: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

کور کمانڈر اور کمشنر کراچی الیون کے درمیان فلڈلٹ ٹی 20 کرکٹ میچ ہفتہ 1جون 2019 ،١١ بجے رات کو نیشنل اسٹیڈیم میںمنعقد


cricket June 1, 2019 | 2:31 AM

کراچی ؛(نیوزآن لائن)کور کمانڈر اور کمشنر کراچی الیون کے درمیان فلڈلٹ ٹی 20 کرکٹ میچ ہفتہ 1جون 2019 ،١١ بجے رات کو نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔پاکستان ویٹرین کرکٹ ایسو سیشن کمشنر کراچی کے تعاون سے یہ میچ کو منعقد کروارہا ہے۔کور کمانڈر الیون کی قیادت کمانڈر Vلیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز اور حاضر سرو س ا رمی افسران پر مشتمل ہوگی۔کمشنر الیون کو کمشنر کراچی افتخار شالوانی قیادت کرینگے۔نمایاں کھلاڑیوں میںڈاکٹر کلیم امام آئی جی سندھ،ڈاکٹر امیراحمد شیخ اے آئی جی پولیس،ڈی ی ایسٹ، ساوئتھ و ویسٹ۔ عمر شاہد حامدڈائریکٹر آئی بی،فواد اعجازخان چیرمین پاکستان ویٹرین کرکٹ ایسوسیشن، ندیم عمر صدر کے سی سی اے،عارف حبیب چیرمین عارف حبیب گروپ اور صلاح الدین سابق اولمپیئن شامل ہونگے۔جبکہ ریاض الدین اور وسیم الدین گرائونڈائیمپائر، کامران ظہیر ٹی وی ائیمپائر اور راشداسلم اسکورر ہونگے ۔میچ کے اختتام پرانعامی تقریب کے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کمانڈرV ہونگے۔
کور کمانڈرالیون کے ہمایون عزیز( کپتان) عبدالسمیع،گل زریں،نوازنواز،ناظم حنیف،مبین خٹک،ہشام سعید خان،عاطف مجتبع، ،بابر عبدالمنان، ندیم اشرف،آفتاب،بلال احمد،مراد خان،جنید خالق، ہدایت للہ اورآکاش سامل ہونگے۔
کمشنر الیون کے افتخار شالوانی( کپتان) فواد اعجاز خان،ندیم عمر،عارف حبیب، ڈاکٹر سید کلیم امام،ڈاکٹر امیر احمد شیخ،احمد علی صدیقی،سید صلاحالدین،فیصل قرشی،زاہد حسین میمن،عمر شاہد حامد،احمر پاشا،اصلاح ا لدین، حسن علی شالوانی،سید پیر محمد شاہ،اور عباس ولیکا شامل ہونگے۔