: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

کشمیریوں کو 6 ماہ سے غیر انسانی لاک ڈان کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان


imran khan February 5, 2020 | 5:05 PM

مظفرآباد:(نیوزآن لائن) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرہ اور غیر قانونی اقدام ختم کرے، بھارت زیر حراست کشمیریوں اور حریت رہنماں کو رہا کرے۔ کشمیریوں کو 6 ماہ سے غیر انسانی لاک ڈان کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، کشمیری عوام پر لگائی گئی طویل پابندیوں کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی کا حقیقی مظہر ہیں۔ عالمی برادری، میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی کارروائیوں کی مذمت کر رہی ہیں۔ ہندوستان انسانی حقوق کی پامالی کرنے والے ملک کے طور پر بے نقاب ہوا ہے۔وزیر اعظم کا مزیدکہنا تھا کہ پاکستان، عالمی برادری اور امت مسلمہ نے بھارت کے نظام قانون کو مسترد کیا۔ تاریخ میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی چند مثالیں ہی موجود ہیں۔ ہزاروں بے گناہ افراد کو زبردستی حراست میں لیا گیا۔ ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر قید کردیا گیا۔واضح رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منایا جارہا ہے، آج کے دن کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی جائیں گی اور تقریبات منعقد کی جائیں گی۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبر اور جارحیت مسلط کیے ہوئے ہے۔ کشمیریوں کے حقوق غصب کر کے طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا جا رہا ہے۔