: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

پاکستان بیس بال فیڈریشن کا ایشیئن انڈر 18 بیس بال چیمپیئن شپ میں شرکت کی تصدیق


baseball May 31, 2020 | 9:48 PM

اسلام آباد:(نیوزآن لائن) پاکستان بیس بال فیڈریشن کا ایشیئن انڈر 18 بیس بال چیمپیئن شپ میں شرکت کی تصدیق کردی۔تفصیلات کے مطا بق پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے بتایا کہ ایشیئن انڈر 18 بیس بال چیمپیئن شپ رواں سال 6 سے 12 ستمبر تک تائیوان میں کھیلی جائے گی۔ چیمپیئن شپ شرکت کے لئے پاکستان بیس بال فیڈریشن نے ایشین بیس بال فیڈریشن کو ایک مراسلہ کے ذریعے مطلع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایشین انڈر 12 بیس بال چیمپیئن شپ رواں سال نومبر میں کھیلی جائے گی۔ اگر پاکستان ان دونوں ایونٹس میں پاکستان شرکت نہیں کرتا تو اس کا ہماری رینکنگ پر بہت اثر پڑے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے ہیں اور وہ گھروں میں تربیت کر رہے ہیں۔