: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

بسم اللہ الرحمن الرحیم

نیوز آن لائن اردو سروس  کا تعارف

محترم قارئین

دنیا کی پہلے “فری ” آن لائین اردو خبر رساں ادارے “نیوز آن لائن اردو سروس” کی جانب سے خوش آمدید کہ آپ نے “نیوز آن لائن اردو سروس ” کی جانب توجہ فرمائی ۔ تاہم “نیوز آن لائن اردو سروس ” کا تعارف کرانے سے قبل کچھ تمہید ی گفتگو کرنا بھی ضروری ہے ، کیونکہ آج یہ زمین کہ جو ہمارا گھر ہے جسے ہم عرفِ عام میں دُنیا کہتے ہیں اپنی بےکراں وسعت کے باوجود ذرائع ابلاغ میں ترقی کی بناءپر ایک چھوٹے سے گاﺅںمیں تبدیل ہوچُکی ہے۔گاﺅں کی مثال اس لئے دی کہ ہمارے یہاں گاﺅںمیںبسنے والے تمام افراد ایک دوسرے کو نہ صرف جانتے ہیںبلکہ ایک دوسرے کے ظاہری اور باطنی دونوں طرح کے حالات سے واقف بھی رہتے ہیں۔ اس لئے ہمارے کسی بھی گاﺅںمیں وقوع پذیر ہونے والے کسی بھی واقعے یا حادثے کی خبر بلا تاخیر پورے گاﺅںمیں مشہور ہوجاتی ہے ، اور فی زمانہ دُنیا کا حال بھی یہی ہے۔ ذرائع ابلاغ دنیا کے ایک کونے میں ہونے والے واقعے اور حادثے کو چند لمحوںمیں دوسرے کونے تک پہنچادیتے ہیں۔ اور اسی سہولت کی بناءپر آج دنیاکو گلوبل ولیج کہا جاتا ہے۔
دنیا بھر میں خبریں عام کرنے کا سہرا کسی زمانے میں صر ف اخبارات کے سروں پر ہی سجا کرتا تھا، پھر ترقی ہوئی او ر ریڈیو اور ٹیلیگراف نے خبروں کی ترسیل کو مزید تیز کردیا ، ٹیلیویژن کی آمدنے اس خدمت میں مزید چار چاند لگادئےے اور پھر کمپیوٹر کی ایجاد نے تو جیسے زندگی کے ہر شعبے میں ایک زبردست انقلاب برپا کردیا ۔آج دنیا بھر میں خبروں کی ترسیل میں تصور سے بھی زیادہ تیزی کمپیوٹر کی ہی مرہونِ منت ہے۔

جس طرح دنیا بھر میں اخبارات ،ریڈیو ، ٹیلیویژن اور انٹرنیٹ کے ذریعے خبریں اور دیگر معلومات دنیاکے ہر ملک تک پہنچائی جارہی ہیں اسی طرح خبر رساں ایجنسیوں کا بھی بہت اہم کردار ہے کہ جو دنیابھر کے اخبارات اور ٹی وی چینلز کو خبریںمہیا کرتی ہیں ، اور اس خدمت کےلئے وہ کچھ نہ کچھ معاوضہ بھی وصول کرتی ہیں۔پاکستان میںبھی ایسی نیوز ایجنسیاں ہیں ۔}

چیف ایگزیکٹیوسیدہ انعم رضوی نے فیصلہ کیا کہ وہ دنیابھرمیں پاکستان کی خبریں اور دنیا بھر کی خبریں پاکستان میںاُردو زبان میں مہیاکرنے کے لئے ایک ایسا خبر رساں ادارہ قائم کیاجائے کہ جوپاکستان میں رونماہونے والے واقعات کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی خبریں اپنے ہم وطنوں کے ساتھ ساتھ ‘ دیگر ممالک کے قارئین کو بھی ‘اردو زبان”میں فری “بلا معاوضہ” مہیا کرے ۔ فروغِ اُردو کے اس منصوبے کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے انہوںنے دن رات انتھک محنت کی اور مورخہ ۵ نومبر ۲۱۰۲ئ کو “نیوز آن لائن اردو سروس ” کا افتتاح کردیاگیا۔آج اس سروس سے پاکستانی اور غیرملکی پریس کے علاوہ عوام بھی اپنی پسند کے مطابق “فری “(بلامعاوضہ) خبریں اور دیگر مضامین پڑھنے اور دیکھنے کے علاوہ ڈاﺅن لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔

