: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن 40افراد زیرحراست، مقابلے میں 1ملزم ہلاک


karachi-police-670 May 18, 2015 | 4:06 PM

کراچی:(نیوزآن لائن)کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کا ایک کارندہ ہلاک اور دو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے ، گلبرگ بلاک5 اور موسی گوٹھ کے علاقوں میں 2گھنٹے سے زائد چلنے والے آپریشن میں پولیس نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی۔ پولیس کے مطابق آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، جبکہ کاروائی کے اختتام پر پولیس نے 40مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر گلبرگ تھانے منتقل کردیا، جہاں ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔ دوسری جانبپولیس نے لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں ٹارگٹڈ کارروائی کی ، پولیس کی بھاری نفری علاقے میں داخل ہوئی تو دہشت گردوں نے شدید فائرنگ کر دی ، فائرنگ کا دو طرفہ تبادلہ ہوا جس میں لیاری گینگ وار بابا لاڈلا گروپ کا کارندہ الن مارا گیا ۔ ملزم قتل ، اقدام قتل اور بھتہ خوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا ۔