: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

معروف کامیڈین سلیم آفریدی اور انٹرنیشنل کرکٹر رومان رئیس نے اورنگی ٹاو ن سیکٹر16 اے میں راشن تقسیم کیا


saleem afridi comedy April 19, 2020 | 8:39 PM

مجیب النساویلفیئر ٹرسٹ کے تحت500سے زائد غریب و مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم
معروف کامیڈین سلیم آفریدی اور انٹرنیشنل کرکٹر رومان رئیس نے اورنگی ٹاو ن سیکٹر16 اے میں راشن تقسیم کیا
دعاہے اللہ کورونا وائرس کوپاکستان سمیت پوری دنیا سے جلد سے جلد ختم کر دے ، رمیز صدیقی
کراچی:(نیوزآن لائن)مجیب النساویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے کراچی میں 500سے زائد غریب و مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاو ن سیکٹر16 اے میں مجیب النساویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے500سے زائد غریب اور مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ۔ راشن کی تقسیم کی تقریب میںپاکستان کے معروف کامیڈین سلیم آفریدی اور انٹرنیشنل کرکٹر رومان رئیس نے شرکت کی اور غریبوں میں راشن بھی تقسیم کیا۔ اس موقع پر معروف کامیڈین سلیم آفریدی اور کرکٹر رومان رئیس کا کہنا تھا کہ مجیب النساویلفیئر ٹرسٹ اورنگی ٹاو ن میں ایک بہت ہی اچھا اور انسان دوست کام کر ر ہی ہے ، جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے ۔راشن تقسیم کے موقع پر مجیب النساویلفیئر ٹرسٹ کے بانی رمیز صدیقی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی سے دعاگو ہوںکہ کورونا وائرس کی وبا پاکستان سمیت پوری دنیا سے جلد سے جلد ختم ہو جائے۔علاہ ازیںمجیب النساویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے غریب اور مستحق خاندانوں میں گھرگھرجاکر بھی راشن تقسیم کیا گیا۔