: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

مہمند ایجنسی :مسجد کے قریب دھماکہ16افراد جاں بحق


blast in pakistan September 16, 2016 | 4:55 PM

مہمند ایجنسی :( نیوزآن لائن)تحصیل انبارکے علاقے میں مسجد کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 16 افراد شہید جب کہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔سیکورٹی ذارئع کے مطابق دھماکے کے وقت نماز جمعہ کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد جمع تھی، جبکہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

چمن کومبنگ آپریشن جاری،3 دہشتگرد گرفتار


chaman balochistan September 4, 2016 | 12:49 PM

چمن :( نیوزآن لائن) ملک کے مختلف شہروں میں سیکیورٹی فورسز کومبنگ آپریشن جاری ہے ، چمن میں آپریشن کے دوران3 دہشتگرد کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں سیکیورٹی فورسز نے کومبنگ آپریشن کیا جس کے دوران تین دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا گیا ۔ کارروائی کے دوران دوبم برآمد کرکے ناکارہ بنا دیئے جبکہ گرفتاردہشت گردوں کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

لاہور کے علاقے اکبری گیٹ میں واقع مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق


587413-RoofCollapsedWeb-1471751480-931-640x480 August 21, 2016 | 10:52 AM

لاہور:(نیوزآن لائن) لاہور کے علاقے اکبری گیٹ میں واقع مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی وہ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطا بق اندورن شہر کے قدیمی علاقے اکبری گیٹ میں واقع مکان کی چھت گرنے سے 2 بچیوں سمیت 5 خواتین جاں بحق جبکہ متعدد زخمی افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو نواز شریف اسپتال اور مئیو اسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ تفصیلہ،25 سالہ مہوش،16 سالہ دعا، 6 سالہ ماہ نور،10 سالہ اقصی کے نام شامل ہیں۔ریسکیو اہلکاروں کی بروقت امدادی کارروائیوں سے ملبے تلے تمام افراد کو نکال لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ورلڈ بینک اور لاہور انتظامیہ کے درمیان ہونے والے وال سٹی معاہدے کے تحت قومی ورثے کی تعمیر کے لئے ورلڈ بینک نے رقم فراہم کرنی تھی تاہم بڑے پیمانے پر کرپشن کے باعث مغلیہ دور کے تعمیر شدہ قومی ورثے کی تعمیر و مرمت کا کام شروع نہ ہو سکا۔

کوئٹہ:سول اسپتال میں خودکش دھماکہ جاں بحق افراد کی تعداد 70 ہو گئی


quetta blast August 8, 2016 | 8:38 PM

کوئٹہ :( نیوزآن لائن)کوئٹہ کے سول ہسپتال میں ہونے والے خود کش دھماکے میں 70 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ،پہلے کوئٹہ میں بلوچستان بار کے صدر صدر بلال انور کاسی کی ٹارگٹ کلنگ ہوئی ،ان کی میت سول اسپتال کوئٹہ لائی گئی ،جسے وصول کرنے وکیلوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچی تو دھماکا ہوگیا ۔دھماکے کے نتیجے میں نجی ٹی وی کے دوکیمرا ہ مین اور وکلاسمیت 70 افراد جان کی بازی ہار گئے۔دھماکے میں 108افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 25 کی حالت تشویش ناک ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکے میں8کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔زخمیوں کی بڑی تعداد اور لاشوں کو لے جانے کے لئے سول ہسپتال میں ایمبولینسیں کم پڑ گئیں جس کی وجہ سے زخمیوں کو نجی گاڑیوں میں دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔ دھماکے کے پیش نظر شہر کی تمام ایمبولینسوں کو طلب کر لیا گیا ہے جبکہ کوئٹہ کے تمام ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کر کے ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔وزیراعظم نواز شریف نیدھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں عوام ، فورسز اور پولیس کی بے پناہ قربانیوں کے بعد امن بحال ہوا، کسی کو بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شدید زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے، دو شدیدزخمیوں کو کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ 20 زخمیوں کو ملٹری طیارے کے ذریعے ملک کے مختلف شہروں میں منتقل کیا گیاہے جبکہ ترجمان بلوچستان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے آسان ہدف کو نشانہ بنایا ۔ خود کش دھماکے کو روکنے کے لیے سیکورٹی کے 4 افراد ناکافی ہوتے ہیں ۔ وزیرصحت بلوچستان رحمت اللہ بلوچ کا کہنا ہے دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔

اکیس کلو ہیروئن برآمد۔ دو ملزمان گرفتار


WhatsApp Image 2016-08-07 at 2.40.24 PM August 7, 2016 | 7:16 PM

منشیات کے خلاف صوبے بھر میں کارروائی تیز کی جائے: مکیش کمار چاولہ
کراچی:(نیوزآن لائن) صوبا ئی وزیر برائے ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن مکیشن کما ر چا ئو لہ کی ہدایت پر منشیات کے خاتمے کے لئے جاری کارروائی کے دوران محکمہ ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن ضلع لا ڑکانہ کی ایک ٹیم نے نصیرآباد وگن روڈ پر کارروائی کے دوران ٹرک نمبر سی 1722سے 21کلو ہیروئن برآمد کرلی جبکہ دو ملزمان محمود احمد اور عامر بروہی کوگرفتارکر کے ٹرک قبضے میں لے لیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ، ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن انسپکٹر فقیر علی شاہ ، علی گوہر سہتو نے اس کارروائی میں حصہ لیا جبکہ اس پوری کارروائی کی نگرانی ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرقربان علی شیخ نے کی۔ صوبائی وزیر برائے ایکسا ئزاینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ نے اپنے ایک بیان میں اکیس کلو ہیروئن برآمد کرنے والی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے محکمہ ایکسا ئزاینڈ ٹیکسیشن کے عملے کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ منشیات کے خاتمہ کے لئے اپنی مہم کو مزید تیز کریں اور اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث کسی بھی شخص کو نہ چھوڑا جائے چاہے وہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ منشیات ایک ایسا زہر ہے جو ہماری نسلوں کو تباہ کر رہا ہے اور منشیات کے خاتمے کے لیے معاشرے کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

ترکی میں باغیوں کیخلاف آپریشن کے دوران بم دھماکے میں چھ سیکیورٹی اہلکار جاں بحق


turkey blast April 3, 2016 | 3:52 PM

ترکی :( نیوزآن لائن)ترکی میںکر د باغیوں کیخلاف آپریشن کے دوران بم دھماکے ہوئے ،دھماکے کے نتیجے میں چھ سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو ئے۔ترک میڈیا کے مطابق دھماکہ جنوب مشرقی صوبے نصیبن میں ہوا۔ سیکیورٹی فورسز کا کرد باغیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔اس شہر میں مارچ کے وسط سے کرفیو نافذ ہے۔ ترک میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نصیبن شہر میں کرد باغیوں نے شہر کے گرد رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں۔ واضح رہے کہ دو زوز قبل دھماکے میں سات پولیس جاں بحق ہوئے تھے۔

