: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

پی ٹی آئی کے ایم پی اے حلیم عادل شیخ کی نااہلی کیخلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست جمع کروا دی ہے۔عبدالرحیم


ppp December 9, 2019 | 2:46 AM

کراچی:(نیوزآن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی یوسی31کے وائس چیئرمین و قائم مقام جنرل سیکریٹری لالا عبدالرحیم نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے حلیم عادل شیخ کی نااہلی کیخلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست جمع کروا دی ہے۔ درخواست گزار لالا عبدالرحیم کاکہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ نے الیکشن کمیشن میں اپنے ذرائع آمدن چھپایا ہے’الیکشن کمیشن میں جمع کروائے جانے والے گوشواروں میں صاحبزادیوں عائشہ حلیم، مریم حلیم کے اخراجات کا ذکر نہیں ہے’حلیم عادل شیخ کی دونوں صاحبزادیاں کے اخراجات امریکی بینک سے ادا ہو رہے ہیں’درخواست گزارلالا عبدالرحیم نے نیو جرسی بینک اکاوئنٹ کا نمبر اور تفصیلات بھی عدالت میں پیش کردیں۔ انہوںنے کہا کہ حلیم عادل شیخ کے گوشواروں میں نواب شاہ پولٹری کمپلیکس کا بھی ذکر نہیں،ذرائع آمدن اور اثاثے چھپانے پر حلیم عادل شیخ کو ڈی نوٹیفائی کیا جائے اور جھوٹ بولنے پر نااہل قرار دیا جائے۔لالا عبدالرحیم نے مزید کہا کہ پوری کی پوری پی ٹی آئی جھوٹوں اور ڈرامہ بازوں سے بھری پڑی ہے ‘ عوام کے سامنے جھوٹ بھی اتنی شفافیت سے بولتے ہیں کہ سچ کو بھی شرم آجائے ۔ عمران نیازی نے اپنی طرح کے لوگ ارد گرد جمع کئے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دوسروں پر انگلی اٹھانے والوں نے کبھی اپنے گریباں میں جھانک کر نہیں دیکھا مگر اب عوام ان اناڑیوں سے جلد جان چھڑائے گی۔