: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا یونین کمیٹی 35 لیاقت آباد کا دورہ


rehan hashmi uc 35 May 15, 2020 | 10:52 PM

ایم کیو ایم پاکستان کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت تحفہ افطار کی تقسیم کے کام کا جائزہ
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضا کار منظم طریقہ کار کے تحت ضرورت مند افراد کی دہلیز تک راشن، غذائی اجناس اور تحفہ افطار پہنچا رہے ہیں, یحان ہاشمی
ریسکیو کا عملہ ضلع وسطی میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے دن رات جراثیم کش ادویات کے اسپرے کے کاموں میں مصروف ہے, ریحان ہاشمی
کراچی:(نیوزآن لائن) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کا فلاحی ادارہ خدمت خلق فاؤنڈیشن لاک ڈاؤن سے متاثر اور بے روز گار ہونے والے طبقے کو غذائی اجناس اور راشن کی تقسیم کا کام بلا تعطل کررہا ہے,کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک میں کاروباری، تجارتی اور معاشی سرگرمیاں تقریبا ً ختم ہوگئی ہیں جس کا سب سے زیادہ اثر کم آمدنی والے اور روزانہ مزدوری کرکے اپنے گھر کا چولھا جلانے والے افراد پر پڑا ہے تاہم خدمت خلق فاؤنڈیشن ان افراد کی داد رسی اور امداد کے لئے میدان میں موجود ہے اور منظم طریقہ کار کے زریعے عزت نفس کا احساس کرتے ہوئے ان ضرورت مند افراد کی دہلیز تک راشن، غذائی اجناس اور تحفہ افطار پہنچا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یونین کمیٹی نمبر 35 لیاقت آباد میں ضرورت مند روزہ داروں میں تحفہ افطار کی تقسیم کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر متعلقہ یوسی کے چیئرمین، وائس چیئرمین، ایم کیو ایم پاکستان کے ذمہ داران و کارکنان اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکار بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب جہاں ایم کیو ایم پاکستان، منتخب عوامی نمائندے، خدمت خلق فاونڈیشن کے رضاکار، بلدیاتی نمائندے ضرورت مندوں میں راشن کی تقسیم اور روزہ داروں کے لئے تحفہ افطار کی ترسیل کے کاموں میں مصروف ہیں وہیں دوسری جانب بلدیہ وسطی کے محکمہ ریسکیو کا عملہ ضلع وسطی میں
کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے دن رات ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں جراثیم کش ادویات کے اسپرے کے کاموں میں مصروف ہے۔