لاہور :گلشن اقبال پارک میں خود کش دھماکہ65 افراد جاں بحق


lahore park blast March 27, 2016 | 11:10 PM

لاہور :( نیوزآن لائن)لاہور کے علاقے اقبال ٹان میں واقع گلشن اقبال پارک میںزور دار خود کش دھماکہ ہو ا،دھماکے نتیجے میں 65 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطا بق لاہور کے علاقے اقبال ٹان میں واقع گلشن اقبال پارک میں آج شام دھماکا ہوا جس کے نتیجہ میں65افراد جاں بحق  جبکہ متعددزخمی ہوگئے،  پولیس کے مطابق خودکش دھماکا جھولوں کے پاس کیا گیا، زخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے ،جنہیں قیریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔  دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری، فائر بریگیڈز کا عملہ، بم ڈسپوزل سکواڈ اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق خود کش دھماکے میں 20 کلو سے زائد بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق خود کش بمبار کی عمر 20 سے 22 سال تھی۔وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے خود کش حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے دہشتگردی واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے صوبہ بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم بھی سرنگوں رہے گا۔صوبائی دارالحکومت میں دھماکے کے بعد پنجاب بھر میں سیکیورٹی بھی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔

مظفر گڑھ: آئل ٹینکر حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد6 ہو گئی


muzafaghar oil tanker fire March 27, 2016 | 2:44 PM

مظفر گڑھ::(نیوزآن لائن)مظفر گڑھ کے قصبہ گجرات میں حادثے کے بعد آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے جبکہ10 سے زائد زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔تفصیلات کے مطا بق گزشتہ روز مظفر گڑھ کے علاقہ قصبہ گجرات میں پارکو آئل ریفائنری سے نکلنے والا آئل ٹینکر ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گیا اور اس میں آگ لگ گئی اور راہگیر آگ کی لپیٹ میں آ گئے جس سے 3 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے تھے ۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مظفر گڑھ منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں ملتان کے نششتر اسپتال بھجوادیا گیا۔
نشتر اسپتال میں علاج کے دوران 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

منشیات کے اسمگلروں کے خلاف ضرب عضب کی طرح آپریشن کیا جائے راشد علی خان


AL rashid foundation March 27, 2016 | 1:29 PM

کراچی:(نیوزآن لائن)منشیات کے اسمگلروں کے خلاف ضرب عضب کی طرح آپریشن کیا جائے منشیات سے کمایا ہوا کالا دھن دہشت گردی اور دیگر تخریبی کاروائیوں میں استعمال ہوتا ہے جو جرائم پیشہ افراداس میں ملوث ہیں انہیں سخت ترین سزائیں دی جائیں یہ بات الراشد فائونڈیشن پاکستان کے چیئرمین راشد علی خان نے لیاری کے مختلف علاقوں کے کھیلوں کے میدانوں  اور اسپورٹس کلبوںکے دورے کے مو قع پر کھیلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت پاکستانی یوتھ کو منشیات کا عادی بنا کر ملک کو قیمتی اثاثے سے محروم کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو ملک کا کار آمد شہری بنانے کے لئے بھر پور اقدامات کرے تاکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جا سکے راشد علی خان نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں کسی بھی طرح کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے سب سے زیادہ کھیلوں کے مواقع فراہم کئے جائیںاور کھیلوں کے میدانوں کو آبادکرنے کے لئے کھیل کے میدانوں کو ہر قسم کی تجاوزات اور قبضہ مافیا سے آزاد کرایا جائے اور جو میدان چائنا کٹنگ کر کے ختم کر دیئے گئے ہیں انہیں بھی وا گزار کرایا جائے راشد علی خان نے کہا کہ حکومت اور عوام کو ہر سطح پر کھیل اور کھیلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے تا کہ نوجوان منفی سرگرمیوں کو چھوڑ کر اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کر سکیں ۔

برسلز ائرپورٹ پر خود کش حملہ کرنیوالوں کی تصاویر جاری


brusselssuspectphotorelease_3-23-2016_219716_l March 23, 2016 | 5:19 PM

برسلز:(نیوزآن لائن)برسلز میں خودکش حملہ کرنیوالوں کی تصاویر جاری کردی گئی ہے۔ بیلجیئن سرکاری میڈیا کے مطابق حملہ کرنیوالے دونوں حقیقی بھائی ہیں اور ان کے نام خالد البکروی اور ابراہیم البکروی بتائیے گئے ہیں، بیلجیئن سرکاری میڈیا کی جانب سے دونوں دہشتگردوں کی تصاویر بھی جاری کردی گئی ہیں جس میں دونوں بھائیوں نے کالی جیکٹس پہن رکھی ہیں جبکہ تصویر میں موجود تیسرے شخص کی شاخت نجیم لاچروی کے نام سے کی گئی ہے ،واضح رہے کہ دہشت گردوں نے پیرس کے بعد برسلز کو نشانہ بنایا اور گزشتہ روز ائر پورٹ اور میٹرو اسٹیشن پر تین دھماکے کئے تھے۔ حملے کے بعد برسلز میٹرو اسٹیشن دوبارہ کھول دیا گیا ہے ۔ جبکہ ائر پورٹ آج بھی بند ہے۔ گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکوں میں 34 افراد ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

ڈیرہ اسماعیل خان: مسافر کوچ اور ٹرالر کے درمیان ٹکر 5افراد ہلاک


dera ismail khan March 6, 2016 | 3:30 PM

ڈی آئی خان:(نیوزآن لائن) ڈیرہ اسماعیل خان کے علا قے کوچ چونڈہ چیک پوسٹ کے قریب تیزرفتاری کے باعث مسافر کوچ اور ٹرالر آپس میں ٹکراگئی حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ متعددافراد زخمی ہوگئے ،زخمیوںکو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال لکی منتقل کردیا گیا ہے ،پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد میں 2 خواتین اورایک بچہ بھی شامل ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میںپو لیس اور رینجرز کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی54ملزمان گرفتار


karachi February 28, 2016 | 4:00 PM

کراچی:(نیوزآن لائن)کراچی کے مختلف علاقوں میںپو لیس اور رینجرز کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران کئی جرائم پیشہ افراد سمیت 54 ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس اور رینجرز خفیہ اطلاعات پر پرانی سبزی منڈی ، جمشید کوارٹر ، احسن آباد ، سہراب گوٹھ ، لیاری ، موچکو ، اسٹیل ٹاون ، نیلم کالونی ، شاہ رسول کالونی اور اطراف کے علاقوں میں کارروائیاں کیں۔ کارروائیون کے دوران کئی جرائم پیشہ افراد سمیت 54 ملزمان گرفتار کرکے ان سے ا سلحہ ، دستی بم ، اوردیگر مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیاہے.پولیس کے مطا بق گرفتار کئے گئے ملزمان میں ٹارگٹ کلر ، بھتہ خور ، اشتہاری اور مفرور قرار دیئے گئے افراد بھی شامل ہیں۔

گگو منڈی حاجی آباد موڑ کے قریب بس اور مسافروین میں ہولناک ٹکر 2افراد جاں بحق


borewala mao February 14, 2016 | 3:22 PM

 بورے والا:(نیوزآن لائن)گگو منڈی کے علاقے حاجی آباد موڑ کے قریب بس اور مسافروین میں ہولناک ٹکر ہو گئی جس کے نتیجے میں  2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔تفصیلا ت کے مطابق بورے والا سے لا ہو ر جا نے والی بس حاجی آباد موڑ کے قریب ایک دوسری بس سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ،زخمیوں میں بچے اور خواتین شامل ہے، جبکہ حادثے کی اطلا ع ملتے ہی ریسیکو1122 اور فلاح انسانیت فائونڈیشن کے کارکنوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہے۔

