: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا احسن اور قابلِ تقلید عمل ہے، ڈاکٹر پیرزادہ قاسم


social awarnewss sports December 22, 2019 | 5:45 PM

ہماری خواتین اور طلباء باصلاحیت اور حوصلہ مند ہیں، سینیٹر عبدالحسیب خان
ہمارے طلباء ذہین و ملک کے وفادار و محب وطن ہیں، رفیق احمد بریرو سیکریٹری تعلیم کالجز
ممبر صوبائی اسمبلی نصرت سحر عباسی، فورم کے چیئرمین نفیس احمد خان، سید سعید احمد، مسعود احمد وصی و دیگر نے بھی خطاب کیا
کراچی: (نیوزآن لائن) نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا احسن اور قابلِ تقلید عمل ہے یہ بات اسکائوٹ آڈیٹوریم میں سوشل اورنیس اسپورٹس ڈولپمنٹ اور سوشل اسٹوڈنٹس فورم کے زیر اہتمام باصلاحیت خواتین اور میٹرک و انٹر میں پوزیشن حاصل کرنے والے ذہین طلباء کے اعزاز میں تقسیم ایوارڈز کی تقریب سے بحیثیت صاحبِ صدر پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی نے صدارتی خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ سوشل فورم سماجی خدمات کے حوالے سے ایک نمایاں اور قابل ذکر تنظیم ہے۔ آج کی یہ تقریب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سینیٹر عبدالحسیب خان اور سیکریٹری کالج رفیق بریرو تھے۔ عبدالحسیب خان نے کہا کہ ہماری خواتین اور طلباء با صلاحیت اور حوصلہ مند ہیں۔ ان کی حوصلہ افزائی اور ہمت افزائی سے ان کے اعتماد میں اضافہ اور حوصلے بلند ہوں گے۔ اس طرح ہم مستقبل کے معماروں کو پروان چڑھارہے ہیں۔ یہ نوجوان ہی کل اس ملک کے معمارِ وطن ہوں گے۔ سیکریٹری کالجز رفیق احمد بریرو نے کہا کہ ہمارے طالب علم ذہین اور باصلاحیت ہیں۔ ملک کے وفادار اور محبِ وطن ہیں، ہمیں اپنے سرمایہ کی اس طرح عزت افزائی اور ہمت افزائی کرنی ہے۔ قبل ازیں فورم کے چیئرمین نفیس احمد خان نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم گذشتہ 33 سالوں سے طلباء کی خدمت کررہے ہیں۔ ہمارا مستقبل تابناک ہے۔ ہمیں اپنے نوجوانوں پر فخر ہے۔ فورم کے سینئر وائس چیئرمین مسعود احمد وصی نے فورم کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔ سوشل اورنیس کے جنرل سیکریٹری سید سعید احمد نے میزبانی اور شجاع صغیر نے بھی عمدہ کمپیئرنگ کا مظاہرہ کیا۔ تقریب سے ممبر صوبائی اسمبلی نصرت سحر عباسی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے نوجوانوں کیلئے بھی قانون سازی کررہے ہیں۔ حکومتسے اپنے طلباء کی ترقی و خوشحالی کیلئے لڑررہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ہمارے نوجوان بھی ہمت و عزم کے ساتھ ہمارا ساتھ دیں گے اور اس ملک کو آگے بڑھانے میں ہماری مدد کریں گے۔ جن خواتین میں وومن اچیومنٹ ایوارڈ یئے گئے ان میں الماس ہیمارانی، کلثوم ہزارہ، ڈاکٹر شازیہ سید، ڈاکٹر لبنی حفیظ صدیقی، اسماء سیف، ڈاکٹر درِّ جبیں، ڈاکٹر صدر اکبر، مسز ماہیہ معین، شہلا قریشی، حمید اطہر، عشرت خان، قندیل جعفری، بتول، ساجدہ فیاض، ڈاکٹر مریم قیصر، ردا سیفی، آصفہ علی، افروزیہ تبسم، مہر اے مرزا، رابعہ شہزاد، فرزانہ واثق نعیم، زینت جہاں، روبی رحمٰن، زہرہ عشرت و دیگر ایوارڈیافتگان کے نام شامل ہیں۔ اس موقع پر میٹرک اور انٹر میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں بھی ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