: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

وہیل چیئر ایشیا کپ جیتنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو سید قاسم نوید قمر کی مبارکباد۔۔


wheelchair asis cup pakistan won May 20, 2019 | 4:05 AM

کراچی :( نیوزآن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے بحالی خصوصی افراد سید قاسم نوید قمر نے پاکستانی ٹیم کو ٹی ٹوئینٹی ایشیا کپ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی کامیابی نے یہ بات ثابت کردی ہے کہ پاکستان کے خصوصی افراد صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو فیصلہ کن مرحلے میں شکست دے کر پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں۔ سید قاسم نوید قمر نے امید ظاہر کی کہ جیتنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی اپنی کامیابیوں کا سفر جاری رکھے گی۔ انہوں نے مذید کہا کہ حکومت سندھ بھی خصوصی افراد کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے وقت فوقتاً کھیلوں کے مقابلے منعقد کراتی رہتی ہے جس سے ان خصوصی افراد کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