ٹھٹھہ:کیٹی بندر میں جھونپڑیوں میں خوفناک آگ لگنے سے12افراد ہلاک


321553_28668232 February 7, 2016 | 3:34 PM

ٹھٹھہ:(نیوزآن لائن)ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر میں جھونپڑی میںخوفناک لگ گئی، آگ لگنے کے نتیجے میں 12افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطا بق کیٹی بندر کے گاں ابراہیم جت کی چھونپڑیوں میں لگنے والی آگ سے بچوں اور دو خواتین سمیت بارہ افراد جلھس کرجاں بحق ہوگئے۔ جن کی شناخت غازی، مسمات لاڈاں، شکیلا، حامد، غلام رسول، عزیز اور شہنیل کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جھگیوں میں آگ ڈیزل کا ڈرم گرنے سے لگی جس نے تیزی سے آگ پکڑ لی اور دیکھتے ہی دیکھتے جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیاجبکہ  زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

مظفرگڑھ : ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم 5 افراد جاں بحق


muzaffar January 24, 2016 | 2:27 PM

مظفرگڑھ : (نیوزآن لائن)مظفر گڑھ کے علاقے ڈیرہ غازی خان روڈ پر دھند کے باعث ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم ہو گیا ،تصادم کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار افراد ملتان سے ڈی جی خان کی جانب جارہے تھے کہ دھند کے باعث نور کبڑا کے قریب ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک ہی خاندان کے 5 افراد جان جاں بحق ہو گئے ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ریسکیو اور متعلقہ ادارے موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔

کشمور: ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم 2افراد ہلاک


kashmor January 17, 2016 | 2:48 PM

کشمور:(نیوزآن لائن)کشمور کے علاتے کندھ کوٹ کے قریب ملیرویگن اسٹاپ پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم ہو ا ،تصادم کے نتیجے میںدو افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔تفصیلات کے مطا بق کندھ کوٹ کے قریب ملیرویگن اسٹاپ پر ٹرک اور موٹر سائیکل آپس میں ٹکراگئی،حادثے میں موٹر سائیکل سوار دو افراد جھنڈو خان اور ربنواز سبزوئی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ۔جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی،ہلاک ہو نے والوں کی لاشوں کو سول اسپتال پہنچادیا گیا۔

کوئٹہ :سریاب کے علاقے منیر مینگل میں دکان پر دستی بم حملہ ایک شخص زخمی


Firing-Queeta_l January 10, 2016 | 3:48 PM

 کوئٹہ (نیوزآن لائن)کوئٹہ کے علاقے سریاب میں نامعلوم افراد نے دکان پر دستی بم حملہ کر دیا ،حملے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بم حملہ سریاب کے علاقے منیر مینگل روڈ پر واقع دکان پر کیا گیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے دستی بم پھینکا اور فرار ہوگئے۔دھماکے کے نتیجے میں دکان میں موجود موتی رام نامی دکاندار زخمی ہوگیا،زخمی شخص کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

کراچی : فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق


karachi firing January 3, 2016 | 2:40 PM

کراچی :( نیوزآن لائن)شہر قائد کے شہر میں خون ریزی جاری فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے ۔تفصیلات کے مطا بق کراچی کلفٹن نیلم کالونی میں نامعلوم افراد نے دکان پر فائرنگ سے حیدر علی جاں بحق ہو گیاجبکہ قیوم آباد میں پی سی او پر فائرنگ کر کے ابرہیم نامی شخص کو قتل کر دیا گیا۔دوسری  طرف زینجرز نے کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے 9 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزموں میں دہشتگرد، گینگ وار اور عسکری ونگ کے ملزمان شامل ہیں۔ گرفتار ملزموں کو تفتیش کے لیئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

کراچی: رینجرز کا مختلف علاقوں میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی 3 دہشتگرد گرفتار


rangers in December 27, 2015 | 4:21 PM

کراچی:(نیوزآن لائن)کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کالعدم تنظیموںکے خلاف کاروائی کی،کاروائی کے دوران 3دہشت گردوں کو گرفتارکر لیا ہے۔ترجمان سندھ رینجرزکی جانب سے جاری بیان کے مطابق رینجرزاہلکاروں نے ناظم آباد اوراورنگی ٹان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پرچھاپے مارکر3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا، جبکہ ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا،رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

کوئٹہ :سریاب روڈ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک شخص جاں بحق


quetta December 20, 2015 | 3:47 PM

کوئٹہ:(نیوزآن لائن)کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈمیںنامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سریاب روڈ پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں بابو نامی شخص جاں بحق ہوگیا، واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے،لاش ضروری کاروائی کے لئے سول اسپتال پہنچادی گئی،ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ مقتول بلوچستان کے ضلع بولان کا رہائشی ہے اور واقعہ پرانی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا۔

پارہ چنار کے علاقے عید گاہ بازار میں دھماکہ 17 افراد جاں بحق


para chanar blast December 13, 2015 | 3:57 PM

پارہ چنار :( نیوزآن لائن)پارہ چنار کے علاقے عید گاہ بازار میں دھماکے سے17 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 55افراد زخمی ہوگئے،،جن میں بچے بھی شامل ہیں۔دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ مارکیٹ کے قریب لنڈا بازار بھی موجود ہے جہاں لوگ خریداری کر رہے تھے ، اس کی نوعیت اتنی زیادہ تھی کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی ،حکام کے مطابق دھماکے کی جگہ سے دو مبینہ دہشتگردوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہیجبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے،دھماکے سے زخمی ہونے والوں کو ایجنسی ہیڈکواٹر اسپتال اور سول اسپتال متنقل کیاجارہا ہے۔دوسری جانب سکیورٹی اہلکاروں نے دھماکے کی جگہ کو سیل کر دیا اور وہاں سے ضروری شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے ، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی مذموم کوششیں ضرب عضب اور دہشتگردوں کیخلاف جاری دیگر کارروائیوں کو روک نہیں سکتیں ، ہم نے ملک سے دہشتگردی ختم کرنے کا عزم کر رکھا ہے اور ملک دشمنوں کو چن چن کر ختم کریں گے ۔وزیر اعلی کے پی کے پرویز خٹک نے کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کیخلاف تمام پاکستانی متحد ہیں اور کسی ملک دشمن کو اس سرزمین کو خون سے نہلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتیہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف ہمارا عزم پہلے سے زیادہ مضبوط ہے اور ہم ایسی کارروائیوں کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے ْ

