: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

کپتانی کے حوالے سے میرے فیصلے کی اہمیت نہیں تاہم اس حوالے سے فیصلہ پی سی بی کرے گا۔سرفراز احمد


sarfaraz ahmed khan July 7, 2019 | 9:24 PM

کراچی:(نیوزآن لائن)کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کپتانی کے حوالے سے میرے فیصلے کی اہمیت نہیں تاہم اس حوالے سے فیصلہ پی سی بی کرے گا۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ نے ہماری ورلڈکپ کمپین پر اثر ڈالا، رن ریٹ کی وجہ سے سیمی فائنل میں رسائی نہ پا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف اچھا نہ کھیلے اور شکست پر افسوس ہوا، بھارت کے میچ کے بعد بہت سخت صورتحال تھی تاہم پورے ٹورنامنٹ میں ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کی پوری سپورٹ رہی۔سرفراز احمد نے کہا کہ پہلے پانچ میچز میں کارکردگی اچھی نہ رہی تاہم آخری 4 میچز میں کارکردگی اچھی تھی، ٹیم میں گروپ بندی کی بات درست نہیں، اپنے لڑکوں سے کارکردگی پر بات کی، بلا جواز تنقید درست نہیں، جب برا کھیلتے ہیں تو تنقید ہی ہوتی ہے۔کپتان قومی ٹیم نے کہا کہ اپنے نمبر پر بیٹنگ کروں تو اچھی پرفارمنس دیتا ہوں، اپنی ٹیم پر اعتماد تھا، بطور ٹیم ہم نے فائٹ کی جب کہ کپتانی کے حوالے سے میرے فیصلے کی اہمیت نہیں، فیصلہ پی سی بی کرے گا جب کہ شعیب ملک کو آخری میچ میں موقع دینے کی خواہش دی تھی مگر ایسا نہ ہو سکا۔