: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

کشمیریوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے پر اداکارہ و ماڈل ارمینا خان کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں


model armeena khan September 8, 2019 | 12:51 PM

اسلام آباد:(نیوزآن لائن)کشمیریوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے پر اداکارہ و ماڈل ارمینا خان کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں ملنے لگیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹر ٹوئٹر پر بیان دیتے ہوئے ارمینا خان نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں میں کشمیری میں انسانی حقوق کیلئے آواز اٹھارہی ہوں، اس سے مجھے خدشات کا پتا تھا، اس سے میرے کئی پروجیکٹ ختم ہوگئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اب مجھے خاموش کردیا گیا ہے اور میرے سوشل میڈیا اکانٹس بھی ختم ہونے کا خطرہ ہے۔