عمران فاروق قتل کیس: متحدہ کے سربراہ الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج


doctor imran farooq December 5, 2015 | 6:24 PM

اسلام آباد:(نیوزآن لائن)عمران فاروق قتل کیس میں ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاجبکہ ایف آئی آر میں افتخار حسین کوبھی مقدمے میں نامزدکیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے انسداد ددہشت گردی ونگ نے وفاق کی مدعیت میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر میں ایم کیو ایم کے سینئر رہنما محمد انور، افتخار حسین، معظم علی خان، خالد شمیم، کاشف خان ، کامران اور سید محسن علی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ملزمان پر قتل کی سازش، معاونت، اعانت جرم اور قتل سمیت انسداد دہشت گردی کی دفعات درج کی گئی ہیں۔ ان دفعات میں تین سو دو، دفعہ چونتیس، ایک سو نو اور ایک سو بیس بی کے ساتھ ساتھ سیون اے ٹی اے شامل ہیں۔یہ مقدمہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کی روشنی میں وزارت داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ میں درج کیا گیا ہے۔ اس ونگ کو تئیس ستمبر کے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے پولیس اسٹیشن کا درجہ دیا گیا تھا جسے دہشت گردی، دہشت گردی میں معاونت، منی لانڈرنگ اور سائبر کرام سمیت دیگر خصوصی اختیارات حاصل ہیں۔دوسری جانب پاکستان نے الطاف حسین ، محمد انور، افتخار حسین تک رسائی مانگ لی جس کے لئے برطانوی حکومت کو باقاعدہ درخواست دی گئی۔ درخواست میں مطالبہ کیا گیا عمران فاروق قتل کیس میں الطاف حسین سمیت نامزد ملزموں سے تفتیش کی اجازت دی جائے۔درخواست میں برطانیہ سے تفتیشی مواد کی فراہمی اور عمران فاروق کی بیوہ سے پوچھ گچھ کی اجازت کا بھی مطالبہ کیا۔ ذرائع کے مطابق برطانیہ نے پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی اور آئندہ ہفتے پاکستانی تفتیشی ٹیم سکاٹ لینڈ یارڈ کا دورہ کر سکتی ہے،یاد رہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کو لندن میں سولہ ستمبر دو ہزار دس میں قتل کردیا گیا تھا۔

کراچی: رینجرز کا مختلف علاقوں میں کاروائی سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر سمیت 5 ملزمان گرفتار


rangers November 29, 2015 | 4:24 PM

کراچی:(نیوزآن لائن)کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران پانچ دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی نے بھی کالعدم جماعت کے چار دہشت گرد گرفتار کر لیے۔کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے ولیکا چورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی بر آمد کرلیا۔ تفصیلا ت کے مطابق کراچی میں کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے مصدقہ اطلاعات پر اورنگی کے علاقے ولیکا چورنگی کے قریب کارروائی کرتے انہوں نے 4 دہشت گردوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے بھار تعداد میں اسلحہ اوردستی بم کے علاوہ خودکش جیکٹس بھی برآمد کئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کی شناخت محمد عمران،محمد رحیم،تاج محمد اور راحت عمر کے نام سے ہوئی ہے، چاروں دہشت گردوں کا تعلق افغان طالبان سے ہے۔دوسری جانبرینجرز نے بلال کالونی، مہران ٹان، کورنگی انڈسٹریل ایریا اور قائد آباد میں کارروائی کے دوران پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کا تعلق کالعدم جماعتوں سے ہے جبکہ لانڈھی بابر مارکیٹ سے رینجرز نے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق ٹارگٹ کلر کے قبضے سے ایس ایم جی رائفل ملی ہے اور اس کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

ریلوے حکام نے ٹنڈومحمد خان روڈ پر محکمے کی کروڑوں روپے کی اراضی لینڈ مافیا سے خالی کرانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطے


HYDERABAD SINDH November 15, 2015 | 5:20 PM

حیدرآباد(نیوزآن لائن)ریلوے حکام نے ٹنڈومحمد خان روڈ پر محکمے کی کروڑوں روپے کی اراضی لینڈ مافیا سے خالی کرانے کے لئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطے شروع کردئیے،پولیس نے ریلوے حکام کو بلدیاتی انتخابات کے فوری بعد کاروائی کی یقین دہانی کرادی،لینڈ مافیا نے ریونیو کی جعلی لیز بنواکر ریلوے کی 25ایکٹر سے زائد اراضی پر قبضہ کررکھا ہے،مختیار کارتعلقہ لطیف آباد کی جانب سے کھاتہ منسوخ کئے جانے کے باوجود لینڈ مافیا ریلوے اراضی پر چائنا کٹنگ کرکے پلاٹ فروخت کررہا ہے،دیگر اضلاع سے قبضہ ختم کرانے اور پختہ تعمیرات توڑنے کے لئے مشنری مانگ لی گئی،تفصیلات کے مطابق کراچی میں ریلوے کی اراضی پر مون گارڈن اسکیم کے انکشاف کے بعد ریلوے نے سندھ بھر میں لینڈ مافیا سے اپنی زمینیں خالی کرانے کے لئے پولیس اور قانون فافذ کرنے والے اداروں سے رابطے شروع کردئیے،حیدرآباد میں ٹنڈومحمد خان روڈ پر تعلقہ لطیف آباد دیہہ مل میں ریلوے کی 25ایکٹر سے زائد اراضی پر لینڈ مافیا نے قبضہ کررکھا ہے ،جیسے خالی کرانے کے لئے ریلوے حکام نے ضلعی پولیس اور قانون نافذ کرنیو الے دیگر اداروں سے مدد طلب کرلی ہے ،لینڈ مافیا نے ریلوے کی مذکورہ اراضی پر ریونیوڈپارٹمنٹ کی جعلی لیز بناکر مختیار کار لطیف آباد کے دفتر میں زمین کا داخلہ کرایا تھا اور ڈائریکٹرپلاننگ وڈویلپمنٹ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے ملی بھگت کرکے علی اصغرآباد نامی کمرشل اور رہائشی اسکیم شروع کررکھی ہے،مختیار کارلطیف آباد نے ریونیو کی جعلی لیز اور ریلوے کی اراضی کاانکشاف ہونے کے بعد مذکورہ داخلے کو منسوخ اور بوگس قرار دے دیا تھا مگر لینڈ مافیا نے اثر رسوخ اور بھاری رشوت کے عیوض تاحال ریلوے کی اراضی پر اپنا قبضہ جمایا ہوا ہے اورچائناکٹنگ کے ذریعے پلاٹوں فروخت جاری ہے،جبکہ ریلوے کی مذکورہ اراضی پر کمرشل اور رہائشی تعمیرات بھی تیزی سے شروع کررکھی ہے تاکہ مون گارڈن کراچی کے مکینوں جیسا موقف اختیار کیا جاسکے،معلوم ہوا کہ ریلوے کی اراضی پر ایک پیٹرول پمپ بھی قائم کردیا گیا ہے اور دوسرے علاقوں سے خانہ بدوش خاندانوں کو منتقل کیا جارہا ہے،ذرائع کے مطابق ٹنڈومحمدخان روڈ پر بلدیاتی انتخابات کے بعد ریلوے انتظامیہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذریعے اپنی کروڑوں روپے مالیت کی اراضی خالی کرانے کے لئے بڑا کریک ڈائون کرے گی جس کے لئے دوسرے شہروں سے بھاری مشنری منگوانے کے لئے رابطہ کئے جارہے ہیں ۔

کراچی: رینجرز کا شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی 5افراد گرفتار


rangers November 15, 2015 | 4:47 PM

کراچی:(نیوزآن لائن)رینجرز کا کر اچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 5افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد کا تعلق کالعدم تنظیموں اورلیاری گینگ وارسے ہے۔ترجمان سندھ رینجرزکی جانب سے جاری بیان کے مطابق رینجرزحکام نے مصدقہ اطلاعات پر لیاقت آباد، سہراب گوٹھ، شاہ فیصل اورلیاری سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں، ان ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا ہے،گرفتار افراد میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد اور لیاری گینگ وار کے ملزمان شامل ہیں۔گرفتار ملزمان سے اسلحہ برآمد کرکے انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاہے۔

