: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

نااہل حکمرانوں نے دو سال کے قلیل عرصے میں ملکی معیشت کا بیڑا غرق کیا۔ مرتضی وہاب


murtuza wahab July 26, 2020 | 6:39 PM

کراچی:(نیوزآن لائن) تحریک انصاف کی سلیکٹڈ حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے دو سال میں ملک کو بحرانوں کا شکار کردیا ہے۔ نااہل حکمرانوں نے دو سال کے قلیل عرصے میں ملکی معیشت کا بیڑا غرق کیا۔ سلیکٹڈ حکومت نے بیرونی قرضوں کے ریکارڈ قائم کئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت دو سالوں میں عوام کی فلاح و بہبود کا کوئی ایک منصوبہ نہیں متعارف نہیں کرواسکی صرف عوام کو دلاسے، تسلی، یوٹرن اور قبر میں سکون کی تلقین کی گئی۔ سلیکٹیڈ وزیراعظم نے الیکشن مہم کے دوران کئے گئے تمام وعدوں پر یوٹرن لیا کوئی ایک وعدہ ایسا نہیں جو پورا کیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آٹا، چینی کے علاوہ بجلی اور گیس مہنگی کرکے عوام کی پہنچ سے دور کی گئی نااہل پالیسیوں کی وجہ سے اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں آسمان کو چھْو رہی ہیں اور وطن عزیز کو بحرانوں کا شکار کرکے سلیکٹیڈ حکمران چین کی بانسری بجا رہے ہیں۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ عمران خان نیازی نے غیر ملکی شہریت رکھنے والوں کو ملک پر مسلط کیا جو یوٹرن کی ایک بڑی مثال ہے۔ سلیکٹیڈ خان نے کرپٹ ٹولے کی کچن کیبینٹ بنائی دو برسوں کے دوران مافیاز کی سرپرستی کرکے انہیں عوام کو لْوٹنے کی کھلی چھوٹ دی گئی جبکہ ناتجربہ کاروں نے دو سال میں ہی عوام کی حقیقی معنوں میں چیخیں نکلوا دیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نااہل حکمرانوں کے سیاہ کارناموں کی طویل فہرست ہے جس پر کئی کتابیں لکھی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ احتساب کے اداروں کو صرف اپوزیشن رہنماؤں کے لئے استعمال کیا گیا موجودہ نااہل حکومت مزید مسلط رہی تو ملک مزید بحرانوں کا شکار ہوگا۔