: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

معروف ہالی ووڈ اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن کا پلازمہ عطیہ کرنے کا اعلان


tom hanks and rita wilson April 26, 2020 | 8:34 PM

سڈنی :( نیوزآن لائن)معروف ہالی ووڈ اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن نے کوویڈ 19 سے مکمل صحتیابی کے بعد اپنا پلازمہ عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطا بق ہالی ووڈ اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن آسٹریلیا میں فلم کی شوٹنگ کے دوران کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔موذی وبا سے صحتیابی کے بعد مشہور ہالی ووڈ جوڑے نے وائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹروں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