: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

کراچی:پولیس کی کارروائی،گینگ وار کا اہم ملزم ملا نذیر ہلاک


police man April 7, 2014 | 11:47 AM

کراچی:(نیوزآن لائن)کیما ڑی کے علاقے ٹاپو میں وفاقی حساس ادارے اور پولیس کے ساتھ ہونے والے مبینہ مقابلے میں گینگ وار کا انتہائی مطلوب اور خطرناک ملزم ملا نذیر کو مار گرایا، مزلم کے قبضے سے دو دستی بم بھی برآمد ہوئے، سو سے زائد مقدمات میں مطلوب ملزم کے سر کی قیمت پچیس لاکھ روپے مقرر تھی۔یس ایس پی ساؤتھ ناصر آفتاب کے مطابق کیماڑی کے علاقے ٹاپو میں وفاقی حساس ادارے اور سائو تھ زون پولیس کے ساتھ ہونے والے ایک مشترکہ مقا بلے کے دوران گینگ وار کا انتہائی مطلوب اور خطرناک ملزم ملا نذیر شدید زخمی ہوگیا، اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران ملا نذیر راستے میں ہی ہلاک ہوگیا،ملانذیر عزیر بلوچ کا قریبی ساتھی تھا۔ملانذیر عزیرکے قبضے سے دو دستی بم اور دیگر اسلحہ بھی ملا ہے، ملا نذیر گینگ وار کے چند مرکزی ملزمان میں بھی شامل تھا۔جبکہ دوسری جانب کراچی کے علاقے عباس ٹائو ن میں نامعلوم ملزمان نے پولیس موبائل پر دو کریکر حملے کئے جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے۔