٹ فیاض عالم سولنگ نے میٹنگ میں شریک تمام اداروں کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا اور ضلع غرب میں صفاء ستھرائی کے بہتر اور موثر اقدامات کے حوالے سے تمام اداروں کے نمائندوں کو عملی جامع تشکیل دینے کے لیے احکامات جاری کیے اور ضلع غرب میں سیورج اور برسات نالوں ک صفاء کے حوالے سے حکم جاری کیا ۔

توقیر درباری کی ہمشیرہ کی شادی میں ایم کیو ایم پاکستان ، کے ایم سی ، ڈی ایم سی، شہر کے معززین اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد میں شرکت


kmc building copy August 4, 2019 | 4:51 PM

کراچی: (نیوزآن لائن) بلدیہ عظمی کراچی کے پروجیکٹ اورنگی کے افسر توقیر درباری کی ہمشیرہ کی شادی میں ایم کیو ایم پاکستان کے سابق ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات و سینئر ترین رہنما و سابق صوبائی وزیر احمد سلیم صدیقی ، سی آئی سی انچارج فرید تاجک، فہد صدیقی، منصور احمد خان ، شعبہ نیوزکے نائب انچارج رضوان احمد فکری، کامران رضوی۔ شہزاد احمد، محمد فرحان ، بابر ، کے ایم سی افسران، پروجیکٹ ڈائریکٹر ، ایڈیشنل پروجیکٹ ڈائریکٹر، ڈائریکٹر اسٹور کے ایم سی ، ڈپٹی ڈائریکترز و اسسٹنٹ ڈائریکتٹرز کے علاوہ ناصرخان، محمد عادل خان ، محمد علی، لیگل ایچ آر ایم کے وکلائ، ڈی ایم سیز کے افسران ، معززین شہر اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور توقیر درباری کی ہمشیرہ کو دعاووں میں رخصت کیا۔

برسات کے دوران ہنگامی بنیادوں پر عوام کو ریلیف فراہم کی جائے: جان محمد بلوچ


dmc malir July 29, 2019 | 7:53 PM

بلدیہ ملیر رین ایمرجنسی:غفلت برتنے والے افسران و ملازمین معطل
کراچی ( نیوزآن لائن)چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ ،وائس چیئرمین بلدیہ ملیر عبدالخالق مروت اور میونسپل کمشنر عمران اسلم نے پیر کے روز ہونے والی بارش کے دوران صبح سویرے بلدیہ ملیر کی مختلف شاہراہوں پر ہنگامی دورہ کرتے ہوئے ڈی واٹرنگ پمپ اور افرادی قوت کی مدد سے نکاسی آب کے کام کا جائزہ لیا۔ چیئرمین بلدیہ ملیر نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ مشینری اور افرادی قوت آن روڈ رکھی جائے،پانی کی نکاسی کیلئے بارش رکنے کا انتظار نہیں کیا جائے بلکہ دوران برسات ہی برساتی پانی کی نکاسی کے عمل کو یقینی بنایا جائے، ضلع ملیر میں جہاں کہیں بھی برساتی پانی جمع ہے اسکی فوری اور ہنگامی بنیادوں پر نکاسی کو یقینی بنایا جائے،برسات کے دوران ہنگامی بنیادوں پر عوام کو ریلیف فراہم کی جائے۔چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے غیر حاضر افسران و ملازمین پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن واثق ظفر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ افسران و ملازمین کو فوری معطل کیا جائے،تفصیلات کے مطابق غفلت برتنے والے افسران و ملازمین میں اے ای ای ظہیر الدین، جمال عباس، سب انجینئر فیاض علی ڈومکی، رسول بخش، اسرار علی اور آفیشل محمد عالم شامل ہیں، چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ کو میونسپل کمشنر عمران اسلم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام یوسیز میں متعلقہ عملہ نکاسی آب کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہا ہے، نشیبی علاقوں سے ڈی واٹرنگ اور افرادی قوت کی مدد سے نکاسی کاکام جاری ہے،بارش کے دوران کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا ، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے بلدیاتی عملہ آن روڈ ہے،اس موقع پرسپرنٹنڈنٹ انجینئر ایم اینڈ ای اقبال ڈائری،ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن واثق ظفر ، ڈائریکٹر انفارمیشن سلیم خان اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

کے ایم سی اور ڈی ایم سیز عید الاضحی پر تنخواہوں اور اضافی تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں، ۔ نبیلہ خانم چیئرپرسن آفیسرز ایکشن کمیٹی


karachi July 29, 2019 | 7:29 PM

حکومت سندھ نے اس مرتبہ فنڈز روکے تو افسران و ملازمین ملکر دمام دم مست قلندر کریں گے۔ نبیلہ خانم چیئرپرسن آفیسرز ایکشن کمیٹی
کراچی:(نیوزآن لائن)آفیسرز ایکشن کمیٹی کی چیئرپرسن نبیلہ خانم نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین و افسران کے فنڈز اضافی تنخواہوں کے ساتھ جاری کئے جائیں ۔ حکومت سندھ نے اس مرتبہ فنڈز روکے توافسران و ملازمین ملکر دمام دم مست قلندر کریں گے۔ نبیلہ خانم چیئرپرسن آفیسرز ایکشن کمیٹی نے کہا کہ ہماری تھوڑی بات کو زیادہ سمجھا جائے۔ کورنگی اور وسطی کی ڈی ایم سیز مظلوم بننے کے بجائے ملازمین کو اضافی رقم اور تنخواہیں دیں۔

ڈپٹی میئر کراچی سید ارشد حسن کا چیئرمین کچی آبادی سعد بن جعفر اورنگی کے افسران کے ہمراہ دورہ ۔ کسی کی دھمکی میں نہ آئیں۔ارشد حسن


kmc July 28, 2019 | 4:19 PM

اورنگی میں لینڈ گریبرز کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے۔ پہاڑ ٹوڑنے والے لینڈ گریبرز کی اطلاع مائنز اینڈ منرلز کے ڈی جی کو خط بھیج کر کردی ہے۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر کی ڈپٹی میئر کو بریفنگ
ضلعی انتظامیہ تعاون نہیں کر رہی کے ایم سی کے علاقوں کو ڈی سی حدود بتا کر رکائوٹ ڈالی جا رہی ہے۔ باہر سے آکر لوگ قبضوں کے لئے استعمال کئے جا رہے ہیں ۔ مکمل رپورٹ جمع کرائی جائے ۔ لینڈ گریبرز کتنے ہی طاقتور ہوں انکی تفصیل دیں اور سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرائیں ۔ ڈپٹی میئر کراچی ارشد حسن کی ہدایت
کراچی:(نیوزآن لا ئن ) ڈپٹی میئر کراچی سید ارشد حسن نے کہا ہے کہ اورنگی سمیت کراچی بھرمیں کہیں بھی لینڈ گریبرز کو کامیاب نہ ہونے دیا جائے۔ افسران کسی قسم کی دھمکی میں نہ آئیں ۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ خاص طور پر اورنگی میں لینڈ گریبرز کے خلاف جو مزاحمت بھی کر رہے ہیں بھرپور کاروائی کی جائے۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ پہاڑ توڑنے والے لینڈ گریبرز کی اطلاع ڈی ضی مائنز اینڈ منرلز کو بزریعہ خط دے دی ہے یہ ضلعی انتظامیہ کی لینڈ ہے جس پر قبضے ہو رہے ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ تعاون نہیں کر رہی ہے اپنی زمینوں کی حفاظت کی بجائے کے ایم سی کے علاقوں کو ڈی سی حدود بتا کر رکائوٹ ڈالی جا رہی ہے۔ لینڈ گریبرز کی جانب سے باہر سے آکر لوگ قبضوں کے لئے استعمال کئے جا رہے ہیں ۔ ڈپٹی میئر نے پٰ ڈی اورنگی کو ہدایت کی کہ اس کی مکمل رپورٹ جمع کرائی جائے ۔ لینڈ گریبرز کتنے ہی طاقتور ہوں انکی تفصیل دیں اور سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرائیں ۔ ڈپٹی میئر کراچی ارشد حسن کے ہمراہ چیئرمین کچی آبادی سعد بن جعفر، پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد رضوان خان افسران عقیل احمد ، عبدالحفیظ انصاری ،سید ،محمد عالم اور دیگر بھی موجود تھے۔ رفاہی پلاٹوں کے حوالے سے کی جانیوالی کاروائیوں پر ڈپٹی میئر کو بریفنگ دی گئی ۔ جبکہ انسداد تجاوزات کے تین آپریشن جو بڑی سطح پر گلشن ضیاء میں ہونے تھے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مدد نہ ملنے پر نہ ہونے کی وجوہات بتائی گئیں ۔ ڈپٹی میئر نے غیر قانونی مویشی منڈیوں کی روک تھام کے لئے بھی سخت ہدایات جاری کیں ۔

کچرا اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے نظام کو بہتر کرنے کے حوالے سے چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کی زیرصدارت ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سے اجلاس


7.7.2019 July 7, 2019 | 9:00 PM

اجلاس میں میونسپل کمشنر ایسٹ اختر علی شیخ، اپوزیشن لیڈر بلدیہ شرقی ذوالفقار قائمخانی ودیگر منتخب نمائندگان افسران کی شرکت
اجلاس میں صفائی ستھرائی کو بہتر کرنے سمیت متوقع برسات کے پیش نظر نالہ صفائی کے کاموں کا بھی جائزہ لیا گیا
کراچی.:(نیوزآن لائن)چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ ضلع شرقی میں صفائی ستھرائی کی بہتری کیلئے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اپنا کردار ادا کرے، کچرا اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کو بہتری کی جانب گامزن کرنے کیلئے بورڈ کے ساتھ معاہدہ کیا تھا لہذا ضلع شرقی کی ہر یوسی میں بروقت کچرا اٹھنا اور ٹھکانے لگنا چاہیئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر اختر علی شیخ،اپوزیشن لیڈر بلدیہ شرقی ذوالفقار قائمخانی و دیگر افسران کے ہمراہ ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اے ڈی سنجنانی ودیگر سے صفاء اور متوقع برسات سے قبل نالہ صفائی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور، میونسپل کمشنر ایسٹ اختر علی شیخ اور اپوزیشن لیڈر ذوالفقار قائمخانی ودیگر نے ایم ڈی ایس ایس ڈبلیوایم بی کو کچرا اٹھانے وٹھکانے لگانے کے حوالے سے علاقوں کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی جس پر ایم ڈی بورڈ نے کہا کہ ضلع شرقی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے باہمی اشتراک عمل سے بہتری لائیں گے،ضلع شرقی میں نظام کو کافی حد تک بہتر کیا گیا ہے جن جگہ کوتاہیاں ہیں وہاں ازالہ کیا جائیگا اس موقع پر چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے متوقع برسات کے پیش نظر نالہ صفائی کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے بھی افسران سے آگاہی حاصل کی اور نالے سے نکلنے والے کچرے کو بروقت اٹھا کر ٹھکانے کی ہدایت کی انہوں نے مزید کہا کہ ضلع شرقی کو صاف ستھرا اور ہرا بھرا کرنے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کر رہے ہیں اس سلسلے میں باہمی تعاون کا فقدان ہوگا تو مسائل بڑھیں گے سندھ سولڈ ویسٹ بورڈ اپنے نیٹ ورک کو یوسیز سے مربوط طریقے سے منتقل کرے تو کچرا اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کا نظام مثالی ہو جائے گا اجلاس میں پارلیمانی لیڈر ایم کیوایم پاکستان محمد غوث رکن کونسل ڈاکٹر ندیم ایکسئین بی اینڈ آر توقیر عباس، ڈائریکٹرز پارکس شباہت حسین، اقبال شیخ ڈپٹی ڈائریکٹر راشد فیاض اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنئیرز نجم الحسنین، سلیم فاروقی، محمد سلیم ودیگر افسران بھی موجود تھے۔

بلدیہ شرقی کا مالی سال (2019ـ20) کا 2 ارب63 کروڑ 60 لاکھ کا متوازن بجٹ متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا


30.6.2019 (1) June 30, 2019 | 7:42 PM

ترقیاتی مصارف کیلئے 71 کروڑ 50 لاکھ اور غیر ترقیاتی مصارف کیلئے 28 کروڑ 80 لاکھ روپے مختص
اوزیڈٹی آمدنی کی مد میں 1 ارب 40 کروڑ روپے مختص، بلدیہ شرقی کی اپنی ذرائع آمدنی کی مد میں 27 کروڑ60لاکھ روپے مختص
بلدیہ شرقی کے مکینوں کے مسائل دور کرنے کیلئے تمام اراکین کونسل کو ساتھ لے کر چلے ہیں اور آئندہ بھی ساتھ لے کرچلیں گے۔ چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور
اراکین کونسل کو انکا استحقاق ہر صورت ملنا چاہیئے، ضلع شرقی کی بہتری کیلئے ہمیشہ تنقید برائے تعمیر کو ترجیح دی۔ اپوزیشن لیڈر بلدیہ شرقی ذولفقار قائم خانی
مختلف سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا بجٹ پر اظہار خیال تعریف کے ساتھ اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا گیا
کراچی:(نیوزآن لائن)بلدیہ شرقی کی کونسل نے بلدیہ شرقی کیلئے مالی سال (2019ـ20)کا 2 ارب63 کروڑ60 لاکھ روپے کا متوازن بجٹ متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے چئیرمین معید انور کی سربراہی میں مسلسل تیسرا بجٹ متفقہ طور پر منظور کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی گئی ہے اس موقع پر منعقدہ اجلاس میں فنانس کمیٹی کے چیئرمین آصف میمن نے بجٹ تفصیلات سے کونسل کو آگاہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ترقیاتی مصارف کیلئے 71 کروڑ50 لاکھ روپے، غیر ترقیاتی مصارف کیلئے 28 کروڑ80 لاکھ روپے تنخواہوں کی ادائیگی کی مد میں 1 ارب52کروڑ30 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں حکومت سندھ سے اوزیڈٹی کی مد میں وصولی کا ہدف 1ارب40 کروڑ روپے رکھا گیا ہے جبکہ پراپرٹی/ بیٹرمنٹ ٹیکس کی مد میں سالانہ آمدنی کا ہدف70 کروڑروپے، غیر متقولہ جائیداد کی مد میں وصولیوں کا ہدف 26 کروڑروپے جبکہ بلدیہ شرقی نے اپنے ذرائع آمدنی سے وصولیوں کا ہدف 27 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے۔ چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع شرقی کو ترقیاتی مد میں زیادہ سے زیادہ فنڈز مختص کرنے کیلئے غیر ترقیاتی مصارف کو کم کیا گیا ہے۔ ضلع شرقی کو ترقیاتی لحاظ سے آگے کی جانب لے جانے کیلئے اراکین کونسل کو ہمیشہ ساتھ لے کر چلے ہیں اور آئندہ بھی ساتھ لے کر چلیں گے۔ ملازمین کے مسائل کو بھی حل کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں انکی صحت کا خیال رکھتے ہوئے ہیلتھ انشورنش کیلئے پہلی مرتبہ 2 کروڑ50 لاکھ روپے مختص کئے ہیں۔ ہر رکن کونسل کیلئے بھی ترقیاتی فنڈز مختص کئے گئے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ چاہے وسائل کتنے ہی محدود ہی کیوں نہ ہوں ضلع شرقی کے مسائل حل کیئے جائیں۔ قائد حزب اختلاف بلدیہ شرقی ذولفقار قائم خانی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اراکین کونسل کا استحقاق پہلی ترجیح ہے اسکا ہرصورت خیال رکھا جانا چاہیئے ہمیشہ بلدیہ شرقی کی ترقی کی کوشش کیلئے تعاون کیا، اس سلسلے میں تنقید برائے تعمیر کو سامنے رکھا اور کبھی تنقید برائے تنقید نہیں کی۔ بجٹ اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے پارلیمانی لیڈر محمد غوث،پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر مولابخش چنڈ، جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر مصطفی قریشی، ن لیگ کے طاہر جمیل،بملا روز میری تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سرتاج خٹک اور اورنگزیب تاج نے خطاب کیا اور تعریفی کلمات کے ساتھ اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا اجلاس میں وائس چیئرمین بلدیہ شرقی عبدالرؤف خان، میونسپل کمشنر اختر علی شیخ، ڈائریکٹر کونسل ڈاکٹر آصف رضوی، اکاؤنٹس آفیسر جاوید شیخ کے علاوہ مختلف محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔

