: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیپٹن اور سپاہی شہید


waziristan June 21, 2020 | 9:03 PM

شمالی وزیرستان:(نیوزآن لائن) شمالی وجنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے پردہشتگردوں کے ساتھ مقابلے میں کیپٹن اور سپاہی شہید جب کہ ایک دہشت گرد بھی ہلاک ہوگیا،تفصیلات کے مطا بق جنوبی وزیرستان کی حدود کے قریب سکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردی کی جانب سے فائرنگ کی گئی، سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن صبیح اورسپاہی نوید نے جام شہادت نوش کیا جب کہ دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے کے دوران 2 سپاہی زخمی بھی ہوئے۔ بعد ازاں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے کمپانڈ کو دہشتگردوں سے کلیئر کرا لیا۔