: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

پی ٹی آئی بتائے کہ اس نے ایم کیو ایم کا منشور کب سے اپنایا ہے.سینیٹر سسئی پلیجو


senator-sasi-plejo September 15, 2019 | 8:25 PM

کراچی:(نیوزآن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹرسسئی پلیجو نے وزیراعظم سے فروغ نسیم کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فروغ نسیم کی سوچ, پالیسی, بیان, وزارتی اقدام,ریاست، صوبوں اورپاکستان کی عوام کے لیے مسلسل انتشار پہیلانے کا سبب بن رہی ہے, وزیراعظم فروغ نسیم سے فورن وزارت واپس لے. سینیٹرسسئی پلیجو نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ فروغ نسیم نے جوڈیشنری, وکلاء اور الیکشن کمیشن کے حوالے سے غیر جمھوری فیصلے کرواکر پاکستان اور عدالتی نظام پر سوالات کھڑے کردیے ہیں,پی ٹی آئی ایم کیو ایم کے ہاتھوں میں کھیلنا بند کرے. انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم مشرف کے نظریے پر چل رھی ہے,فروغ نسیم اسکو عملی جامعہ پہنانے کے لئے پی ٹی آئی حکومت میں بیٹھ کر ہر ممکن کوشش کررہاہے,پی ٹی آئی بتائے کہ اس نے ایم کیو ایم کا منشور کب سے اپنایا ہے.سینیٹر سسئی پلیجو نے کہا کہ جس نے بھی سندھ کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا اسے سندھ کی عوام منہ توڑجواب دیں گے,پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم سندھ کو کالونی سمجھنا بند کرے,کراچی کمیٹی اورآرٹیکل(4)149کاخیال سندھ کی صوبائی خودمختیاری پر مداخلت کے مترادف ہے,سندھ کی صوبائی خود مختاری میں مداخلت سندھ کی عوام کو کسی صورت قبول نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام سندھ کے خلاف ہر سازش کو ھر محاذ پر ناکام بنائے گی.