: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

کوئی اجتماعی کام عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب


7-7-2019 July 7, 2019 | 9:04 PM

کراچی:(نیوزآن لائن) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ، پولیوکے خاتمے کے لئے روٹری علماء کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے دارلعلوم قادریہ سبحانیہ (شاہ فیصل کالونی )میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ کوئی اجتماعی کام عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔اس وقت ملک میںپولیوجیسے موذی مرض کے خاتمے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔انہوںنے کہاکہ پولیوکے تازہ کیس خیبرپختوانخوا میں ملے ہیں،جو اس حوالے سے تشویشناک بات ہے کہ پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنارکرنے کے لئے عوام کی حمایت اس قدرحاصل نہیں ہوپارہی جس کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ پولیو کے خلاف کئے جانے والا منفی پروپیگنڈاعلماء ومشائخ کے تعاون سے ہی زائل کیاجاسکتاہے۔خیبرپختونخوامیں علماء ومشائخ کا بڑااحترا م ہے اور تحریک پاکستان میں ان عظیم خدمات کا اعتراف خودقائداعظم محمدعلی جناح کرچکے ہیں۔علمائے کرام،مشائخ عظام کو عوام میں پولیوکے خاتمے کے حوالے سے بھرپورکرداراداکرنے کی ضرورت ہے۔اگروہ اپنا اثرورسوخ استعمال کریں تو یقینا پولیومہم کامیابی سے ہمکنارہوسکتی ہے اورصرف خیبرپختونخواہی نہیں بلکہ پورے ملک سے پولیوکے مرض کا خاتمہ ہوسکتاہے۔انہوںنے کہاکہ جب اسلام آبادڈیکلیئریشن پر تمام مکاتب فکرکے علماء مشائخ ،وکلائ،عوامی نمائندوں ودیگرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی اور اسلام آبادڈیکلیئریشن پر دستخط کئے تھے تو اب اس مہم کو کامیابی سے چلاتے اور عوام میں شعوروآگاہی پیداکرتے ۔پولیو ویکسی نیشن کی آگاہی سے آگاہ کرتے اور پولیوکے خاتمے کے لئے مل جل کر کام کرنے کے لئے ہمقدم ہوناچاہیے ۔تاکہ مہم کے مثبت ثمرات سامنے آسکے۔اجتماع سے مفتی عبدالعلیم قادری نے بھی خطاب کیا۔