عید الفطر کے موقع پر بلدیہ وسطی کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی مشکل میں پڑ گئیں۔


Meeting Advitisming copy June 1, 2019 | 2:07 AM

سندھ حکومت نے مسلمان اسٹاف کی تنخواہوں کی مد میں ڈھائی کروڑ روپے کی کٹوتی کر ڈالی ۔
سیکریٹری مالیات سندھ کو اس ظالمانہ اقدام کے حوالے سے شکایتی خط ارسال کردیا گیا ہے ۔ریحان ہاشمی
کراچی: (نیوزآن لائن)چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ سندھ حکومت نے اپنے ہی احکامات کے خلاف جاتے ہوئے مسلم اسٹاف کی تنخواہوں کی مد میں 2.5 کروڑ کی کٹوتی کرکے بلدیہ وسطی کے ملازمین پر عید الفطر کے موقع پر شب خون مارا ہے ،کیا بلدیہ وسطی کے مسلم ملازمین اور اُن کے اہل و عیال کو عید الفطر منانے کا حق نہیں ہے سندھ سرکار کا یہ ظالمانہ قدم جو اُس نے ضلع وسطی اور بلدیہ وسطی کے ملازمین کے ساتھ رواں رکھا ہے کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے ۔حکومت سندھ اب بھی ہوش کے ناخن لے۔ حکومت سندھ کے اس اقدام سے بلدیہ وسطی کے مسلم ملازمین کو عید پر تنخواہیں دینا مشکل ہوگیا ہے ۔بلدیہ وسطی کے غریب ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے اُن کی عید کی خوشیاں پھیکی پڑگئی ہیں اس سلسلے میں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے سیکریٹری مالیات سندھ کو شکایتی خط ارسال کیا گیا ہے جس میں انہوں نے سندھ حکومت کی جانب سے مسلم ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی عید سے قبل کرنے کے حکم نامے سے بھی آگاہ کیا لیکن حکومت سندھ اس پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے ۔ریحان ہاشمی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت بلدیہ وسطی کے ملازمین کے ساتھ سوتیلوںجیسا سلوک روا رکھے ہوئے ہے ۔گزشتہ سال کا 10 فیصد اضافہ بھی ابھی تک ملازمین کو نہیں دیا گیا ہے جس بنا پر ملازمین میں بے چینی پائی جاتی ہے حکومت سندھ ملازمین کی تنخواہیں بڑھاکر دینے کے بجائے جاری فنڈ میں بھی 10 فیصد کٹوتی کردی جس سے ملازمین سخت پریشان اوراضطراب میں مبتلا ہیں۔

رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے اس مہینے میں رب تعالیٰ بندوں کو اپنی خصوصی رحمتوں سے نوازتاہے۔ریحان ہاشمی


Pic May 20, 2019 | 3:18 AM

کراچی: (نیوزآن لائن )رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے اس مہینے میں رب تعالیٰ بندوں کو اپنی خصوصی رحمتوں سے نوازتا ہے ،محدود وسائل کے باوجود بلدیہ وسطی میںعوام کی فلاح و بہبود کے کام رمضان المبارک میں بھی جاری ہیں ، ہم عوامی نمائندے ہیں عوام کے مسائل کو بہتر طور پر سمجھتے ہیں کسی بھی صورتِ حال میں اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ان خیالات کا اظہا ر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یونین کمیٹی 51گلبہار میں روشن ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے ضرورت مندوں میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر چیئر مین یونین کمیٹی نمبر 51انعام ،یو سی 22کے وائس چیئر مین مستفیض فاروقی اور روشن ویلفیئر ٹرسٹ کے عہدیدار بھی موجود تھے ، چیئر مین ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی کی کارکردگی کواجاگر کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک نیکی کمانے کا مہینہ ہے بلدیہ وسطی نے ماہ رمضان میں عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے مکمل انتظامات کئے ہیں رمضان المبارک میں ٹریفک کی روانی کو ممکن بنانے کے لئے بلدیہ وسطی کا ریسکیو کا عملہ سٹرکوں پر موجو د ہے جو ٹریفک کنٹرول کرنے میں ٹریفک پولیس کی معاونت کر رہا ہے بلدیہ وسطی کی جانب سے مارکیٹوں کے نزدیک امدادی کیمپ قائم کردئے گئے ہیں مساجد و امام بارگا ہوں کے اطراف صفائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور بلدیہ وسطی کا محکمہ سینی ٹیشن نائٹ سوئپنگ کے زریعے کچرا اُٹھانے اور انہیں ڈمپنگ پوائنٹ تک پہنچانے کا کام باخوبی سر انجام دے رہا ہے چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے روشن ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے راشن تقسیم کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو رمضان المبارک میں عبادتوں کے ساتھ حقو ق العباد کا خیال کرتے ہوئے اپنے دوسرے مسلمان بھائیوں کی
بھلائی کے لئے اور ان کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے کام کرنا چاہیئے اور اپنے افطار کے دسترخوانوں کو کشادہ کرنا چاہیئے ۔

کمشنر کراچی افتخار شالوا نی کا طارق روڈ لبرٹی مارکیٹ، محمود آبادمارکیٹ فریسکو چوک برنس روڈ گوشت مرغی اور سبزی مارکیٹوں کا اچانک دورہ


commeriner karachi May 12, 2019 | 8:53 PM

بھاگنے والے مختلف دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کریں اور نہ صرف جرمانہ بلکہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جرمانہ عوام سیزائد نرخ وصول کرکے نہ لیا جائے بلکہ خلاف ورزی کرینوالوں کے خلاف انکی ملکیت و سازو سامان بھی ضبط کیا جائے
حکومت نے ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے عوام کی سہولیات کیلیے رمضان میں اور بعد میں بھی اشیائ نرخ پر ضابطہ کیلیے مسلدل نگرانی اور اچانک دورے کئے جائینگے۔سفسران پہلے ہی فیلڈ میں اپنا کام شروع کرچکے ہیں اور حکومت بھی نگرانی کررہی ہے۔
کراچی:(نیوزآن لائن) کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے رمضان المبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراھم کرنے کیلیے تمام ڈپٹی کمشنرز، اسٹنٹ کمشنرز و ریونیو افسران کو مارکیٹ کمیٹی و بیورو آف سپلائی وپرائیسز کے عملداروں کے ساتھ شھر بھر کی مارکیٹوں کا مسلسل اچانک دوروں اور نگرانی کی ہدایات کی روشنی میں رمضسن کے دوران اور بعد میں بھہ قیمیتوں پر ضابطہ و لسٹوں کے مطابق وقیمیتوں کو یقینی بنانے کے حعالے سے آج خود طارق روڈ لبرٹی مارکیٹ، محمود آبادمارکیٹ فریدکو چوک برنس روڈ گوشت مرغی اور سبزی مارکیٹوں کا اچانک دورہ کیا۔سنکے ہمراہ ڈی سی ساوتھ صلاح الدین ،اسٹنٹ کمشنرز صدر مطاھر وٹو، اسٹنٹ کمشنرز فیروزآباد ساجدہ ایازقاضی ، مختیار کارفیصل گجر و دیگر افسران بھی ساتھ تھے۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے ذاتی طورپر رمضان المبارک میں ویمیتوں پر ضابطہ اور لسٹ کے مطابق نرخ وصول کرنے لسٹوں کو آویزاں کرنے اور مناسب ناپ تول کی شکایات کا جائزہ لیا اور دکانداروں سے معلومات بھی لیں۔ خلاف ورزی کرنیوالوں سپر اسٹور، گوشت مارکیٹ مرغی فروش اورطاھر مصالحہ،امتیاز چکن راحت سوئیٹس و ماشائ اللہ ملک شاپ ودیگر دوکانوں کا بھی دورہ کیا ا لاکھ سے زائد جرمانہ اور گرفتاری کرنے کا حکم جاری کیا۔محمودآباد میں بھی کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے لسٹ کے مطابق نرخ نہ دینے پر بھی فوری کاتروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانہ اور گرفتاری کا حکم دیا اور مزید ایک لاکھ سے زائد جرمانہ کیا۔ڈی سی ساوتھ صلاح الدین کو سخت ہدایات دیں کہ وہ متعلقہ افسران کے ساتھ دوبارہ دورہ کریں اور بھاگنے والے مختلف دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کریں اور نہ صرف جرمانہ بلکہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جرمانہ عوام سیزائد نرخ وصول کرکے نہ لیا جائے بلکہ خلاف ورزی کرینوالوں کے خلاف انکی ملکیت و سازو سامان بھی ضبط کیا جائے تاکہ دوبارہ زائد نرخ اور خلاف ورزی نہ کرسکیں۔غیر قانونی تجاوزات کو دوبارہ نہ کرنے دیا جائے کیونکہ عوام کو سہولیات اور سڑکوں کوکشادہ بنانے کیلیے ہی تجاوزات کا خاتمہ کیا تھا۔ مکمل طورپر دولاکھ سے زائد جرمانہ اور 6 سے زائد افراد کو گرفتاری کا حکم دیا گیا۔کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی ذمیداری نبھائیں اور افسران کو مناسب شکایات کریں تاکہ بھرپور کارروائی کتدکیں اوت ریلیف فراھم کرسکیں۔حکومت نے ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے عوام کی سہولیات کیلیے رمضان میں اور
بعد میں بھی اشیائ نرخ پر ضابطہ کیلیے مسلدل نگرانی اور اچانک دورے کئے جائینگے۔سفسران پہلے ہی فیلڈ میں اپنا کام شروع کرچکے ہیں اور حکومت بھی نگرانی کررہی ہے۔

چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کا یوم شہادت حضرت علی کے جلوس ومجالس کے حوالے سے نشتر پارک و گردونواح کا دورہ


12.5.2019 May 12, 2019 | 8:50 PM

جلوس کے روٹس کو کلئیر رکھنے کے ساتھ بلدیاتی خدمات قبل ازوقت مکمل کر لئے جائیں،چئیرمین شرقی معید انور
کراچی:(نیوزآن لائن)چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے یوم شہادت حضرت علی کے جلوس ومجالس کے حوالے سے بلدیاتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے نشتر پارک،امام خمینی لائبریری،ایم اے جناح روڈ،شاہ نجف امام بارگاہ لائینز ایریا،مزار قائد کے پارکنگ ایریا اور یوم علی کے جلوس کے داخلی راستوں کا جعفریہ الائنس کے صدر شبر رضا زیدی،سپریٹینڈنگ انجنئیر زطارق مغل،مبین شیخ،ایکس ای این بی اینڈآر توقیر عباس،ڈائریکٹر انسداد تجاوزات زاہد بن خلیل اسسٹنٹ کمشنر جمشید کوارٹر،سندھ سولڈ ویسٹ بورڈ کے افسران سمیت دیگر افسران کے ہمراہ تفصیلی معائینہ کیا اور موقع پر بلدیاتی خدمات کے حوالے سے احکامات صادر کئے چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے اس موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ یوم شہادت حضرت علی جو کہ 21 رمضان المبارک کو ہے لہذا پہلے ہی بلدیاتی خدمات کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات بروئے کار لائے جائیں نشتر پارک کے اندر اور اطراف صفائی ستھرائی،سڑکوں کی بہتری،روشنی سمیت دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جبکہ جلوس کے روٹس پر بلدیاتی خدمات فراہم کرنے کے ساتھ محکمہ انسداد تجاوزات جلوس کے راستوں سمیت داخلی وخارجی راستوں کو تجاوزات سے پاک رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے انہوں نے جلوس کیلئے مختص پارکنگ کی جگہ پر سہولیات فراہم کرنے کے بھی احکامات دئیے اس موقع پر جعفریہ الائنس کے صدر شبر رضا زیدی نے یوم علی کے حوالے سے انتظامات کے بارے میں مشاورت فراہم کی اور انہیں درپیش مسائل کے بارے میں آگاہی فراہم کی جس کے حل کیلئے موقع پر احکامات صادر فرمانے کے ساتھ افسران کو کہا کہ وہ صدر جعفریہ الائنس سے رابطے میں رہ کر انتظامات کو حتمی شکل دیں۔

رہائشی علاقوں میں عوامی سہولیات میں بتدریج اضافہ کر رہے ہیں، چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور


8.5.2019 May 9, 2019 | 1:26 AM

کراچی:(نیوزآن لائن)چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا کہ رہائشی علاقوں میں عوامی سہولیات میں بتدریج اضافہ کر رہے ہیں، جو علاقے ماضی میں نظر انداز ہوئے ایسے علاقوں میں عوامی سہولیات بالخصوص کھیل کے میدانوں اور پارکوں میں اضافہ کیا ہے جو کہ عوام کیلئے ریلیف کا باعث ہیں، پارکس آج کے مصروف ترین دور میںر ہائشیوں کیلئے باعث سکون ہیں، ہم نے اول دن سے خستہ حال پارکوں کی بحالی اور ضلعے میں نئے پارکوں میں اضافے کیلئے مستقل اور ٹھوس اقدامات کیئے ہیں جس کے ثمرات عوام کے سامنے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 13 کے چیئرمین سید ارشاد علی، وائس چیئرمین جمیل احمد اور ڈائریکٹر پارکس جمشید زون اقبال شیخ کے ہمراہ یوسی 13 کے مختلف علاقوں میں مارٹن کواٹر، عثمانیہ کالونی و دیگر علاقوں میں پارکوں کاا فتتاح کرتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابق علاقہ مکینوں کی درخواست پر یوسی 13 میں تین پارکوں جس میں شائستہ بیگم لیڈیز پارک، عثمانیہ لیڈیز پارک اور ایک فیملی پارک کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین معید انور نے عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارکس یہاں کے مکینوں کیلئے ہیں جس سے یہاں کے مکین طویل عرصے تک مستفید ہوتے رہیں گے، ہم نے ضرورت محسوس کرتے ہوئے خواتین کیلئے علیحدہ پارک قائم کیئے ہیں جس کیلئے یہاں کے مکینوں نے درخواست کی تھی، اب یہ پارک علاقہ کمیٹیوں کے حوالے کر دیئے جائیں گے جس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری کمیٹی کی ہوگی۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں نے چیئرمین معید انور کی خدمات پرانکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ منتخب بلدیاتی قیادت سے عوام کو ریلیف ملا ہے اور علاقائی مسائل بتدریج حل ہوئے ہیں، اسی طرز عمل کو جاری رکھ کر ہمارے تمام مسائل حل ہونے کیلئے پر امید ہیں، بعد از اں چیئرمین معید انور نے یوسی 13 کے مختلف علاقوں میں بلدیاتی مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے موقع پر ہی مسائل کے حل کیلئے احکامات دیئے۔