خبررساں ادارے چاہے پریس سے تعلق رکھتے ہوں یا میڈیا سے یا پھر خبررساں ایجنسی۔ ایسے تما م اداروںکے قیام کے لئے ایک مضبوط اور پُرخلوص ٹیم کی ضرورت ہوتی ہے وگرنہ خبررساں ایجنسی تو کیا دنیاکا کوئی بھی ادارہ کامیابی سے ہم کنار نہیں ہوسکتا۔ سو اس مقصد کی خاطر تجربہ کار اور قابل افراد کی ٹیم تیارکی گئی کہ جبکہ تکنیکی شعبے کےلئے بھی ماہر افراد کی خدمات حاصل کی گئیں ۔ تاکہ خبروںکی ترسیل بلا تاخیر اور تسلسل کے ساتھ جاری رہے ۔

ہمارا لائحہ عمل پالیسی
غیر جانبداری اور سچ کا پرچارخبروں کی ایماندارانہ ترسیل میں سب سے اہم نکتہ غیر جانبداری کے ساتھ عوام اور حکومت کے سامنے سچ پیش کرنا ہے،ماضی کا تجربہ بتاتا ہے کہ خبر رساں ادارے کسی نہ کسی فرد، افراد یا گروپ کے لئے لابنگ میں کلید ی کردار ادا کرتے ہیں اسی طرح پاکستان میں یہ راز بھی کسی سے پوشیدہ نہیںکہ کچھ خبر رساں ادارے باقاعدہ حکومتِ وقت یا پسِ پردہ طاقتوں کے سیکریٹ فنڈز کے بَل پرعوام پر اپنی رائے مسلط کرنے کی کوشش میںمصروفِ عمل رہے ۔ اس کے برعکس “نیوز آن لائن” نہ تو کسی سیاسی جماعت سے وابستگی رکھتی ہے اور نہ ہی کسی مذہبی مکتبِ فکر سے، اس کی خدمات کی بنیاد معاشرے کو غیر جانبداری کے ساتھ حقائق سے آگاہ کرنا ہے۔کسی بھی ایسی خبر کو کہ جو واضح ثبوت کی متقاضی ہو ثبوت کے ساتھ پیش کرنا اور غیر حقیقی خبروں سے اجتناب برتنا ہی “نیوز آن لائن ” کی بنیادی پالیسی ہے ۔”نیو زآن لائن ” میڈیا کے احتساب پر بھی یقین رکھتی ہے اور میڈیا کو اُسکی حدود میں رہتے ہوئے خدمات انجام دینے کی قائل ہے۔

اسلام اور فروغِ اسلام
“نیوز آن لائن” اگرچہ کوئی دینی چینل نہیں ہے ، لیکن ایک مسلمانوں کا ادارہ ہونے اور اسلامی مملکت میںخدمات مہیا کرنے کے ناطے یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے دین کے فروغ میں اور امت مسلمہ کے مختلف مکاتبِ کے مابین اتحاد و اتفاق کی فضاءقائم کرنے کے لئے اپنی بساط بھر کوشش ضرور کریں۔ اس لئے ” نیوز آن لائن ” امت مسلمہ کے مسائل اور فروغِ اسلام سے متعلق ہر ایسے مضمون اور خبر کو ترجیح دے گا کہ جو اسلام، امت مسلمہ ،پاکستان اور استحکامِ پاکستان کے لئے مثبت ثابت ہوں۔ نیوز آن لائن اردو سروس نہ صرف خبریںبلکہ ان سے متعلق تصاویر اور ویڈیوبھی جاری کرے گا۔

غیر جانبدار اور منصفانہ طور پر خبروںکی ترسیل ،تصاویر اور ویڈیوز کی ترسیل نیوزآن لائن “کی پالیسی عوام کو حقیقی خبریں مہیا کرنا،پریس اور میڈیا کو بروقت صحیح خبروں سے آگاہ کرنا ہے۔ “نیوز آن لائن” کسی بھی خبر کو کہ جس سے باخبر رہنا عوام اور حکومت کے لئے ضروری ہو بلا جھجھک شائع کرے گا جبکہ کوئی بھی ایسی خبر کہ جو خاطر خواہ اہم نہ ہو اور عوام میںکسی بھی حوالے سے بے چینی کا سبب بنے یا جس سے نقصِ امن کا خطرہ ہو شائع نہیںکرے گا۔

