: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

پریشان حال،یتیم،بیواؤں،سفید پوش افرادکی مددکرنا روشن ویلفیئرٹرسٹ کا مشن ہے


roshan welfare trust May 12, 2019 | 8:59 PM

دردِدل رکھنے والے افرادمستحق گھرانوں کی مددکریں،اللہ آپ کو جزائے خیردے گا۔کامران اسحا ق
کراچی :( نیوزآن لائن) روشن ویلفیئر ٹرسٹ کے نائب چیئرمین معروف سماجی رہنما کامران اسحا ق نے کہاکہ بلاتفریق،رنگ ونسل سے بالاترہوکر، ضرورت مند،یتیم،بیواؤں،پریشان حال لوگ،سفید پوش افرادکی مددکرنا روشن ویلفیئرٹرسٹ کا مشن ہے۔انہوں نے بتایاکہ ہم غریبوں میںراشن،مالی مدد،غریب بچیوںکی شادی میںامدادودیگرفلاحی کام،زندگی کی دیگرسہولیات مہیا کرتے ہیں،یہ تمام کام صدقہ ،زکوٰة ،خیرات،فطرے کی رقم اورمخیرحضرات کے تعاون سے کئے جاتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ غریب ومستحق گھرانوں کو روشن ویلفیئر ٹرسٹ سے امیدیں وابستہ ہیں،اُمید ہے کہ اس کارخیر میں دردِ دل رکھنے والے افرادہماری ضرورمددفرمائیں ہے۔کامران اسحاق نے کہاکہ روشن ویلفیئرٹرسٹ کی فلاحی سرگرمیاں کو کراچی کے دیگرعلاقوں میں فعال کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ روشن ویلفیئر ٹرسٹ کے دکھی انسانیت کی زندگیوں میں آسانیاں پیداکرنے کے مشن میںساتھ دیجئے ،اﷲآپ کو جزائے خیردے گا۔