: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

ملکہ ترنم نور جہاں کو دنیا سے گزرے 18 برس بیت گئے


noor jahan December 23, 2018 | 10:07 PM

کراچی:(نیوزآن لائن)عظیم صوفی شاعر ملکہ ترنم نور جہاں کو دنیا سے گزرے 18 برس بیت گئے۔ملکہ ترنم نور جہاں 21 ستمبر 1926 کوعظیم صوفی شاعر بلھے شاہ کی دھرتی قصور میں پیدا ہوئیں۔ ان کا نام اللہ وسائی رکھا گیا۔ میڈم نور جہاں نے 9 سال کی عمرمیں گلوکاری کا آغاز کیا۔قیام پاکستان سے قبل نور جہاں نے ممبئی میں کئی فلموں نادان، نوکر، لال حویلی، دل، ہمجولی اور جگنو وغیرہ میں کام کیا۔ نور جہاں نے دوپٹہ، گلنار، انتظار، لخت جگر، کوئل اور انار کلی میں کام کیا۔ میڈم نورجہاں نے ایک ہزار فلموں کے لئے گیت گائے۔انہوں نے 1965 کی جنگ کے دوران کئی ملی نغمے گائے اور ان گیتوں سے پاکستانی فوج اورعوام کا حوصلہ بلند ہوا۔نور جہاں 23 دسمبر 2000 کو دل کا دورہ پڑنے سے 74 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئیں۔