: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

کورونا وائرس کے حوالے ممبر قومی اسمبلی قادر پٹیل نے اورنگی ٹائون کے مختلف اسپتالوں کا دورہ


01 March 22, 2020 | 9:32 PM

کراچی :( نیوزآن لائن)کورونا وائرس کے حوالے ممبر قومی اسمبلی قادر پٹیل نے اورنگی ٹائون کے مختلف اسپتالوں کا دورہ کیا اور کورو نا وائرس کے سلسلے میں قائم کیئے جانے والے آئی سو لیشن وارڈز کا دورہ کرکے موجود سہولیات پر کا معائنہ کرتے ہوئے قطر اسپتال اورپچاس بستروںپر سندھ گورنمنٹ اسپتال میں موجود سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہارکیا اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر شفیق نے موجود سہولیات پر مفصل بریفنگ دی ۔اس موقع پر قادر پٹیل نے کہا سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ شہریوں کو وائرس سے محفوظ رکھا جائے اور خدا نخواستہ اگر کوئی وائرس کی وجہ سے متاثر ہے تو اس فوری طور پر صحت یاب کیا جائے قادر پٹیل نے کہا کہ عوام سے درخواست ہے کہ وہ سندھ حکومت سے تعاون کریں ۔علاج سے بہتر احتیاط ہے ہم عوام سے بار بار گزارش کررہے ہیں کہ وہ اپنی صحت کا خیال رکھیں اپنی سرگرمیوں کو محدود کریں ۔جب تک کوئی انتہائی ضرورت نہ ہو گھر سے نہ نکلیں پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورنا وائرس کے حوالے سے جو اقدامات اٹھائے وہ قابل تحسین ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فیاض سولنگی ایس پی اورنگی شبیر بلوچ اور انفارمیشن سیکرٹری پیپلزیوتھ ڈسٹرکٹ ویسٹ رمیز صدیقی بھی موجود تھے ۔