: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

ہالی ووڈ فنکاروں کا کرائسٹ چرچ پر دہشتگردی کے اس واقعے پر شدید الفاظ میں مذمت


hollywood protest in new zeeland mosque attack March 17, 2019 | 4:38 PM

نیویارک:(نیوزآن لائن)نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میںدہشتگرد کی جانب سے نماز جمعہ کے دوران مسلمانوں پر فائرنگ کرکے 50 بے گناہ و معصوم مسلمانوں کو شہید کرنے کے واقعے نے پوری دنیا کو جھنجھوڑ کررکھ دیاہے۔ مسلمانوں کے قتل عام پر پوری دنیا اشکبار ہے جب کہ ہالی ووڈ فنکاروں نے بھی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دہشتگردی کے اس واقعے پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔امریکن گلوکارہ ہیلسے نے دہشتگردی کے اس واقعے کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کرائسٹ چرچ میں رہنے والی مسلم کمیونٹی اور دنیا بھر میں موجود مسلمانوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ میں سوچ نہیں سکتی کہ کیسے کوئی انسان عبادت کی جگہ پر ایسا کرسکتاہے، میرا دل اور دنیا بھر کا دل آپ لوگوں کے ساتھ ہے میں امید کروں گی کہ اب ہم لوگ اپنے مسلم پڑوسیوں کے ساتھ مزید اچھی طرح اور رحمدلی سے پیش آئیں گے۔ ہیلسے نے کہا اسلاموفوبیا(اسلام سے نفرت یا اسلام مخالف جذبات) کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا، یہ بہت خوفناک ہے، ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