ایم این ایم کا ایم کیو ایم پاکستان کو ڈپٹی میئر بھاری اکلثریت سے منتخب ہونے پر مبارکباد۔


karachi April 21, 2019 | 7:52 PM

فاروق ستار نے سینیٹ کی سیٹیں کیا بیچیں اب انہیں ہارس ٹریڈنگ کا شوق شروع ہوگیا۔ فاروق ستار نے پیسہ چلانے کی کوشش کی لیکن انہیں سب چھوڑ چکے ہیں ۔ روبینہ یاسمین سیئنر وائس چیئر پرسن مہاجر نیشنل موومنٹ
ایم کیو ایم پاکستان ہو یا حقیقی ہو یا پی ایس پی ، یا کوئی بھی مہاجر گروپ ہم سب ایک ہیں ۔ مہاجر نظریہ پر مہاجر نیشنل موومنٹ کو سب ایک جگہ پائیں گے۔ مہاجر نیشنل موومنٹ
ملازمتوں میں پی پی پی کو مہاجروں کا حق نہیں مارنے دیں گے۔ 27کے جلسے میں صوبہ تحریک کا اعلان کیا جائے تو ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ ہوں گے۔ یونس میمن
کراچی(نیوزآن لائن)۔مہاجر نیشنل موومنٹ کی سپریم کونسل کے اراکین روبینہ یاسمین اور یونس میمن نے ایم کیو ایم پاکستان کو شفاف انتخابات کے ذریعے ڈپٹی میئر کا الیکشن جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سپریم کونسل کے اراکین نے سابق رہنما فاروق ستار پر کڑی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان ہو یا حقیقی ہو یا پی ایس پی ، یا کوئی بھی مہاجر گروپ ہم سب ایک ہیں ۔ مہاجر نظریہ پر مہاجر نیشنل موومنٹ کو سب ایک جگہ پائیں گے۔لیکن فاروق ستار مہاجروں کی سیاست کو برباد کر رہے ہیں ۔سینئر وائس چیئر پرسن روبینہ یاسمین اور یونس میمن نے کہا کہ فاروق ستار نے سینیٹ کی سیٹیں کیا بیچیں اب انہیں ہارس ٹریڈنگ کا شوق شروع ہوگیا۔ فاروق ستار نے پیسہ چلانے کی کوشش کی لیکن انہیں سب چھوڑ چکے ہیں۔ مہاجر نیشنل موومنٹ فاروق ستار جو مخبر بن کر ایم کیو ایم کے خلاف کاروائیاں کرا رہے ہیں سخت سست کہتے ہوئے یہ باور کیا کہ مہاجر تمام گروپ انہیں میر جعفر اور میر صادق کا خطاب دیتے ہیں ۔ سپریم کونسل نے کہا کہ ملازمتوں میں پی پی پی کو مہاجروں کا حق نہیں مارنے دیں گے۔ 27کے جلسے میں صوبہ تحریک کا اعلان کیا جائے تو ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ ہوں گے۔

شب برات کے موقع پربلدیہ شرقی کی جانب سے مثالی انتظامات


21.4.2019 April 21, 2019 | 7:37 PM

روشنی سمیت استقبالیہ کیمپس پر فراہم کردہ سہولیات پر قبرستان آنے والے زائرین کا خوشی کا اظہار کیا
سرکاری ومنتخب بلدیاتی نمائندگان کے باہمی اشتراک سے بلدیاتی خدمات فراہم کرنا آسان ہو جاتا ہے،چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور
کراچی:(نیوزآن لائن)چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ شب برات میں بلدیاتی خدمات بہترین طریقے تک پہنچانے کی کوشش کی،قبرستان آنے والے زائرین مکمل طور پر مطمئن دکھائی دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریٹینڈنگ انجنئیرز طارق مغل،مبین شیخ چئیرمین ایم اینڈ ای کمیٹی خرم شہزاد،چئیرمین پارک کمیٹی محمد مشتاق ،ایکس ای این ایم اینڈ ای جمشید زون امتیاز بھٹوودیگر کے ہمراہ سوسائٹی،عیسی نگری و دیگر قبرستانوں کے شب برات کے موقع پر دوروں کے دوران کیا اس دوران قبرستانوں پر کیمپس بھی لگائے گئے جہاں آنے والے زائرین کو پانی وشربت کے ساتھ مفت پھولوں کی پتیاں بھی فراہم کی جا رہی تھیں چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے اس موقع پر مزید بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ اس بات کے لئے کوشش کی کہ مذہبی مواقعوں پر بلدیاتی خدمات کی فراہمی میں دکھاوے کے بجائے عملی سہولیات کا عنصر شامل ہو،افسران کو بھی اس بات کی ہدایت کی کہ وہ شب برات پر اپنے متعلقہ محکمہ جات کے لحاظ سے خدمات فراہم کرنے کے حوالے سے ہر یوسی کو ترجیح دیں انہوں نے بہترین روشنی اور درختوں کی چھٹاء کروانے پر محکمہ پارکس کے افسران سمیت چئیرمین کمیٹیز خرم شہزاد اور محمد مشتاق کو زبردست الفاظ میں سراہا اور کہا کہ سرکاری و منتخب بلدیاتی نمائندگان کے باہمی اشتراک سے بلدیاتی خدمات فراہم کرنا آسان ہو جاتا ہے منتخب بلدیاتی نمائندے بہتر طور پر سمجھتے ہیں کہ عوام کے مسائل کیا ہیں اور وہ ان سے کیا توقع کر رہے ہیں اس لحاظ سے وہ عوامی توقعات کو سامنے رکھتے ہوئے سرکاری مشینری کے ذریعے کام لیکر امور سر انجام دیتے ہیں اور شب برات پر یہ باہمی اشتراک دکھائی دیا انہوں نے ترقیاتی امور پر معمور پر مشتمل کمیٹی چئیرمینز سے درخواست کی کہ وہ اس سلسلے کو آئندہ بھی جاری رکھیں تاکہ ضلع شرقی کے مکینوں کو سہولیات فراہم کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا جاسکے عیسی نگری اور سوسائٹی قبرستانوں میں آنے والے زائرین نے بلدیہ شرقی کی جانب سے کئے جانے والے بلدیاتی انتظامات کو سراہتے ہوئے اسے مثالی قرار دیا خاص طور پر انہوں نے روشنی اور کیمپس کے ذریعے فراہم کی جانے والی سہولیات پر خوشی کا اظہار کیا۔

کراچی:(نیوزآن لائن)چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ نجی اسکولوں کے طریقہ تعلیم کو بلدیاتی اسکولوں میں استعمال میں لاکر اسکولوں کی بہتری پر کام کر رہے ہیں،کریسنٹ گرامر اسکول پی آئی بی کالونی یوسی 19 مستقبل کے بہترین معمار تیار کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے،اساتذہ اور طالب علموں کی بہترین ذہنی ہم اہنگی ہو تو طالب علموں کی چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا مشکل کام نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چئیرمین بلدیہ شرقی عبدالروف خان،سندھ حکومت کی اعلی شخصیات،یوسی 19 کے چئیرمین محمد شاہد و دیگر کے ہمراہ کریسنٹ گرامر اسکول کی جانب سے طالب علموں کے حوالے سے منعقدہ تقریب تقسیم انعامات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے تقریب میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طالب علموں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے حصول کو محض پیسہ کمانے کا ذریعہ نہ سمجھیں بلکہ اسے تہذیب وتمدن اور شعور کی تقویت کا ذریعہ بنائیں اساتذہ بھی طالب علموں کو آگاہ کریں کہ تعلیم کا بنیادی مقصد عقل وشعور کی منازل حاصل کرنا ہے جب عقل وشعور ہوگا تو روزگار حاصل کرنا کوء دشوار گزار مرحلہ نہیں ہے انہوں نے دی کریسنٹ اسکول کی انتظامیہ کو بھی مبارکباد پیش کی بعدازاں انہوں نے دیگر مہمانان گرامی کے ہمراہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے تقریب میں چئیرمین ایجوکیشن کمیٹی ندیم خواجہ،چئیرمین پارکس کمیٹی محمد مشتاق ڈائریکٹر ایجوکیشن بلدیہ شرقی شیر علی ودیگر نے بھی شرکت کی۔


31-03-2019 March 31, 2019 | 2:58 PM

کراچی:(نیوزآن لائن)چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ نجی اسکولوں کے طریقہ تعلیم کو بلدیاتی اسکولوں میں استعمال میں لاکر اسکولوں کی بہتری پر کام کر رہے ہیں،کریسنٹ گرامر اسکول پی آئی بی کالونی یوسی 19 مستقبل کے بہترین معمار تیار کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے،اساتذہ اور طالب علموں کی بہترین ذہنی ہم اہنگی ہو تو طالب علموں کی چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا مشکل کام نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چئیرمین بلدیہ شرقی عبدالروف خان،سندھ حکومت کی اعلی شخصیات،یوسی 19 کے چئیرمین محمد شاہد و دیگر کے ہمراہ کریسنٹ گرامر اسکول کی جانب سے طالب علموں کے حوالے سے منعقدہ تقریب تقسیم انعامات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے تقریب میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طالب علموں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے حصول کو محض پیسہ کمانے کا ذریعہ نہ سمجھیں بلکہ اسے تہذیب وتمدن اور شعور کی تقویت کا ذریعہ بنائیں اساتذہ بھی طالب علموں کو آگاہ کریں کہ تعلیم کا بنیادی مقصد عقل وشعور کی منازل حاصل کرنا ہے جب عقل وشعور ہوگا تو روزگار حاصل کرنا کوء دشوار گزار مرحلہ نہیں ہے انہوں نے دی کریسنٹ اسکول کی انتظامیہ کو بھی مبارکباد پیش کی بعدازاں انہوں نے دیگر مہمانان گرامی کے ہمراہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے تقریب میں چئیرمین ایجوکیشن کمیٹی ندیم خواجہ،چئیرمین پارکس کمیٹی محمد مشتاق ڈائریکٹر ایجوکیشن بلدیہ شرقی شیر علی ودیگر نے بھی شرکت کی۔

یومِ قراردادِ پاکستان قیامِ پاکستان کا اہم سنگِ میل


baldia news 23 march March 23, 2019 | 9:11 PM

بلدیہ وسطی میںیومِ قراردادِ پاکستان کی تقریبات کا انعقاد
چئیرمین ریحان ہاشمی نے پرچم کُشائی سے تقریبات کا افتتاح کیا
کراچی: (نیوزآن لائن) بلدیہ وسطی کراچی میں یومِ قراردادِ پاکستان جوش و خروش سے منایا گیا۔ شاہراہِ ابنِ سینا ناظم آباد پر واقع بلدیہ وسطی کے مرکزی دفتر میںیوم پاکستان کی پروقار تقریب کا انعقاد ۔ چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے وائس چیئرمین سید شاکر علی کے ہمراہ پرچم کشائی سے تقریب کا افتتاح کیا۔ بلدیہ وسطی کے تمام افسران و عملے نے مل کر بہ آوازِ بلند قومی ترانہ پڑھا جس سے فضاء میں حب الوطنی کا ساز بج اُٹھا۔ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ ٢٣ مارچ ١٩٤٠ئ محض یومِ قراردادِ پاکستان ہی نہیں بلکہ قیامِ پاکستان کی تحریک کی کامیابی میں سب سے اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتاہے۔یہ دن ہمیں یاد دلاتاہے کہ اپنے آبا و اجداد کی قربانیوںکے ثمر پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم اور پاکستانی عوام کو خوشحال رکھنے کے لئے ہم بھی کسی قربانی سے دریغ نہ کریں۔آج سرحدوں پر خطرات کے بادل منڈلارہے ہیں تو ہمارے لئے پیغام ہے کہ ہم سب ایک مضبوط اور متحد قوم ہونے کا ثبوت دیں اور کسی بھی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں ۔تقریب میں وائس چیئرمین سید شاکر علی ،میونسپل کمشنر محمدفہیم خان ،ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد عرفان شیخ ،ڈپٹی ڈائریکٹر ابرار احمد کے علاوہ اسکولوں کے اساتذہ اور طلباوطالبات نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی حاضرین سے خطاب کیا اور قراردادِ پاکستان کی تاریخی اہمیت کو اُجاگرکرتے ہوئے نئی نسل کو پاکستان کی ترقی کے لئے حصولِ تعلیم کی جانب بھر پور توجہ دینے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر اسکولوں کے طلبا و طالبات کے درمیان یوم پاکستان کے حوالے سے تقریری مقابلہ بھی ہوا جبکہ طلباو طالبات نے یومِ قراردادِ پاکستان کی مناسبت سے خصوصی ٹیبلوز پیش کئے جن میں ملک و ملّت سے محبت کا عنصر نمایاں تھا۔یادرہے کہ ٢٣مارچ ١٩٤٧ء وہ دن ہے کہ جب برِ صغیر کے مسلمانوں نے قائدِ اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں مُصمم اور پختہ ارادہ کیا کہ مسلمانوں کے لئے الگ وطن حاصل کرنے کے علاوہ کوئی دوسری بات قبول نہیں کریں گے اور پھر تمام ہندوستان میں مسلمانوں نے یک زبان ہواور ایک متحدہ قوم بن کر انگریزوں اور ہندئوں کے خلاف زبردست جدوجہد شروع کی جس کے نتیجہ میں ١٤اگست ١٩٤٧ئ کو پاکستان عالمِ وجود میں آیا۔ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو یاد رکھنے کے لئے قومی نوعیت کے ہردن کو جوش و خروش سے منانا چاہئے۔ پرگرام کے آخر میں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ٹیبلوز اور
تقریری مقابلے میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کئے ۔

پاکستان ہمیشہ زندہ باد تھا زندہ باد ہے اور زندہ باد رہے گا:جان محمد بلوچ


23-03-2019 Waak pic March 23, 2019 | 9:05 PM

بلدیہ ملیر :جدوجہد آزادی پاکستان کے شہداء اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا
کراچی:(نیوزآن لائن)بلدیہ ملیر انتظامیہ کی جانب سے 23مارچ یوم تجدیدِ عہدِ وفا کا جشن شایان شان طریقے سے منایا گیا،محکمہ تعلیم بلدیہ ملیر کی جانب سے چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ کی قیادت میں واک کا اہتمام کیا گیا،واک شیل پیٹرل پمپ بکرا پیڑی سے شروع ہو کر ملیر 15 برج پر اختتام پذیرہوئی ، واک میں جدوجہد آزادی پاکستان کے شہداء ، بانی پاکستان اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا، جس میں اراکین کونسل،یوسی چیئرمین،صدرپ ٹ الف انور بلوچ ،بلدیاتی اسکولوں کے طلباء وطالبات،اسکائوٹس،اساتذہ کرام ،دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھرپور شرکت کی، چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23مارچ ہمارے لئے ایک انتہائی اہم دن ہے ،جب آج سے 78سال پہلے منٹو پارک لاہور میںہمارے بزرگوں کی قیادت میں عوام کے ٹھاٹے مارتے سمندر نے قرارداد لاہور منظور کی ۔جس کو بعد میں قرارداد پاکستان کا نام دیا گیا۔ آج ہم اِس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ اپنے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کے نتیجے میں معرضِ وجود میں آنے والی اس مملکت خداد اد پاکستان کی تعمیر وترقی اور استحکام کیلئے جس کا خواب بانیِ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح اور اُن کے رفقاء نے دیکھا تھا اس خواب کو ہم شرمندہِ تعبیر کرینگے، ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے23مارچ 1940کا دن صرف قرارداد کا دن نہیں بلکہ پاکستان کے حصول کی جدوجہد کا دن تھا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کوروشنی اور امن کا شہربنانے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے، محمد فیاض اعوان


Street Lights March 17, 2019 | 4:52 PM

کراچی:(نیوزآن لائن) چیئرمین بلدیہ جنوبی ملک محمد فیاض اعوان نے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کوروشنی اور امن کاشہربنانے کیلئے بھرپوراقدامات کررہی ہے ہماری پارٹی کامنشورعام آدمی کی زندگی میں خوشحالی لاناہے بلدیہ جنوبی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے تیزرفتار سفرکے ثمرات عوام تک پہنچناشروع ہوگئے ہیں اس مقصد کیلئے مجھے میرے تمام کونسل اراکین کابھرپورتعاون حاصل ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے لیاری زونل آفس میں بلدیہ جنوبی کیجانب سے خریدی گئی اسٹریٹ لائٹس کی دونئی گاڑیوں کی چابیاں محکمہ مکینیکل اینڈ الیکڑک (ایم اینڈ ای) کے ڈرائیورزکے حوالے کرنے کے موقع پر کیا چیئرمین الیکڑک کمیٹی امین میمن ، چیئرمین مکینیکل کمیٹی احمدگھانچی، ایس ای ایم اینڈ ای شکیل مغل، ایکسین دلبرماتیلو، میکینیکل آفیسرمحمداقبال ودیگر بھی اس موقع پر موجود تھے چیئرمین ملک محمد فیاض اعوان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کاہرنمائندہ عوامی خدمت کیلئے منتخب ہواہے دستیاب وسائل اور افرادی قوت کومربوط پالیسی ذریعے ضلع جنوبی کو مثالی ڈسڑکٹ بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیںہمارایقین ہے کہ عوامی خدمت کا جذبہ اور اپنے فرائض کی ادائیگی نیک نیتی سے کی جائے تو وسائل کی کمی مقاصد کے حصول میں رکاوٹ نہیں بن سکتی ہم سب عوام کی خدمت پرمامور ہیں اور عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے دستیاب وسائل کو مربوط حکمت عملی کے تحت استعمال کررہے ہیں چیئرمین ملک محمد فیاض کامزیدکہنا تھا کہ دونئی گاڑیوں کی آمدسے محکمہ ایم اینڈ ای کی کارکردگی میں مزیدبہتری آئی گی اور شاہرائوں ، سڑکوں اور رائونڈ ابائوٹس میں اسٹریٹ لائٹس کوروشن رکھنے میں بہت مددملے گی ہماری بھرپور کوشش ہے کہ اسٹریٹس لائٹس کی مزید نئی گاڑیوں کے فلیٹ کومحکمہ ایم اینڈ ای میں شامل کیا جائے ۔

