: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

ٹی وی اور سوشل میڈیا میرے لئے بہت اہم ہے۔ اداکارہ ہانیہ عامر


HANIA AMIR July 26, 2020 | 8:28 PM

کراچی:(نیوزآن لائن)پاکستانی ٹیلی وژن ڈراموں اور فلموں کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ ٹی وی میری شناخت بنا، تاہم سوشل میڈیا میرے لئے بہت اہم ہے۔ ایکٹنگ کا شوق رکھنے والی لڑکی نے موبائل ایپ کے ذریعے ٹیلنٹ پیش کیا اور توجہ حاصل کی۔ عمران کاظمی نے جو اسے جاناںمیں سپورٹنگ رول میں لیا، دلکش خوبصورت چہرے نے اپنا تعارف کرادیا اور پھر کچھ ہی دنوں میں ہانیہ پاکستانی شوبز کا ایک بڑا نام بن گئیں۔یہ چھوٹی سی لڑکی گالوں میں پڑنے والے ڈمپلز کی وجہ سے پرکشش دکھائی دیتی ہے، لیکن فلموں میں زیادہ نہیں آرہی کیونکہ یہ ان کی اپنی مرضی ہے ایک وقت میں ایک کام لہذا جب کوئی سیریل ہوتا ہے تو فلم نہیں ہوتی اور فلم کے وقت سیریل نہیں ہوتی۔