: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں 800 روپے فی تولہ اضافہ نئی قیمت97 ہزار 200 روپے فی تولہ ہوگئی


Gold May 31, 2020 | 9:19 PM

اسلام آباد:(نیوزآن لائن)گزشتہ ہفتہ کے دوران سونے کی قیمت میں 800 روپے فی تولہ کے اضافہ سے قیمت 97 ہزار 200 روپے فی تولہ تک پہنچ گئی۔ تفصیلا ت کے مطا بق دوران ہفتہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 2ڈالر فی اونس اضافہ سے قیمت 1726ڈالر فی اونس تک بڑھی ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میںاضافہ کا رجحان رہا ہے۔اس کی وجہ سے ہفتہ کے اختتام تک پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 97 ہزار دو سو روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 686 روپے کے اضافہ سے 83 ہزار 333 روپے تک پہنچ گئی۔