: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

چیئرمین بلدیہ جنوبی کی جانب سے اقلیتی برادری کیلئے اس شانداردیوالی فیسٹول کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد


Minority Cricket tournament DMC South December 9, 2019 | 1:56 AM

کراچی:(نیوزآن لائن)پاکستان منارٹی ڈیویلپمینٹ کے صدر بشپ ڈینیل نے کہا ہے کہ چیئرمین بلدیہ جنوبی ملک محمد فیاض کی خصوصی سرپرستی میں ضلع بھرمیں کھیلوں کے میدان آبادہیں اور منارٹی کمیونٹی کوبھی اسپورٹس کی سرگرمیوں میں شامل کرنا انکی ترجیحات میں شامل ہے اس کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ آج چیئرمین بلدیہ جنوبی کی جانب سے اقلیتی برادری کیلئے اس شانداردیوالی فیسٹول کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقادمیں بھرپور تعاون کیا گیاانہوں نے کہا کہ ہمارے شہرکے آباد میدان اس حقیقت کی غمازی کرتے ہیں کہ ہمارے ملک کے نوجوان مثبت سرگرمیوں میں دلچسپی رکھتے ہیں پاکستان کی دھرتی میںبے شمار ٹیلنٹ موجودہے ضرورت اس امر کی ہے کہ پلیئرز کی مناسب حوصلہ افزائی اور سرپرستی کیجائے ہمیں چاہیے کہ اسپورٹس کی سرگرمیوں کو زندگی کے ہر شعبے میں شامل کریں تا کہ نوجوان نسل کو مثبت ماحول میسّر آسکے اور وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو استعمال کر سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ جنوبی کے زیر اہتمام ڈی ایم سی سائوتھ دیوالی فیسٹیول کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پراقلیتی رکن سندھ اسمبلی منگلا شرما،مسز شکیلہ اوصاف، مسٹر ہوچندکرمانی،رمیش مانا،چیئرمین یوسی 23سلطان محمودتاجوانی،ہیمن موٹوانی اور بلدیہ جنوبی کے اقلیتی کونسلرراجیش بابولال بھی موجود تھے بعدازاں کراچی پارسی کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں پی ایم ڈی کرکٹ کلب نے ایئرپورٹ یوتھ کو12رنز سے شکست دیدی۔