پندرہ سو لیٹر کچی شراب اور شراب سازی کا سامان برآمد۔


excise-taxation_lpic-0408 November 8, 2015 | 8:31 PM

منشیات فروشی کا قلع قمع ہمارا بنیادی مقصد ہے ۔ گیان چند اسرانی
کراچی :( نیوزآن لائن) صوبائی وزیر ایکسائز ، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول گیان چند اسرانی کی خصوصی ہدایت پر منشیات کے خلاف جاری مہم میں ضلع غربی کراچی کے اسسٹنٹ ای ٹی او جاوید راشد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ الیاس گوٹھ کورنگی میں ایک فیکٹری پر چھاپہ ماراا ور پندرہ سو لیٹر شراب ، سترہ درجن شراب کی جعلی بوتلیں اور ایک سیلنگ مشین برآمد کرلی اور ایک شخص عطا اللہ ولد دین محمد کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کرلی ہے ۔صوبائی وزیر نے اس کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ سندھ کو منشیات سے پاک کرنا اور منشیات فروشی کا قلع قمع کرنا ہمارا بنیادی مقصد ہے ۔

کراچی :سپر ہائی وے پر ایدھی ولیج کے قریب کنویں سے4 تشدد زدہ لاشیں برآمد


karachi firing November 1, 2015 | 3:55 PM

کراچی:(نیوزآن لائن) سپرہائی وے پر ایدھی ولیج کے قریب کنویں سے4 تشدد زدہ لاشیں برآمد ہو ئیں، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔کراچی سے ستر کلومیٹر کے فاصلے پر سپرہائی وے ایدھی ویلیج کے قریب خالی پلاٹ کیایک کنوئیں سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں ، ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ لاشیں کئی ہفتے پرانی ہیں اور مسخ ہوچکی ہیں جن کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں افراد کی عمریں 30 سال کے قریب ہیں اور انہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے ۔

کراچی:شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن32 افراد گرفتار


karachi October 25, 2015 | 4:02 PM

کراچی:(نیوزآن لائن)شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ،آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت 32 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی پولیس کے مطابق نیو کراچی، لیاقت آباد، گڈاپ، ملیر، الفلاح، شاہ لطیف ٹاون، موچکو اور لیاری میں چھاپے مار کر 32 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سے 6 کا تعلق کالعدم تنظیم اور 5 کا سیاسی جماعت سے ہے۔

کراچی: سلطان آبادمیں رینجرزکا آپریشن، کالعدم تحریک کے 6 ملزمان گرفتار


rangers October 18, 2015 | 3:46 PM

کراچی:(نیوزآن لائن) کر اچی میں سلطان آبادکے علاقے ہجرت کالونی میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا ،آپریشن کے دوران کالعدم تحریک کے 6 ملزمان گرفتارکرلئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطا بق سلطان آباد،، ہجرت کالونی میں رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائی، کالعدم تحریک طالبان وزیرستان گروپ سے تعلق رکھنے والے چھ ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ رینجرز کی طرف سے علی الصبح کی جانے والی کارروائی کے دوران اسپتال میں زیر علاج دہشت گرد بادشاہ خان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ دو روز قبل بھی خفیہ اطلاع پر سلطان آباد میں ہونے والے رینجرز آپریشن میں کالعدم تنظیم کے مقامی کمانڈر سمیت سات افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

شیخوپورہ: رانا ٹان میں رکشہ ٹرین کی زد میں آگیا4 افراد جاں بحق


lahore pakistan September 27, 2015 | 3:29 PM

فیروز والہ :( نیوزآن لائن) شیخوپورہ کے علاقے رانا ٹان میںرکشہ ٹرین کی زد میں آگیا ، 2 خواتین اور بچے سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہو گئے ، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ریلوے انتظامیہ کی غفلت کے باعث حادثہ پیش آیا ۔ نواحی علاقے چک 40 کا رہائشی طاہر محمود اپنی بیوی زاہدہ ، بیٹا عبید اور ساس کے ہمراہ رانا ٹائون سے اپنے گائوں کے طرف جا رہا تھا کہ راولپنڈی سے لاہور جانیوالی ٹرین کی زد میں آ گیا ۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ رکشے میں سوار تمام لوگ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے ٹرین اور رکشہ میں تصادم سے 4 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقا ت کا حکم دے دیا۔

رینجرز کا لیاری اور سرجانی ٹائون میں سرچ آپریشن مقابلے میں 4 ملزمان ہلاک


rangers September 13, 2015 | 4:46 PM

کراچی:(نیوزآن لائن)رینجرز کا لیاری اور سرجانی ٹائون میں سرچ آپریشن مقابلے میں 4 ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ ملیر کے ذکریا گوٹھ میں ملزم کی فائرنگ سے پولیس کا اے ایس آئی اور 2 بچے زخمی ہوگئے۔ترجمان رینجرز کے مطابق لیاری میں واقع آدم ٹی اسٹور کیقریب کارروائی میں گینگ وار کے 2 ملزمان عدنان بلوچ اور سجاد گنگا ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سرجانی ٹاون میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر ٹارگٹڈ کارروائی کی گئی، جس کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ایس ایس پی ملیر ڈاکٹرنجیب کے مطابق ذکریا گوٹھ کے قریب کارسوار ملزم نے پولیس پر فائرنگ کردی جس سے اے ایس آئی اکبر میرانی زخمی ہوگیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ، 2 بچے بھی معمولی زخمی ہوئے۔

اٹک :وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر)شجاع خانزادہ خودکش دھماکے میں شہید


pakistan-Shujakhanzada-blast-9died_8-16-2015_194381_l August 16, 2015 | 3:56 PM

اٹک:(نیوزآن لائن)وزیرداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ اٹکخودکش دھماکے میں13 افراد سمیت شہید ہو گئے ہیں۔آج صبح اٹک کے گائوں شادی خان میں ہونے کے والے خود حملے میں وزیرداخلہ پنجاب سمیت13 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔شہید افراد ڈی ایس پی حضرو سید شوکت شاہ بھی شامل ہیں، جن کی لاش ملبے سے نکال لی گئی ۔ خود کش دھماکا اٹک میں شادی خان گاوں میں ہوا ۔خودکش دھماکے میں پوری عمارت زمین بوس ہوگئی، تفصیلات کے مطا بق خودکش حملہ آور نے آکر خود کو دھماکے سے اڑالیا،دھماکے کے نتیجے میں ڈیرے کی چھت گر گئی۔ اتبدا میںسیکرٹری شجاع خانزادہ ملک انصارنے ان کے زخمی ہونے کی خبر دی تھی ۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ملبے کے نیچے سے 13 زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا ہے،آ ئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی کی کوئیک ری ایکشن ٹیم دھماکے کی جگہ پہنچ گئی ۔ پاک فوج کی خصوصی ٹیمیں گراونڈ ریڈارز ، کٹرز اور دیگر سامان سیلیس ہیں۔وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے اٹک میں شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ،انہوں نے خودکش حملے کی تحقیقات کاحکم دیدیا ۔ وزیرداخلہ چودھری نثارنے آرمی اورائرفورس کوبھی امدادی کارروائی کی ہدایت کی کہ دھماکے میں شدیدزخمی ہونیوالوں کوکامرہ جب کہ معمولی زخمیوں کواسلام آباد منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔اسلام آباد اور راولپنڈی کے اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔شجاع خانزادہ کے بیٹے سہراب خانزادہ کا کہنا ہے کہ وہ چائے لینے باورچی خانے گیا تو دھماکا ہوگیا، دھماکے سے عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

