: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

کھیل کے میدانوں کو فعال رکھنے کیلئے ہر یو سی میں خصوصی فنڈز دے رہے ہیں : جان محمد بلوچ


02-12-2018 UC-10 Footbal Match December 2, 2018 | 9:38 PM

کراچی:(نیوزآن لائن)چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ کرکٹ کی طرح فٹ بال بھی پاکستان کا مقبول ترین اور عوامی کھیل ہے ، ایک وقت وہ تھا کہ جب کراچی سے تعلق رکھنے والے فٹ بالروں کا دنیائے فٹ بال کے میدانوں میں چرچہ تھا ،کراچی کے بیشمار فٹ بالروں نے بین الاقوامی سطح پر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے پاکستان کا نام روشن کیا ، دیگر کھیلوں کی طرح اگر سرکاری سطح پر فٹ بال کے کھیل کی بھی سرپرستی کی جائے تو ہمارے کھلاڑی دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر یں گے، نوجوانوں کے بہترمستقبل کیلئے ہر حد تک جا کر کام کرینگے، کھیل کے میدان کو فعال رکھنے سے ہماری نوجوان نسل جرائم ، منشیات کی لعنت اور غیر اخلاقی سرگرمیوںسے دور رہے گی، ہم اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے صحت مندانہ سرگرمیاں جاری رکھیں گے،ڈاکٹر طاہر میموریل فائونڈیشن وکھلاڑیوں کی محنت اور علاقائی معززین کی کھیلوں میں دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ٹورنامنٹ آرگنائزر کمیٹی کوکھیلوں کے فروغ کیلئے کیش 50 ہزار روپے دے رہا ہوں تاکہ حقیقی معنوں میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو سکے،کھیل کے میدانوں کو فعال رکھنے کیلئے ہر یو سی میں خصوصی فنڈز دے رہے ہیں۔ ان خیلات کا اظہار چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے ملیر محمڈن فٹبال اسٹیڈیم میں آل ملیر ڈاکٹر محمد طاہربلوچ میموریل فٹبال ٹورنامنٹ 2018 میں فائنل میچ کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آل ملیر ڈاکٹر محمد طاہربلوچ میموریل فٹبال ٹورنامنٹ 2018 زیراہتمام ملیر محمڈن فٹبال اسٹیڈیم میں شاندار فائنل میچ گل بلوچ نے سنسی خیز مقابلے کے بعد اسلم الیون کوایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کرٹرافی اپنے نام کر لی۔ چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے تقریب میں ٹیموں اور آفیشل اسٹاف میںنقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں، آرگنائزر کمیٹی نے چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ کو سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ پیش کیا ۔