بلدیہ وسطی کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے چیئرمین کی زیرِ صدارت ہنگامی اجلاس


baldiyate new March 17, 2019 | 3:53 PM

تما م شعبہ جات کی کارکردگی کے بارے میں سربراہوں سے تفصیلات طلب کرلیں
کراچی: (نیوزآن لائن)چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی جانب سے بہترین بلدیاتی خدمات سے عوام کو خوشگوار شہری ماحول مہیاکرنے کے لئے کاوشیں جاری، بلدیہ وسطی کی عمومی کارکردگی کی تفصیلات جاننے کے لئے تمام شعبوں کے سربراہوں کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں شریک بلدیہ وسطی کے تمام سربراہوں نے اپنے اپنے شعبوں کی مجموعی کارکردگی کے بارے میں تفصیلات سے چیئرمین کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں منتخب بلدیاتی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق ریحان ہاشمی کی صدارت میں بلدیہ وسطی کے مرکزی دفتر میں ہونے والے اجلاس میں تما م شعبوں کے سربراہوں سے بلدیاتی خدمات میں مہیاکی جانے والے کارکردگی کی تفصیلات طلب کی گئیں۔ریکوری، سینی ٹیشن ، بی اینڈ آر اور باغات کے محکموںکی کارکردگی خصوصی طو ر پر زیر ِ بحث آئی۔ چیئرمین نے کہا کہ بلدیاتی خدمات کا تعلق عوام کی خدمت سے ہے تاکہ شہر ی خوشگوار اور صاف ستھری فضامیں سانس لے سکیں اور شہری زندگی بلاسبب کوئی ذہنی اذیّت کا سامان نہ پیداہو۔ بلدیاتی خدمات جس طرح عوام کو ذہنی سکون مہیاکرتی ہیں اسی طرح اِن خدمات میں کوتاہی اور خرابی شہریوں کی زندگی کو اجیرن بنادیتی ہے۔کیونکہ سینی ٹیشن، باغات اور بی اینڈ آر کی خدمات براہِ راست شہریوں کی زندگی پر اثر انداز ہوتی ہے ہمیں ان شعبوں میں اپنی خدمات کو بہتر سے بہتر بنانا ہوگا۔ ریکوری ڈپارٹمنٹ کی خدمات کے بارے میں استفسار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریکوری ڈپارٹمنٹ بلدیہ وسطی کی خدمات کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے جس کے بَل پر بلدیہ وسطی عوام کے لئے اخراجات کرتی ہے۔ تاہم ابھی تک ہمارے ریکوری ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی اُس سطح تک نہیں پہنچ سکی کہ جسے تسلی بخش کہاجاسکے۔اس موقع پر تمام شعبوں کے سربراہوں نے اپنی اپنی کارکردگی کی تفصیلات سے چیئرمین کو آگاہ کیا ، تاہم ہر شعبے کو وسائل کی کمی کا شکوہ تھا۔

کراچی میں پی ایس ایل میچز کا کامیاب انعقاد انتہائی خوش آئند ہے، چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور


DMC EAST March 17, 2019 | 3:48 PM

کراچی:(نیوزآن لائن)چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل میچز کا کامیاب انعقاد انتہائی خوش آئند ہے، شائقین کرکٹ نے جس طرح کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے میچز میں شرکت کی وہ وہ اس بات کا عکاس ہے کہ اب کراچی سمیت ملک بھر میں بین الاقوامی کرکٹ کو بحال ہونا چاہیئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ پارک کے افسران کے ہمراہ یونیورسٹی روڈ وملحقہ سڑکوں کی صورتحال کا معائینہ کرنے کے دوران کیا انہوں نے اسٹیڈیم روڈ سمیت ملحقہ شاہراہوں کو خوبصورتی سے آراستہ کرنے پر محکمہ پارک کو سراہا اور کہا کہ ان کی کوششوں سے ہیش ان کراچی پارک سمیت اسٹیڈیم روڈ ودیگر سڑکوں کو دلکش بنایا جاسکا ہے اس بیوٹیفیکشن کے کام کی بدولت قومی وبین الاقوامی کھلاڑی ومہمانان گرامی کراچی کا ایک اچھا تصور لے کر جائیں گے اس سلسلے میں انہوں نے دیگر اداروں کے کام کو بھی زبردست الفاظ میں سراہا انہوں نے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ پر زور دیا کہ جس طرح انہوں نے پی ایس ایل میچز کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اسی تسلسل کو ضلع شرقی کے علاقوں میں بھی سر انجام دے تاکہ ضلع شرقی میں جہاں صفاء ستھرائی کے مسائل موجود ہیں انہیں دور کیا جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ شرقی اتنی استطاعت رکھتی ہے کہ اسے مناسب فنڈنگ کی جائے تو ضلع کے مکینوں کے مسائل مزید تیزی سے حل کر سکتی ہے پی ایس ایل میچز کے حوالے سے کئے جانے والی کاموں میں ملکی وقار کو بنیادی اہمیت دی۔

ریحان ہاشمی کا بارش کے دوران مختلف علاقوں کا دورہ


baldiyate new March 10, 2019 | 6:08 PM

مین شاہرائوں ،نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کے عمل کو تیز کرنے کیا جائے
عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔افسران کو ہدایت
کراچی:(نیوزآن لائن) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا دوران برسات ضلع وسطی کے مختلف علاقوں کا دورہ ، عوام کو فوری ریلیف فراہمی کے لئے مین شاہرائوں اور نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت ،تفصیلات کے مطابق آج اتوار چھٹی کے باوجود جیسے ہی بارش کا پہلا قطرہ گرا، چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اپنی ٹیم کے ہمراہ ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں بارش کے نتیجے میں جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کو ممکن بنانے کے لئے نفس نفیس موجود تھے ۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر محمد فہیم خان، وائس چیئرمین یوسی 23 مستفیض فاروقی ،وائس چیئرمین یوسی 45 محمد آصف اور ڈائریکٹر سینی ٹیشن محمد علی بھی انکے ہمراہ تھے ۔ اس موقع پرچیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے متعلقہ افسران وعملے کی خدمات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ ایسے ملازمین خراج تحسین کے مستحق ہے جو سرکاری چھٹی کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے وہاں موجود افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے دیئے ہوئے اعتماد پر پورا اترنے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ تمام دستیاب وسائل کو بھی برئوے کار لارہے ہیں انہوں نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود منتخب بلدیاتی نمائندے ہر موقع،ہر موسم میں عوام کے درمیان ہوتے ہیں جبکہ عوام کو انکی دہلیز پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لئے ہمہ وقت میدان عمل میں نظر آتے ہیں ۔ ریحان ہاشمی نے محکمہ بی اینڈ آر اور سینی ٹیشن کے افسران و عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی علاقے میں بارش کا پانی جمع نہ ہونے پائے، بارش کے پانی کی نکاسی کے عمل کو بروقت مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد ریلیف حاصل ہو ۔واضح رہے کہ محکمۂ موسمیات کی جانب سے جاری ہونے والی بارشوں کی پیش گوئی کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے بلدیہ وسطی میں ہنگامی طور پر بارش سے نمنٹنے کے لئے ضروری انتظامات کرنے کے احکامات جاری کردئیے تھے ۔جبکہ ریسکیو ڈپارٹمنٹ کو الرٹ رہنے اور” بی اینڈ آر ” اور” سینی ٹیشن ”ڈپارٹمنٹ کو برساتی نالوں پر نظر رکھنے کی ہدایات جاری کیں گئیں تھی جبکہ بلدیہ وسطی کی حدود میں برساتی نالوں کی صفائی کا کام پہلے ہی جاری ہے تاکہ بارش کے سبب شہری علاقوں اور آبادیوں میں جمع ہونے والا پانی شہری آبادی کوکسی قسم کا نقصان پہنچائے بغیر بہ آسانی برساتی نالوں کے ذریعے نکل جائے۔

بلدیہ وسطی کی ریکوری میں اضافہ کیا جائے : ریحان ہاشمی


Meeting Recovery Dept copy February 24, 2019 | 7:18 PM

ہر ملازم ادارے کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے، ریکوری افسران سے گفتگو
کراچی: (نیوزآن لائن ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ریکوری افسران کو ہدایت کی ہے کہ ، بلدیہ وسطی کے ٹیکسیز کی وصولی کو بہتر بناکر بلدیہ وسطی کی آمدنی میں اضافہ کیا جائے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹیکسیشن مرزا آصف بیگ ، اکائونٹ آفیسر محمد نعیم،ضلع وسطی کے چاروں زونز کے ڈپٹی ڈائریکٹرز ٹیکسیشن موجود تھے ۔ریحان ہاشمی نے کہا کہ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کا ہر ملازم ادارے کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے انہوں نے کہا کہ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کا ہر ملازم ر یکوری کی صورتِحال کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے تندہی سے کوشش کرے، ریونیو کی وصولی ہی اصل ذریعۂ آمدنی ہے جس کے بغیر بلدیاتی ادارے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکتے انہوں نے کہاکہ ریکوری کو بہتر بنانے میں ریکوری ڈپارٹمنٹ کے علاوہ دیگر شعبوں سے افرادی قوت لی جاسکتی ہے تاکہ افراد کی کمی کو محکمہ کے دیگر ملازمین سے پورا کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریکوری ڈپارٹمنٹ ہی بلدیہ وسطی کی مالی ضروریات کو پوراکرنے میں بھرپور کردار اداکرسکتاہے ۔ کیونکہ حکومتِ سندھ کی جانب سے فنڈز کی فراہمی ضرورت کے مطابق نہیں اور ہمیں اپنے وسائل بروئے کارلانے پڑتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملازمین کے بھلائی اور بہتری کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے تاہم دفتری مسائل اور طریقۂ کار میں کچھ پیچیدگیاں ہوتی ہیں جن کو برداشت کرنا پڑتاہے۔ دوسری جانب، عدالتِ عالیہ کے حکم کے مطابق جن مقامات پر اشتہاری مواد،بینرز یا ہورڈنگز کی نمائش پر پابندی ہے بلدیہ وسطی کا عملہ ایسے تمام مقامات سے پہلے ہی اشتہاری مواد ہٹا چُکا ہے، تاہم اگر کسی مقام پر ایسی کوشش کی جاتی ہے توبلدیہ وسطی کے متعلقہ شعبہ کے اہلکار اُسے فوری طور پر ہٹادیتے ہیں تاکہ عدالتی احکامات کی پاسداری کی جائے۔

بلدیاتی اداروں کا بنیادی کام عوام کو ان کی دہلیز پر میونسپل سروسز کی فراہمی کو یقینی بناناہے،ملک محمد فیاض


VISIT DELIGATION FROM SWAT TEHSEEL BAHREEN IN DMC SOUTH February 24, 2019 | 7:13 PM

کراچی:(نیوزآن لائن) چیئرمین ڈی ایم سی سائوتھ ملک محمد فیاض نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کا بنیادی کام عوام کو ان کی دہلیز پر میونسپل سروسز کی فراہمی کو یقینی بناناہے کراچی جیسے میگا پولیٹن سٹی میں عوام کی بلدیاتی خدمات صحیح معنوں میں ایک چیلنج ہے اسکی کی ایک بڑی وجہ روزبروزاسکی بڑھتی آبادی ہے جس کی وجہ سے صحت وصفائی ودیگر بلدیاتی امورکی انجام دہی میں نت نئے مسائل جنم لیتے رہتے ہیں جن کے سدباب کیلئے ہم شب و روز کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ جنوبی کے مرکزی دفترمیں کراچی کے مطالعاتی دورے پر خیبر پختون خواہ کے ضلع سوات کی تحصیل بحرین کے ناظم حبیب اللہ ثاقب نائب ناظم مولانا محمد شعیب کی قیادت میںآئے15رکنی بلدیاتی نمائندگان کے وفد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میونسپل کمشنربرکت اللہ میمن ڈائر یکٹر ایڈمنسٹریشن محمد رئیسی و دیگر بلدیاتی نمائندے بھی موجود تھے چیئرمین بلدیہ جنوبی ملک محمد فیاض نے کہاکہ بلدیہ جنوبی کا ایوان مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ عوامی نمائندوں کا گلدستہ ہے ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں عوام کو صحت وصفائی ،پانی،سیوریج،پختہ سڑکیں، صحت مندانہ ماحول اور تفریح کی فراہمی کیلئے پارکس اور پلے گرائونڈزکی تزئین وآرائش اور تجاوزات کا مکمل خاتمہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ملک محمد فیاض نے مزید کہاکہ ہم عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوکرآئے ہیں ہم سب مل کر اجتماعی کوششوں سے اپنے ڈسڑکٹ اور شہرکومثالی بنائیں گے ہمارا عزم اور ترجیح عوام کی خدمت ہے جس کیلئے ہم اپنی تمام تر صلاحیتوںکو بروئے کار لا رہے ہیں اوردستیاب وسائل سے پورے بلدیہ جنوبی میں برابری کی بنیادپر عوام کو بلدیاتی سہولیات فراہم کر رہے ہیں ملک فیاض نے کہا کہ نیک نیتی اور ایمانداری سے کام کرتے ہوئے دستیاب وسائل اور افرادی قوت کومربوط پالیسی سے استعمال کیاجائے تو مطلوبہ نتائج کا حصول ممکن ہے سوات کی تحصیل بحرین کے نا ظم حبیب اللہ ثاقب نے چیئرمین ملک محمدفیاض اور انکی انتظامیہ کی جانب سے گرمجوش استقبال اور مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ شہرکراچی کے سب سے قدیم ڈسٹرکٹ سائوتھ کا مطالعاتی دورہ ہمارے لئے بہت مفید رہا اورہمارے بلدیاتی نمائندوں کو بلدیاتی نظام سے متعلق بہت سودمند معلومات سے آگاہی حاصل ہوئی ہے اس موقع پرناظم حبیب اللہ ثاقب نے چیئرمین ملک محمد فیاض کو سوات کی روایتی ٹوپی اورشال پیش کی چیئرمین اورانکے ڈسٹرکٹ کونسل کے نمائندوں کو اپنی تحصیل کے دورے کی دعوت بھی دی ملک محمد فیاض نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہاکہ یقیناً ایسے دورے ہمارے اراکین کونسل کیلئے بھی مفید ثابت ہونگے اور اس سے باہمی تعلقات استوار ہوتے ہیں اور دونوں جانب کے لوگوں کو کافی کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا اس موقع پر تمام مہمانوں کو سندھ کی روایتی اجرک اورسوئنیر پیش کئے گئے ۔