رینجرز نے موسی کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے 10 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا


Rangers_Karachi-1310192295-906-640x480 June 15, 2015 | 3:32 PM

کراچی:(نیوزآن لائن) رینجرز نے صبح موسی کالونی کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرنے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیا اور گھر گھر تلاشی لی، جس کے بعد کارروائی کے دوران 10 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔گرفتار کئے گئے افراد کو نا معلوم مقام بر منتقل کردیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں رینجرز سے مقابلے کے دوران 3دہشت گرد ہلا ک


karachi crime May 25, 2015 | 4:21 PM

کراچی:(نیوزآن لائن)کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں رینجرز سے مقابلے کے دوران 3دہشت گرد ہلا ک جبکہ 1رینجرز اہلکار زخمی ہوا ہے ،مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے 2 اعوان گولے، کلاشنکوف، پستول، خودکش جیکٹ اور2 موٹرسائیکلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق سرجانی ٹاون میں رینجرز اہلکار گشت پر معمور تھے کہ دہشت گردوں نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، رینجرز اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے 3دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 1رینجرز اہلکار زخمی ہو گیا۔

کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن 40افراد زیرحراست، مقابلے میں 1ملزم ہلاک


karachi-police-670 May 18, 2015 | 4:06 PM

کراچی:(نیوزآن لائن)کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کا ایک کارندہ ہلاک اور دو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے ، گلبرگ بلاک5 اور موسی گوٹھ کے علاقوں میں 2گھنٹے سے زائد چلنے والے آپریشن میں پولیس نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی۔ پولیس کے مطابق آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، جبکہ کاروائی کے اختتام پر پولیس نے 40مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر گلبرگ تھانے منتقل کردیا، جہاں ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔ دوسری جانبپولیس نے لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں ٹارگٹڈ کارروائی کی ، پولیس کی بھاری نفری علاقے میں داخل ہوئی تو دہشت گردوں نے شدید فائرنگ کر دی ، فائرنگ کا دو طرفہ تبادلہ ہوا جس میں لیاری گینگ وار بابا لاڈلا گروپ کا کارندہ الن مارا گیا ۔ ملزم قتل ، اقدام قتل اور بھتہ خوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا ۔

کراچی:مقامی عدالت نے 2 ملزمان ما جد اورکامران عرف پانڈا کواشتہاری قراردے دیا


169745_big April 20, 2015 | 6:05 PM

کراچی:(نیوزآن لائن)کراچی کی مقامی عدالت نے پیرول پررہا دوملزمان ماجد اورکامران عرف پانڈا کواشتہاری قراردے دیا،جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ نے مارچ2006میں پیرول پررہا دو ملزمان ماجد اورکامران عرف پانڈا کواشتہاری قراردے دیا ہے۔ ملزمان کیخلاف اورنگی ٹاون اور مومن آباد تھانوں میں غیرقانونی اسلحہ رکھنے ڈکیتی کے الزمات کے تحت مقدمات درج ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق ایم کیوایم سے ہے جنہیں نوے روز کیلئے پیرول پر رہا کیا گیا تاہم مدت پوری ہونے کے بعد ملزمان پیش نہیں ہوئے جس کے بعد مقا می عدالت نے 2 ملزمان ما جد اورکامران عرف پانڈا کواشتہاری قراردے دیا۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹان خیر آباد میں سی ٹی ڈی کی رروائی،القاعدہ کمانڈر 5ساتھیوں سمیت ہلاک


karachi April 13, 2015 | 3:33 PM

کراچی:(نیوزآن لائن)کراچی کے علاقے اورنگی ٹان خیر آباد میں خفیہ اطلاع پر انسداد دہشتگردی فورس سی ٹی ڈی کی رروائی،القاعدہ کمانڈر 5ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے،ہلاک د ہشتگردوں میںا لقاعدہ برصغیر کے کمانڈر ہاشم اورعثمان سمیت پانچ دہشت گرد مارے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیزمواد اوراسلحہ بھی برآمد ہوا۔انچارج کانٹر ٹیرارزم فورس راجہ عمر خطاب کے مطابق اورنگی ٹان کے علاقے خیرآباد میں خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی نے ایک مکان پر چھاپہ مار کارروائی کی۔ اس دوران دہشت گردوں اور انسداد دہشت گردی فورس کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں القائدہ برصغیر کے کمانڈر نورالحسن عرف ہاشم اور عثمان عرف عرفان سمیت ابراھیم عرف اویس اور دو نامعلوم خودکش بمبار مارے گئے۔

لیاری ایکسپریس وے ریسیٹلمنٹ پراجیکٹ میں کرپشن اور قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کا آغاز۔ 4 افسران، اہلکار معطل


1100496336-1 October 20, 2014 | 3:30 PM

آغا مقصود عباس نے اجلاس کی صدارت کی۔
کراچی:(نیوزآن لائن) لیاری ایکسپریس وے ریسیٹلمنٹ پراجیکٹ (ال ائی آر پی)میں بڑے پیمانے پر کرپشن، غیر قانونی سرگرمیوں اور کمرشل، رفاعی پلاٹوں کو غیر قانونی طریقوں سے تبدیل و الاٹ کرنے میں ملوث افسران کو فوری طور پر معطل کرد یا گیا جبکہ دیگر افسران و اہلکاروں کی چھان بین شروع کر دی گئی۔
آغا مقصود عباس ڈائریکٹر جنرل لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی، پراجیکٹ ڈائریکٹر لیاری ایکسپریس وے ریسیٹلمنٹ پراجیکٹ نے لیاری ایکسپریس وے ریسیٹلمنٹ پراجیکٹ (ال ائی آر پی)کی کارکردگی کا جائزہ لینے اورکارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کرنے اور جعلی اور ناجائز پلاٹوں کی الاٹمنٹ کو منسوخ کرنے کے لئے اجلاس کی صدارت کی جس میں انجینیئرز اور دیگر سینیئر افسران نے شرکت کی۔
معطل کئے جانے والے افسران میں منور اقبال اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینیئر ہاکس بے ڈویزن II، سید ارشد عباس اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ڈپارٹمنٹ، مہر دین اسسٹنٹ ہاکس بے ڈویزن II اور خرم سینیئر کلرک شامل ہیں۔
آغا مقصود عباس نے افسران کو کہا کہ ریسیٹلمنٹ کالونیز میں لینڈ مافیا اور قبضہ گروپ کے خلاف ہنگامی بنیاد پر بھرپور کار وائی کا ٓغاز کیا جائے۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ لیاری ایکپریس وے ریسیٹلمنٹ پراجیکٹ میں بڑے پیمانے پر پلاٹوں سے متعلق شکایات موجود ہیں لہٰذا اس بات کی بھی تحقیقات ہونی چاہئے اور غیر قانونی طور پر پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں ملوث افراد کو قانون کی گرفت میں لایا جائے اور لینڈ مافیا سے زمین کا قبضہ واگزار کرایا جائے۔
انہوں نے اس موقع پر تین ممبران عبدالعزیز میمن ڈائریکٹر کورڈینیشن، آغا نفیس ایگزیکٹیو انجینیئر اور سلیم الحق سیکریٹری پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جو فوری طور پر لیاری ایکسپریس وے پراجیکٹ میں الاٹ کئے گئے پلاٹوں کی قانونی حیثیت کا جائزہ لیگی اور غیر قانونی الاٹمنٹ کے علاوہ کمرشل فلاحی پلاٹوں کو تبدیل کرنے میں ملوث افسران کی نشاندہی کریگی تاکہ مزید افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کار روائی کی جا سکے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لیاری ایکسپریس وے ریسیٹلمنٹ پراجیکٹ کے دفتر میں ایک کاؤنٹر قائم کیا جائے گا جہاں ریسیٹلمنٹ کالونیز (ہاکس بے اور تیسر ٹاؤن) میں 2010 سے الاٹ کئے گئے پلاٹوں کی تصدیق کی جائیگی اور غیر قانونی اور جعلی الاٹمنٹ کو بغیر کسی تفریق کے منسوخ کر دیا جائیگا۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ناجائز تجاوزات کو فوری طور پر منہدم کر دیا جائے اور ملوث افراد کی نشاندہی کر کے انکے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور رفاعی پلاٹوں کی فروخت کو محفوظ بنانے کے لئے منظم اقدامات عمل میں لائے جائیں۔
آغا مقصود عباس نے (ال ائی آر پی) کی کار کردگی کو بہتر بنانے کے لئے لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے 8 افسران کو احکامات دئے ہیں کہ وہ اپنی سرکاری ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ (ال ائی آر پی) میں بھی اضافی ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں جن میں عبدالعزیز میمن، سلیم الحق، یاور مہدی، عبدالسمیع بھٹو، راجہ فیاض عدالت، شیر محمد خان، آغا نفیس اور مزمل احمد شامل ہیں۔

