: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ


Shah-Mahmood and faisal bin farhan telephone discuss July 26, 2020 | 8:02 PM

اسلام آباد:(نیوزآن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ ہو ا ۔تفصیلات کے مطا بق دونوں رہنماں کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کورونا کی وبائی صورتحال سمیت دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے اپنی اور وزیراعظم عمران خان کی طرف سے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت کے حوالے سے خیریت دریافت کی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب کو بتایا کہ پاکستان کی سمارٹ لاک ڈان حکمت عملی کے سبب کورونا پھیلا اور شرح اموات میں کمی ہوئی ہے۔شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کی دفاعی تنصیبات پر حوثی ملیشیا کے میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انھیں یقین دیالا کہ پاکستان سعودی عرب کی علاقائی سا لمیت کے تحفظ کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔دونوں وزرائے خارجہ کے مابین رواں سال حج کی محدود ادائیگی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ محدود پیمانے پر حج کی ادائیگی کا فیصلہ عالمی وبائی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