: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

میمن برادری کا کراچی کی ترقی و تعمیر میں ہمیشہ اہم کردار رہا ہے۔عامر خان


dmc central news March 1, 2020 | 8:17 PM

میمن کمیونیٹی کی جانب سے بلدیہ وسطی کے چار پارکس کی سرپرستی کا اعلان ۔
میمن فاؤنڈیشن کا بلدیہ وسطی کے ساتھ تعاون حق پرست بلدیاتی نمائندوں پر اعتماد کی دلیل ہے۔ریحان ہاشمی
کراچی :( نیوزآن لائن) ضلع وسطی کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا عوام کے تعاون سے ایک اور مثبت قدم۔پاکستان میمن ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے تقریب کا انعقاد ۔میمن کمیونیٹی کی جانب سے بلدیہ وسطی کے چار پارکس کی سرپرستی کا اعلان ۔اس موقع پر سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان عامر خان ،چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،پارلیمانی لیڈر بلدیہ وسطی صابر شیخ،چیئر مین اسٹینڈنگ کمیٹی مستفیض فاروقی ،میمن ایسوسی ایشن کے رؤف عیسیٰ،ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف اور دیگر بلدیاتی افسران اور عوام کی بڑی تعداد بھی موجو د تھی ۔ تفصیلات کے مطابق میمن کمیونیٹی کی جانب سے ضلع وسطی کے چار پارکس کوایڈوپ کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ میمن کمیو نیٹی کا کراچی کی ترقی و تعمیر میں ہمیشہ اہم کردار رہا ہے ، دوسری کمیونیٹیز کو میمن کمیونیٹی کی طرح اپنے علاقوں کے پارکس اور ڈیولپمنٹ کے کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ۔چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ کراچی کے منتخب نمائندوں کے ساتھ حکومت کا رویہ عوام کے سامنے ہے بلدیاتی نمائندوں کو ان کے جائز اختیارات اور فنڈ فراہم نہیں کئے جارہے ہیں ان حا لات کمیونیٹیز اور عوام کے تعاون کے بغیر عوامی خدمات کی فراہمی میں ہمیں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ میمن فاؤنڈیشن کا ہمارے ساتھ ملکر کام کرنے کا عزم حق پرست بلدیاتی نمائندوں پر اعتماد کی دلیل ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف نے کہا کہ ان نا مسا عد حالات میں بھی بلدیہ وسطی وہ واحد بلدیہ ہے جو سالانہ چار پھولوں کی نمائش کا انعقاد کرتی ہے اور بلدیہ وسطی ضلع وسطی میں قائم واٹر سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے زریعے یو میہ دو لاکھ گیلن پانی ٹریٹ کر کے ہا ر ٹیکلچر مقاصد کے لئے استعمال کر رہی ہے۔