: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

وفاقی حکومت غریبوں پر نت نئے تجربوں سے باز رہے ‘ پی پی پی


ppp flag May 20, 2019 | 3:51 AM

کراچی:(نیوزآن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند ، قائم مقام جنرل سیکریٹری لالا عبدالرحیم اور سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت نے پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کی جانب سے غریبوں پر نت نئے تجربے کو قوم کے ساتھ مذاق قرار دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے شروعاتی دن سے11ماہ مکمل ہونے تک میں پہلے جن منصوبوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے ان منصوبوں پر عوام کا پیسہ خرچ کیا جاتا ہے اور اسے واحد ایسا منصوبہ بتایا جاتا ہے جس سے غلامی اور قرضے کی زنجیریں ٹوٹ جائے گی اور پاکستان خود کفیل ہوجائے گا مگر آخر انجام پر چپ سادھ لی جاتی ہے اور قوم کا پیسہ ضیائع کرنے اور جھوٹ بولنے پر معافی تک نہیں مانگی جاتی اور اپنی نااہلی اور نالائقی پر پردہ پوشی کر لی جاتی ہے ۔پی پی پی رہنمائوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ناتجربہ کار اور نااہل لوگوں کی طویل فہرست موجود ہے جنہیں صرف بھرتی ہی باتیں بنانے کیلئے کیا گیا ہے کیونکہ پی ٹی آئی کے منشور میں صرف باتوں کے پہاڑ بنانا اور الزام تراشی کرنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر وفاقی حکومت کی نالائقی اور نااہلی کا کاروبار اسی طرح چلتا رہا تو ملک وعوام کا مستقبل تاریک ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