: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن اگر بھارت نے کوئی حرکت کی توبھرپور جواب ملے گا


shah mehmood qureshi December 22, 2019 | 6:04 PM

اسلام آباد:(نیوزآن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت میں تمام اقلیتیں خصوصا مسلمان شہریت کے امتیازی ایکٹ کے خلاف احتجاج کررہے ہیں اوربھارت کی پوری حزب اختلاف بھی احتجاج کررہی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل کرفیو کو آج 139 دن ہو چکے ہیں، صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لیے ہندوستان کوئی فالس فلیگ آپریشن بھی کر سکتا ہے،انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن اگر بھارت نے کوئی حرکت کی توبھرپور جواب ملے گا۔