ُاسلام اور پاکستان کی ناموس پر کوئی سمجھوتہ نہیں نیوز آن لائن” کسی بھی ایسی خبر کو کہ جو کسی بھی زاویے سے اسلام اور پاکستان کو زک پہنچانے کا سبب بنے شائع نہیںکرے گا، اور نہ ہی ایسا کوئی مضمون شائع کیا جائے گا۔

محبت ، بھائی چارے کا فروغ نیوز آن لائن ” مملکتِ پاکستان اور پاکستان کے عوام کو طاقتور اور متحد رکھنے میں معاون ہر خبر اور ہر مضمون کو بہ صد مسرّت شائع کرے گا۔
خبروںاور مضامین کے حوالے سے شعبہ جات

بین الاقوامی خبریں
آج کا انسان دنیامیں رونما ہونے والے ہر واقع اور وقوع پذیر ہونے والی ہر تبدیلی کے بارے میں جاننے کا خواہاں ہے اس لئے”نیوز آن لائن ” بین الاقوامی اہمیت کی حامل خبروں کو بر وقت اور نمایاں طور پر شائع کرے گا تاکہ پاکستانی عوام دنیاکے بدلتے حالات سے بخوبی باخبر رہیں۔ اس نیوز لِنک سے بین الاقوامی اہم خبریں پڑھی ، دیکھی اور فری ڈاﺅن لوڈ کی جاسکتی ہیں۔

اہم قومی خبریں
ملک میںرونما ہونے والے ایسے واقعات سے متعلق خبریں کہ جو قومی نوعیت کے حامل ہوں انکے لئے الگ فولڈر ہوگا جہاں سے ایسی تمام خبریں پڑھی، دیکھی اور فری ڈاﺅن لوڈکی جاسکتی ہیں۔

مقامی خبریں
ہرصوبے اور اس کے شہر سے متعلق خبروں کے لئے بھی جگہ مخصوص کی جائے گی تاکہ ملک کا ہر شہری اپنے
علاقے میں وقوع پذیر ہونے والے واقعات سے باخبر رہ سکے۔

اقلیت سے متعلق خبریں
اقلیت پاکستان کی آبادی کا ایک اہم حصہ ہیںاور ملک کی ترقی میں اُن کی خدمات بھی کسی سے پوشیدہ نہیں، اس لئے “نیوز آن لائن”اقلیت کی ملک کے لئے خدمات،مثبت سرگرمیوں اور انکے مسائل سے متعلق خبریں بھی شائع کرے کے حکومت اور عوام تک انکی آواز کو پہنچانے میں اپنا کردار ادار کرے گا۔

کھیلوں کی سرگرمیاں
ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی کھیلوں کی سرگرمیوں کے بارے میںبھی عوام بہت ذوق و شوق سے جاننا چاہتے ہیں ، اسلئے “نیوز آن لائن” کی ویب سائٹ پر کھیلوں کی سرگرمیوں کی خبریں، تصاویر اور ویڈیوز اس فولڈر میں شائع کی جائیں گیںکہ جہاں سے ہر ادارہ اور فرد بہ آسانی کھیلوں کی خبریں پڑھ، دیکھ اور ڈاﺅن لوڈ کرسکتا ہے۔

جرم و سزا
انسانی معاشرہ منفی اور مثبت ہر دو طرح کی سرگرمیوںکا مجموعہ ہوتا ہے، اس لئے جرائم کو کسی بھی صورت معاشرے کی تصویر سے الگ نہیں کیا جاسکتا اس لئے ” نیوز آن لائن” معاشرے ہونے والے جرائم کے بارے میں عوام اور حکومت کو آگاہ کرنے کےلئے اپنا بھر پور کردار اداکرے گا ۔کسی بھی کرپشن کی خبر کو بغیر واضح ثبوت کے شائع نہیں کیاجائے گا۔پولیس کی ہر مثبت اور قابلِ تعریف کارکردگی کوبھی “نیوز آن لائن ” شائع کرنے میں دیرنہیں کرے گا۔