کراچی میں پولیس مقابلو ں کے دوران گینگ وار کے 4 ملزمان ہلاک


police-1-1 May 29, 2014 | 10:38 AM

کراچی:(نیوزآن لائن) کراچی میں قانون نافذ کر نے والوں اداراوں کی مختلف علاقوں میں کاروائی کر تے ہو ئے گینگ وار کے 4 ملزمان کو ہلاک کر دیا گیا، ملزمان سے اسلحہ اور چھینی گئی نقدی بھی برآمد ہوئی ۔۔ گلشن اقبال کے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر پولیس مقابلے کے دو ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جو عباسی ہسپتال منتقل کئے جانے کے بعد دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق ملزموں کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل ، چھینی گئی نقدی اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔۔ اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل پولیس کا سچل تھانے کے قریب مقابلہ ہوا مقابلے میں زخمی ہونے والے دونوں ملزمان دم توڑ گئے، پولیس کے مطابق دونوں کا تعلق گینگ وار سے ہے اور وہ اغوا برائے تاوان ، پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث تھے۔ مختلف علاقوں میں رینجرز نے ناکہ بندی کر کے ڈبل کیبن گاڑیوں کی تلاشی لی ۔

کراچی:پولیس کی کارروائی،گینگ وار کا اہم ملزم ملا نذیر ہلاک


police man April 7, 2014 | 11:47 AM

کراچی:(نیوزآن لائن)کیما ڑی کے علاقے ٹاپو میں وفاقی حساس ادارے اور پولیس کے ساتھ ہونے والے مبینہ مقابلے میں گینگ وار کا انتہائی مطلوب اور خطرناک ملزم ملا نذیر کو مار گرایا، مزلم کے قبضے سے دو دستی بم بھی برآمد ہوئے، سو سے زائد مقدمات میں مطلوب ملزم کے سر کی قیمت پچیس لاکھ روپے مقرر تھی۔یس ایس پی ساؤتھ ناصر آفتاب کے مطابق کیماڑی کے علاقے ٹاپو میں وفاقی حساس ادارے اور سائو تھ زون پولیس کے ساتھ ہونے والے ایک مشترکہ مقا بلے کے دوران گینگ وار کا انتہائی مطلوب اور خطرناک ملزم ملا نذیر شدید زخمی ہوگیا، اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران ملا نذیر راستے میں ہی ہلاک ہوگیا،ملانذیر عزیر بلوچ کا قریبی ساتھی تھا۔ملانذیر عزیرکے قبضے سے دو دستی بم اور دیگر اسلحہ بھی ملا ہے، ملا نذیر گینگ وار کے چند مرکزی ملزمان میں بھی شامل تھا۔جبکہ دوسری جانب کراچی کے علاقے عباس ٹائو ن میں نامعلوم ملزمان نے پولیس موبائل پر دو کریکر حملے کئے جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

کراچی:خون کی ہو لی جاری فائرنگ اورپُر تشدد کے واقعات میں 4 افراد جاں بحق


khi-firing March 25, 2014 | 12:55 PM

کراچی:شہر قائد میں خون کی ہولی جاری وساری ہے،آج بھی فائرنگ اورپُر تشدد کے واقعات میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہو گیا ہے۔بلدیہ ٹاؤن 7نمبر میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک آدمی اپنی جان کی بازی ہار گیا،پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔کورنگی سنگر چورنگی کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیاجو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ بلدیہ مواچھ گوٹھ چیک پوسٹ کے قریب سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

کراچی:رینجرزکی ٹارگیٹڈ کاروائی 4ملزم ہلاک،مختلف واقعات پر 5 افراد جاں بحق


rangers March 18, 2014 | 12:40 PM

کراچی(نیوزآن لائن)لیاری کے علاقے میں رینجرز اور حساس اداروں کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے بم بنانے کے ماسٹر مائنڈ سمیت تین ملزم فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔مواچھ گوٹھ میں بھی رینجرز کے ساتھ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔ملزموں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال پہنچا دی گئی ہیں۔کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے گھر میں تین افراد پراسرار طور پر مردہ پائے گئے،مرنے والوں کی شناخت سمیر، اسکی بیوی حرا اور تین سالہ عبدالاحد سے ہو ئی ہے،پولیس نیدعویٰ کیا ہے کہ سمیر نے بیوی اور بچے کو قتل کر کے خودکشی کی۔ پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی یا معاشی تنگ دستی کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب فائرنگ سے پیپلز پارٹی کا مقامی عہدیدار غنی جاں بحق ہو گیا۔لانڈھی اور شاہ فیصل کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کی صدر میں کاروائی ٹارگٹ کلر سمیت 3 ملزمان گرفتار،اسلحہ بر آمد


Crime picsss March 15, 2014 | 3:27 PM

کراچی(نیوزآن لائن) قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صدر میں نبو سینٹر کے قریب کارروائی کی،کاروائی کے دروان ایک ٹارگٹ کلر سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ایس پی صدر کے مطابق گرفتار ملزمان سے دستی بم، موٹر سائیکل اور چھینا گیا رکشا بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ایکسائز پولیس کی کاروائی میں 40 من چرس اور تین ملزم گرفتار


excise-taxation_lpic-0408 February 18, 2014 | 7:24 PM

کراچی(نیوزآن لائن) صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور نارکوٹکس مکیش کمار چاؤلہ کی ہدایت پر گذشتہ دن کشمور میں ایکسائز کرائم انٹیلی جنس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک ٹریلر نمبر K-7772 سے 40 من چرس برآمد کرلی اور تین ملزم گل مت شاہ‘ سلطان اور حسن عالم کو گرفتار کرکے چالان کردیا۔ ڈی جی شعیب صدیقی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بارڈر ایریا ز پر چیکنگ مزید سخت کرنے اور کچی شراب بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے ایکسائز ڈپارمنٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انٹیلی جنس کو مزید فعال کرنے کی ہدایات کی ہیں۔

