: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا سینئر اداکار فردوس جمال کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر خاموش توڑ جواب


mahira khan July 29, 2019 | 8:37 PM

کراچی:(نیوزآن لائن) معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سینئر اداکار فردوس جمال کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر خاموش توڑ جواب دے دیا۔تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سینئر اداکار فردوس جمال کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر خط لکھ کر جواب دیا، فردوس جمال نے کہا تھا کہ ماہرہ خان کو ہیروئن کے بجائے ماں کا کردار ادا کرنا چاہئے۔فلم رئیس کی 33 سالہ اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ اس معاملے پر اپنے مداحوں کی جانب سے سپورٹ کرنے پر ان کی شکر گزار ہیں، ہم حال میں جیتے ہیں، ہم کیا کرتے ہیں اور کیسے کرتے ہیں یہ ہمارے مستقبل ہیں۔ماہرہ خان نے کہا کہ ایک اداکارہ ہونے کے ناطے مجھے فلم انڈسٹری پر فخر ہے، میں اپنے سینئر اداکاروں کی شکر گزار ہوں ۔