: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

وفاقی حکومت کو انتقامی سیاست سے فرصت مل جائے تو وہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ


ppp September 22, 2019 | 6:33 PM

کراچی: (نیوزآن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی، ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند اور قائم مقام جنرل سیکریٹری لالا عبدالرحیم نے اپنے مشترکہ بیان میں پنجاب اور خیبرپختوانخواہ میں ڈینگی کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے ایسے وفاقی حکومت کی نااہلی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو اگر الزام تراشی اور انتقامی سیاست سے فرصت مل جائے تو وہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرے ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پر سنسر شپ اور قدغن لگا کر حقائق پر پردہ پوشی نہیں کی جاسکتی ’24گھنٹے کے دوران صرف پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 465 درج کی گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت نے ملک کی طرح عوام کو بھی لاوارث چھوڑ دیا ہے اور اپنی عیاشیوں اور شاہانہ طرز زندگی پر کوئی آنچ نہ آئے اس کے سوا کسی چیز کی فکر نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود پی ٹی آئی کی سلیکٹڈ حکومت نے عوامی فلاح کا ایک بھی منصوبہ نہیں دیا ہے جبکہ جو منصوبے گزشتہ حکومتوں کے چل رہے تھے انہیں بھی بند کر دیئے گئے ہیں’ اگر یہی صورتحال رہی تو ملک کے ساتھ ساتھ عوام کا بھی کوئی پرسان حال نہیں ہوگا۔