: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

پاکستان سمیت آج دنیا بھر میں یوم یک جہتی کشمیر منایا جا رہا ہے


kashmir day 5 feb February 5, 2020 | 2:53 PM

اسلام آباد:(نیوزآن لائن)مظلوم کشمیریوں پر بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل اور بدترین مظالم کے خلاف دنیا بھر میں آج یوم یک جہتی کشمیر منایا جا رہا ہے، اس سلسلے میں آزاد کشمیر میں بھی ریلیاں اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ نعر تکبیر اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے فضا گونج رہی ہے۔ مظاہرین نے مودی کے پتلے اور تصاویر بھی نذر آتش کیں۔ شرکا نے عالمی برادری اور اسلامی ممالک کے سوئے ضمیروں کو جھنجوڑتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ہر مشکل گھڑی میں کشمیریوں کے ساتھ ہیںمخیال رہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈان مسلسل 185 روز سے جاری ہے، مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ، موبائل فون سروس بدستور معطل ہے، ہزاروں کشمیریوں کو جیلوں میں ڈالا جا چکا ہے، خواتین پر بھی تشدد کیا جا رہا ہے۔