: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

ہمارے مخالفین ہمارے تیزی سے مکمل ہونے والے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے ،سعید غنی


saeed gani December 9, 2019 | 2:50 AM

کراچی:) نیوزآن لائن)وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے سالوں سے وطن عزیز کے لوگوں کی زندگی میں بہتری لانے کیلئے ہرممکن طریقے سے کاوشیں کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین ہمارے تیزی سے مکمل ہونے والے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے وہ ہم پر بے بنیاد الزامات لگا تے رہتے ہیں ۔صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے یہ بات اتوار کے روز منظور کالونی میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔سعید غنی نے کہا کہ حکومت سندھ کی ترجیحات میں سب سے پہلی ترجیح عوام الناس کو ہر طرح کی بنیادی سہولت پہچانا ہے۔جس کے لئے ہم ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔اپنے اچانک دورے کے دوران صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے منظور کالونی کے مختلف علاقوں میں سڑکوں اور نالوں کی تعمیر کے کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے متعلقہ اداروں کے افسران کو جاری ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے علاقے کے لوگوں میں گھل مل گئے اور ان کے مسائل کی بابت بات چیت کی۔سعید غنی نے لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ وہ آئندہ بھی یہاں آتے رہیں گے اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے رہیں گے۔