: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

پاکستان اسٹیل کی بحالی اور ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی میں تاخیر برداشت نہیں ۔ محمد اسلام


Jamaat-e-Islami-Pakistan-Flag-744490 March 1, 2020 | 8:36 PM

اگربنیادی معاملات پر کسی نے سودے بازی کی تو وہ قومی مفادات کے منافی اور ادارے سے غداری ہو گی۔
کراچی: (نیوزآن لائن )پاکستان اسٹیل کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی اور ادارے کی بحالی میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ پاکستان اسٹیل کے حوالے سے حالیہ دنوں میں ہونے والے فیصلے ابہام پیدا کر رہے ہیں اور اگربنیادی معاملات پر کسی نے سودے بازی کی تو وہ قومی مفادات کے منافی اور ادارے سے غداری ہو گی ۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع ملیر محمد اسلام نے ریٹائرڈ ملازمین کی نمائندہ تنظیم تحریک ادائیگی واجبات ریٹائرڈ ملازمین پاکستان اسٹیل کی مشاورتی کونسل کے ارکان سے ملاقات میں کیا ۔ جس کی قیادت ڈپٹی کنونیئر عادل خان کر رہے تھے۔ محمد اسلام نے مزید کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی اور اسٹیل مل کی بحالی کے لیے ہر سطح پر جدو جہد کی جائے گی اور ہر دروازے پر دستک دیں گے اور اس حوالے سے کسی بھی فورم پر جدو جہد کرنے والے تمام متعلقہ افراد کو مشترکہ نکات پر جمع کر کے 6ہزار ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کے حصول کی جنگ میں فیصلہ کن کردار ادا کریں گے ۔ اجلاس میں ایک 50رکنی جنرل کونسل کی تشکیل کے فیصلے کے علاوہ جلد ہی ایک سیمینار اور بڑے ”کنونشن ”کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