: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

یومِ قراردادِ پاکستان قیامِ پاکستان کا اہم سنگِ میل


baldia news 23 march March 23, 2019 | 9:11 PM

بلدیہ وسطی میںیومِ قراردادِ پاکستان کی تقریبات کا انعقاد
چئیرمین ریحان ہاشمی نے پرچم کُشائی سے تقریبات کا افتتاح کیا
کراچی: (نیوزآن لائن) بلدیہ وسطی کراچی میں یومِ قراردادِ پاکستان جوش و خروش سے منایا گیا۔ شاہراہِ ابنِ سینا ناظم آباد پر واقع بلدیہ وسطی کے مرکزی دفتر میںیوم پاکستان کی پروقار تقریب کا انعقاد ۔ چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے وائس چیئرمین سید شاکر علی کے ہمراہ پرچم کشائی سے تقریب کا افتتاح کیا۔ بلدیہ وسطی کے تمام افسران و عملے نے مل کر بہ آوازِ بلند قومی ترانہ پڑھا جس سے فضاء میں حب الوطنی کا ساز بج اُٹھا۔ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ ٢٣ مارچ ١٩٤٠ئ محض یومِ قراردادِ پاکستان ہی نہیں بلکہ قیامِ پاکستان کی تحریک کی کامیابی میں سب سے اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتاہے۔یہ دن ہمیں یاد دلاتاہے کہ اپنے آبا و اجداد کی قربانیوںکے ثمر پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم اور پاکستانی عوام کو خوشحال رکھنے کے لئے ہم بھی کسی قربانی سے دریغ نہ کریں۔آج سرحدوں پر خطرات کے بادل منڈلارہے ہیں تو ہمارے لئے پیغام ہے کہ ہم سب ایک مضبوط اور متحد قوم ہونے کا ثبوت دیں اور کسی بھی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں ۔تقریب میں وائس چیئرمین سید شاکر علی ،میونسپل کمشنر محمدفہیم خان ،ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد عرفان شیخ ،ڈپٹی ڈائریکٹر ابرار احمد کے علاوہ اسکولوں کے اساتذہ اور طلباوطالبات نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی حاضرین سے خطاب کیا اور قراردادِ پاکستان کی تاریخی اہمیت کو اُجاگرکرتے ہوئے نئی نسل کو پاکستان کی ترقی کے لئے حصولِ تعلیم کی جانب بھر پور توجہ دینے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر اسکولوں کے طلبا و طالبات کے درمیان یوم پاکستان کے حوالے سے تقریری مقابلہ بھی ہوا جبکہ طلباو طالبات نے یومِ قراردادِ پاکستان کی مناسبت سے خصوصی ٹیبلوز پیش کئے جن میں ملک و ملّت سے محبت کا عنصر نمایاں تھا۔یادرہے کہ ٢٣مارچ ١٩٤٧ء وہ دن ہے کہ جب برِ صغیر کے مسلمانوں نے قائدِ اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں مُصمم اور پختہ ارادہ کیا کہ مسلمانوں کے لئے الگ وطن حاصل کرنے کے علاوہ کوئی دوسری بات قبول نہیں کریں گے اور پھر تمام ہندوستان میں مسلمانوں نے یک زبان ہواور ایک متحدہ قوم بن کر انگریزوں اور ہندئوں کے خلاف زبردست جدوجہد شروع کی جس کے نتیجہ میں ١٤اگست ١٩٤٧ئ کو پاکستان عالمِ وجود میں آیا۔ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو یاد رکھنے کے لئے قومی نوعیت کے ہردن کو جوش و خروش سے منانا چاہئے۔ پرگرام کے آخر میں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ٹیبلوز اور
تقریری مقابلے میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کئے ۔