انسانی حقوق
بنیادی انسانی حقوق کے بارے میں ہمارے عوام آج بھی اُس طور پر آگاہ نہیں ہیںکہ جیسا ہونا چاہئے، “نیوز آن لائن” انسانی حقوق کی پامالی خلاف ایک موئثر آواز بن کر پاکستانی عوام کو بنیادی حقوق دلانے
کی جدو جہد میں اپنا کردار اداکرے گا۔

ادارے کی چیف ایگزیکٹیو محترمہ سیدہ انعم رضوی اور انکی ٹیم کی انتھک محنت اور پُر خلوص لگن قارئین کو بر وقت اور صحیح خبریں مہیا کرنے میں مصروف عمل ہے اور اُمید کرتے ہیں کہ جلد ہی “نیوز آن لائن اردو سروس” نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ایک مقبول “خبر رساں ایجنسی ” کے طور پر پہچانی جائے گی۔
مجموعی طور پر ” نیوز آن لائن” اردو میں ملکی اور بین الاقوامی، سیاسی، معاشرتی، اقتصادی، مالیاتی، دینی، کھیلوں سے متعلق، انسانی حقوق سے متعلق، اور دیگر ان گنت موضوعات پر خبریں “فری ” مہیا کررہاہے ، جبکہ ان گنت موضوعات پر مثبت پہلو رکھنے والے مضامین بھی قارئین کے شوق مطالعہ اور شوقِ ملاحظہ کی تسکین کے لئے پیش کررہا ہے۔

- – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – -

CHIEF EXECUTIVE ANUM RIZVI

0333-3539976

MANAGEMENT


      • S.MUSHARRAF HUSSAIN

        0301-2148528


          • MRS.TALIB RIZVI

            0321-5000000


          • MD.FIRDUS BOKHARI


          • SANA RIZVI

             


          • Shafi Islahi

             

- – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – -

NEWS


    • HASNAIN RIZVI

      (DIRECTOR NEWS CURRENT AFFAIR)
      0333-3539975
      greatrizvi75@gmail.com


    • SANA ZAHIR

      GROUP HEAD PUNJAB REGION


    • KASHMALA KHAN

      Co-ordinator Director News

    • PARVEZ KASHFI

      PARVEZ KASHFI

      Director Admin
      0324-2590750

    • MAHA BAIG

      MAHA BAIG

      ASSISTANT NEWS DESK


    • EJAZ A SYED

      GROUP NEWS COORDINATOR
      0300-2734163

    • YASMEEN SHEMSI

      YASMEEN SHEMSI

      ASSISTANT NEWS DESK

    • GHOUSE-UD-DIN

      GHOUSE-UD-DIN

      SUB-EDITOR
      0343-2475821
      uddin.ghous@yahoo.com

    • Aun Abbas

      AUN ABBAS

      Assistant News Desk
      0333-2264786

    • Haider Abbas

      HAIDER ABBAS

      Assistant News Desk
      0341-2100096
      s.h.abbas@hotmail.com

    • sibt-e-hassan

      SIBT e HASSAN

      Assistant News Desk
      0345-2586805

    • Faisal Ansari

      FAISAL ANSARI

      Assistant News Desk
      0344-23132014

- – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – -

GROUP HEAD


      • KIRAN-RAJPUT

        COR.News Desk
        0300-3341662


      • Rafi Shah

        DY.News Desk
        0331-3512431
        hirasat98@gmail.com

- – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – - – -

MANAGING EDITOR


      • Z.H RIZVI

        MANAGING EDITOR
        0333-3539975


      • AYAZ-ALI

        COR.News Desk
        0315-2282252

City Office KARACHI

Address: 2nd Floor Al-Haroon Building Saddar, Karachi.
TE.NO: +92-32736770
FAX.NO: 92213-
EMAIL ADDRESS: INFO@NEWSONLINE.COM.PK

Media House:

A-19 Block-10, Gulshan-e-Iqbal, Karachi.
TE.NO: 0213-7687939, 0213-7671758

Head Office:

Banglow # 555-A Westridge, Rawalpindi Cant.