: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

کراچی میں ٹڈی دل کا حملہ, سندھ حکومت نے نوٹس لے لیا


sindh information  logo November 10, 2019 | 11:06 PM

کراچی میں ٹڈی دل کا حملہ, سندھ حکومت نے نوٹس لے لیا, ڈی جی زراعت سے رپورٹ طلب, فورن فصلوں پر اسپرے کروانے کا حکم.
ٹڈی دل سندھ سے واپس بلوچستان میں داخل ہوجائے گی,اس کی واپسی ہے, کراچی میں ٹڈی دل کے حملے سے کہیں بھی فصل کو نقصان نہیں پہنچا,وزیرزراعت اسماعیل راہو
کراچی:(نیوزآن لائن) کراچی میں ٹڈی دل کا حملہ, سندھ حکومت نے نوٹس لے لیا, سندھ کے صوبائی وزیرزراعت اسماعیل راہو نے نوٹس لیتے ہوئے میمن گوٹھ, غازی گوٹھ, جعفرطیارہ میں ٹڈی دل کی آمد پر ڈی جی زراعت سے رپورٹ طلب کرلی ہی اور ڈی جی زراعت, ڈی سی ملیر اورمحکمہ پلانٹ پروٹیکشن کو فورن فصلوں پر اسپرے کروانے کا حکم بھی دیا ہے, اسماعیل راہو نے مزید کہا کہ ٹڈی دل سندھ سے واپس بلوچستان میں داخل ہوجائے گی, اس کی واپسی ہے,کراچی میں ٹڈی دل کے حملے سے کہیں بھی فصل کو نقصان نہیں پہنچا, وفاقی اداراہ پلانٹ پروٹیکشن سندھ میں پہلے سے ہی اقدامات اٹھاتا تو ٹڈی دل اتنی نہ بڑھ جاتی. انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کراچی کے ملیر ندی سے گزررہی ہے,کہیں بھی فصلوں کو نقصان نہیں ہوا, فسران کو فورن اقدام اٹھانے کی ھدایات جاری کردی ہیں۔