پاپوش نگر چاندنی چوک میں بلدیہ وسطی کی جانب سے سیوریج لائین کی صفائی


Pic copy February 17, 2019 | 5:52 PM

کے ڈبلو ایس بی کی لاپرواہی سے سیوریج لائن چوک ہوگئی، مرکزی مارکیٹ میں گندہ پانی بھر گیا
بلدیہ وسطی نے بندسیوریج لائن اور مارکیٹ میں جمع گندہ پانی کی صفائی کا کام مکمل کرایاگیا
کراچی: (نیوزآن لائن) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا رکن صوبائی اسمبلی عباس جعفری کے ہمراہ پاپوش نگر چاندنی چوک پرسیورئج لائن چوک ہونے کے باعث جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کے کام کا معائنہ۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ وسطی یوسی ٤٢ پاپوش نگر و چاندنی چوک میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی لاپرواہی کی بناپر چوک ہوجانے والی سیوریج لائن چوک ہوگئی اور گٹر اُبلنے کی وجہ سے سیوریج لائن کا گندہ پانی مرکزی مارکیٹ میں پھیل گیا تھا جس کی وجہ سے دکانداروں اورخریداروں کو بے حد پریشانی کا سامنا تھا۔ چیئرمین بلدیہ وسطی نے علاقہ کی ناگفتہ بہ صورتِ حال کے پیشِ نظر بلدیہ وسطی کے خرچے پرمذکورہ سیوریج لائن کو کھلوانے اور کاروباری علاقے سے گندے پانی کی نکاسی کا کام مکمل کرایا۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رُکنِ صوبائی اسمبلی عباس جعفری ،اور متعلقہ یوسی کی چیئرمین اور وائس چیئرمین اور منتخب خواتین نمائندگان کے ہمراہ مذکورہ علاقے کا دورہ کیا اور سیوریج لائن کی صفائی کے کام کا معائنہ کیا۔ دریں اثنأ انہوں نے چاندنی چوک صرافہ بازار کے اطراف سی سی فلورنگ کے جاری کام کا معائنہ بھی کیا جہاں بلدیہ وسطی کے سینٹری ڈپارٹمنٹ کا عملہ کوڑے کرکٹ کی صفائی اور ڈمپنگ پوائنٹ پر منتقلی میں مصروف ہے۔ اس موقع پر چیئرمین ریحان ہاشمی اور عباس جعفری نے موقع پر موجود علاقہ مکینیوں سے بھی ملاقات کی ، انکے مسائل سُنے اور جلد سے جلد حل فراہم کرنے کی یقین دلائی۔واضح رہے کہ سیوریج لائنوں کی مرمت اور تنصیب کا کام دراصل کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا ہے تاہم چیئرمین بلدیہ وسطی عوام کو کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے فوری نجات دلانے کے لئے ضروری اقدامات کرنے میں دیر نہیں کرتے ۔

بلدیہ وسطی کے زیرِ اہتمام کشمیر کے موضوع پر تقریری مقابلہ میں حاضرین سے خطاب


Pic 10-02-19 February 10, 2019 | 8:33 PM

کشمیر ہماری شہہ رگ ہے اسے بھارت سے آزاد کرانا لازمی ہے:
کشمیر کی آزادی کے بغیر جنوبی ایشیا میں مستقل امن قائم نہیں ہوسکتا:
بلدیہ وسطی کے زیرِ اہتمام کشمیر کے موضوع پر تقریری مقابلہ میں حاضرین سے خطاب
طلبا و طالبات نے کشمیریوں کے حق میں دھواں دار تقاریر کرکے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہارکیا
کراچی : (نیوزآن لائن) چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ کشمیر ہماری شہہ رگ ہے، اسے بھارت سے آزادکرانا لازمی ہے۔ گزشتہ اکہتر برسوں سے بھارت نے کشمیر پرغیر قانونی قبضہ کررکھا ہے، لاکھوں کی تعداد میں بھارتی فوجی نہتے کشمیریوں پر ظلم ڈھارہے ہیں، اقومِ متحدہ خاموش تماشائی کا کردار اداکررہی ہے، جبکہ لازمی ہے کہ کشمیریوں کوبھارت کے ظالمانہ تسلّط سے آزاد کرایا جائے۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ کشمیر کی آزادی کے بغیر جنوبی ایشیا میں مستقل امن قائم نہیں ہوسکتا۔ جب کہ پاکستان کی شہہ رگ بھارت کے قبضہ میں ہے پاکستان احتجاج کرتارہے گا، انہوں نے اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو اقوامِ متحدہ کی قراردادکے تحت اپنی قسمت کا خود فیصلہ کرنے دیا جائے۔تقریری مقابلے میں شریک نوجوان طلباو طالبات نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی صرف باتوں اور قراردوں سے ممکن نہیں اس کے لئے عملی جدہ جہد کی ضرورت ہے۔ قائدِ اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ کہاتھا اوربھارت نے ہماری شہہ رگ کو دبا رکھا ہے لیکن ہم اُسے آزاد کرانے کیلئے سوائے باتوں کے کچھ نہیں کررہے ہیں۔بلدیہ وسطی کے زیرِ اہتمام منعقدہ تقریری مقابلے کے شرکانے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اب ہم اقوامِ متحدہ کی جانب دیکھنا چھوڑ دیں کیونکہ اقوام متحدہ امریکہ اور اسرائیل کی غلامی میں مصروف ہے، اسی لئے فلسطین کا مسئلہ بھی حل نہیں ہورہا۔ برما کے مسلمان شدید ترین ظلم و ستم کا شکار ہیں لیکن اقوامِ متحدہ کی کا ن پر جوں تک نہیں رینگتی۔ ایسے میں ضروری ہے کہ تمام مسلمان ممالک مل کر ایک متحدہ جدوجہد کا آغاز کریں اور مظلوم مسلمانوں کو ظالموں کے چنگل سے آزادی دلائیں۔مقررین نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل بے شمار صلاحیتوں اور خوبیوں کی مالک ہے، اب وقت آگیا ہے کہ یہ پاکستانی نوجوان نسل اُٹھ کھڑی ہواور کشمیریوں کوبھارت کے چنگل سے آزاد کرانے کیلئے جدہ جہد شروع کردے۔بلدیہ کراچی وسطی کے زیرِ اہتمام کشمیر کی آزادی کے موضوع پر ضلع وسطی کے سرکاری و نجی اسکول اور کالجوں کے طلبا و طالبات کے درمیان ایک تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ تقریری مقابلے کی صدارت محمد علی امنگنے کی جبکہ منصف کے فرائض رضوان حیدر نے کی۔ مہمانِ خصوصی چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے علاوہ، میونسپل کمشنر محمد فہیم خان,چئیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی ایجوکیشن تابش جیلانی ,چئیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی چارجڈ پارکنگ سہیل احمد،,چئیرمین اسٹینڈنگ کمیٹییوتھ افئیر عماز زیدی،چئیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی باغات ظفر حچازی,چئیرپرسن اسٹینڈنگ کمیٹی انفارمیشن ثوبیہ اکرم،چئیرپرسن میڈیکل کمیٹی شاہدہ عثمان و دیگر منتخب بلدیاتی نمائندے، ڈاریکٹر ایجوکیشن محمد عرفان.اور انفارمیشن آفیسر عالمگیر سیفی.جبکہ اساتذہ، طلباو طالبات اور مہمانوں کے بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب کے اختتام پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباو طالبات مین وِنر ٹرافی، شیلڈز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر بلدیہ وسطی کی جانب سے.مہمان گرامی کو
یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کا ڈسکو بیکری گلشن اقبال واطرافی علاقوں کا دورہ


10.2.2019 February 10, 2019 | 8:28 PM

گرین بیلٹس کو ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے درختوں سے آراستہ کیا جائے، معید انور
کراچی:(نیوزآن لائن)چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ ضلع شرقی کی تمام گرین بیلٹ کی دیکھ بھال اور اس میں مزید پودے لگانے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات بروئے کار لائے جائیں، گرین بیلٹ و سڑکوں کے اطراف میں نیم کے درختوں کی شجرکاری کے علاوہ ماحول دوست درخت لگائے جائیں، جبکہ پارکوں کی تعمیر کیلئے حکمت عملی مرتب کرکے فوری اقدامات کیئے جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 25 کے چیئرمین محمد فرحان کے ہمراہ ڈسکو بیکری گلشن اقبال و اطراف میں گرین بیلٹ کی صفائی وستھرائی و دیگر بلدیاتی امور کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین معید انور نے محکمہ پارک کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ڈسکو بیکری سے متصل تکونہ پارک تعمیر کیا جائے، اس حوالے سے لائحہ عمل بنا کر فوری طور پرپیش کیاجائے تاکہ اس پر ضروری عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے،گرین بیلٹ میں پودے و درخت لگانے کے عمل کو آگے بڑھایا جائے تاکہ شہر کراچی کی خوبصورتی اور دلکشی میں اضافہ ہوجبکہ ماحولیاتی تبدیلی سے بھی بہتر انداز میں نمٹا جاسکے،انہوں نے موجود افسران سے صفائی ستھرائی کے حوالے سے ہونے والے کاموں کے حوالے سے بھی آگاہی حاصل کی اور ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا اس سلسلے میں ضلع بھر میں سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کئے گئے معاہدے کے تحت امور کی انجام دہی کو یقینی بنائیاس موقع پر انہوں نے ڈسکو بیکری کے اطراف کے دکانداروں سے بھی ملاقات کی اور تنبیہ کی کہ دکانوں کے باہر پارکنگ اور تجاوزات قائم کرنے سے اجتناب برتیں تاکہ نہ تو ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہو اور نہ ہی پیدل چلنے والوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامناہو۔اس موقع پر متعلقہ یوسیزکے نمائدگان کے علاہ بلدیہ شرقی کے افسران اور علاقہ مکین بھی موجود تھے۔

بارش عوام کے لئے زحمت نہ بن جائے ، ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی میں ایمرجنسی نافذ کردی


Pic Meeting Emergency January 20, 2019 | 7:46 PM

بلدیاتی افسران اور عملے کہ چوبیس گھنٹے الرٹ رہنے کا حکم، چھٹیاں منسوخ کردی گئی
برساتی نالوں کی صفائی ،ہنگامی اقدامات ، سیوریج لائن اور گٹرز کو رننگ کنڈیشن میں رکھنے کی ہدایت
کراچی :( نیوزآن لائن) محکمہئٔ موسمیات کی جانب سے آج اور کل تیز بارش ہونے کی پیش گوئی کے سبب بلدیہ وسطی میں ہنگامی اقدامات ، برساتی نالوں کی صفائی ، سیوریج اور گڑلائنز کو، رننگ کنڈیشن میں رکھنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے محکمہء موسمیات کی جانب سے کراچی میں آج اور کل بارشوں کے امکانات کی گھنٹی بجاتے ہی ضلع وسطی میں ہنگامی اجلاس بلایا جس میں میونسپل کمشنر وسیم سومرو ، منتخب بلدیاتی نمائندے اور متعلقہ بلدیاتی افسران نے شرکت کی۔ریحان ہاشمی نے اجلاس میں ہدایت کی کہ ممکنہ بارشوں کے پیش ِ نظر ہر یوسی کی سیوریج اور گڑلائنوں کورننگ کنڈیشن میں رکھا جائے اور اگر کہیں کسی قسم کی رکاوٹ ہوتو فوری دور کی جائے۔اور روزآنہ معمول کی صفائی میں کسی قسم کا تعطل پید انہ ہو۔ جبکہ برساتی نالوں سے ہر قسم کا کوڑا کرکٹ نکالاجائے تاکہ بارشوں کے دوران بارش کا سیلابی پانی گلیوں، نالیوں اور گٹر لائن سے ہوکر جب برساتی نالوں میں گرے تو بلا روک ٹوک بہتا ہُو ا گجر نالہ سے ہوتا ہُوا ملیر ندی میں جاگرے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ ”ڈی واٹرنگ”پمپس ورکنگ کنڈیشن میں رکھے جائیں، دوسری جانب شہری حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ بلدیہ وسطی کوبارش کے دوران ”تھرس پمپ اور گریپ کرین ” مہیا کی جائیں۔ریحان ہاشمی نے گرین بس منصوبے کی انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ بلدیہ وسطی کی حدود میں اُنکے منصوبے سے متاثرہ علاقوں میں نالوں کی صفائی بھی فوری طور پر کرائیں تاکہ عوام کوبارش میں پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کے علاقے میں موجود نالوں کی طوالت تقریباً چالیس کلو میٹر کے لگ بھگ ہے۔ شدیدبارش کے سبب اگر نالے اُبل پڑیں تو پانی رہائشی اور تجارتی مراکز میں بھر جائے۔ اس صورتِ حال سے بچنے کے لئے ریحان ہاشمی نے تمام برساتی نالوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی کا حکم دیا ہے تاکہ بارانِ رحمت عوام کے لئے زحمت نہ بن جائیں۔اگرچہ سیوریج لائنوں کی مرمت و تبدیلی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ذمہ داری ہے تاہم بارہا یاد دہانی کرانے کے باوجود کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے کوئی اقدام نہیں کیا گیا اس لئے بلدیہ وسطی اپنے دستیاب وسائل استعمال کرتے ہوئے سیوریج لائن اوربرساتی نالوں کی صفائی کراتی رہتی ہے۔

انسداد پولیو مہم پیرشروع ہوگی سات روز جاری رہے گی کمشنر کراچی افتخار شالوانی


DSC_2003wwww January 20, 2019 | 4:44 PM

کمشنر کراچی کی زیر صدار ت جائزہ اجلاس منعقد۔
مائکرہ پلان پر غوررہ جانے والے بچوں کی کمی
عالمی ادارہ صحت کا اظہار اطمینان اور تعریف
انسداد پولیو قومی مقصد ہے پولیو کے خاتمہ تک مہم جاری رہے گی کمشنر کراچی افتخار شالوانی
کراچی: (نیوزآن لائن) کمشنرکراچی افتخار شلوانی کی صدارت میںان کے دفتر میں انسداد پولیو کے بارے میں ایک جائزہ اجلاس منعقدہوا اجلاس میں انسداد پولیو کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ بتایا گیا کہ مہم پیر 21جنوری سے شروع ہوگی ہونے والی این آئی ڈی انسداد پولیو مہم کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ مہم سات روز جاری رہے گی ۔ جس میں تیئس لاکھ سے زاید بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔مہم 192 یونین کونسلوں میں بیک وقت شروع کی جارہی ہے ۔ سیکورٹی کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں مہم میں تیرہ ہزار سے زائد پولیو ورکرز اپنے فرائض انجام دیں گے۔ اجلاس میں ایمر جنسی آپریشن سینٹر سندھ کے کوآرڈینٹر عمر فاروق ایڈیشنل کمشنر کراچی ون کمشنر کراچی پولیو ٹاسک فورس کے کوآرڈینٹر ڈاکٹر نصرت علی، پولیس رینجرز ،تمام ٹاون ہیلتھ افسران ،عالمی ادارہ صحت، یونیسیف ، بل گیٹس اینڈ ملنڈا کے نمائندوں اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں عالمی ادارہ صحت کے ٹیم لیڈر سندھ نے انسداد پولیو کی کوششوں کو سراہا انھوں نے کہا کہ رہ جانے اور انکار کر نے والے بچوں میں بتدریج کی ہوئی ہے ۔ بہتر کار کردگی پر انھوں نے انتظامیہ ا،محکمہ صحت کے افسران اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی کوششوں کی تعریف کی۔ کمشنر نے کہا کہ انسداد پولیو قومی مقصد ہے اس سے ملک کا وقار اور بچوں کو مستقبل وابستہ ہے ملک کو پولیو سے پاک کر نے تک یہ کوششیں جاری رہیں گی۔انھوں نے کہا کہ قومی جذبہ سے تمام اسٹک ہولڈرز ملک کر کام کریں انھوں نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ وہ انسداد پولیو کے مائکرو پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے میں اپنا کر دار ادا کریں۔ا نھوں نے رہ جانے والے بچوں کی تعداد میں کمی خوش آئند ہے کوشش کی جائے جلد از جلد سو فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف حاصل ہو اور پولیو کا خاتمہ ہو ۔

ضلع کی خوبصورتی اور شہر میں آلودگی کے خاتمے کیلئے شجرکاری مہم کا سلسلہ جاری رکھا جانا ازحد ضروری ہے۔ شرقی معید انور


