: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

ملک بھر میں عوام عیدالفطر کے دوسرے دن سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہونے کیلئے تفریحی مقامات کا رخ


2nd-day-of-eid-ul-fitr-celebrated-across-country-1498588072-6137 June 6, 2019 | 4:11 PM

کراچی:(نیوزآن لائن)ملک بھر میں عوام عیدالفطر کے دوسرے دن سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہونے کیلئے تفریحی مقامات کا رخ کررہے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں عید کی تعطیلات کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام شکرپڑیاں، لیک ویوپارک، فاطمہ جناح پارک، دامن کوہ اور پیر سوہاوا کی سیاحت کررہے ہیں۔کراچی میں شدید گرم اور مرطوب دن کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد عید کی تعطیلات سے لطف اندوز ہونے کے لئے ساحل سمندر اور تفریحی مقامات کا رخ کررہے ہیں۔ شہر بھر میں عارضی تفریحی پوائنٹس بھی قائم کئے گئے ہیں جو بچوں کی توجہ کامرکز ہیں۔ پولیس اور رینجر اہلکار مختلف عوامی مقامات خصوصا حساس علاقوں میں عوام کے تحفظ کے لئے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