: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

کراچی میں پی ایس ایل میچز کا کامیاب انعقاد انتہائی خوش آئند ہے، چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور


DMC EAST March 17, 2019 | 3:48 PM

کراچی:(نیوزآن لائن)چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل میچز کا کامیاب انعقاد انتہائی خوش آئند ہے، شائقین کرکٹ نے جس طرح کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے میچز میں شرکت کی وہ وہ اس بات کا عکاس ہے کہ اب کراچی سمیت ملک بھر میں بین الاقوامی کرکٹ کو بحال ہونا چاہیئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ پارک کے افسران کے ہمراہ یونیورسٹی روڈ وملحقہ سڑکوں کی صورتحال کا معائینہ کرنے کے دوران کیا انہوں نے اسٹیڈیم روڈ سمیت ملحقہ شاہراہوں کو خوبصورتی سے آراستہ کرنے پر محکمہ پارک کو سراہا اور کہا کہ ان کی کوششوں سے ہیش ان کراچی پارک سمیت اسٹیڈیم روڈ ودیگر سڑکوں کو دلکش بنایا جاسکا ہے اس بیوٹیفیکشن کے کام کی بدولت قومی وبین الاقوامی کھلاڑی ومہمانان گرامی کراچی کا ایک اچھا تصور لے کر جائیں گے اس سلسلے میں انہوں نے دیگر اداروں کے کام کو بھی زبردست الفاظ میں سراہا انہوں نے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ پر زور دیا کہ جس طرح انہوں نے پی ایس ایل میچز کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اسی تسلسل کو ضلع شرقی کے علاقوں میں بھی سر انجام دے تاکہ ضلع شرقی میں جہاں صفاء ستھرائی کے مسائل موجود ہیں انہیں دور کیا جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ شرقی اتنی استطاعت رکھتی ہے کہ اسے مناسب فنڈنگ کی جائے تو ضلع کے مکینوں کے مسائل مزید تیزی سے حل کر سکتی ہے پی ایس ایل میچز کے حوالے سے کئے جانے والی کاموں میں ملکی وقار کو بنیادی اہمیت دی۔