: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

کورونا وائرس : کھلاڑی فٹنس لیول برقرار رکھنے کیلئے گھروں میں تربیت حاصل کرئے۔ قمر زمان


qamar zama tenis player April 12, 2020 | 10:12 PM

اسلام آباد:(نیوزآن لائن)پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدرقمر زمان نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو فٹنس لیول برقرار رکھنے کے لئے گھروں میں تربیت حاصل کرئے۔تفصیلات کے مطا بق سابق عالمی چیمپئن قمر زمان کا کہنا تھا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے سکواش سمیت تمام عالمی اور قومی ایونٹس ملتوی کر دیے گئے ہیں، تاہم تمام کھلاڑیوں بالخصوص سکواش کے کھلاڑیوں کو اپنا فٹنس لیول برقرار رکھنے کے لیے گھروں میں تربیت حاصل کرنا چاہیے۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ گھروں میں تربیت حاصل کرنے سے کھلاڑی 100 فیصد نہ ہو تو کم سے کم 70 فیصد فٹ رہ سکتا ہے۔ اگر کھلاڑی ایک مرتبہ سپورٹس چھوڑ دیں تو وہ تین ماہ پیچھے چلا جاتا ہے، اس لیے کھلاڑیوں کو فٹنس برقرار رکھنے کے لیے فزیکل ٹریننگ پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