: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

پارہ چنار کے علاقے عید گاہ بازار میں دھماکہ 17 افراد جاں بحق


para chanar blast December 13, 2015 | 3:57 PM

پارہ چنار :( نیوزآن لائن)پارہ چنار کے علاقے عید گاہ بازار میں دھماکے سے17 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 55افراد زخمی ہوگئے،،جن میں بچے بھی شامل ہیں۔دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ مارکیٹ کے قریب لنڈا بازار بھی موجود ہے جہاں لوگ خریداری کر رہے تھے ، اس کی نوعیت اتنی زیادہ تھی کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی ،حکام کے مطابق دھماکے کی جگہ سے دو مبینہ دہشتگردوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہیجبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے،دھماکے سے زخمی ہونے والوں کو ایجنسی ہیڈکواٹر اسپتال اور سول اسپتال متنقل کیاجارہا ہے۔دوسری جانب سکیورٹی اہلکاروں نے دھماکے کی جگہ کو سیل کر دیا اور وہاں سے ضروری شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے ، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی مذموم کوششیں ضرب عضب اور دہشتگردوں کیخلاف جاری دیگر کارروائیوں کو روک نہیں سکتیں ، ہم نے ملک سے دہشتگردی ختم کرنے کا عزم کر رکھا ہے اور ملک دشمنوں کو چن چن کر ختم کریں گے ۔وزیر اعلی کے پی کے پرویز خٹک نے کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کیخلاف تمام پاکستانی متحد ہیں اور کسی ملک دشمن کو اس سرزمین کو خون سے نہلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتیہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف ہمارا عزم پہلے سے زیادہ مضبوط ہے اور ہم ایسی کارروائیوں کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے ْ