محکمہ خوراک سندھ نے24 ہزار کلو گرام گندم بلوچستان اسمگلکرنے کی کوشش ناکام بنا دی‘2ملزمان گرفتار


wheat December 26, 2013 | 6:34 PM

کراچی(نیوزآن لائن) محکمہ خوراک سندھ نے 24ہزار کلو گرام گندم بلوچستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے2ملزمان گرفتارکرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔ محکمہ خوراک کے ترجمان کی جانب سے بتائی گئی تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک کی ایک خصوصی ٹیم نے حب چوکی کے قریب کنٹینر نمبر J-2865 کی تلاشی کے دوران گندم کی 10 کلوگرام کی 300 بوریاں اور35کلوگرام کی 600 بوریاں قبضے میں لیکر2 ملزمان ڈرائیور عبدالغفار اورپروپرائٹر کشور کمارکو گرفتار کرکے ان کے خلاف FIR درج کرلی۔پکڑی گئی گندم بلوچستان اسمگلنگ کی جارہی تھی۔ صوبائی وزیر خوراک جام مہتاب حسین ڈھر نے مذکورہ کارروائی پر محکمہ خوراک کے افسران و عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ محکمہ گندم کی اسمگلنگ کے خلاف اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

ایک ہزار نوسوپچپن آٹے کی بوریاں بلوچستان اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام‘ چار ملزمان گرفتار


Karachi-Sindh December 19, 2013 | 6:04 PM

کراچی(نیوزآن لائن)  محکمہ خوراک سندھ کے انتظامات کے باعث صوبہ سندھ سے آٹے کی اسمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام بنادی گئی۔ تفصیلات کے مطابق حب اور جمالی بائی پاس جیکب آباد سے بلوچستان آٹے کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے محکمہ خوراک سندھ کی ٹیم نے جمالی بائی پاس کے مقام پر ٹرک TKA-898  سے 460‘ ٹرک نمبر LSA-1718 سے 320 اور ٹرک نمبر PT-0923 سے 600 گندم کی بوریاں قبضے میں لے لیں اور ملزمان توکل خان پٹھان‘محراب خان اور رجب علی کو گرفتار کرلیا جبکہ حب کے مقام پر ایک دوسری کارروائی میں ٹرک نمبر TLI-805 سے 575 گندم کی بوریاں بلوچستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر ز درج کروادی گئی۔ صوبائی وزیر برائے خوراک جام مہتاب حسین ڈھر نے محکمہ خوراک کے عملے کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ سندھ سے دیگر صوبوں کو آٹے / گندم کی اسمگلنگ کی ہر کوشش ناکام بنادیں گے

ایکسائز پولیس کی کارروائی 35 کلو چرس‘10 کلاشنکوف‘ آٹو میٹک رائفل‘4 ٹی ٹی پستول‘ بندوق اور 4000 گولیاں برآمد۔۔ مکیش کمار چاولہ


mukesh-kumar October 9, 2013 | 8:35 PM

کراچی(نیوزآن لائن) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایکسائز پولیس کی سندھ پنجاب بارڈر پر کارروائی کے نتیجے میں ایک ملزم کو 35 کلو چرس بمعہ اسلحہ جس میں 10 کلاشنکوف‘35 کلو چرس‘ ایک آٹو میٹک رائفل‘ چار ٹی ٹی پستول اور چار ہزارگولیاں شامل ہیں گرفتار کرلیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ایک ٹرالر نمبر P-7114 پنجاب سے کراچی جارہا تھا کہ ایکسائز انٹیلی جنس ونگ سیکورٹی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرکے ملزم سرتاج شاہ ولد سردار شاہ کو گرفتار کرلیا اور ٹرالر کے خفیہ خانوں سے چرس اور اسلحہ برآمد کرلیا۔انہوں نے کہا کہ یہ اسلحہ دہشت گردی اور جرائم میں استعمال کیا جاسکتا تھا۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں لڑکی سے مبینہ زیادتی،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا


180206-orangitownrapevictimearrest-1380359520-332-640x480 September 28, 2013 | 4:34 PM

کراچی(نیوزآن لائن) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں لڑکی سے مبینہ زیادتی،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے صابری چوک سے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم اشرف کو حراست میں لے لیا،بچی اورنگی ٹاؤن کے علاقے صابری چوک سے ملی۔ بچی کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بچی کو اس کے گھر سے 2 کلو میٹر دور ایک ڈسپنسری میں لے گیا جہاں پر اسے وہ اپنی دردندگی کا نشانہ بنانے کے بعد فرارہوگیاتھا۔ڈی آئی جی ویسٹ جاوید اوڈھو کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ملزم کو گرفتار کرنے والی پولیس پارٹی کے 20 ہزار روپے نقد انعام اور سناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

ایکسائز پولیس گھوٹکی کا چھاپہ 40 کلوگرام ہیروئن برامد 2 ملزمان گرفتار۔ سیکریٹری ایکسائز اعجاز میمن


excise-taxation_lpic-0408 September 14, 2013 | 7:46 PM

کراچی (نیوزآن لائن) سیکریٹری ایکسائز و ٹیکسیشن اعجاز احمد میمن نے بتایا کہ صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایکسائز عبدالرزاق رادھن کی سربراہی میں ایکسائز پولیس گھوٹکی نے سندھ اور پنجاب بارڈر پر اطلاع ملنے پر ایک ٹرک نمبرE-3068 کو روک کر تلاشی لی تو ٹرک کے خفیہ خانوں سے 40 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برامد کی۔ سیکریٹری ایکسائز نے مذید کہا کہ ہیروئن کی بینالاقوامی مارکیٹ میں مالیت 40 کروڑ روپیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسائز پولیس نے 2 ملزمان زینت شاہ اور اسلام گل پٹھان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے اور ٹرک کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ ایکسائز پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے ایکسائز پولیس کی کاروائی پر کہا ہے کہ کام کرنے والے افسروں اور اہلکاروں کو سرٹیفکیٹ دہئے جائیں گے۔ انہوں نے افسروں کو یہ بھی ہدایت کی کہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کو کسی بھی صورت میں نہیں بخشا جائے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 6افراد جاں بحق


11 more killed in karachi August 25, 2013 | 5:24 PM

کراچی(نیوزآن لائن) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 6افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے ضیاکالونی اور بلال کالونی میںنامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے ، مقتولین کی لاشیں پولیس نے ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کر دی ہیں۔گلستان جوہر کے بلاک 12 سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے تشدد کے بعد قتل کیا گیا ہے۔سرجانی ٹان کے علاقے خدا کی بستی میں مسلح ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کر کے 2 افراد کو جاں بحق کر دیا۔لائنز ایریا میں تھانہ بریگیڈ کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔لیاری کے علاقے سے ایک شخص کی بوری بند لاش بر آمد ہو ئی ہے مقتول کی شناخت نہ ہوسکی،مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ بلدیہ چار نمبر میں ایک شخص کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔جبکہ سخی حسن چورنگی کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا ۔