06-01-2018 January 6, 2019 | 7:28 PM

کراچی:(نیوزآن لائن)چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا کہ ضلع کی خوبصورتی اور شہر میں آلودگی کے خاتمے کیلئے شجرکاری مہم کا سلسلہ جاری رکھا جانا ازحد ضروری ہے اور بلدیہ شرقی اس عمل سے غافل نہیں ہے اس سلسلے میں بلدیہ شرقی کی جانب سے پہلے مرحلے میں نیم ودیگر پودوں کے درخت ضلع میں لگائے کے ساتھ اب پھل دار درختوں کے ذریعے سینٹرل آئی لینڈ کو مزین کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر ایسٹ اختر علی شیخ اورڈائریکٹر پارکس جمشید زون اقبال شیخ کے ہمراہ ضلع شرقی میں سر سید روڈ، شاہراہ قائدین، دادا بھائی نورو جی روڈ کی سینٹرل آئی لینڈ کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین معید انور نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سینٹرل آئی لینڈ کی خوبصورتی کیلئے کاسمیٹک کاموں پر یقین نہیں رکھتے اس لیئے ایسے درخت لگائے جارہے ہیں جس سے شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو اورماحولیاتی آلودگی سے نبرد آزما ہونے میں بھی معاونت حاصل ہو انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے شہر کراچی میں ہریالی کے فروغ پر زور نہیں دیا گیا جس سے نہ صرف پارک ویران ہوگئے بلکہ تعمیرات میں بھی اضافہ ہونے کے سبب درختوں کی کٹائی کی گئی، ہم نے بر سر اقتدار آنے کے بعد ترجیحی بنیادوں پر پارکس کے ریوائیول(احیا، تجدید) کے بعد شجرکاری مہم پر زور دیا اور اس سلسلے میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ذریعے وسیع پیمانے پر شجرکاری مہم کو یقینی بنایا، اب کوشاں ہیں کہ شہر کراچی کو وہی ماضی والا پر رونق اورہر یالی سے بھرپور شہر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں، انہوں نے ڈائریکٹر پارکس اقبال شیخ کو ہدایت کی کہ مذکورہ شاہراہوں پر پھل دار درخت لگانے کے سلسلے میں فوری اقدامات بروئے کار لائے جائیں انہوں نے اس موقع پر عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ شجرکاری مہم کو اپنا دینی فریضہ سمجھ کر اپنا جو بھی حصہ دے سکتے ہیں وہ دیں تاکہ اس ماحولیاتی تبدیلی سے ہم بہتر طریقے سے نبرد آزما ہوسکیں۔

ممکنہ طور پر شہر کے مختلف علاقوں اور اضلاع میں ہفتہ وار بازار کے انعقاد کے لئے اقدامات کئے جائیں گیا۔ کمشنر کراچی


commsioner karachi book istal December 30, 2018 | 9:07 PM

کراچی ( نیوزآن لائن) فرئیر ہال اتوار بک بازار کراچی میں دوبارہ آغاز ہو گیا ۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے بک بازار کا افتتاح کیا۔ کمشنر کراچی نے اعلان کیا کہ اتوار بازار باقاعدگی سے منعقد کیا جائے گا ہر ممکنہ طور پر شہر کے مختلف علاقوں اور اضلاع میں ہفتہ وار بازار کے انعقاد کے لئے اقدامات کئے جائیں گیا۔ حکومت سے مشاورت کر لی گئی ہے وہ فرئیر ہال اتواربک بازار دوبارہ شروع کرنے کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہما ن خصوصی خطاب کر رہے تھے
اتوار بازار اور مختلف علاقوں میں کتاب بازار کے انعقا د میں سہولتیں فراہم کر نے اور یہ باقاعدگی سے جاری رہیں انھیں تحفظ فراہم کر نے کے لئے کمشنر کراچی کی سربراہی میں ایڈوائزری کمیٹی قائم کی جاے گی جس میں شہر کی ممتاز ادبی شخصیات، ادبی اداروں کے نمائندے اور رائڑز شامل ہوں گے ۔ جوکمیٹی کے مستقل رکن ہوں گے۔ کمشنر کراچی بہ لحاظ عہدہ اس کے کوآرڈینٹر ہوں گے۔
انھو ں نے کہا کہ حکومت کراچی میں مطالعہ کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتی ہے صوبائی وزرا سعید غنی اور وہاب صدیقی نے انھیں حکومت کی جانب سے ہر ممکنہ مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ۔ انھوں نے کہا کہ کوشش کی جائے گی کہ ہر ضلع اور ہر علاقہ میں چھوٹے بڑے بک بازار لگائے جاییں تاکہ لوگوں کو خا ص طور پر ہمارے نوجوانوں کو مناسب قیمت پر اور دستیاب ہوں انھوں نے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں کوششیں کر رہے ہیں اس سلسلہ میں وہ مختلف ادبی شخصیات اور ادبی اداروںسے رابطہ میں ہیں ان سے مشاورت کر رہے ہیں،۔ انھوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں مطالعہ کا کلچر فروغ دینے کے لئے وہ زیادہ سے زیادہ پبلک لائبریاں قائم کریں جو لابرئریاں بند کر دی گئی ہیں یا ان کی حالت خرا ب ہے انھیں بحال کیا جائیگا ان کی حالت کو بہتر بنایا جائے گا نئی پبلک لاائبریاں قائم کی جائیں گی اس سلسلہ میں حکومت نے ہر ممکنہ مدد کی یقین دہانی کرائی ہ۔انھوں نے اعلان کیا کہ پروفیسر سحر انصاری کی کتابوں کے ضخیم ذخیرہ کو ان کی رہنمائی اور تعاون سے لائبریری میں منتعقل کیا جائے گا انھوںنے انجمن ترقی اردو کے باغ پار ک میں ایک بڑی لائبری قائم کر نے کا اعلان کیا انھوں ن کہا کہ وہ انجمن ترقی اردو کے کتاب پارک کا دورہ کریں گے انھوں نے کہا کہ وہ شہر میں ایک مرکزی پبلک لائبریری قائم کرنا چاہتے ہیں وہ ایک موضوع جگہ کی تلاش میں ہیں اس سلسلہ میں انھوں نے شہر میں دستیاب مختلف عمارتیں دیکھی ہیں اور متعلقہ اداروں سے بات چیت جاری ہے امید ہے وہ جلد جگہ تلاش کر لیں گے۔
وہ ادبی تنظیموں اور ادارون سے مشاورت کریں گے ۔ تقریب میں سینئر افسر حکومت پاکستان طارق مصطفی پروفیسر سحر انصاری فاطمہ حسن ، امینہ سید، آصف فرخی،ذوالقرنین عالی ،احمدشاہ،عقیل عباس جعفری اور تقریب کی آرگنائزنگ کمیٹی کے کو آڑڈینٹر سلطان خلیل بھی مو جو د تھے۔

کرسمس کے موقع پر بلدیہ وسطی میں مسیحی برادری کے لئے خصوصی انتظامات


baldiyati news December 23, 2018 | 9:03 PM

چیئرمین ریحان ہاشمی نے گرجاگھروں کا دورہ کیا ، انتظامیہ کے ارکان سے ملاقات
کراچی: (نیوزآن لائن) بلدیہ وسطی کی حدود میں قائم مسیحی آبادی اور گرجاگھروں کے اطراف چیئرمین بلدیہ وسطی ریحا ن ہاشمی کی خصوصی ہدیات پر صفا ئی اور روشنی کے خصوصی انتظاما ت کئے جارہے ہیں تاکہ مسیحی برادری کو کرسمس منانے میں کسی قسم کی دِقّت یا پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔ جبکہ ریحان ہاشمی نے چیئرمین اقلیتی امور الیاس کھوکھر کے ہمراہ بہ نفسِ نفیس گرجاگھروں پر جاکر وہاں کی انتظامیہ سے ملاقات کی اور انکے بلدیاتی مسائل سے آگاہی حاصل کی ۔ اس موقع پر چرچ انتظامیہ نے ریحان ہاشمی کی گرجا گھر آمد اور مسیحی برادری کے مسائل حل کرنے میں دل چسپی ظاہر کرنے پر اُنکا شکریہ اداکیا ، اور گرجا گھروں کے اطراف صفائی اور روشنی کے خصوصی انتظامات کرنے پر مسیحی برادری کی جانب سے اظہارِ تشکر کیا۔ واضح رہے کہ بلدیہ وسطی میں عیسائی اور ہندو برادری کی بڑی تعداد آباد ہے ۔ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ دونوں مذاہب کے پیروکاروں کے لئے بلاتفریق خدمات مہیاکرتی ہے ۔حالیہ دنوں میں سیوریج کی مخدوش لائنوں کی مرمت اور نئی لائن ڈلوائی گئی جبکہ آمد و رفت میں بہتری کے لئے سی سی فلورنگ بھی بلدیہ وسطی کے اخراجات پر کرائی گی۔ کرسمس کے موقع پر بھی بلدیہ وسطی نے مسیحی برادری سے اظہارِ یکجہتی کرنے کے لئے گرجاگرو ں کادورہ کیا وہاں کی انتظامیہ کے ارکان سے ملاقات کی اور بلدیہ وسطی کی جانب سے کرسمس منانے کے لئے مسیحی برادری کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔

جرایم کی بیخ کنی کے لئے سی پی ایل سی کا کردار قابل تعریف ہے کمشنر کراچی افتخار شالوانی


commissioner  is being briefed at cplc December 2, 2018 | 8:50 PM

اغوا ، گاڑیاں چھیننے سمیت جرائم کے واقعات میں کمی ہوئی ہے کمشنر کو چیف سی پی ایل سی کی بریفنگ
کراچی : (نیوزآن لائن) کراچی میں اغوا برائے تاوان ، بنک ڈکیتی، گاڑیاں اور موبایل چھیننے اور قتل کے واقعات میں گذشتہ پانچ سال میں غیر معمولی کمی ہوئی ہے۔ 2013 اغوا برائے تاوان کے 173 واقعات ہوئے جو اب کم ہو کر دس ہوگئے ہیں، اسی طرح بنک ڈکیتی کے 31 واقعات ہوئے تھے لیکن 2018 میں تین ہوئے ہیں ۔ 2013 میں 4506 گاڑیاں چھینی گئیں جبکہ اکتوپر 2018 میں یہ تعداد کم ہو کر 660 ہو گئی ہے ۔۔ یہ بات کمشنر کراچی افتخار شالوانی کو انھیں سی پی ایل سی کے دفتر میں ان کے دورہ کے موقع پر ایک بریفنگ میں بتائی گئی ۔ اس موقع پر چیف سی پی ایل سی زبیر حبیب ،کمیٹی کے عہدیداران اور مخلتف زونز کے چیفس اور اراکین بھی مو جو د تھے۔ کمشنر نے کہا کہ شہر میں جرائم کی بیخ کنی ، مختلف مسائل کے حل اور سماجی امورمیں شہریو ں کی مدد کے کاموںکے حوالہ سے سی پی ایل سی کا کردار اہم ہے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی انتظامیہ شہریوں کی خدمت کے کاموں میں ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے انھوں نے کہا کہ شہریوں کی خدمت کے جذبہ سے پولیس اوردیگر قانون نافذ کر نے والے اداروں کے ساتھ ادارے کا تعاون مثالی ہے انھوں نے کہا کہ جرائم کی بیخ کنی اور اور مختلف مسائل کے حل کے حوالہ سے حکومت اور شہریوں کی مشترکہ کوششوں کو اچھا ماڈل ہے۔ کمشنر نے سی پی ایل سی کے اپنی مدد آپ کے پروگرام نیبرہوڈ کی بھی تعریف کی اور اس کا دائرہ بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انھوں نے کہا کہ نیبر ہو ڈ طر ز کے پروگراموں کے ذریعے شہرکی بہتری اور شہری مسائل کے حل میں مدد لی جاسکتی ہے چیف سی پی ایل زبیر حبیب نے کمشنر کراچی کو مختلف شعبوں میں کارکردگی کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ انھوں نے بتایا کہ سی پی ایل سی اغوابرائے تاوان میں اغوا ہو نے والوں کی بازیابی، چوری اور چھینی گاڑیوں ، چھینے ہوے موبائل فونز کی ریکوری، رقم چھیننے کے واقعات اور ایف آئی آر درج کرانے میں شہریوں کی مدد کرنے کے علاوہ سماجی خدمات کے کاموںمیں بھی شہریوں کی خدمت کر رہی ہے۔کمشنر نے سی پی ایل سی کاکمپلینٹ سینٹر آئی ٹی سیل اور دیگر شعبے دیکھے،کمشنر کو بتایا گیا کہ شہری سی پی ایل سی اپنے مسائل کے حل کے سلسلہ میں معلومات اور مدد کے حصول کے لئے دن رات کسی بھی وقت رابطہ کر سکتے ہیں ۔ کمشنر کو بتایا گیا کہ سی پی ایل سی میں شہریوں کے چھینے گئے یا گم ہونے والے موبائل فون کی ریکوری کا خصوصی سیل قائم ہے جو چوبیس گھنٹے ہیلپ لائن1102 پرشہریوں کی شکایت وصول کر رہا ہے۔ شکایت درج کرانے کے لئے موبایل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر درکار ہو تا ہے۔ شہری کسی بھی وقت مدد حا صل کر سکتے ہیں۔

واٹر بورڈ کیجانب سے لیاری میں پینے کے پانی کی سپلائی کاناغہ نامنظور کرتے ہیں۔چیئرمین سائوتھ ملک محمدفیاض


Water crises in lyari November 25, 2018 | 3:19 PM

ناغہ سسٹم کو فی الفور ختم کیا جائے۔واٹر بورڈ انتظامیہ اہلیان لیاری کے صبر کا مزید امتحان نہ لے
تغلق لین، گل محمدلین، فوٹو لین،لاسی پاڑہ،مومن آباد،پھول پتی لائن،الفلاح روڈ،بلوچ پاڑہ،لیاقت کالونی،نیازی چوک،ملک حاجی عباس خان روڈ،علی محمد محلّہ،ہنگورہ آباد،نوالین اور شیررخ لین سمیت دیگر کئی علاقے اس وقت پانی کے شدید بحران کا شکار ہیں
ناغہ سسٹم کے باعث پانی جیسی بنیادی ضرورت کے حصول کیلئے ہماری مائیں بہنیں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں اس ظلم کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا چار سے پانچ روزمیں پانی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو عوام کے ساتھ سڑکوں پر واٹر مارچ کریں گے۔ملک فیاض کی واٹر بورڈ کو وارننگ
کراچی:(نیوزآن لائن)چیئرمین ڈی ایم سی سائوتھ ملک محمد فیاض نے کہا ہے کہ کراچی واٹر بورڈ کیجانب سے لیاری میں پینے کے پانی کی سپلائی کاناغہ نامنظور کرتے ہیں ناغہ سسٹم کو فی الفور ختم کیا جائے واٹر بورڈ انتظامیہ اہلیان لیاری کے صبر کا مزید امتحان نہ لے اور وقت ضائع کئے بغیر پانی کی بلا ناغہ فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے جنگی بنیادوں پر فورا اقدامات کرے بصورت دیگر عوام کے ساتھ سڑکوں پر واٹر مارچ کریں گے یہ بات انہوں نے لیاری کے مختلف علاقوں میں پانی کی مسلسل عدم فراہمی پر بڑی تعداد میں احتجاج کرنے والے مظاہرین سے بات چیت کرتے ہوئے کہی چیئرمین ملک محمدفیاض نے کہا کہ پانی کے حصول کیلئے ہماری مائیں بہنیں سڑکوں پر دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں اس ظلم کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا پینے کے پانی جیسی بنیادی ضرورت کی فراہمی ہر شہری کا حق ہے لیاری میں پانی کے شدید بحران کے باعث علاقہ عوام سخت ذہنی اذیت وکوفت میں مبتلا ہیں خصوصا تغلق لین، گل محمدلین، فوٹو لین،لاسی پاڑہ،مومن آباد،پھول پتی لائن،الفلاح روڈ،بلوچ پاڑہ،لیاقت کالونی،نیازی چوک،ملک حاجی عباس خان روڈ،علی محمد محلّہ،ہنگورہ آباد،نوالین اور شیروک لین سمیت دیگر کئی علاقے اس وقت پانی کی قلّت سے شدید متاثر ہیںاوربارہا کی یقین دہانیوں اور تسلیوں کے باوجود اب تک پانی کے بحران کاحل نہ ہونا واٹربورڈکی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے چیئرمین ملک فیاض نے مزید کہا کہ ہفتہ وار ناغے کے دوسرے دن پانی آنے کے بجائے مزید تین سے چار دن بعد آتا ہے جس کے بعد فورا ناغے کادن دوبارہ آجاتا ہے جس کے باعث عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں لیاری کیلئے وقف K-3 کی لائنوں کی تین ہٹی تا گولیمار تک واٹر بورڈ کی نااہلی ،ملی بھگت اور واٹر مافیا کیجانب سے پانی کی چوری اور ناجائز کنکشن کے خاتمے تک پانی کابحران حل نہیں ہوگا چیئرمین ملک فیاض نے اس موقع پر واٹر بورڈ انتظامیہ کو وارننگ دی کہ اگر اگلے4 سے 5 روزمیں لیاری میں پانی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو وہ خود عوام کے ساتھ سڑکوں پر واٹر مارچ کریں گے پانی کے متاثرہ مظاہرین کو یقین دلاتے ہوئے ملک فیاض نے کہا کہ غیر قانونی کنکشن کاٹنے کی ذمّے داری واٹر بورڈ انتظامیہ کی ہے اگر وہ اس میں ناکام ہوئی تو ہم سب مل کر ناجائز کنکشن کا خاتمہ کردیں گے۔

