: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی کورونا وباء سے ممکنہ حفاظت کی ایک اور کاوش


baldiyate March 29, 2020 | 8:24 PM

بلدیہ وسطی کے واٹر ٹینکرز کے ذریعے مختلف گلیوں,محلوں, علاقوں میں جراثیم کش اسپرے کا آغاز
چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے جراثیم کش اسپرے مہم کی خود نگرانی کی
محکمہ ریسکیو کے اہلکاروں کی کورونا سے بچاؤ سے متعلق سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے کے کی آگہی کا سلسلہ جاری
مختلف مقامات پر سماجی فاصلوں سے آگہی کے لیے چونے سے نشان لگادیے گئے
عوام میں کورونا سے ممکنہ بچاؤ سے متعلق آگہی ہینڈ بلز کے ساتھ ماسک اور دستانے بھی تقسیم کیے جارہے ہیں, ریحان ہاشمی
عوام کی جانوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں, ریحان ہاشمی
علاقوں میں اعلانات کے ذریعے لوگوں کو گھروں میں محفوظ رہنے کی اپیل کی جارہی ہے, ریحان ہاشمی
کراچی:(نیوزآن لائن) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ضلع وسطی میں ہنگامی و مؤثر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے. اس سلسلے میں بلدیہ وسطی کے واٹر ٹینکرز کے ذریعے ضلع بھر کی گلیوں, محلوں, شاہراہوں اور علاقوں میں جراثیم کش اسپرے کا چھڑکاؤ کیا گیا.چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یوسی چئیرمینز راحت حسین اور عفان سلیم کے ہمراہ جراثیم کش ادویات کے اسپرے کے عمل کی خود نگرانی کی. دوسری جانب چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی ہدایت پر بلدیہ وسطی کی ریسکیو ٹیم نے ڈائریکٹر ریسکیو داور عباس کی نگرانی میں ضلع وسطی کے مختلف علاقوں، مارکیٹوں اور دکانوں میں عوام کو حفاظتی ماسک، دستانے, ہینڈ بلز بھی تقسیم کئے اور مختلف چوکوں اور چوراہوں, گھروں, دکانوں اور بازاروں پر اسپرے کرایا گیا۔ ریسکیو ٹیم کی جانب سے دودھ، سبزی اور گوشت کے دکانداروں کو حفاظتی ماسک اور دستانوں دستانوں کے استعمال کو یقینی بنانے کی تاکید بھی کی گء جبکہ سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے سے متعلق دکانوں اور دیگر عوامی مقامات ہر فاصلوں کے ساتھ چونے سے نشانات بھی بنائے گئے۔ چئیرمیں بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ عوام کی جانوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں اور علاقوں میں اعلانات کے ذریعے لوگوں کو گھروں میں محفوظ رہنے کی اپیل کی جارہی ہے جبکہ آج سے اس تمام آپریشن کا سلسلہ تیز کردیا جائے گا۔اس موقع پر بلدیہ وسطی
کی انتظامیہ اور ریسکیو عملے کی کارکردگی کو لوگوں نے