: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کا یوم شہادت حضرت علی کے جلوس ومجالس کے حوالے سے نشتر پارک و گردونواح کا دورہ


12.5.2019 May 12, 2019 | 8:50 PM

جلوس کے روٹس کو کلئیر رکھنے کے ساتھ بلدیاتی خدمات قبل ازوقت مکمل کر لئے جائیں،چئیرمین شرقی معید انور
کراچی:(نیوزآن لائن)چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے یوم شہادت حضرت علی کے جلوس ومجالس کے حوالے سے بلدیاتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے نشتر پارک،امام خمینی لائبریری،ایم اے جناح روڈ،شاہ نجف امام بارگاہ لائینز ایریا،مزار قائد کے پارکنگ ایریا اور یوم علی کے جلوس کے داخلی راستوں کا جعفریہ الائنس کے صدر شبر رضا زیدی،سپریٹینڈنگ انجنئیر زطارق مغل،مبین شیخ،ایکس ای این بی اینڈآر توقیر عباس،ڈائریکٹر انسداد تجاوزات زاہد بن خلیل اسسٹنٹ کمشنر جمشید کوارٹر،سندھ سولڈ ویسٹ بورڈ کے افسران سمیت دیگر افسران کے ہمراہ تفصیلی معائینہ کیا اور موقع پر بلدیاتی خدمات کے حوالے سے احکامات صادر کئے چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے اس موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ یوم شہادت حضرت علی جو کہ 21 رمضان المبارک کو ہے لہذا پہلے ہی بلدیاتی خدمات کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات بروئے کار لائے جائیں نشتر پارک کے اندر اور اطراف صفائی ستھرائی،سڑکوں کی بہتری،روشنی سمیت دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جبکہ جلوس کے روٹس پر بلدیاتی خدمات فراہم کرنے کے ساتھ محکمہ انسداد تجاوزات جلوس کے راستوں سمیت داخلی وخارجی راستوں کو تجاوزات سے پاک رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے انہوں نے جلوس کیلئے مختص پارکنگ کی جگہ پر سہولیات فراہم کرنے کے بھی احکامات دئیے اس موقع پر جعفریہ الائنس کے صدر شبر رضا زیدی نے یوم علی کے حوالے سے انتظامات کے بارے میں مشاورت فراہم کی اور انہیں درپیش مسائل کے بارے میں آگاہی فراہم کی جس کے حل کیلئے موقع پر احکامات صادر فرمانے کے ساتھ افسران کو کہا کہ وہ صدر جعفریہ الائنس سے رابطے میں رہ کر انتظامات کو حتمی شکل دیں۔