: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

چین میں گیس ٹینکر میں دھماکہ19 افراد ہلاک متعدد زخمی


china beijing gas blast June 14, 2020 | 10:51 PM

بیجنگ: (نیوزآن لائن)چین میں ایندھن بھرے ٹینک میں دھماکہ ہو گیا ،دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک جبکہ متعددزخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطا بق ایل این جی ( لیکویفائڈ نیچرل گیس) سے بھرا ایک ٹینکر صوبہ زیجیانگ کے ہائی وے سے گزررہا تھا۔ اس کے بعد جائے وقوع سے آگ، دھوئیں اور گردوغبار کے بادلوں نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ دھماکے سے دور دور تک ملبہ گرا جس سے اطراف کے گھروں اور عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔امدادی کارکنان اور پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں اور معاملات کی تحقیق کی جارہی ہے۔ یہ واقعہ ایک چھوٹے گاں کے پاس رونما ہوا ہے جو ایک شہر وین لینگ کے مضافات میں واقع ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق پہلے ایل این جی سے لبالب بھرے ٹرک میں ایک دھماکہ ہوا اور اس کے بعد وہ ٹرک تیزی سے ایک اور قریبی فیکٹری میں جاگھسا جہاں دوسرا دھماکہ ہوگیا۔اس واقعے کے بعد اطراف کی گاڑیوں، اور عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا اور عینی شاہدین کے مطابق بعض گاڑیاں اچھلیں اور پلٹ پر زمین پر آگریں۔وینلنگ کے میئر کے مطابق جائے حادثہ پر 2600 کے قریب رضاکار اور امدادی کارکنان مصروف ہیں اور مزید افراد کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