عید الضحیٰ پر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے صحت و صفائی عوام کی دہلیز تک فراہم کی ہیں:جان محمد بلوچ


16-09-2016 Chairman, MC after Eid-ul-Azha Safaee visit September 16, 2016 | 3:34 PM

کراچی:(نیوزآن لائن)چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا کہ جس طرح آفسران و ملازمین نے عید الضحیٰ پر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے عوام کو صحت و صفائی ان کی دہلیز تک فراہم کی ہیں امید کر تا ہوں کے آئندہ بھی مذہبی تہوار پر دل جمی سے کام کریں گے،بلدیہ ملیر میں عید الضحیٰ پر آلائشیں اٹھاکر دفنانے کے کام کی مثال نہیں ملتی ،عوام کی جانب سے بھی ضلعی انتظامیہ ملیر کی بہترین کاردگی کو سراہا گیا ہے، عید کے بعد بھی بلدیہ ملیر کی تمام یوسیز کی مرکزی و ذیلی شاہراہوں اور کچرا کنڈیوں کی روزانہ کی بنیاد پر صفائی کو یقینی بنائیںجائے۔ میونسپل کمشنر منظور حسین عباسی نے کہا کہ عید الضحیٰ کے موقع پر بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے آلائشوں کی بروقت اطلاع ملنے کی وجہ سے یوسیز کی سطح پر آلائشیں اٹھانے میں بہت آسانی ہوئی ،سینی ٹیشن آفسران و ملا زمین روٹین کے کام پر بھر پور توجہ رکھیں۔ان خیالات اظہار چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے میونسپل کمشنر منظور حسین عباسی کے ہمراہ بلدیہ ملیر کی مختلف یوسیز کے دورے کے موقع پر صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ میونسپل کمشنر بلدیہ ملیر نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ اپنے محکمے کے ملازمین کی وقت پر حاضر ی کو یقینی بنائیں، بلخصوص صفائی ستھرائی کے حوالے سے یوسیز چیئرمین و دیگر بلدیاتی نمائندوں سے تجاویز لی جائیں تاکہ بلدیہ ملیرکی عوام کو پہلے سے بھی بہتر اور صحت مندانہ ماحول فراہم کرنے میں ہم اپنے حق ادا کرسکیں ۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ انجینئر نصراللہ میمن، ڈائریکٹر انفارمیشن جمال ناصر،ڈائریکٹر سالیڈ ویسٹ واثق ظفر اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔#

عید الاضحی کے موقع پر آلائشیں اٹھانے کے اقدامات،کمشنر کراچی کی زیر صدارت جائزہ اجلاس۔


EIDul AZHA Arrangements Meeting News Picture 10-09-2016 September 10, 2016 | 6:47 PM

بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ڈی ایم سیز کی کمشنر کو بریفنگ، شکایاتی مراکزقائم کر نے کا فیصلہ۔
کراچی :( نیوزآن لائن)کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی زیر صدارت اجلاس میں عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے ، انھیں ٹھکانے لگانے اور اس موقع پر صفائی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا تمام متعلقہ اداروں نے اس سلسلہ میں اجلاس میں اپنے اپنے ہنگامی منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز، بلدیہ عظمیٰ کراچی، تمام ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز اور ڈسٹرکٹ کونسل کراچی کے سینئر افسران اور دیگر نے شر کت کی، کمشنر کراچی کو بتایا گیاکہ تمام بلدیاتی اداروں نے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے انھیں ٹھکانے لگانے اور اس موقع پر صفائی کو یقینی بنانے کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمشنر کراچی کے دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی ، تمام ڈی ایم سیز اور ڈسٹرکٹ کونسل کے دفاتر میں شکایاتی مراکز قائم کئے جائیں گے، شکایاتی مراکز پر شہریوں کی شکایات کے ازالے اور انکی رہنمائی و مدد کے لئے خصوصی عملہ متعین کیا جا ئے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نماز عیدکے سلسلہ میں مساجد، عید گاہوں اور امام بارگاہوں اور نماز عید کیلئے مختص کئے جانے والے مقامات پر صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع میں نماز عید کے مقامات کا خو د دورہ کر کے معائنہ کریں گے اورانتظامات کا جائزہ لیں گے کمشنر کراچی نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر انتظامیہ کے افسران عید کے دنوں میں آلائشیں ٹھکانے لگانے اور صفائی کے انتظامات کے سلسلہ میں متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ و تعاون کو مضبوط بنائیں گے۔فیصلہ کیا گیا کہ کمشنر کراچی کے دفتر میں 1299 پر شکائتی مرکز قائم کیا جا ئے گا۔ اس سلسلہ میں خصوصی عملہ متعین کیا جا رہا ہے جو شہریوں کی شکایات کے ازالے اور آپس میں اداروں کے درمیان رابطے اور تعاون میں مدد فراہم کر نے کے لئے فرائض انجام دے گا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی عید الاضحی کے موقع پر آلائشیں اٹھانے اور صفائی سے شہریوں کی شکایات سننے کے لئے 1339 کو فعال بنایا جا ئے گا جو 24 گھنٹے کام کرے گا۔

یوم دفاع پر کمشنرکراچی اسپورٹس فیسٹول کا افتتاح اور ہاکی کی گرلز کھلاڑیوں کو کمشنر آفس میں استقبالیہ دینگے ۔


hockey September 2, 2016 | 8:29 PM

کراچی: (نیوزآن لائن)کمشنر کراچی اعجاز احمد خان پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک روزہ یوم دفاع اسپورٹس فیسٹول کا 6ستمبر بروز منگل کو صبح 10بجے کمشنر آفس کمیٹی روم میں کیک کاٹ کر افتتاح کرینگے یہ اعلان ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اور نیشنل بینک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ غلام محمد خان نے کیا جنہوں نے کمشنر کراچی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ، غلام محمد خان نے کمشنر کراچی سے درخواست کی کہ وہ سندھ گرلز ہاکی ٹیم جس نے کوئٹہ میں منعقدہونے والے قومی گیمز کیلئے کوالیفائی کیا ہے اس کو اپنی جانب سے استقبالیہ دیں تاکہ ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو جو انہوں نے قبول کرلی اور غلام محمد خان کو ہدایت کی کہ وہ ان کھلاڑیوں کو کمشنر کراچی کی جانب سے 6ستمبر کو صبح 9:30بجے ان کے دفتر میں استقبالیہ کا اہتمام کریں۔ ایک روزہ یوم دفاع فیسٹول میں 3مقابلے ہونگے ،فردوس کالونی ہال میں 12بجے تا دوپہر 2بجے دن بیڈمنٹن کے 5:30بجے شام کورنگی میں شوٹنگ بال ٹورنامنٹ اور 8بجے شب باسکٹ بال میچ آرام باغ پر ہوگا ۔

محنتی اور ایماندار افسران وملازمین ادارے کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں ، کمشنر کراچی اعجاز احمد خان۔


Commissioner Office Retaired Usman News Pix 19-08-2016 August 19, 2016 | 8:41 PM

ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی عزت اور گرمجوشی کے ساتھ رخصت ان کا حق ہے ، کمشنر کراچی اعجازحمد خان کا کمشنر آفس میں تقریب سے خطاب ۔
کراچی :( نیوزآن لائن)کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے کہا ہے کہ محنتی اور ایماندار افسران وملازمین کسی بھی ادارے کا قیمتی اثاثہ ہوتے اور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور وہ اپنے ادارے کی نیک نامی مثبت امیج بلند کرنے اہم کردار ادا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج کمشنر آفس کے ملازم اسسٹنٹ عثمان علی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر کمشنر کراچی آفس کی جانب سے منعقدہ الوداعی تقریب سے اپنے خطاب میں کیا ، اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کراچی (ون)محمد اسلم کھو سو ،ایڈیشنل کمشنر کراچی (ٹو)محترمہ روبینہ آصف ، ڈائر یکٹر میڈیا مینجمنٹ کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی ،اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکو ارٹر محترمہ ڈاکٹر امبر میر،اسسٹنٹ کمشنر ریو نیو عبد الستار ہکڑو،آفس سپر ٹنڈنٹ فنانس عرفان حسین ، اسٹیبلشمنٹ برانچ کے سپریٹنڈنٹ نصیر خان کے علاوہ کمشنر آفس کے دیگر افسران و ملا زمین بھی شامل تھے ۔کمشنر کراچی نے اس مو قعہ پر کہا کہ ریٹائرڈ ہو نے والے ملا زمین کی ادارے سے با عزت اور گرمجو شی سے رخصتی ان کا حق ہے اپنی ساری زندگی لو گوں کی خدمت اور رہنما ئی کرنے والے ریٹائرڈملا زمین کا حق ہے کہ انھیں ریٹائر منٹ کے مو قع پر بھی وہی عزت واحترام دیاجائے جیسا کہ حاضر سروس کے مو قع پر انھیں دیا جا تا رہا ہے ،انھوں نے کہا کہ جب تک زندگی ہے انسان اپنی بھا گ دوڑ میں مصروف رہتا ہے ہر ملا زم ایک نہ ایک دن ریٹائرڈ ہو تا ہے ریٹائر ڈ ہو نے والے ملا زم کو اس با ت پر غور کرنا چاہئے کہ انکی دوران ملا زمت کتنے لو گ ان سے مطمئن رہے اوران کے کام سے مستفید ہوئے کمشنر کراچی نے کہا کہ میں دفتر کے ہر افسرو ملا زم کو اپنی فیملی کی طرح سمجھتا ہو ں لو گوں کی خدمت کیلئے اجتماعی اور ٹیم ورک کے طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے ملکر کام کریں تو ہم ایک خوبصورت گلدستے کی مانند ہیں ہمیں اپنے فرائض یکسوئی ،ایمانداری اور دلجمعی کے ساتھ انجام دینا چائیے انہوں نے کہا کہ جو لو گوں کیلئے آسانیا ں پیدا کرتے ہیں ،اللہ تعالی ان کیلئے آسانیاں پیدا کرتا ہے اور ا نکی مشکلا ت دور کر تا ہے انہو ں نے تمام افسران اور ملا زمین کو ہدایت کی کہ وہ لو گو ں کے جا ئز کام بلا جھجک اور بلا رکا وٹ کریں ،کمشنر کراچی نے اس مو قعہ پر ریٹائرڈہونے والے کمشنر آفس کے اسسٹنٹ عثما ن علی کو یا د گاری شیلڈ اور تحائف پیش کیئے ،اعجا ز احمد خان نے اس مو قع پر عثما ن علی کو بیٹے کی ملازمت کے سلسلے میں ہر ممکنا ًتعاون اور مدد کی یقین دہا نی بھی کرائی ۔

کراچی کو سیوریج، فائر فائیٹنگ اور دیگر مسائل سے نبردآزما ہونے کے لئے سندھ حکومت تمام اقدامات بروئے کار لارہی ہے۔ جام خان شورو


jam khan shoro August 7, 2016 | 7:10 PM

کراچی: (نیوزآن لائن) وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو نے کہا ہے کہ کراچی کو صا ف ستھرا کرنے، یہاں پانی، سیوریج، فائر فائیٹنگ اور دیگر مسائل سے نبردآزما ہونے کے لئے سندھ حکومت تمام اقدامات بروئے کار لارہی ہے۔ اپنے چائنا کے دورے میں کے 4 منصوبے کے فیز 2 اور 3 کے علاوہ S-3 منصوبے اور کراچی میں صفائی ستھرائی اور کچڑے سے بجلی بنانے سمیت متعدد منصوبوں کے ایم او یو پر دستخط کئے ہیں۔ کراچی میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافے کی وجہ کے ای کا ناقص ڈسٹربیوشن نظام ہے، ہم اداروں کے مابین جنگ نہیں چاہتے اور ہم کے ای کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں لیکن انہیں بھی اپنے ترسیلی نظام کو بہتر بنانا ہوگا۔ کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد خود وزیر اعلیٰ سندھ اور پوری سندھ کابینہ نے سڑکوں پر رہ کر انتظامات کئے ہیں البتہ نالوں پر قائم تجاوزات کے باعث تاحال مشکلات درپیش ہیں۔ کراچی کے تمام چھوٹے بڑے نالوں پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کو مزید تیز کیا جائے گا اور گجر اور محمودآباد نالے کے ساتھ ساتھ کراچی کے تمام چھوٹے بڑے نالوں بشمول شادمان ٹائون کے نالے پر سے بھی تجاوزات کے خاتمے کے احکامات دے دئیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو اپنے چائنا کے چار روزہ دورے کو مختصر کرکے تیسرے روز کراچی ائیرپورٹ سے براہ راست گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے بعد جاری امدادی کام کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے بات چیت اور بعد ازاں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف علاقوں کے دورے اور شادمان ٹائون نارتھ ناظم آباد میں نالے کے بھر جانے کی خبر پر وہاں پہنچ کر جاری کام کا معائنہ کرنے کے بعد موجود میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد ، سنئیر ڈائریکٹر میونسپل سروسز کے ایم سی مسعود عالم، ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر سینٹرل، میونسپل کمشنر سینٹرل وسیم سومرو اور دیگر اعلیٰ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ صوبائی وزیر بلدیات چائنا سے کراچی ائیرپورٹ آمد کے فوری بعد گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے بعد جاری کام کا جائزہ لیا اور انہوں نے گل پلازہ کی پہلی منزل پر لگنے والی آگ کو فوری طور پر ٹھنڈا کرکے وہاں موجود تاجروں کے سامان کو بحفاظت باہر نکالنے کی ہدایات دی۔ اس موقع پر موجود چیف فائر آفیسر تحسین نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم فوری طور پر اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ کو بڑھنے سے بچالیا اورتاجروں کے سینکڑوں دکانوں کو محفوظ کردیا گیا ہے۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو نے کہا کہ ان کے چائنا دورے کا مقصد کراچی میںپانی، سیوریج، صفائی ستھرائی اور دیگر منصوبوں پر معاہدوں پر دستخط کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے بارشوں کے باعث اپنا چار روزہ دورہ مختصر کرکے تیسر ے روز کراچی پہنچ گئے جہاں مجھے ائیرپورٹ پر ہی گل پلازہ میں آتشزدگی کی اطلاع دی گئی اور میں یہاں آگیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اداروں کے مابین جنگ نہیں چاہتے اور ہم کے ای کے ساتھ مل کر تمام اشیوز کو حل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے باعث جہاں کرنٹ لگنے سے کئی افراد اپنی زندگی سے جان دھو بیٹھے وہاں آگ کے بعد آتشزدگی کے واقعات بھی بڑھ گئے ہیں اور اس کا سبب بھی شارٹ سرکٹ کا ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب کے ای کو اپنے ترسیلی نظام کا ازسر نو جائزہ لینا ہوگا کیونکہ حالیہ بارشوں کے بعد شہریوں کو پانی کی فراہمی میں کمی کی اصل وجہ بھی کے ای کا ناقص ترسیلی نظام ہے اور اس کے باعث آج بھی دھابیجی سے پانی کی سپلائی مکمل طور پر ممکن نہیں ہوئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد ماضی کے مقابلے میں پانی کی نکاسی میں بہتری آئی ہے تاہم اب بھی نالوں پر قائم تجاوزات اس کی رہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بارشوں سے قبل نالوں پر قائم تجاوزات اور نالوں کی صفائی کے کام کا آغاز کردیا تھا اور اس کے سبب بارش کے بعد سیوریج کے نظام میں کافی بہتری آئی ہے تاہم اب بھی اس میں بہتری کی ضرورت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کا دورہ چائنا اس شہر اور صوبے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تھا اور ان کی غیر موجودگی میں بارشوں کے بعد خود وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور پوری سندھ کابینہ کراچی میں سڑکوں پر موجود تھی، جبکہ خود ایڈمنسٹریٹر کراچی، تمام اضلاع کی ایڈمنسٹریشن ، مشینری اور ملازمین سڑکوں پر پانی کعکی نکاسی کے کام میں مصروف رہے ہیں اور اس وقت بھی کراچی کی تمام اہم شاہراہوں سمیت گلی کوچوں سے پانی کی نکاسی کو یقینی بنا دیا گیا ہے۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ویسٹ اور سینٹرل کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور سڑکوں پر جاری صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر رکن سندھ اسمبلی جمال احمد کی شکایت پر نارتھ کراچی میں شادمان ٹائون پہنچ گئے اور وہاں نالے کی صفائی کے کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈی سی و ایڈمنسٹریٹر سینٹرل اور ایم سی سینٹرل وسیم سومرو کو ہدایاتا دیں کہ شادمان ٹائون کے مذکورہ نالے کی صفائی کے ساتھ ساتھ وہاں موجود تجاوزات کا بھی فوری خاتمہ کیا جائے اور کئی فٹ کے نالے کو چند فٹ تک محدود کئے جانے کے خلاف آپریشن کو تیز کیا جائے۔ رکن سندھ اسمبلی جمال احمد نے اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات کی ان کے حلقہ انتخاب میں آنے اور افسران کو فوری طورپر مسئلے کے حل کے احکامات دینے پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر موجود میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو نے کہا کہ نالوں پر قائم تجاوزات اس شہر میں بارشوں اور بارشوں کے علاوہ بھی سیوریج کے نظام میں خلل کی بڑی وجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان نالوں پر قائم تجاوزات کے خلاف محکمہ بلدیات سندھ اور کے ایم سی نے گرینڈ آپریشن شروع کیا ہوا ہے اور اس کے مثبت اثرات بھی سامنے آرہے ہیں تاہم اب بھی اس آپریشن کو مزید تیز کرنے کی اسد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شادمان ٹائوں میں کچھ روز قبل آنے والی بارشوں پر نالے کے بھرجانے کی ایم پی اے جمال احمد کی شکایت پر اس کی صفائی کا آغاز کردیا گیا تھا تاہم اس پر قائم تجاوزات اس کی رہ میں رکاوٹ ہیں اور ان کو ختم کرنے کے بھی احکامات دے دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ان کی ٹیم کراچی میں بڑے نالوں کے ساتھ ساتھ اب چھوٹے نالوں کی صفائی اور ان پر قائم تجاوزات کے خلاف مہم جاری کئے ہوئے ہے اور اس سلسلے میں تمام ڈی ایم سیز کو بھی آن بورڈ لیا گیا ہے اور جلد ہی اس کے مثبت اثرات عوام کے سامنے آجائیں گے۔ حیدرآباد میں بارشوں کی تباہی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں چند گھنٹوں میں 102 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے نصیبی علاقے زیر آب آئے تاہم بارش کے تھمتے ہی پوری مشینری حرکت میں آگئی اور وہاں بھی اب صورت ھال قدرے بہتر ہے۔

