: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

پارک ہریالی کا بہترین ذریعہ ہیں ان کی بہتری ہی تفریحی سرگرمیوں کے فروغ اور ہریالی میں بہتری لا سکتی ہے، معید انور


baldiyate news October 13, 2019 | 7:28 PM

کراچی:(نیوزآن لائن)چیئرمین بلدیہ شرقی معید انورنے کہا ہے کہ پارک ہریالی کا بہترین ذریعہ ہیں ان کی بہتری ہی تفریحی سرگرمیوں کے فروغ اور ہریالی میں بہتری لا سکتی ہے،بڑھتی ہوئی آبادی محدودتفریحی سہولیات اور ماضی میں عوامی تفریحی مراکز کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے سبب پارکس و پلے گراؤنڈ ویران ہو رہے تھے جواب بہتری کی جانب گامزن ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ای ایسٹ طارق مغل اور ڈائریکٹر پارکس اقبال شیخ کے ہمراہ لائنز ایریامیں مئیر کراچی وسیم اختر پارک کے دورے کے دوران کیا، اس موقع پر انہوں نے پارک میں موجود سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور جاری کاموں کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور پارک میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے ہدایات دیں، واضح رہے کہ مذکورہ پارک رہائشی علاقے میں وسیع اراضی پرقائم ہے جہاں خوشنما پودے درخت، جاگنگ ٹریک، لائیٹس، ببینچز اور صفائی و ستھرائی کو بہتر کیا گیا ہے اس پارک سے نہ صرف علاقہ مکین فیض یاب ہوتے ہیں بلکہ دیگر علاقے کے لوگ بھی اس سے استفادہ حاصل کرتیہیں،چیئرمین معیدانور نے اس موقع پر کہاکہ پارکس و پلے گراؤنڈ کی دیکھ بھال صرف بلدیاتی افسران و نمائندوں کی ذمہ داری نہیں بلکہ اس شہر میں بسنے والے تمام باسیوں کی ہے کہ وہ ان جگہوں پر آئیں اور اسے اپنے گھر کی طرح صاف رکھنے کے ساتھ اس میں موجود سہولیات کی نگہبانی بھی کریں باہمی تعاون سے ترقیاتی کاموں سے طویل عرصے تک استفادہ حاصل کیا جاسکتا ہے.