: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

وزیراعظم عمران خان کاایم کیو ایم کے تمام مطالبات پورا کرنے کی یقین دہانی


pm imran khan January 12, 2020 | 7:05 PM

کراچی:(نیوزآن لائن)وزیراعظم عمران خان نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے تمام مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے انھیں پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ایم کیو ایم سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ اسد عمر بھی منگل کو وفد کے ہمراہ ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبات جائز ہیں، ان سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان حکومت کی بہترین اور بااعتماد اتحادی ہے۔ کراچی ملک کی معاشی حب ہے، اس کو کسی صورت نظر انداز نہیں کر سکتے۔