سرکاری نرخ پر دودھ فروخت نہ کر نے والوں کے خلاف انتظامیہ کا کریک ڈائون


milk March 6, 2016 | 6:50 PM

زائد قیمت پر دودھ فروخت کر نے کے مرتکب 44 دودھ فروش گرفتار
۔صارفین اپنی شکایت 1299 پر درج کرا ئیں کارروائی کی جائے گی۔
سرکاری نرخ کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے گا ۔ کمشنر کراچی سید آصف حیدر شاہ
کراچی ( نیوزآن لائن) کراچی انتظامیہ کا سرکاری نرخ پر دودھ فروخت نہ کر نے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ۔ کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ نے کہا ہے کہ دودھ کی قیمتیں تاجروں اور دکانداروں کے نمائندوں کی مرضی سے مقرر کی گئی ہیں۔ دودھ کی سرکاری قیمت کے نفاذ کو یقینی بنایا جا ئے گا۔ جو خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ صارفین اپنی شکایت 1299 پر درج کرائیں کارروائی کی جائے گی۔پریس ریلیز کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کو دو روز کے دوران کراچی کے مختلف اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کے مجسٹریٹس نے دودھ فروشوں کے خلاف کارروائی کر کے 44 دودھ فروشوں کو گرفتار کرلیا ۔ جمعہ کو سا ت دودھ فروش گرفتار کئے گئے جبکہ ہفتہ کو 37 دودھ فروش کو گرفتار کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ضلع جنوبی میں دو افراد ،ضلع وسطی میں اٹھارہ ، کورنگی میں آٹھ اور ضلع غربی میں نو دودھ فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔ ہفتہ کو مجموعی طور پر دو لاکھ 77 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ جمعہ کی تفصیلات کے مطابق کورنگی میں انتظامیہ نے کارروائی کر کے چار دو دھ فروشوں کو گرفتار کیا ضلع غربی میں تین دودھ فروشوں کی گرفتاری عمل میں آئی ضلع جنوبی میں نو دودھ فروشوں کے خلاف کاررائی کی گئی ان پر ایک لاکھ پچاسی ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔کمشنر کراچی نے واضح کیا ہے کہ زائد قیمت پر دودھ کی فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شہرمیں 85 سے نوے روپے فی لیٹر تک دودھ فروخت ہو رہا تھا ۔ جو غیر قانونی اور مفاد عامہ کے خلاف تھا ۔ انتظامیہ نے ڈیری فارمر اور ہول سیل کی سطح کی قیمت بھی مقر ر کی ہے جس کے مطابق فارمر ز کی قیمت 71 روپے فی لیٹر اور ہول سیل کی قیمت 75 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کی ہے جبکہ ریٹیل کی قیمت 80 روپے فی لیٹر پر عوام کو دودھ فروخت کیا جائے گا ڈیری فارمر ز اورہول سیل کی سطح کی دودھ کی قیمت کو بھی موثر طور پر نافذ کیا جا ئے گا۔

سرکاری اسکولوں کے معیار کو آج کے جدید دور کے مطابق اصلاحات کر کے تعلیم کا معیار بہتر سے بہتر بنائینگے: طارق حسین مغل


06-03-2016 Administrator, MC, Dy. Director Education School visit March 6, 2016 | 2:06 PM

 کراچی :( نیوزآن لائن)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ملیر طارق حسین مغل نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں تعلیم کا معیارانتہائی خراب ہے ، اساتذہ کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے ، فرنیچر نہ ہونے کی وجہ سے طلبا و طالبات زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کررہے ہیں ، کلاس روم میں پھنکے اورپینے کا صاف پانی میسرنہیں ، اسکولوں کی عمارتیں انتہائی خستہ حالت میں ہیں ،2001 سے آر ایس او کی جانب سے فرنیچر مہیا نہیں کیا گیا ،ان پندرہ سالوں میں کے ایم سی نے سرکاری اسکولوں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ، 2016 میں سرکاری اسکولوں کے انتظامات ڈسٹرکٹ انتظامیہ کو واپس کئے گئے ہیں اور اب ہمارا فرض ہے کہ ہم سرکاری اسکولوں کے معیار کو آج کے جدید دور کے مطابق اصلاحات کر کے تعلیم کا معیار بہتر سے بہتر بنائیں۔ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ملیر طارق حسین مغل، میونسپل کمشنر منظور حسین عباسی نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ملیر عبدالرئیس کے ہمراہ زہرہ بی بی پرائمری و سیکنڈری اسکول کھوکھرا پار میں انتظامات کے حوالے سے تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیا ۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ملیر نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن اور سب انجیئنر بی اینڈ آر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر بلدیہ ملیر کے تمام ایسے اسکول جسمیں بچوں کے بیٹھنے کیلئے کرسیاں اور ڈیکس، کلاس روم میں پھنکے و روشنی ، واش روم اور دیگر بنیادی سہولیات نہیں ہے ان کی پی سی ون بنائیں تاکہ ان اسکول میں یہ تمام سہولیات مہیا کی جائے سکئے۔اس موقع پر ڈائریکٹر انفارمیشن جمال ناصر،ڈائریکٹر ایڈمن بلدیہ ملیر محمد عمیل ،ڈائریکٹر ایڈمن بن قاسم زون شریف بلوچ ، سب انجیئنر بی اینڈ آر علی رضااور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ ہیڈ مسز زہرہ بی بی پرائمری و سیکنڈری اسکول کھوکھرا پارنے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ملیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پرائمری اسکول میں بچوںکی تعداد 188 اور ٹیچرز کی تعداد صرف سات ہے اور سیکنڈری اسکول میں بچوں کی تعداد 209 اور ٹیچرز کی تعداد صرف نو ہے جو بچوں کی تعداد کے حساب سے نا کافی ہے ، فرنیچر مہیا کیا جائے ، صاف پانی کا بہتر انتظام کیا جائے،اساتذہ کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ کابلوچ کالونی اور سولجر بازار میں روڈ کارپیٹنگ کامعائنہ


baldiyat news February 21, 2016 | 5:12 PM

محدودوسائل میں رہتے ہوئے امور کی انجام دہی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔رحمت اللہ شیخ
جہاں جہاں سڑکوںکی تعمیر وترقی کے کام کی فوری ضرورت ہے،ٍٍٍٍٍٍٍٍ اسے سرانجام دیا جائے:ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی
کراچی:(نیوزآن لائن)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے کہاہے کہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت میں معیار کا خیال رکھا جا رہاہے علاقوں کے دیگر بلدیاتی مسائل کوحل کرنے کے ساتھ محدودوسائل میں رہتے ہوئے امور کی انجام دہی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ان خیالات کااظہار انھوں نے ایس ای پریم چند ،ایکس ای این ایم اینڈ ای مبین شیخ، ایکس ای این بی اینڈ آر شاہداشرف چوہدری،اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرسلیم فاروقی کے ہمراہ بلوچ کالونی پل کے نیچے اورسولجر بازار میںکارٹیر ک پارک کے نزدیک سڑک کی استر کاری کے کام کے معائنے کے دوران کیا انھوں نے مزیدکہا کہ مرحلہ وار جہاں جہاں سڑکوںکی تعمیر وترقیکے کام کی فوری ضرورت ہے اسے سرانجام دیا جائے با لخصوص جن سڑکوں پر گڑھے یا اسی قسم کے کوئی دوسرے مسائل موجود ہیں انھیں کسی قسم کی تاخیر کا مظاہرہ کئے بغیر حل کیاجائے بلوچ کالونی پل کے نیچے سڑک کی تعمیر کے معائنے کے دوران انھوں نے موجود افسران کو ہدایت کی کہ سڑک کی تعمیر و مرمت کے ساتھ ضروری ہے کہ اس بات کا خصوصی خیال رکھا جائے کہ انکی تعمیر کے بعد ان سڑکوں پر کھدائی کاعمل نہ ہو۔

رکن صوبائی اسمبلی محمودعبدالرزاق کاایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ کے ہمراہ شرف آباد ،جھیل پارک ، پی ای سی ایچ ایس کادورہ


jamshed town clean February 14, 2016 | 4:00 PM

ایسی حکمت عملی وضع کرلی جائے کہ کچرا کنڈیوں میں کچراڈالنے کاراستہ موجود ہو مگر اسے پھیلانے کے لئے راستہ نہ چھوڑاجائے:محمود عبدالرزاق رکن صوبائی اسمبلی
صفائی ستھرائی میں بہتری لانے کے لئے ساتھ بذات خود دورے کر کے صفائی ستھرائی کے امور میں بہتری لانے کے لئے اپنا کردار اداکریں:ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ کی سینئر ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ کو ہدایت
کراچی:(نیوزآن لائن)رکن صوبائی اسمبلی محمودعبدالرزاق نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ وسینئر ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ اقبال احمد کے ہمراہ شرف آباد ،جھیل پارک ، پی ای سی ایچ ایس کادورہ کیا اور اس دوران صفائی ستھرائی سمیت دیگر امور کا جائزہ لیاگیا،رکن صوبائی اسمبلی نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے مزید بہتری لانے کی گزارش کی اور کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ بلدیہ شرقی کی جانب سے صفائی ستھرائی کے امورانجام دئیے جاتے ہیں لیکن کچرا چننے والے کچرا پھیلا کر مسائل پیدا کرتے ہیں لہذا ایسی حکمت عملی وضع کرلی جائے کہ کچرا کنڈیوں میں کچراڈالنے کاراستہ موجود ہو مگر اسے پھیلانے کے لئے راستہ نہ چھوڑاجائے اس موقع پرایڈمنسٹریٹربلدیہ شرقی نے انھیں یقین دہانی کروائی کہ صفائی ستھرائی کے امور میں بہتری لانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے عوامی منتخب نمائندگان کو جو بلدیاتی امور کے حوالے سے شکایات موجود ہیں اسے دور کرنے کے لئے کردار اداکریں گے انھوں نے سینئر ڈائریکٹر اقبال احمد کوہدایت کی کہ فوری طور پر دورہ کئے گئے علاقوں میں صفائی ستھرائی میں بہتری لانے کے ساتھ بذات خود دورے کر کے جائزہ لیںجبکہ کچراپھیلانے کے عمل کو روکنے کے لئے بھی حکمت عملی وضع کی جائے ۔

سمندری آلودگی ہماری آبی حیات اور معیشت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے۔ جام خان شورو


DMC South Beach Cleaning February 7, 2016 | 5:44 PM

کراچی:(نیوزآن لائن) صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو نے کہا ہے کہ سمندری آلودگی ہماری آبی حیات اور معیشت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے کیونکہ لاکھوں ماہی گیروں کا روزگار اس سے وابستہ ہے ہمیں زمین کے ساتھ ساتھ اپنے سمندر کی بھی حفاطت کرنی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنے آبی وسائل کی حفاظت اور سمندری آلودگی ختم کرنے کیلئے اپنا بھرپور انفرادی اور اجتماعی کردارادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی سائوتھ عبدالراشد خان کے ہمراہ کلفٹن کے ساحل پرجاری صفائی مہم کے معائینے کے موقع پر کیا صوبائی وزیر جام خان شورو نے کہا کہ عوام کو صحت وصفائی ،پانی،سیوریج،پختہ سڑکیں، صحت مندانہ ماحول اور تفریح کی فراہمی کیلئے پارکس اور پلے گرائونڈزکی تزئین وآرائش اور تجاوزات کا خاتمہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے کلفٹن کے ساحل پر ملک بھر سے لوگ سیروتفریح کی غرض سے آتے ہیں جنہیں ساحل سمندر پر آلودگی سے پاک صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا متعلقہ اداروں کی ذمّے داری ہے صفائی مہم کی تکمیل پر عوام کو ایک صحت مندانہ ماحول مےّسر آسکے گا صوبائی وزیر جام خان شورو نے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر سائوتھ عبدالراشد خان کو ہدایت دیں کہ ساحل کے اطراف رہائش پذیر افراد،کاروباری مراکزوشاپنگ سینٹرز خصوصا ہوٹل مالکان اور دوکانداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنا  کچراساحل سمندر کے بجائے مقرر کئے گئے مقامات پر پھینکیں خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے ایڈمنسٹریٹر سائوتھ عبدالراشدخان نے اس موقع پر وزیربلدیات کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ جنوبی کاسینیٹری اسٹاف میونسپل سروسز کے ایم سی کیجانب سے فراہم کردہ مشینری کی مدد سے ساحلی پٹی سے کچرا اٹھانے کے کام میں مسلسل مصروف عمل ہے اور اس مقام کی نگرانی اورکچرہ پھینکنے سے روکنے کیلئے ایک مستقل کیمپ قائم کر کے متعلقہ اسٹاف کو تعینات کردیا گیا ہے تاکہ دوبارہ یہاں کچرہ پھینکے کے عمل کو روکا جاسکے ۔